Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

Vowel u sounds

Speaking English with the correct pronunciation is vital. For Urdu-speaking persons we have prepared this page to help them learn vowel u sounds.  Learn about 3 u sounds and about the words with silent u. To learn English from Urdu, a large variety of English learning topics can be found on this website.

اچھی انگلش بولنے کا تعلق بولنے کے انداز سے بھی ہے یعنی  الفاظ کو کیسے  بولا جاۓ۔صحیح طریقے سے بولنا جہاں ہر زبان کی ضرورت ہوتی ہے وہاں یہ سننے میں بھی اچھا لگتا ہے۔انگلش الفاظ کی صحیح ادائیگی  آپ  کی درست انگلش کے لئیے  لازمی ہے۔ یہ ایک طرف آپ کی  زبان پر مہارت کو ظاہر کرتی ہے، دوسرے،   سننے والا آپ کی بات کو آسانی سے سمجھ لیتا ہے۔ اس مضمون میں ہم انگلش  لیٹر  اور وایل یو کے تلفظ  پر بات کریں گےمثالوں کی مدد سے سمجھیں گے کہ انگلش لیٹر یو کی الفاظ میں مختلف پوزیشن سے کیا ساؤنڈز نکلتی ہیں۔

u سے نکلنے والی ساؤنڈز

sounds of vowel u in Urdu

اب  یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ یہ مختلف ساؤنڈز   u  کی  words  میں کن پوزیشنز میں نکلتی ہیں۔ اس سلسلے میں کوئی باقاعدہ قوانین موجود نہیں ہیں۔  لیکن اکثر جگہوں پر  u  کی word  میں مخصوص پوزیشنز  پر جو ساؤنڈز نکلتی ہیں ان کی بنیاد پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ کچھ  patterns   کو ضرور فالو کیا جا تاہے ۔ اِن    patterns  سے  کچھ استثنأ  یعنی  exceptions  بھی ہیں۔ یہ ذہن میں رکھئیے گا کہ یہ patterns مشاہدے کی بنیاد پر قائم کئیے گۓ ہیں۔ اِس سلسلے میں کوئی قواعد موجود نہیں ہیں۔

“u” سے ’’ اَ ‘‘ کی ساؤنڈ

1:  ایسے انگلش الفاظ جن میں u  کے علاوہ کوئی اور  vowel  نہ ہو تو عام طور پر  u  سے   ’’ اَ ‘‘  کی ساؤنڈ نکلتی ہے جیسے یہ الفاظ ہیں۔

bun, suck, hut, but, run, bug, jug, cup, mug, crush, brush, blunt, bluff, crust, drunk, crunch, grunt, dusk, pluck, plug, jump, lunch, luck, shrug, sun, bus,

لیکن کچھ ایسے انگلش الفاظ بھی ہیں،  اگرچہ بہت کم ہیں ،  جن میں u  کے علاوہ کوئی اور  vowel  نہیں ہے ،  مگر ان سے  ’’ اُ ‘‘  کی ساؤنڈ نکلتی ہے جیسے یہ الفاظ ہیں:ـ

put, bush, push, full, bull

2:  ایسے انگلش الفاظ جو u  سے شروع ہوتے ہیں تو عام طور پر اس  u  سے   ’’ اَ ‘‘   کی ساؤنڈ نکلتی ہے جیسے  یہ الفاظ ہیں:ـ

us, un, up, urge, ugly, under, urban, upon, umbrella, undermine

3:  ایسے انگلش الفاظ جو   up, un   اور  ultra  جیسے prefixes    سے شروع ہوتے ہیں تو شروع میں آنے والے  u  سے   ’’ اَ ‘‘   کی ساؤنڈ نکلتی ہے جیسے  یہ الفاظ ہیں:ـ

unload, unfold, unknown, unreliable, uncertain, unacceptable

upfront, upset, uplift, upward, uphold, upside, uproar, uproot

ultramodern, ultrasmart, ultrahot, ultrasound, ultramicro

“u” سے ’’ یو ‘‘ کی ساؤنڈ

1:  ایسے انگلش ورڈز جن میں   u  کے بعد کوئی  consonant  آۓ اور پھر  e  آۓ یعنی   (u + consonant + e) تو u  سے  ’’ یو‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے جیسے ان الفاظ سے:ـ

huge, tune, tube, pure, cure, lure, acute, abuse, amuse, azure, assure, assume, volume, minute, mute, cute, use, mule, fume

2:  ایسے انگلش ورڈز  جن میں   u  کے بعد e   آۓ یعنی   (u + e) تو   u  سے ’’ یو ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے جیسے ان الفاظ سے:ـ

due, argue, tissue, cue, hue

3:  کچھ انگلش ورڈز  میں  اگر   u  سے پہلے e   آۓ یعنی   (e + u) تو   u  سے ’’ یو ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے جیسے ان الفاظ سے:ـ

Euro, Europe, feud, eulogy, euphoria, queue, deuce, neutral

4:  پچھلے ایک سیکشن میں ہم نے جانا تھا کہ  عام طور پر u  سے شروع ہونے والے ورڈز  میں u  سے  ’’ اَ ‘‘  کی ساؤنڈ نکلتی ہے لیکن کچھ ایسے انگلش الفاظ بھی ہیں،  اگرچہ بہت کم ہیں ،  جو  u  سے شروع ہوتے ہیں مگر اُن سے ’’ اَ ‘‘  کی ساؤنڈ کے بجاۓ  ’’ یو ‘‘  کی ساؤنڈ نکلتی ہے جیسے یہ الفاظ ہیں:ـ

use, unite, universe, university, unity, union, uranium, utilize

Learn vowel u sounds

“u” سے ’’ اوُ ‘‘ کی ساؤنڈ

1:  کچھ ایسے انگلش ورڈز   بھی ہیں جن میں   u  کے بعد کوئی  consonant  آۓ اور پھر  e  آۓ یعنی   (u + consonant + e) تو   u  سے  ’’ اوُ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے جیسے ان الفاظ سے:ـ

June, rude, flute, rule, include, exclude, prune, student, fluke

پچھلے سیکشن میں  ہم نے جانا تھا کہ u + consonant + e   میں  u   سے  ’’ یو‘‘  کی ساؤنڈ نکلتی ہے لیکن یہ کچھ استثنأ بھی ہیں۔

2:  ایسے انگلش ورڈز  جن میں   u  کے بعد e   آۓ یعنی   (u + e) تو u  سے ’’ اوُ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے جیسے ان الفاظ سے:ـ

glue, clue, blue, sue, rescue, true, duel, pursue

کچھ جگہوں پر   u کے بعد میں  e آنے سےu   سے  ’’یو‘‘  کی ساؤنڈ بھی نکلتی ہے جس کا  ذکر   پچھلے سیکشن میں کیا گیا ہے۔

3:  کچھ انگلش ورڈز  میں   u  کے بعد  i آۓ یعنی   (u + i) تو  u  سے ’’ اوُ‘‘   کی ساؤنڈ نکلتی ہے جیسے ان الفاظ سے:ـ

fruit, cruise, juice, suit, bruise, recruit

Learn vowel u sounds

where "u" is silent

کچھ جگہوں پر “u” خاموش رہتا ہے

1:  اگر کسی ورڈ میں u  سے پہلے  q  آۓ اور بعد میں e   آۓ یعنی  que  آۓ  تو یہاں پر u   خاموش (silent)   ہوتا ہے ۔  اسے بولا نہیں جاتا۔  یہ مثالیں دیکھیں:ـ

unique, cheque, plaque, opaque, mosque, oblique, boutique, antique

2:  کچھ ورڈز میں  u  کے بعد   i  یا   e  آۓ تو  ایسا  u  خاموش یعنی  silent  ہوتا ہے۔ یہ  words  دیکھیں:ـ

biscuit, building, guilt, guild, circuit, guitar, disguise

guess, guest, rogue, vogue, tongue

Learn vowel u sounds

u” Vowel” کا درست تلفظ   (pronunciation)  سننے کے اِس ویڈیو کو سنیں اور دیکھیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے