For Urdu-speaking persons who want to learn English from Urdu, how meaning in Urdu, its use in English sentences with Urdu translation, pronunciation explained in Urdu, and its synonyms with Urdu meanings, are presented here.
how definition in Urdu
how ایک سوال پوچھنے والا لفظ ہے۔ اس کے معنی ہیں: کیسا، کیسے،کس طرح، کتنا۔ زیادہ تر یہ adverb کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ کیونکہ یہ سوالیہ جملوں میں استعمال ہوتا ہے تو یہ عام طور پر جملے کے شروع میں لگتا ہے اور جملے کے آخر میں سوالیہ علامت (?) لگائی جاتی ہے۔ how کو conjunction کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اِس صورت میں بننے والے جملے سوالیہ نہیں ہوتے ہیں اور اِن کے آخر میں سوالیہ علامت بھی نہیں لگائی جاتی ہے۔ سوالیہ علامت کے بجاۓ full stop (.) یا exclamation کی علامت (!) لگائی جاتی ہے۔ تو سب سے پہلے how کا بطور adverb جملوں میں استعمال دیکھیں:۔
Examples - Use of concern in sentences as adverb
ان کا کیسے انتقال ہوا؟
How did he die?
آپ کو یہ کیسے پتہ چلا؟
How do you know that?
تم دونوں ایک دوسرے سے کیسے ملے؟
How did you two meet each other?
مجھے کیسے پتہ چلے گا کہ وہ مان گئے ہیں یا نہیں؟
How would I know if they have agreed or not?
مجھے اور کتنا انتظار کرنا پڑے گا؟
How much longer do I have to wait?
آپ یہاں کیسے پنہچے؟
How did you reach here?
یہ کیسے کام کرتا ہے؟
How does it work?
آپ کی چھٹیاں کیسی رہیں؟
How were your holidays?
آپ کتنے سال کے ہیں؟
How old are you?
آپ اس سے کیسے اور کہاں ملے؟
How and where did you meet him?
اب how کا بطور conjunction جملوں میں استعمال دیکھیں۔
how” used in sentences as conjunction"
پرانے فوجیوں کو یاد ہے کہ انہوں نے آخری جنگ کیسے لڑی تھی۔
The old soldiers remember how they fought the last war.
میں نے اس سے پوچھا کہ میں اس کی مدد کیسے کرسکتا ہوں۔
I asked him how I could help him.
محتاط رہیں کہ آپ کیسے برتاؤ کرتے ہیں؛ آپ کو برطرف کیا جا سکتا ہے.
Be careful how you behave; you could get fired.
یہ حقائق ہیں کہ کمپنی کی بنیاد کیسے رکھی گئی ۔
These are the facts of how the company was founded.
میں جیسا چاہوں گا کروں گا۔
I will do how I like.
میرے پڑوسی مظفر نے بتایا کہ وہ یہاں رہنے کیسے آیا۔
My neighbor Muzaffar explained how he came to live here.
آپ نے غور کیا ہوگا کہ ان جملوں کے آخر میں سوالیہ علامت کے بجاۓ full stop کی علامت لگائی گئی ہے کیونکہ یہ سوالیہ جملے نہیں ہیں۔
how meaning in Urdu
"Synonyms of "how
وضاحت کرنا، متعلق کہنا
describe
بیان کرنا، اظہار کرنا
express
سکھانا
teach
پکا کرنا، مستحکم کرنا
confirm
کس کے مطابق
according to what
کے ذریعے
by means of
کس طریقے سے
by what method
کس ذریعے سے
whereby
کس جگہ سے
whence
کس کی مدد سے
by whose help
how meaning in Urdu
انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ