Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

Past Perfect Continuous Tense in Urdu

Past Perfect Continuous Tense in Urdu with examples.  This article on Past Perfect Continuous Tense explains the rules in Urdu. See Past Perfect Continuous Tense examples in Urdu and English.  We hope this will help you to learn English from Urdu. 

  اس مضمون میں  Past Tense کی آخری برانچ   Past Perfect Continuous Tense    پر روشنی ڈالی جاۓ گی۔ ہم جانیں گے کہ اس tense  کے جملوں کی کیا پہچان ہے، اس  tense  میں بیانہ، سوالیہ اور  منفی جملے کیسے بنتے ہیں۔ یہ سب کچھ ہم مثالوں کی مدد سے سمجھیں گے۔   اس مضمون  پر ہماری یہ ویڈیو  بھی دیکھیں۔

Past Perfect Continuous Tense کسے کہتے ہیں؟

ماضی  میں  ہونے والا کام جو  ماضی میں جاری رہ کر ختم ہوگیا ہو ،  اس کے جاری رہنےکاوقت دیا گیا ہو  Past Perfect Continuous Tense ہوتا ہے۔  

Past Perfect Continuous Tense کی پہچان

Past Perfect Continuous Tense کے جملوں کی پہچان یہ ہے کہ اردو میں ایسے جملوں کے آخر میں ’’رہا تھا،  رہے تھے،  رہی تھی‘‘ جیسے الفاظ آتے ہیں۔ انگلش میں ایسے جملوں کو  had been  اور اس کے ساتھverb کو  ing   کے اضافے کےساتھ لکھا جاتا ہے۔ یہ جملے دیکھیں:ـ

Examples of Past Perfect Continuous Tense in Urdu

آپ نے دیکھا کہ  Past Perfect Continuous Tense   کے ان  اردو جملوں   کا اختتام  ’’ رہا تھا، رہے تھے، رہی تھی‘‘ جیسے الفاظ سے ہو رہا ہے اور انگلش جملوں میں  “had been ….ing”   جیسے الفاظ  ضرور شامل ہیں جنہیں بلو کلر میں دکھایا گیا ہے۔

Learn Past Perfect Continuous Tense in Urdu

Past Perfect Continuous Tense میں جملے کیسے بنتے ہیں؟

اس زمانے کے جملے بنانے کے لیے subject کے بعد “had been” اور  verb کی base form میں  “ing” کا اضافہ کیا جاتا ہے۔  وقت کا اگر واضح تعین کیا گیا ہو تو وقت کے اظہار سے پہلے "since”    کا اضافہ کیا جاتا ہے ورنہ  “for”  لگایا جاتا ہے۔ یہ جملے دوبارہ  دیکھیں:ـ
میں صبح سے یہ کتاب پڑھ رہا تھا۔

I had been reading this book since morning.

ہم صبح 9 بجے سے کرکٹ کھیل رہے تھے۔

We had been playing cricket since 9 am.

آپ صبح سے ٹی وی دیکھ رہے تھے۔

You had been watching TV since morning.

وہ دو گھنٹے سے لطف اندوز ہو رہا تھا۔

He had been enjoying it for two hours.

وہ 6  گھنٹے  سے کپڑے سلائی کر رہی تھی۔

She had been sewing clothes for six hours.

فہیم کئی سالوں سے اپنے والدین کی کفالت کر رہا تھا۔

Faheem had been supporting his parents for many years.

رات سے بارش ہو رہی تھی۔

It had been raining since night.

وہ تین دن سے گھاس کاٹ رہے تھے۔

They had been cutting grass for three days.

Important Note - اہم بات

صرف     had been  لگانے سے  past perfect continuous tense  نہیں بنتا۔  یہ ظاہر کرنے کے لئے کہ کام ماضی  بعید  میں شروع ہوا ہے    جملے میں  ، کام شروع کرنے کے وقت کا اظہار نہایت ضروری ہے۔ اور جملے میں  since  یا   for   لازمی آنا چاہئیے۔  جہاں وقت کا اظہار واضح ہو،  وہاں  since  لگے گا اور جہاں عرصے کا اظہار ہو،  وہاں   for  لگے گا۔

Past Continuous Tense  اور  Past Perfect Continuous Tense  کے جملے بہت ملتے جلتے ہیں۔  دونوں میں  ماضی  میں کام کے جاری رہنے کا اظہار ہوتا ہے۔ دونوں میں  main verb  کے ساتھ   “ing”  کا اضافہ کیا جاتا ہے  یعنی  Present Participle form   میں لگایا جاتا ہے۔ لیکن  Past Continuous Tense    میں  to be verbs  جو  were, was  ہیں،   کا استعمال ہوتا ہےجب کہ Past Perfect Continuous Tense  میں آگزیلری وربز  had been     کا استعمال ہوتا ہے۔  اور ایک نمایاں فرق یہ ہوتا ہے کہ  Past Perfect Continuous Tense    کے جملوں میں ماضی  بعید  کا اظہار کرنے کےلیےوقت کا ذکر ضرور ہوتا ہے جن کے ذکر سے پہلے  since  یا   for    ضرور لگتا ہے۔

Past Perfect Continuous Tense    میں  had been   کا استعمال  کیسے ہوتا ہے؟   since    اور  for  کا استعمال  کیسے ہوتا ہے؟       کچھ مزید مثالیں دیکھتے ہیں:ـ

I had been watching cricket match since morning.میں صبح سے کرکٹ کا میچ دیکھتا  رہا تھا۔
We had been playing chess for 3 hours.ہم تین گھنٹے سے شطرنج کھیلتے رہے تھے۔
You had been washing clothes for 50 minutes.تم پچاس منٹ سے کپڑے دھو تی رہیں تھیں۔
He had been cleaning his room for more than an hour.وہ ایک گھنٹے سے زیادہ سے اپنا کمرہ صاف کرتا رہا  تھا۔
She had been waiting for you for the last two hours.وہ گذشتہ دو گھنٹے سے آپ کا انتظار کرتی رہی  تھی۔
It had been raining for the last 2 days.گذشتہ دو دن سے بارش ہوتی رہی  تھی۔
They had been violating local laws for many years.وہ گذشتہ کئی سالوں سے مقامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے رہے تھے۔

Learn Past Perfect Continuous Tense in Urdu

اس tense میں negative sentences کیسے بنتے ہیں؟

Past Perfect Continuous Tense   میں  Negative Sentences  یعنی منفی جملے بنانے کے لیے،   subject کے بعد had  not been  اور  main verb  کو  Present Participle form  میں لگا یا جاتا ہے یعنی  main verb کی     base form  میں “ing”   کا اضافہ کیا جاتا ہے اور پھر باقی جملہ آتا ہے۔   وقت کے اظہار سے پہلے  “since”   یا “for”     پہلے سے بتاۓ گۓ  اصولوں کے مطابق  لگایا جاتا ہے۔  یہ مثالیں دیکھیں:ـ

had not been reading this book since morning.میں صبح سے یہ کتاب نہیں پڑھ رہا تھا۔
We had not been playing cricket since 9 AM.ہم صبح 9 بجے سے کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے۔
You had not been watching TV since morning.آپ صبح سے ٹی وی نہیں دیکھ رہے تھے۔
He had not been talking for two hours.وہ دو گھنٹے سے   بات نہیں کر  رہا تھا۔
They had not been cutting grass for three days.وہ تین دن سے گھاس نہیں کاٹ رہے تھے۔

 اگر جملہ اس Tense   میں پہلے سے  بیانیہ شکل  یعنی  affirmative  یا  positive   فارم میں موجود  ہو تو اسے  negative   بنانے کے لئیے  had  اور  been   کے درمیان   not   کا اضافہ کر دیا جاتا ہے اور باقی جملہ اس ہی طرح  رہتا ہے۔

اس tense میں interrogative sentences کیسے بنتے ہیں؟

اس tense   میںInterrogative   یعنی سوالیہ جملے بنانے کے لئیے   جملے کا آغاز  had  سے   کیا جاتا ہے،  اس کے بعدsubject  ،  اوراس کے بعد been  ،  اورپھر  main verb    کو present participle form      یعنی  verb کی  base form  میں “ing” کا اضافہ  کر کے لگایا   جاتا ہے ،  اور جملے کے آخر میں question mark لگایا جا تا ہے۔     Since اور for   کا استعمال اس ہی طرح  کیا جاتا ہےجیسا کہ  Past Perfect Continuous Tense  کے جملوں میں کیا جاتا ہے۔  اور جملے کے آخر میں سوالیہ نشان (?) لگایا جاتا ہے۔   یہ مثالیں دیکھیں:ـ
کیا میں صبح سے یہ کتاب پڑھ رہا تھا؟

Had I been reading this book since morning?

کیا ہم صبح 9 بجے سے کرکٹ کھیل رہے تھے؟

Had we been playing cricket since 9 AM?

کیا آپ صبح سے ٹی وی دیکھ رہے تھے؟

Had you been watching TV since morning?

کیا وہ دو گھنٹے سے کھیل رہا تھا؟

Had he been playing for two hours?

کیا وہ تین دن سے گھاس نہیں کاٹ رہے تھے؟

Had they not been cutting grass for three days?

کیا رات سے بارش نہیں ہو رہی تھی؟

Had it not been raining since night?

اگر جملہ اس Tense   میں پہلے سے  بیانیہ شکل  یعنی  affirmative  یا  positive   فارم میں موجود  ہو تو اسے  interrogative   بنانے کے لئیے  جملے میں  پہلے سے موجود  had   کو  اپنی جگہ سے ہٹا کر  subject   سے پہلے لگا  دیا جاتا ہے اور باقی جملہ اس ہی طرح رہتا ہے۔ جملے کے آخر میں سوالیہ نشان (?)  ضرور لگایا جاتا ہے۔

Learn Past Perfect Continuous Tense in Urdu