Present Perfect Continuous Tense in Urdu
This article explains the present perfect continuous tense rules in Urdu. See Present Perfect Continuous Tense examples in Urdu and English. We hope this will help you to learn English from Urdu.
اس مضمون میں Present Tense کی آخری برانچ Present Perfect Continuous Tense پر روشنی ڈالی جاۓ گی۔ اس مضمون پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔
Present Perfect Continuous Tense کسے کہتے ہیں؟
ماضی قریب میں شروع ہونے والے کام کو جو ابھی تک جاری ہو کا اظہار Present Perfect Continuous Tense سے ہوتا ہے۔ اردو میں ایسے جملوں کے آخر میں ’’رہا ہوں، رہے ہیں، رہا ہے، رہی ہے‘‘ جیسے الفاظ آتے ہیں۔ کام کے شروع ہونے کے وقت کا اظہار لازمی ہوتا ہے۔ اس زمانے کے جملے بنانے کے لیےحسب معمول جملے کا آغاز subject سےہوتا ہے۔ Subject کے third person singular ہونے کی صورت میں subject کے بعد has been اور main verb کو Present Participle کی حالت میں لگا یا جاتا ہے یعنی main verb کی base form میں “ing” کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ باقی تمام صورتوں میں subject کے بعد have been اور main verb کی base form میں “ing” کا اضافہ کیا جاتا ہے۔اور پھر باقی جملہ آتا ہے۔ وقت کا اگر واضح تعین کیا گیا ہو تو وقت کے اظہار سے پہلے since کا اضافہ کیا جاتا ہے ورنہ for لگایا جاتا ہے۔
یہ جملے دیکھیں:ـ
اہم بات - Important Note
صرف has been اور have been لگانے سے present perfect continuous tense نہیں بنتا۔ یہ ظاہر کرنے کے لئے کہ کام ماضی قریب میں شروع ہوا ہے ، جملے میں ، کام شروع کرنے کے وقت کا اظہار نہایت ضروری ہے۔ اور جملے میں since یا for لازمی آنا چاہئیے۔ جہاں وقت کا اظہار واضح ہو، وہاں since لگے گا اور جہاں عرصے کا اظہار ہو، وہاں for لگے گا۔
Present Continuous Tense اور Present Perfect Continuous Tense کے جملے بہت ملتے جلتے ہیں۔ دونوں میں کام کے جاری رہنے کا اظہار ہوتا ہے۔ دونوں میں main verb کے ساتھ “ing” کا اضافہ کیا جاتا ہے یعنی Present Participle form میں لگایا جاتا ہے۔ لیکن Present Continuous Tense میں to be verbs جو are, am, is ہیں، کا استعمال ہوتا ہےجب کہ Present Perfect Continuous Tense میں آگزیلری وربز has been اور have been کا استعمال ہوتا ہے۔ اور ایک نمایاں فرق یہ ہوتا ہے کہ Present Perfect Continuous Tense کے جملوں میں ماضی قریب کا اظہار کرنے کےلیےوقت کا ذکر ضرور ہوتا ہے جن کے ذکر سے پہلے since یا for ضرور لگتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
I have been watching cricket match since morning. | میں صبح سے کرکٹ کا میچ دیکھتا رہا ہوں۔ |
We have been playing chess for 3 hours. | ہم تین گھنٹے سے شطرنج کھیلتے رہے ہیں۔ |
You have been washing clothes for 50 minutes. | تم پچاس منٹ سے کپڑے دھو تی رہی ہو۔ |
He has been cleaning his room for more than an hour. | وہ ایک گھنٹے سے زیادہ سے اپنا کمرہ صاف کرتا رہا ہے۔ |
She has been waiting for you for the last two hours. | وہ گذشتہ دو گھنٹے سے آپ کا انتظار کرتی رہی ہے۔ |
It has been raining for the last 2 days. | گذشتہ دو دن سے بارش ہوتی رہی ہے۔ |
They have been violating local laws for many years. | وہ گذشتہ کئی سالوں سے مقامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے رہے ہیں۔ |
Learn Present Perfect Continuous Tense in Urdu
اس tense میں negative sentences کیسے بنتے ہیں؟
Present Perfect Continuous Tense میں Negative Sentences یعنی منفی جملے بنانے کے لیے، Subject کے third person singular ہونے کی صورت میں subject کے بعد has not been اور main verb کو Present Participle form میں لگا یا جاتا ہے یعنی main verb کی base form میں “ing” کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ باقی تمام صورتوں میں subject کے بعد have not been اور main verb کی base form میں “ing” کا اضافہ کیا جاتا ہے۔اور پھر باقی جملہ آتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
I have not been reading this book since morning. | میں صبح سے یہ کتاب نہیں پڑھ رہا ہوں۔ |
We have not been playing cricket since 9 AM. | ہم صبح 9 بجے سے کرکٹ نہیں کھیل رہے ہیں۔ |
You have not been watching TV since morning. | آپ صبح سے ٹی وی نہیں دیکھ رہے ہیں۔ |
He has not been talking for two hours. | وہ دو گھنٹے سے بات نہیں کر رہا ہے۔ |
They have not been cutting grass for three days. | وہ تین دن سے گھاس نہیں کاٹ رہے ہیں۔ |
Present Perfect Continuous Tense کے جملوں میں دو چیزوں کا خاص خیال رکھنا ہے:
- جملے کے subject پر نظر رکھنی ہے۔ اگر یہ تھرڈ پرسن سنگیولر ہے، یعنی it, she, he یا کوئی نام ہے تو has not been ورنہ باقی صورتوں میں جیسے you, we, I یا they یا نام پلورل یعنی ایک سے زیادہ ہوں تو have not been کا استعمال ہوتا ہے۔
- اگر مخصوص وقت کا ذکر ہو تو اس سے پہلے since لگے گا، اور اگر عرصے کا ذکر ہوتو for لگے گا۔
Learn Present Perfect Continuous Tense in Urdu
اس tense میں interrogative sentences کیسے بنتے ہیں؟
اس tense میںInterrogative یعنی سوالیہ جملے بنانے کے لیےسبجیکٹ اگر third person singular ہو یعنی it, she, he ہو یا کوئی نام ہو تو جملے کا آغاز has سے ہوگا، اس کے بعدsubject ، اوراس کے بعد been ، اورپھر main verb کو present participle form یعنی verb کی base form میں “ing” کا اضافہ کر کے لگایا جاتا ہے ، اور جملے کے آخر میں question mark لگایا جا تا ہے۔
اور اگر جملے کا subject تھرڈ پرسن سنگیولر کے علاوہ کچھ اور ہو، یعنی first person singular ہو یا plural ہو جیسے I اور we، second person ہو جیسے you ، حتیٰ کہ third person plural ہو جیسے “they” تو جملے کا آغاز have سے ہوگا، اس کے بعدsubject ، اوراس کے بعد been ، اورپھر main verb کو present participle form یعنی verb کی base form میں “ing” کا اضافہ کر کے لگایا جاتا ہے ، اور جملے کے آخر میں question mark لگایا جا تا ہے۔ Since اور for کا استعمال اس ہی طرح ہو گا جیسا کی Present Perfect Continuous Tense کے جملوں میں کیا جاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
کیا میں صبح سے یہ کتاب پڑھ رہا ہوں؟ | Have I been reading this book since morning? |
کیا ہم صبح 9 بجے سے کرکٹ کھیل رہے ہیں؟ | Have we been playing cricket since 9 AM? |
کیا آپ صبح سے ٹی وی دیکھ رہے ہیں؟ | Have you been watching TV since morning? |
کیا وہ دو گھنٹے سے کھیل رہا ہے؟ | Has he been playing for two hours? |
کیا وہ تین دن سے گھاس نہیں کاٹ رہے؟ | Have they not been cutting grass for three days? |
کیا رات سے بارش نہیں ہو رہی؟ | Has it not been raining since night? |