Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

Past Continuous Tense in Urdu

Past Continuous Tense also known as Past Progressive Tense explained in Urdu with examples. Tenses in Urdu are described here in easy Urdu. This article on Past Continuous Tense explains past continuous tense rules in Urdu. See Past Continuous Tense examples in Urdu and English.  We hope this will help you to learn English from Urdu. 

اس مضمون میں Past Tense    کی  دوسری  شاخ  Past Continuous Tense   جسے   Past Progressive Tense   بھی کہا جاتا ہے، تفصیل سے روشنی ڈالی جاۓ گی۔  ہم جانیں گے کہ  Past Continuous Tense  زمانے کی کس حالت کو بیان کرتا ہے، اس کے جملوں کی کیا پہچان ہے،  اس  tense  میں جملے کیسے بناۓ جاتے ہیں۔  اس   tense  میں   negative sentences   اور   interrogative sentences   کیسے بنتے ہیں؟ یہ سب کچھ ہم انگلش مثالوں سے سمجھیں گے اور ساتھ ساتھ ان مثالوں  کا اردو ترجمہ بھی دیکھتے جائیں گے۔ اس مضمون پر ہماری یہ ویڈیو  بھی دیکھیں۔

Past Continuous Tense کیا ہوتا ہے؟

ماضی میں جاری رہنے والے کام  کا اظہار جن جملوں میں کیا جاتا ہے وہ انگلش میں Past Continuous Tense   یا  Past Progressive Tense   کہلاتے ہیں۔ یہ جملے دیکھیں:

Examples of Past Continuous Tense in Urdu

Past Continuous Tense کی پہچان

Past Continuous Tense  کے جملوں کی پہچان یہ ہے کہ اردو میں ان جملوں کا اختتام    ’’رہا   تھا،  رہے  تھے،  رہی  تھی ‘‘   جیسے الفاظ سے ہوتا ہے. 

اس ٹینس میں جملے کیسے بنتے ہیں؟

انہیں بنانے کے لیےsentence  کے  subject  کے first person singular اور third person singular جیسے  ۔ (Aslam, it, she, he, I) کی صورت میں sentence  کے subject کے بعد was اور verb کی base form میں ing کا اضافہ کیا جاتا ہے جبکہ   subject  کے  second person  یا plural   ہونے کی صورت میں subject کے بعد were  اور  verb کی  base form  میں ing  کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ابھی بتاۓ گۓ   sentences  کو دوبارہ دیکھتے ہیں:ـ

میں ایک کتاب پڑھ رہا  تھا۔ I was reading a book.
ہم ٹیلیوژن  پر ایک مووی دیکھ رہے  تھے۔ We were watching a movie on television.
تم بہت تیز دوڑ رہے تھے۔ You were running very fast.
وہ ایک پتنگ اُڑا رہا تھا۔ He was flying a kite.
وہ کپڑے دھو رہی تھی۔ She was washing clothes.
یہ آسمان سے گر رہی تھی۔ It was falling from the sky.
وہ اُسے پیٹ رہے تھے۔ They were beating him.
احد ہجوم سے خطاب کر رہاتھا۔ Ahad was addressing the crowd.
Past Continuous Tense    کے  کچھ مزید  sentences  دیکھتے ہیں:ـ
میں ایک قریبی گاؤں میں رہ  رہا  تھا۔ I was residing in a nearby town.
ہم کھانا کھا  رہے تھے۔ We were eating meal.
تم ایک ریڈیو کمینٹری سن  رہے  تھے۔ You were listening a radio commentary.
وہ  ڈاکٹر کا انتظار کر رہا تھا۔ He was waiting for the doctor.
وہ  اپنے بچوں کو کہانی سنا  رہی تھی۔ She was telling story to her children.
ہوا شمال سے جنوب کی جانب چل  رہی تھی۔ The wind was blowing north to south.
جج  اپنا  فیصلہ سنا   رہے تھے۔ The judges were announcing their judgement.
اسد  ایک اعتراض اٹھا  رہا تھا۔ Asad was raising an objection.

اس tense میں negative sentences کیسے بنتے ہیں؟

Past Continuous Tense  میں  Negative Sentencesبنانا بھی نہایت آسان ہے۔  Sentence  میں was  یا      were  اور   main verb  کے درمیان “not”    کا اضافہ کرنے سے اس  tense  میں منفی جملے یعنی  negative sentences  بن جاتے ہیں۔ اس سے پہلے دکھائی گئی مثالوں کے  negative sentences  اس طرح بنیں گے:ـ
میں ایک قریبی گاؤں میں  نہیں رہ  رہا تھا۔

I was not residing in a nearby town.

ہم کھانا نہیں کھا  رہے  تھے۔

We were not eating meal.

تم ایک ریڈیو کمینٹری نہیں سن  رہے تھے۔

You were not listening a radio commentary.

وہ  ڈاکٹر کا انتظار نہیں کر رہا تھا۔

He was not waiting for the doctor.

وہ  اپنے بچوں کو کہانی نہیں سنا  رہی تھی۔

She was not telling story to her children.

ہوا شمال سے جنوب کی جانب نہیں چل  رہی تھی۔

The wind was not blowing north to south.

جج  اپنا  فیصلہ نہیں سنا   رہے  تھے۔

The judges were not announcing their judgement.

اسد  ایک اعتراض نہیں اٹھا  رہا تھا۔

Asad was not raising an objection.

اس tense میں interrogative sentences کیسے بنتے ہیں؟

Past Continuous Tense  میں  Interrogative Sentences  بنانا بھی نہایت آسان ہے۔  Sentence   کے   “to be verbs – was, were,”  کو  اپنی جگہ سے ہٹا کر جملے کے subject  سے پہلے لگا  دیا جاتا ہے اور   جملے کے آخر میں   سوالیہ نشان (?)  لگا دیا جاتا ہے۔ اس طرح   interrogative sentence  بن جاتے ہیں۔ اس سے پہلے دکھائی گئی مثالوں کے  interrogative sentences  اس طرح بنیں گے:ـ
کیا میں ایک قریبی گاؤں میں رہ  رہا  تھا؟

Was I residing in a nearby town?

کیا ہم کھانا کھا  رہے تھے؟

Were we eating meal?

کیا تم ایک ریڈیو کمینٹری سن  رہے تھے؟

Were you listening a radio commentary?

کیا وہ  ڈاکٹر کا انتظار کر رہا  تھا؟

Was he waiting for the doctor?

کیا وہ  اپنے بچوں کو کہانی سنا  رہی تھی؟

Was she telling story to her children?

کیا ہوا شمال سے جنوب کی جانب چل  رہی  تھی؟

Was the wind blowing north to south?

کیا جج  اپنا  فیصلہ سنا   رہے تھے؟

Were the judges announcing their judgement?

کیا اسد  ایک اعتراض اٹھا  رہا  تھا؟

Was Asad raising an objection?