Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

Collective Nouns explained in Urdu

 In order to understand English Grammar in Urdu, one must understand all English parts of speech in Urdu. While going through nouns, the learner must also understand collective nouns. We have explained in simple Urdu, what are collective nouns, and how they are used. 

انگلش میں  collective nouns   کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے کیونکہ ان کے ساتھ  verb  کا صحیح استعمال  ہونا چاہئیے۔ اس مضمون میں آپ کو بتایا جاۓ گا کہ  collective noun   کسے کہتے ہیں اور ان کے ساتھ استعمال ہونے والا  verb  سنگیولر ہوتا ہے یا پلورل ہوتا ہے۔ یہ سب کچھ آپ  کو مثالوں کی مدد سے سمجھایا جاۓ گا۔

 اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔

Learn about collective nouns

یہ تو آپ جانتے ہی ہوں گے کہ انگلش میں کسی شخص، جگہ، یا چیز کے نام کو  noun   کہا جاتا ہے۔ جیسے:ـ

Mahmood, Rukhsana, Lahore, Pakistan, Indus River, Mount Everest, Banana, Monkey, Rose, Super Highway, Moon, Sky, Iron, Water, Rice, etc

Collective Noun کے اردو معنی

Collective کے اردو معنی ہیں  اجتماعی، مجموعی، اور  noun  کو اردو میں اسم کہا جاتا ہے۔ تو اردو میں اس کے لغوی معنی بنتے ہیں اجتماعی اسم۔ انگلش میں اس کا یہی مطلب ہے۔ اس کی باقاعدہ تعریف  (definition)  یہ ہے:ـ

Collective Noun کسے کہتے ہیں؟

ایسا noun جو  اشخاص اور چیزوں کے گروپ کو  ایک یونٹ کے طور پر پیش کرے  Collective Noun  کہلاتا ہے، جیسے

team, class, committee, family, flock, herd, etc

Team کئی کھلاڑیوں یا افراد پر مشتمل ہوتی ہے۔

Class بہت سے شاگردوں پر مشتمل ہوتی ہے۔

Committee کے ایک سے زیادہ ممبر ہوتے ہیں۔

Family یعنی خاندان بہت سے افراد پر مشتمل ہوتا ہے۔

Flock یعنی گلہّ، یا جھنڈ  بہت سے جانوروں پر مشتمل ہوتا ہے۔

Herd یعنی ریوڑ بہت سے جانوروں کے ایک جگہ پر ہونے کو کہا جاتا ہے۔

Collective nouns   کے آخر میں اگرچہ  s ”    یا es  “  یا  plural  ہونے کی کوئی نشانی  نہیں ہوتی لیکن یہ ایک سے زیادہ چیزوں کو ایک یونٹ کے طور پر ظاہر کرتے ہیں۔ایک team  سے مراد کئی کھلاڑیوں پر مشتمل ایک جماعت،  ایک  family  سے مراد کئی افراد پر مشتمل ایک خاندان۔

Collective nouns کے طور پر استعمال ہونے والے یہ مزید الفاظ دیکھیں۔ نیلے رنگ میں دکھاۓ گۓ الفاظ  collective  nouns   ہیں  اور سرخ رنگ میں دکھاۓ گۓ الفاظ  ان افراد، جانوروں یا چیزوں کو ظاہر کر رہے ہیں جن پر یہ  collective nouns   مشتمل ہیں۔

List of collective nouns

 انسانوں پرمشتمل عام استعمال میں آنے والے: collective nouns

موسیقاروں کا ایک گروہ

A band of musicians

لوگوں کا ہجوم

A crowd of people

چوروں کا ٹولہ

A gang of thieves

ڈائریکٹرز  کا گروپ

A board of directors

طلباء کی ایک جماعت

A class of students

کھلاڑیوں کا ایک گروپ

A team of players

Collective nouns with Urdu meanings

جانوروں پرمشتمل عام استعمال میں آنے والے: collective nouns

پرندوں کا جھنڈ

A flock of birds

شہد کی مکھیوں کا ایک چھتہ

A hive of bees

چیونٹیوں کا لشکر

An army of ants

ہرنوں کا ایک غول

A herd of deer

کتے کے پلےّ

A litter of puppies

کووں کا  غول

A murder of crows

ٹڈیوں کا ایک غول

A swarm of locusts

شیروں کا  گروہ

A pride of lions

بھیڑیوں کا ایک گروہ

A pack of wolves

مچھلیوں کا  جھنڈ

A shoal of fish

 

چیزوں پرمشتمل عام استعمال میں آنے والے: collective nouns

ستاروں کی ایک کہکشاں

A galaxy of stars

جہازوں کا ایک بیڑا

A fleet of ships

پہاڑوں کا ایک سلسلہ

A range of mountains

پھولوں کا گلدستہ

A bouquet of flowers

درختوں کا جنگل

A forest of trees

پھولوں کا ایک گچھا۔

A bunch of flowers

تاش کی ایک گڈی

A pack of cards

نوٹوں کی ایک گڈی

A wad of notes

جھوٹ کا پلندہ

A pack of lies

صاف ستھری چیزوں کا ایک مجموعہ

A set of tidy collections

بے ترتیب اشیأ کا ڈھیر

A pile of untidy collections

اشیاء کا ڈھیر

A heap of items

صفائی کے ساتھ ایک دوسرے کے اوپر رکھی ہوئی اشیاء کا ایک  گٹھّا۔

A stack of items neatly laid one on top of another

کتابوں، فلموں اور واقعات کا ایک سلسلہ

A series of books, movies, and events

Learn about collective nouns

Collective Nouns کے بارے میں جاننا کیوں ضروری ہے؟

کیونکہ  collective nouns  دیکھنے میں  plural  لگتے ہیں، تو کنفیوژن ہوتا ہے کہ ان کے ساتھ  verb  کونسا لگے گا؟   singular   یا  plural  ۔ اس لئیے ہمیں معلوم ہونا چاہئیے کہ کس  collective noun  کے ساتھ کون سا  verb  لگے گا؟

subject verb agreement rules for collective nouns

Collective Nouns کے ساتھ verb کون سا لگے گا؟

Collective nouns  کیونکہ ایک یونٹ کے طور پر استعمال ہوتے ہیں تو عام طور پر ان کے ساتھ  singular verb  استعمال ہوتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
کرکٹ ٹیم جلد ہی وطن واپس پہنچ رہی ہے۔

The cricket team is returning home shortly.

ہمارے ساحلی علاقے میں بحری جہازوں کا ایک بیڑا تیر رہا ہے۔

A fleet of ships is sailing in our coastal area.

کبوتروں کا ایک جھنڈ آسمان پر اڑ رہا تھا۔

A flock of pigeons was flying in the sky.

ٹاؤن کونسل نے ایک نیا پارک بنانے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

The town council has approved plans to create a new park.

گروہ  کارکردگی سے خوش ہے۔

The group is happy with the performance.

آپ نوٹ کریں کہ اوپر دی گئی تمام مثالوں میں  verbs  جو سرخ رنگ میں دکھاۓ گۓ ہیں،  singular form   میں استعمال ہوے ہیں،  plural  verbs استعمال نہیں ہوے ہیں۔

لیکن کچھ جگہوں پر collective nouns کے ساتھ plural verb استعمال ہوتے ہیں

زیادہ تر  collective nouns  کے ساتھ  singular verb ہی استعمال ہوتے ہیں، لیکن کچھ جگہوں پر اگر جملے میں   collective nouns  میں موجود افراد، جانور یا  چیزیں  ایک یونٹ کے بجاۓ  کئی  کام کرتی نظر آئیں تو  plural verb  استعمال ہوتا ہے۔  جملے میں کچھ الفاظ ان ایک سے زیادہ  کاموں کی نشان دہی کرتے ہیں۔ یہ مثال دیکھیں:
ریوڑ جنوب کی طرف بڑھ رہا تھا۔

The herd was moving south.

ریوڑ چاروں طرف دوڑ رہا تھا۔

The herd were darting in all directions.

پہلے  sentence  میں  collective noun  کے ساتھ singular verb   ہی استعمال ہوا ہے جبکہ دوسرے جملے  میں  plural verb  استعمال ہوا ہے۔ کیوں؟  اس لئیے کہ فریز  darting in all directions  بتا رہا ہے کہ ریوڑ  چاروں طرف دوڑ رہا تھا۔ پہلے جملے میں سب کی سمت ایک ہی تھی، اب ایک سے زیادہ سمتیں ہیں۔ اس لئیے  plural verb  استعمال ہوا ہے۔        ایک اور مثال دیکھتے ہیں:
ٹیم ایک دیوار پینٹ کر رہی ہے۔

The team is painting a mural.

ٹیم اس بات پر متفق نہیں ہے کہ دیوار کو کیسے پینٹ کیا جائے۔

The team are in disagreement about how to paint the mural.

پہلے جملے میں team  ایک یونٹ کی طرح کام کر رہی ہے، جبکہ دوسرے جملے میں team  کے ارکان ایک سے زیادہ پینٹ کرنے کے طریقوں پر سوچ رہے ہیں، اس لئیے دوسرے جملے میں  plural verb   استعمال ہوا ہے۔ آپ کو جملوں کے الفاظ سے سمجھنا ہو گا کہ collective noun   ایک یونٹ کے طور پر کام کر رہا ہے یا  ایک سے زیادہ کام کر رہا ہے۔  اگر ایک یونٹ کے طور پر کام کر رہا ہے تو  singular verb  استعمال ہو گا اور اگر ایک سے زیادہ کام کر رہا ہے تو  plural verb  استعمال ہو گا۔

Learn about collective nouns

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے