For Urdu-speaking persons who want to learn English from Urdu, assessment meaning in Urdu assess meaning in Urdu, and assessed meaning in Urdu, their use in English sentences with Urdu translation, pronunciation explained in Urdu, and synonyms of assessment with Urdu meanings, are presented here.
assessment definition in Urdu
assessment کے معنی ہیں تخمینہ، تشخیص، تشخیص کا عمل، تعیّن، فیصلہ۔ کسی چیز کی لاگت کے تخمینے یا لاگت کے تعیّن یا اندازے کو انگلش میں assessment کہا جاتا ہے۔ کسی صورتحال کے اندازے کے لئیے بھی انگلش میں assessment کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا استعمال noun کے طور پر کیا جاتا ہے۔ assessment کا نیچے دئیے ہوۓ جملوں میں استعمال ، آپ کو اس کا مطلب اور اچھی طرح سمجھا دے گا۔ یہ انگلش ورڈ assess سے اخذ کیا گیا ہے، جس کے معنی ہیں ’’ تخمینہ لگانا، تعیّن کرنا، اندازہ لگانا، وغیرہ، جس پر ہم آگے چل کر مختصراً روشنی ڈالیں گے۔ پہلے، ورڈ assessment کا جملوں میں استعمال دیکھیں:۔
Examples - Use of assessment in sentences
کیا آپ مرمت کی لاگت کا اندازہ لگا سکتے ہیں؟
Can you make an assessment of the cost of repairs?
آمدنی کا تخمینہ تمام ذرائع سے حاصل ہونے والی رقم پر مبنی ہے۔
Assessment of income is based on money from all sources.
عملے کا سالانہ جائزہ دسمبر میں ہونا ہے۔
The staff’s annual assessment is due in December.
یہ ایک درست تشخیص نہیں ہے۔
This is not an accurate assessment.
کتابچے میں بہت کم ہے جس پر کسی بھی قابل قدر تخمینے کی بنیاد رکھی جائے۔
There is very little in the leaflet on which to base any worthwhile assessment.
جائزے کے دوران ملازمین سے انٹرویو لیا جا سکتا ہے۔
During the assessment employees may be interviewed.
اضافی تشخیص واضح طور پر ہمارے لیے بہت کام ہے۔
The additional assessment is clearly a lot of work for us.
آپ کی تشخیص کے دائرہ کار کیا ہیں؟
What are the areas of your assessment?
تشخیص کتنی جامع ہے؟
How thorough is the assessment?
تمامملازمتوں اور ان کے لیے درخواست دینے والے افراد کا سخت تشخیص کے ساتھ جائزہ لیا جاتا ہے۔
All jobs and people applying for them are reviewed against a stringent assessment.
assessment meaning in Urdu
جیسا کا شروع میں بتایا گیا، assessment کا لفظ assess سے نکلا ہے، جس کے معنی ہیں: تخمینہ لگانا، اندازہ کرنا، تعیّن کرنا، وغیرہ۔ assess ایک verb ہے۔ اس کی یہ verb forms ہیں:۔
:"Verb forms of "assess
Present form: assess, asseses,
Present participle form: assessing
Past form: assessed
Past participle form: assessed
assess کی مختلف verb forms کے اردو معنی یہ ہیں:۔
assess meaning in Urdu
assessed meaning in Urdu
اب assess کا مختلف verb forms میں جملوں میں استعمال دیکھیں:۔
assess” used in sentences in differed verb forms"
ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔
We need to assess the impact of climate change.
محکمہ انکم ٹیکس اہل شہریوں کی آمدنی کا اندازہ لگاتا ہے۔
Income Tax Department assesses the income of the eligible citizens.
ہم سال کے آخر میں تمام ملازمین کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہیں۔
We assess the performance of all the employees at the end of the year.
پروجیکٹ مینیجر پروجیکٹ کی کل لاگت کا تخمینہ لگا رہا ہے۔
The Project Manager is assessing the total cost of the project.
تجویز کے تمام فوائد اور نقصانات کا بغور جائزہ لیا گیا ہے۔
All pros and cons of the suggestion have been assessed carefully.
پچھلے سال عمارت کی لاگت کا تخمینہ نسبتاً کم تھا۔
Last year the cost of the building was assessed to be relatively lower.
assessment meaning in Urdu
"Synonyms of "assessment
قیمت کا اندازہ لگانا
evaluation
تخمینہ لگانا
estimation
جانچ
appraisal
فیصلہ
judgement
جائزہ
analysis
تعیّن
determination
حساب، گنتی
computation
assessment meaning in Urdu
انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ