oat meaning in Urdu
For Urdu-speaking persons who want to learn English from Urdu, oat meaning in Urdu, its use in English sentences with Urdu translation, and pronunciation are presented here.
oat definition in Urdu
oat کے اردو معنی ہیں: جو یا جئی۔ یہ ایک قسم کا اناج ہے، جیسے گندم، چاول، وغیرہ۔ جو گندم کی طرح کی ایک زرعی جنس ہے ا اور گندم سے مختلف ہے۔ یہ فصل پوری دنیا میں بڑے پیمانے پر کاشت کی جاتی ہے اور انسانوں اور جانوروں کی خوراک کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ یہ ابتدائی انسانوں کے ذریعہ کاشت کیے جانے والے پہلے اناج میں سے ایک ہے اور بہت سے جغرافیائی علاقوں میں مختلف قسم کے موسموں میں کاشت کیا جا سکتا ہے۔ جدید تحقیق کی بنیاد پر تیار کی جانے والی اکثر غذاؤں میں جو کا استعمال ہوتا ہے۔ جو کے دلیے جسے انگلش میں oatmeal کہا جاتا ہے، شوق سے کھایا جاتا ہے۔مغربی ممالک میں بیئر کی کشید کے لیے بھی جو کثرت سے استعمال ہوتا ہے۔ مکئی، چاول اور گندم کے بعد یہ دنیا میں سب سے زیادہ پیدا ہونے والا اناج ہے۔ oat کا جملوں میں استعمال دیکھیں:۔
Examples - Use of oat in sentences
کسان جئی کے کھیتوں میں کام کر رہے ہیں۔ |
The farmers are working in the fields of oats. |
بہت سے سبزی خور جئی، چاول اور سویا کے ساتھ کھانا پکانے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ | Many vegetarians enjoy cooking with oats, rice, and soy. |
مکئی کی چوکر بہترین ہے، اس کے بعد گندم کی چوکر، اور پھر جئی کی چوکر۔ |
Corn bran is the best, followed by wheat bran, and then oat bran. |
پرانے زمانے میں اہم فصلیں جئی اور جو تھیں۔ |
In the old days, the main crops were oats and barley. |
کیا آپ ناشتے کے لیے جئی کے دلیہ کا بندوبست کر سکتے ہیں؟ |
Can you arrange porridge oats for the breakfast? |
جئی بہت سے ممالک میں اگائی جانے والی فصل ہے۔ |
Oats is a crop grown in many countries. |
سب سے مشہور اناج گندم، جو، جئی، رائی اور مکئی ہیں۔ |
The best-known grains are wheat, barley, oats, rye, and maize. |
جئی گھوڑوں کے لیے اچھی اور غذائیت سے بھرپور خوراک مہیا کرتی ہے۔ |
Oats provide good, nutritious food for horses. |
گھوڑے کو کچھ جئی دیں۔ |
Give the horse some oats. |
جئی اور جو دماغ کو مطلوبہ میگنیشیم فراہم کرتے ہیں۔ |
Oats and barley deliver the magnesium that the brain needs. |
oat, oatmeal & porridge oats meaning in Urdu
:Related word
oatmeal, porridge oats,
oatmeal meaning in Urdu
porridge oats meaning in Urdu
oat, oatmeal & porridge oats meaning in Urdu
انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ