Vowel O sounds

Speaking English with the correct pronunciation is vital. For Urdu-speaking persons we have prepared this page to help them learn how to pronounce Vowel o sounds.  Learn about 7 "O” sounds. A large variety of English learning topics can be found on this website to learn English from Urdu.

الفاظ کا صحیح طریقے سے بولنا جہاں ہر زبان کی ضرورت ہوتی ہے وہاں یہ سننے میں بھی اچھا لگتا ہے۔انگلش الفاظ کی صحیح ادائیگی  آپ  کی درست انگلش کے لئیے  لازمی ہے۔ یہ ایک طرف آپ کی  زبان پر مہارت کو ظاہر کرتی ہے، دوسرے،   سننے والا آپ کی بات کو آسانی سے سمجھ لیتا ہے۔ اچھی انگلش بولنے کا تعلق بولنے کے انداز سے بھی ہے یعنی  الفاظ کو کیسے  بولا جاۓ۔اس مضمون میں ہم انگلش  لیٹر  اور وایل او کے تلفظ  پر بات کریں گےمثالوں کی مدد سے سمجھیں گے کہ انگلش لیٹر اوکی الفاظ میں مختلف پوزیشن سے کیا ساؤنڈز نکلتی ہیں۔

O” Vowel” کا درست تلفظ   (pronunciation)  سننے کے اِس ویڈیو کو سنیں اور دیکھیں۔

O سے نکلنے والی ساؤنڈز

"Sounds of vowel “o

انگلش لیٹر o”    (English alphabets ) ‘‘   کا   (15th)پندرہواں     letter اور  (4th)  چوتھا  vowel  ہے۔ دیگر  vowels  کی طرح  o   کی بھی  word  میں مختلف پوزیشنز میں کچھ مختلف  sounds  نکلتی ہیں۔   o  سے کچھ  short sounds  نکلتی ہیں جیسے ’’ اَ ‘‘  اور کچھ  long sounds  نکلتی ہیں جیسے’’آ‘‘  ’’ او ‘‘  اور  ’’اُو‘‘ ۔ یہ ساؤنڈز تقریباً   اِن  سات  (7)    اقسام کی ہوتی ہیں:ـ

o سے ایک ساؤنڈ   ’’ آ ‘‘  کی نکلتی ہے،  جیسے، rock, box, got   میں o  سے نکلتی ہے۔

1. O سے ایک ساؤنڈ ہلکی سی   ’’ اَ ‘‘  کی نکلتی ہے،  جیسے، company, stomach, come, some   میں o  سے نکلتی ہے۔

2. O سے ایک ساؤنڈ ہلکی سے کچھ زیادہ   ’’ اَ ‘‘  کی نکلتی ہے،  جیسے، worse, worth, work, word   میں o  سے نکلتی ہے۔

3. o سے ایک ساؤنڈ’’ او‘‘  کی نکلتی ہے،  جیسے، load, boat, force, report   میں o  سے نکلتی ہے۔

5. O سے ایک ساؤنڈ ہلکی سے کچھ زیادہ   ’’ او‘‘  کی نکلتی ہے،  جیسے، coach, note, smoke, slope   میں o  سے نکلتی ہے۔

6. O سے ایک ساؤنڈ ہلکی سی    ’’ اوُ‘‘  کی نکلتی ہے،  جیسے wolf, bosom, woman   میں o  سے نکلتی ہے۔

7. O سے ایک ساؤنڈ تھوڑی سی لمبی    ’’ اوُ‘‘  کی نکلتی ہے،  جیسے، two, food, room,  do میں o  سے نکلتی ہے۔

اب  یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ یہ مختلف ساؤنڈز   o  کی  words  میں کن پوزیشنز میں نکلتی ہیں۔ اس سلسلے میں کوئی باقاعدہ قوانین موجود نہیں ہیں۔  لیکن اکثر جگہوں پر  o  کی word  میں مخصوص پوزیشنز  پر جو ساؤنڈز نکلتی ہیں ان کی بنیاد پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ کچھ  patterns   کو ضرور فالو کیا جا تاہے ۔ اِن    patterns  سے  کچھ استثنأ  یعنی  exceptions  بھی ہیں۔ یہ ذہن میں رکھئیے گا کہ یہ patterns  مشاہدے کی بنیاد پر قائم کئیے گۓ ہیں۔ اِس سلسلے میں کوئی قواعد موجود نہیں ہیں۔

سب سے پہلے دیکھتے ہیں کہ o  سے   ’’  آ ‘‘  کی ساؤنڈ کب نکلتی ہے؟

“o” سے ’’ آ ‘‘ کی ساؤنڈ

1. ایسے انگلش الفاظ جن میں consonant  کے بعد “o”   اور پھر  consonant  آۓ یعنی:

consonant + o + consonant

     تو “o”   سے  ’’آ‘‘  کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔

جیسے:  got, box, mom, pop, rock, mop, hop

2.اکثر اگر لفظ کے آخر میں consonant  ہو اور اُس سے پہلے “o”  ہو،  تو “o”   سے  ’’آ‘‘  کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔جیسے:

on, off, stop, job

3.اکثر جب ایک جیسے  double consonant  سے پہلے  “o”  ہو،  تو “o”   سے  ’’آ‘‘  کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔   جیسے:

sorry, follow, lorry

4.اکثر جب ایک  ساتھ آنے والے دو مختلف   consonant  سے پہلے  “o”  ہو،  تو “o”   سے  ’’آ‘‘  کی ساؤنڈ نکلتی ہے،  جیسے:

often, problem, contract, clock

5.جب کسی لفظ کے آخر میں ck  ہواور اُس  سے پہلے  “o”  ہو،  تو “o”   سے  ’’آ‘‘  کی ساؤنڈ نکلتی ہے، جیسے:

dock, clock, sock, rock, mock

“o” سے ہلکی سی ’’ اَ ‘‘ کی ساؤنڈ

    • اکثر اوقات جب m  یا  n   سے پہلے o   آۓ ، تو “o”   سے ہلکی سی  ’’اَ‘‘  کی ساؤنڈ نکلتی ہے،   جیسے:ـ
    •  

    some, come, none, money, honey, Monday, London, month

    • ایسے انگلش ورڈز جن میں     won یا  oth   ایک ساتھ آئیں تو اِن میں شامل “o”  سے ہلکی سی ’’ اَ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے جیسے ان الفاظ سے:ـ
    •  

    won, wonder, wonderful, other, brother, mother

    • کچھ انگلش ورڈز میں  اگر   v  سے پہلے o     آۓ  تو o  سے ہلکی سی ’’ اَ ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے،  جیسے ان الفاظ سے:ـ
    •  

    love, glove, discover

    اِس سے استثنأ یعنی  exception  بھی ہیں جیسے  move  وغیرہ

    • “o” سے شروع ہونے والے الفاظ سے اکثر ’’ اَ ‘‘  کی ساؤنڈ نکلتی ہے،  جیسے یہ الفاظ ہیں:ـ
    •  

    observe, oppose, occur, official, occasion

    اِس سے استثنأ یعنی  exception  بھی ہیں جیسے  on  وغیرہ

    • ایسے انگلش ورڈز جن میں     tion یا  sion   ایک ساتھ آئیں تو اِن میں شامل “o”  سے ہلکی سی ’’ اَ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے جیسے ان الفاظ سے:ـ
    •  

    station, relation, motion, information, vision, provision, decision

    • or”  پر ختم ہونے والے کچھ الفاظ  میں “o” سے  ’’ اَ ‘‘  کی ساؤنڈ نکلتی ہے،  جیسے یہ الفاظ ہیں:ـ
    •  

    director, doctor, labor, traitor, savior

Learn Vowel o sounds

“o” سے کچھ زیادہ ’’ اَ ‘‘ کی ساؤنڈ

لیکن جب “or”   کسی لفظ کے درمیان میں آتا ہے تو  اُس میں شامل “o”   سے کچھ زیادہ  ’’ اَ ‘‘  کی ساؤنڈ نکلتی ہے،  جیسے اِن الفاظ میں ’’  o ‘‘  سے نکلتی ہے:

word, work, worth, worthless, world, worse, attorney

Learn Vowel o sounds

“o” سے ’’ او ‘‘ کی ساؤنڈ

1. کچھ انگلش ورڈز میں “or”   اگر درمیان میں آتا ہے تو  اُس میں شامل “o”   سے   ’’ او ‘‘  کی ساؤنڈ نکلتی ہے،  جیسے اِن الفاظ میں ’’  o ‘‘  سے نکلتی ہے:

short, storm, born, report, sort, force, support, order

 

2.ایسے انگلش ورڈز   جن  کے آخرمیں   o  کے بعد کوئی  consonant  آۓ اور پھر  e  آۓ یعنی    (o + consonant + e) پر اختتام ہوتو اُس “o”  سے  ’’ او‘‘  کی ساؤنڈ نکلتی ہے،  جیسے ان الفاظ سے:ـ

tone, slope, smoke, explode, phone, zone, note, remote

3.ایسے انگلش ورڈز جن میں   o  کے بعد a   آۓ یعنی   (oa) تو o  سے ’’ او ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے،  جیسے ان الفاظ سے:ـ

boat, coat, load, road, throat, loan, coach, foam, soak, oak

4.کچھ الفاظ میں “o” کے بعد میں  e آۓ یعنی   (oe)  تو“o”   سے  ’’ او ‘‘  کی ساؤنڈ  نکلتی ہے،   جیسے ان الفاظ سے:ـ

toe, foe, doe

5.کچھ انگلش ورڈز  کے آخر میں   “o”  کے بعد  w آۓ یعنی   (ow) تو  “o” سے ’’ او ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے،   جیسے ان الفاظ سے:ـ

slow, below, snow, grow, pillow, follow, arrow, narrow, hollow

6.جن انگلش ورڈز کے آخر   میں   “o”  آتا ہے تو اکثر ایسے  “o” سے ’’ او ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے،   جیسے ان الفاظ سے:ـ

radio, also, no, go, so, tomato, potato, piano

اِس سے کچھ استثنأ  بھی ہیں جیسے  do, to  وغیرہ

7.ایسے پلورل انگلش ورڈز جن کا اختتام“oes”    پر ہوتا ہے تو اکثر ایسے  “o” سے ’’ او ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے،   جیسے ان الفاظ سے:ـ

mangoes, potatoes, tomatoes, mosquitoes

“o” سے ہلکی سی ’’ اوُ ‘‘ کی ساؤنڈ

Vowel O sounds explained in Urdu

Learn Vowel o sounds

“o” سے کچھ لمبی ’’ اوُ ‘‘ کی ساؤنڈ

1.کچھ ورڈز میں “oo” (double o)  آتا ہے  تو  اِس سے کچھ لمبی سی  ’’ اوُ ‘‘  کی ساؤنڈ نکلتی ہے،  جیسی اِن الفاظ سے ’’اوُ‘‘  کی ساؤنڈ نکلتی ہے:۔

room, groom, boom, boot, moon, snooze, zoo

اِس سے کچھ استثنأ  بھی ہیں  جیسا کہ ابھی کچھ دیر پہلے بتایا گیا کہ اگر  لفظ کے آخر میںd”    یا   “t  ہو اور اس سے پہلے  “oo”   ہو  جیسے    cook, hook,  food, hood  وغیرہ تو لمبی سی  ’’ اوُ ‘‘  کے بجاۓ ہلکی سی  ’’ اوُ ‘‘  کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔

Learn Vowel o sounds

عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search  کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور  search  کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر،  ٹینسز،  جملے کیسے بنتے ہیں، اور  انگلش ورڈز  کے معنی جاننے کے لئیے نیچے  search  کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ  لکھیں اور  search   کے نشان کو کلک کریں۔

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors