Past Perfect Tense in Urdu
Past Perfect Tense in Urdu with examples. Tenses on this site are explained in easy Urdu. This article on Past Perfect Tense explains the rules in Urdu. See Past Perfect Tense examples in Urdu and English. We hope this will help you to learn English from Urdu.
اس مضمون میں Past Tense کی تیسری شاخ جسے Past Perfect Tense کہتے ہیں، تفصیل سے روشنی ڈالی جاۓ گی۔ ہم جانیں گے کہ Past Perfect Tense زمانے کی کس حالت کو بیان کرتا ہے، اس کے جملوں کی کیا پہچان ہے، اس tense میں جملے کیسے بناۓ جاتے ہیں۔ اس tense میں negative sentences اور interrogative sentences کیسے بنتے ہیں؟ یہ سب کچھ ہم انگلش مثالوں سے سمجھیں گے اور ساتھ ساتھ ان مثالوں کا اردو ترجمہ بھی دیکھتے جائیں گے۔
اس مضمون پر ہماری یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔
Past Perfect Tense کسے کہا جاتا ہے؟
میں نے ایک کتاب پڑہی تھی۔ |
I had read a book. |
ہم نےٹیلیوژن پر ایک مووی دیکھی تھی۔ |
We had watched a movie on television. |
تم نے اپنا کام کر لیا تھا۔ |
You had done your job. |
اُس نے ایک پتنگ اڑائی تھی۔ |
He had flown a kite. |
اُس نے کپڑے دھوۓ تھے۔ |
She had washed clothes. |
برف آسمان سے گر ی تھی۔ |
The snow had fallen from the sky. |
اُنہوں نے اسے پیٹا تھا۔ |
They had beaten him. |
مظفر نے ہجوم سے خطاب کیا تھا۔ |
Muzaffar had addressed the crowd. |
Past Perfect Tense کی پہچان
Past Perfect Tense کے جملوں کی پہچان یہ ہے کہ اردو میں ان جملوں کا اختتام ’’لیا تھا‘‘، ’’کئیے تھے‘‘، ’’ہوے تھے‘‘، ’’گری تھی‘‘، ’’گئیے تھے‘‘، چکے تھے” وغیرہ جیسے الفاظ سے ہوتا ہے۔ ان جملوں کے آخر میں تھا، تھی، تھے ضرور آتا ہے۔ ان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کام اب ختم ہو چکا ہے، اب نہیں ہورہا۔
Learn Past Perfect Tense in Urdu
اس ٹینس میں جملے کیسے بنتے ہیں؟
ان جملوں میں subject کے بعد had اوراس کے بعد verb کی third form یعنی past participle لگائی جاتی ہے۔ابھی دکھاۓ گۓ sentences کو دوبارہ دیکھتے ہیں:ـ
میں نے معاملے کی تفتیش کی تھی۔ |
I had investigated the matter. |
ہم نے ٹیسٹ پاس کر لیا تھا۔ |
We had passed the test. |
تم نے جرم کی جگہ کا دورہ کیا تھا۔ |
You had visited the crime scene. |
اس نے پوری کہانی بیان کی تھی۔ |
He had narrated the whole story. |
اس نے سڑے ہوے انڈے باہر پھینک دیے تھے۔ |
She had thrown the rotten eggs outside. |
سائمہ نے پوری مووی دیکھی تھی۔ |
Saima had watched the whole movie. |
ہم نے اس کے لیے کچھ نقدی جمع کی تھی۔ |
We had collected some cash for her. |
انہوں نے بازار جانے کا منصوبہ بنا یا تھا۔ |
They had planned to go to market. |
Learn Past Perfect Tense in Urdu
اس tense میں negative sentences کیسے بنتے ہیں؟
میں نے معاملے کی تفتیش نہیںکی تھی۔ |
I had not investigated the matter. |
ہم نے ٹیسٹ پاسنہیں کیا تھا۔ |
We had not passed the test. |
تم نے جرم کی جگہ کا دورہ نہیںکیا تھا۔ |
You had not visited the crime scene. |
اس نے پوری کہانی نہیںبیان کی تھی۔ |
He had not narrated the whole story. |
اس نے سڑے ہوے انڈے باہرنہیں پھینکے تھے۔ |
She had not thrown the rotten eggs outside. |
سائمہ نے پوری مووی نہیںدیکھی تھی۔ |
Saima had not watched the whole movie. |
ہم نے اس کے لیے کچھ نقدی جمع نہیںکی تھی ۔ |
We had not collected some cash for her. |
انہوں نے بازار جانے کا منصوبہنہیں بنا یا تھا۔ |
They had not planned to go to market. |
اس tense میں interrogative sentences کیسے بنتے ہیں؟
کیا میں نے معاملے کی تفتیش کی تھی؟ |
Had I investigated the matter? |
کیا ہم نے ٹیسٹ پاس کر لیا تھا؟ |
Had we passed the test? |
کیا تم نے جرم کی جگہ کا دورہ کیا تھا؟ |
Had you visited the crime scene? |
کیا اس نے پوری کہانی بیان کی تھی؟ |
Had he narrated the whole story? |
کیا اس نے سڑے ہوے انڈے باہرپھینک دیے تھے؟ |
Had she thrown the rotten eggs outside? |
کیا سائمہ نے پوری مووی دیکھی تھی؟ |
Had Saima watched the whole movie? |
کیا ہم نے اس کے لیے کچھ نقدی جمع کی تھی؟ |
Had we collected some cash for her? |
کیا انہوں نے بازار جانے کا منصوبہ بنا یا تھا؟ |
Had they planned to go to market? |