Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

letter h pronunciation

Speaking English with the correct pronunciation is vital. For Urdu-speaking persons we have prepared this page to help them learn h prounciation, i.e. how to pronounce letter "h” in words.  Also learn in Urdu, where "h” is silent, and what other sounds are created when h is combined with other English consonants, such as ch, gh, ph, sh, and th.

This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formationtensesvocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.

الفاظ کا صحیح طریقے سے بولنا جہاں ہر زبان کی ضرورت ہوتی ہے وہاں یہ سننے میں بھی اچھا لگتا ہے۔انگلش الفاظ کی صحیح ادائیگی  آپ  کی درست انگلش کے لئیے  لازمی ہے۔ یہ ایک طرف آپ کی  زبان پر مہارت کو ظاہر کرتی ہے، دوسرے،   سننے والا آپ کی بات کو آسانی سے سمجھ لیتا ہے۔ اچھی انگلش بولنے کا تعلق بولنے کے انداز سے بھی ہے یعنی  الفاظ کو کیسے  بولا جاۓ۔اس مضمون میں ہم انگلش  لیٹر  "h”  کے تلفظ  پر بات کریں گےمثالوں کی مدد سے سمجھیں گے کہ انگلش لیٹر ایچ کی الفاظ میں مختلف پوزیشن سے کیا ساؤنڈز نکلتی ہیں۔

"letter "h کا  الفاظ میں مختلف پوزیشنز میں  درست تلفظ   (pronunciation)  سننے کے لئیے ہماری یہ ویڈیو ضرور دیکھیں۔

H/h سے نکلنے والی ساؤنڈز

Sounds from alphabet “H (h)”

انگلش  لیٹر   H/h  ترتیب کے لحاظ سے آٹھواں حرف ہے  اور  یہ  consonant  ہے۔ انگلش میں بہت ہی استعمال ہونے والا حرف ہے۔  اس سے اکیلے اور دوسرے انگلش حروف کے ساتھ ملا کر مختلف ساؤنڈز نکلتی ہیں اور کچھ جگہوں پر یہ خاموش  (silent)  بھی ہوتا ہے۔

عام طور پر  H (h)   سے اردو حرف ’ھ‘ (ہے) کی  ساؤنڈ نکلتی ہے۔  جیسے:

he, him, her, his, host, house, ahead, behave, behold, earth, both, coherent

اِس  letter کے نام میں  H/h  کی ساؤنڈ یعنی  ھ  کی ساؤنڈ نہیں ہے۔   اسے عام طور پر ایچ بولا جاتا ہے ۔ لیکن برطانیہ،  آسٹریلیا،  اور نیوزی لینڈ کے کچھ حصوں میں اسے ہیچ بولا جاتا ہے۔

آپ کو  شروع میں ہی یہ اہم بات بتا دیتے ہیں کہ  pronunciation  (تلفظ)   کے کوئی اصول  (rules)  نہیں ہیں۔  بس ایک پریکٹس ہے جس پر   زیادہ ترعمل ہو رہا ہے لیکن کچھ جگہوں پر استثنأ (exceptions)   بھی ہوتے ہیں۔  کسی کنفیوژن کی صورت میں درست تلفظ جاننے کے لئیے آپ کو   ڈکشنری کی مدد لینا ہوگی یا کسی  پیدائشی انگلش بولنے والے سے اس کا تلفظ سننا ہوگا۔

انگلش میں ہزاروں ایسے الفاظ ہوں گے جن میں  H/h  شروع میں   یا  درمیان میں آتا ہے۔  یہ ورڈز دیکھیں جن میں h   شروع میں آتا ہے:۔

hat, hate, her, heal, his, hit, home, horse, humble, hunt

اب ایسے ورڈز دیکھیں جن میں h   درمیان میں آتا ہے:۔

behind, behead, abhor, comprehensive, preheat, whom, while

Sounds from other consonants + h

کچھ الفاظ میں  h  سے پہلے کوئی اور  consonant  آۓ تو اس سے کچھ مختلف ساؤنڈز  جیسے  ’’چ،   ف ،  تھ،  د، ‘‘ نکلتی ہیں۔  اس کے علاوہ کچھ اردو کے حروف   جن کے متبادل انگلش حروف نہیں ہیں  جیسے ’’خ ،  غ ‘‘ کے لئیے   h  سے پہلے  کچھ دوسرے انگلش حروف ملا کر استعمال کئیے جاتے ہیں۔

Sounds from c + h

  • کچھ الفاظ میں  h  سے پہلے اگر  c  ہو تو ایسے  ch  سے  ’’چ‘‘  کی ساؤنڈ نکلتی ہے، جیسے ان الفاظ میں نکل رہی ہے:۔

cherry, chirp, cherish, change, approach, archbishop, speech

chat, chose, chase

Learn h pronunciation

Sounds from g + h

  • کچھ الفاظ کے آخر میں اگر  gh  ایک ساتھ آۓ تو اِس     سے  ’’فے‘‘  کی ساؤنڈ نکلتی ہے،  جیسے ان الفاظ میں نکل رہی ہے:۔

rough, cough, tough, enough, laugh

  • ہمارے خطے ہیں اردو اور کچھ دوسری زبانوں میں حرف تہجّی ’’غ‘‘   کا استعمال بھی ہوتا ہے۔  انگلش میں اس کے لئیے کوئی letter   نہیں ہے۔  تو ایسے انگلش جملوں میں جہاں  ’’غ‘‘   کا استعمال ہو تو  gh  کو استعمال کیا جاتا ہے۔   اردو کے کچھ الفاظ کو انگلش میں اس طرح لکھا جاتا ہے:۔

Afghanistan(افغانستان),  Ghaziabad (غازی آباد) , Gharibabad(غریب آباد),

maghrib (مغرب),   aaghaz (آغاز),   ghussa (غصہ)

Sounds from k + h

  • اِس ہی طرح اردو اور کچھ دوسری زبانوں میں حرف تہجّی ’’خ‘‘    کا استعمال بھی ہوتا ہے۔  انگلش میں اس کے لئیے کوئی letter   نہیں ہے۔  تو ایسے انگلش جملوں میں جہاں  ’’خ‘‘   کا استعمال ہو تو  kh  کو استعمال کیا جاتا ہے۔   اردو کے کچھ الفاظ کو انگلش میں اس طرح لکھا جاتا ہے:۔

Khairabad (خیرآباد),   Akora Khatak(اکوڑہ خٹک),  Dawood Khatak (داؤد خٹک)

Khairpur (خیرپور),  Mirpur Khas (میرپور خاص),  khatarnaak (خطر ناک)

Learn h pronunciation

h pronunciation from words which include ch and sh

Learn h pronunciation

Sounds from t + h

  • th اگر ایک ساتھ آۓ تو اس سے دو (2)   مختلف ساؤنڈز  ’’تھ‘‘  اور ’’  د ‘‘  کی نکلتی ہیں۔  پہلے آپ کو کچھ ایسے ورڈز دکھاتے ہیں جہاں  th  سے  ’’د‘‘  کی ساؤنڈ نکل رہی ہے:۔

that, they, there, this, father, other, thus, with, leather, rhythm

  • اب کچھ یہ ورڈز دیکھیں جہاں th  سے  ’’تھ‘‘  کی ساؤنڈ نکل رہی ہے:۔

birth, math, both, think, theory, thirsty, worth, path, tooth

ایسا کوئی فارمولا نہیں ہے جس سے یہ سمجھایا جا سکے کہ کہاں  th  سے  ’’تھ‘‘  کی ساؤنڈ نکلنی ہے اور کہاں  ’’د‘‘  کی ساؤنڈ نکلنی ہے۔

خاموش ایچ - H/h silent

کچھ انگلش ورڈز میں  H/h   خاموش ہوتا ہے۔  یہ مثالیں دیکھیں:۔

  • ایسے question words   جو  w  سے شروع ہوتے ہیں اور  w  کے فوری بعد  h  آتا ہے تو ایسا  h  خاموش ہوتا ہے،  یعنی اسے بولا نہیں جاتا ہے،     جیسے:

where, when, what, why, which

اِس سے کچھ استثنأ (exceptions)   بھی ہیں ۔     کچھ ایسے  question words  بھی ہیں جو  w  سے شروع ہوتے ہیں اور ان کے بعد میں  h  آتا ہے مگر  وہاں  h  خاموش نہیں ہوتا بلکہ بولا جاتا ہے،  جیسے:

who, whose

  • question words   کے علاوہ بھی کچھ  ایسے ورڈز  ہیں جن کے شروع میں  w  ہوتا ہے اور اس کے بعد  h  آتا ہے تو ایسا  H/h  خاموش ہوتا ہے، جیسے:۔

whether, whale, wheat

اِس سےبھی کچھ استثنأ (exceptions)   ہیں،  جیسے:۔

whole

whole میں  h  خاموش نہیں ہے،  بولا جاتا ہے۔

  • کچھ مواقع پر (ہر جگہ نہیں)  جب  h  کسی لفظ کے شروع میں آتا ہے اور اس کے بعد  e  یا i   یا  o  آتا  ہے تو ایسا  h  خاموش ہوتا ہے، جیسے:

heir, herb, vehement, vehicle, hour, honor, homage, honest

اِس کے استثنأ (exceptions)   بھی موجود ہیں،   جیسے:۔

hotel, history

ان ورڈز میں  h  خاموش نہیں ہے بلکہ بولا جاتا ہے  اگر چہ ان کے بعد  o  یا  i   آۓ ہیں

  • ایسے ورڈز جن کے شروع میں  g  اور پھر h   آتا ہے تو ایسا  h  خاموش ہوتا ہے جیسے یہ الفاظ ہیں:۔

ghost, ghastly, ghoul

  • اگر  کسی لفظ  کے درمیان میں  یا  آخر میں  gh  آۓ اور اس سے پہلے i   آیا ہو تو ایسا h   خاموش (silent)   ہوتا ہے،  جیسے:

light, night, right, slight, bright, weight, eight

sigh, nigh, thigh, weigh

  • کچھ الفاظ کےآخر میں   gh  آۓ اور اس سے پہلے  ou  موجود ہو  تو ایسا  h  بھی خاموش ہوتا ہے،  جیسا ان الفاظ میں خاموش ہے:۔

though, although, through

  • کچھ الفاظ میں اگر h  سے پہلے  c  موجود ہو تو ایسا  h  خاموش ہوتا ہے ،  جیسے یہ الفاظ:۔

school, scheme, stomach, chemist, psychology, character, chlorine

  • عام طور پر اکیلا h   ( یعنی یہ کسی اور  consonant  کے ساتھ نہ جڑا ہو تو )  ورڈ کے آخر میں نہیں آتا ہے۔    البتہ کچھ دوسری زبانوں سے آۓ ہوۓ الفاظ  جو انگلش میں شامل ہو گۓ ہیں جیسے جانوروں یا انسانوں کے نام،  تو ایسا  h  جو کسی لفظ کے آخر میں آتاہے،  خاموش ہوتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔

Cheetah, Sarah, Pharaoh

Learn h pronunciation

انگلش کے دیگر  الفاظ کا تلفظ (pronunciation)  جاننے کے لئیے  ہماری اس ویب سائیٹ  کے اس سیکشن کو وزٹ کریں

انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ

English Grammar – Parts of Speech

12 English Tenses

Sentence formation

Vocabulary

Tips to improve your English

Videos on learning English

Learn h pronunciation