Collective Nouns explained in Urdu
انگلش میں collective nouns کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے کیونکہ ان کے ساتھ verb کا صحیح استعمال ہونا چاہئیے۔ اس مضمون میں آپ کو بتایا جاۓ گا کہ collective noun کسے کہتے ہیں اور ان کے ساتھ استعمال ہونے والا verb سنگیولر ہوتا ہے یا پلورل ہوتا ہے۔ یہ سب کچھ آپ کو مثالوں کی مدد سے سمجھایا جاۓ گا۔
اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔
Learn about collective nouns
یہ تو آپ جانتے ہی ہوں گے کہ انگلش میں کسی شخص، جگہ، یا چیز کے نام کو noun کہا جاتا ہے۔ جیسے:ـ
Mahmood, Rukhsana, Lahore, Pakistan, Indus River, Mount Everest, Banana, Monkey, Rose, Super Highway, Moon, Sky, Iron, Water, Rice, etc
Collective Noun کے اردو معنی
Collective کے اردو معنی ہیں اجتماعی، مجموعی، اور noun کو اردو میں اسم کہا جاتا ہے۔ تو اردو میں اس کے لغوی معنی بنتے ہیں اجتماعی اسم۔ انگلش میں اس کا یہی مطلب ہے۔ اس کی باقاعدہ تعریف (definition) یہ ہے:ـ
Collective Noun کسے کہتے ہیں؟
ایسا noun جو اشخاص اور چیزوں کے گروپ کو ایک یونٹ کے طور پر پیش کرے Collective Noun کہلاتا ہے، جیسے
team, class, committee, family, flock, herd, etc
Team کئی کھلاڑیوں یا افراد پر مشتمل ہوتی ہے۔
Class بہت سے شاگردوں پر مشتمل ہوتی ہے۔
Committee کے ایک سے زیادہ ممبر ہوتے ہیں۔
Family یعنی خاندان بہت سے افراد پر مشتمل ہوتا ہے۔
Flock یعنی گلہّ، یا جھنڈ بہت سے جانوروں پر مشتمل ہوتا ہے۔
Herd یعنی ریوڑ بہت سے جانوروں کے ایک جگہ پر ہونے کو کہا جاتا ہے۔
Collective nouns کے آخر میں اگرچہ s ” یا es “ یا plural ہونے کی کوئی نشانی نہیں ہوتی لیکن یہ ایک سے زیادہ چیزوں کو ایک یونٹ کے طور پر ظاہر کرتے ہیں۔ایک team سے مراد کئی کھلاڑیوں پر مشتمل ایک جماعت، ایک family سے مراد کئی افراد پر مشتمل ایک خاندان۔
Collective nouns کے طور پر استعمال ہونے والے یہ مزید الفاظ دیکھیں۔ نیلے رنگ میں دکھاۓ گۓ الفاظ collective nouns ہیں اور سرخ رنگ میں دکھاۓ گۓ الفاظ ان افراد، جانوروں یا چیزوں کو ظاہر کر رہے ہیں جن پر یہ collective nouns مشتمل ہیں۔
List of collective nouns
انسانوں پرمشتمل عام استعمال میں آنے والے: collective nouns
موسیقاروں کا ایک گروہ | A band of musicians |
لوگوں کا ہجوم | A crowd of people |
چوروں کا ٹولہ | A gang of thieves |
ڈائریکٹرز کا گروپ | A board of directors |
طلباء کی ایک جماعت | A class of students |
کھلاڑیوں کا ایک گروپ | A team of players |
جانوروں پرمشتمل عام استعمال میں آنے والے: collective nouns
پرندوں کا جھنڈ | A flock of birds |
شہد کی مکھیوں کا ایک چھتہ | A hive of bees |
چیونٹیوں کا لشکر | An army of ants |
ہرنوں کا ایک غول | A herd of deer |
کتے کے پلےّ | A litter of puppies |
کووں کا غول | A murder of crows |
ٹڈیوں کا ایک غول | A swarm of locusts |
شیروں کا گروہ | A pride of lions |
بھیڑیوں کا ایک گروہ | A pack of wolves |
مچھلیوں کا جھنڈ | A shoal of fish |
چیزوں پرمشتمل عام استعمال میں آنے والے: collective nouns
ستاروں کی ایک کہکشاں | A galaxy of stars |
جہازوں کا ایک بیڑا | A fleet of ships |
پہاڑوں کا ایک سلسلہ | A range of mountains |
پھولوں کا گلدستہ | A bouquet of flowers |
درختوں کا جنگل | A forest of trees |
پھولوں کا ایک گچھا۔ | A bunch of flowers |
تاش کی ایک گڈی | A pack of cards |
نوٹوں کی ایک گڈی | A wad of notes |
جھوٹ کا پلندہ | A pack of lies |
صاف ستھری چیزوں کا ایک مجموعہ | A set of tidy collections |
بے ترتیب اشیأ کا ڈھیر | A pile of untidy collections |
اشیاء کا ڈھیر | A heap of items |
صفائی کے ساتھ ایک دوسرے کے اوپر رکھی ہوئی اشیاء کا ایک گٹھّا۔ | A stack of items neatly laid one on top of another |
کتابوں، فلموں اور واقعات کا ایک سلسلہ | A series of books, movies, and events |
Learn about collective nouns
Collective Nouns کے بارے میں جاننا کیوں ضروری ہے؟
کیونکہ collective nouns دیکھنے میں plural لگتے ہیں، تو کنفیوژن ہوتا ہے کہ ان کے ساتھ verb کونسا لگے گا؟ singular یا plural ۔ اس لئیے ہمیں معلوم ہونا چاہئیے کہ کس collective noun کے ساتھ کون سا verb لگے گا؟
subject verb agreement rules for collective nouns
Collective Nouns کے ساتھ verb کون سا لگے گا؟
کرکٹ ٹیم جلد ہی وطن واپس پہنچ رہی ہے۔ |
The cricket team is returning home shortly. |
ہمارے ساحلی علاقے میں بحری جہازوں کا ایک بیڑا تیر رہا ہے۔ |
A fleet of ships is sailing in our coastal area. |
کبوتروں کا ایک جھنڈ آسمان پر اڑ رہا تھا۔ |
A flock of pigeons was flying in the sky. |
ٹاؤن کونسل نے ایک نیا پارک بنانے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ |
The town council has approved plans to create a new park. |
گروہ کارکردگی سے خوش ہے۔ |
The group is happy with the performance. |
لیکن کچھ جگہوں پر collective nouns کے ساتھ plural verb استعمال ہوتے ہیں
ریوڑ جنوب کی طرف بڑھ رہا تھا۔ |
The herd was moving south. |
ریوڑ چاروں طرف دوڑ رہا تھا۔ |
The herd were darting in all directions. |
ٹیم ایک دیوار پینٹ کر رہی ہے۔ |
The team is painting a mural. |
ٹیم اس بات پر متفق نہیں ہے کہ دیوار کو کیسے پینٹ کیا جائے۔ |
The team are in disagreement about how to paint the mural. |
Learn about collective nouns