Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

Present Perfect Tense in Urdu

Present Perfect Tense in Urdu.  Tenses in Urdu are described here in easy Urdu. This article  explains present perfect tense rules in Urdu. See Present Perfect Tense examples in Urdu and English.  We hope this will help you to learn English from Urdu. 

اس مضمون میں Present Tense  کی تیسری  aspect یعنی حالت جسے  Present Perfect Tense کہتے ہیں پر بات کی جاۓ گی۔ اس آرٹیکل پر ہماری یہ ویڈیو  بھی دیکھیں۔

Present Perfect Tense کسے کہتے ہیں؟

حال ہی میں ختم ہونے والے کام کا ا اظہار Present Perfect Tense  کے ذریعے ہوتا ہے۔  یہ جملے دیکھیں:

میں نے ایک کتاب پڑہی ہے۔

I have read a book.

ہم  نےٹیلیوژن  پر ایک مووی دیکھی ہے۔

We have watched a movie on television.

تم  نے اپنا کام کر لیا ہے۔

You have done your job.

اُس نے ایک پتنگ اڑائی ہے۔

He has flown a kite.

اُس نے کپڑے دھوۓ ہیں۔

She has washed clothes.

یہ آسمان سے گر ی ہے۔

It has fallen from the sky.

اُنہوں نے اِسے پیٹا ہے۔

They have beaten him.

احد نے ہجوم سے خطاب کیا ہے۔

Ahad has addressed the crowd.

Present Perfect Tense  کے جملوں کی پہچان یہ ہے کہ اردو میں ان جملوں کا اختتام  ’’لیا ہے‘‘، ’’کیا ہے‘‘،  ’’ہوا ہے‘‘،  ’’گیا ہے‘‘،  ’’رہا ہے‘‘،چکا ہے” وغیرہ جیسے الفاظ  سے ہوتا ہے۔ Present Perfect Tense  کے جملوں میں third person singular کی صورت میں subject  کے بعد auxiliary verb  “has”  اور  verb  کی تیسری فارم یعنی past participle  لگتی ہے اور باقی تمام صورتوں میں subject  کے بعد auxiliary verb “have” اور verb کی تیسری فارم لگتی ہے۔  پچھلے صفحے پر دیے گۓ   sentences  کو دوبارہ دیکھتے ہیں:ـ

یہاں سبجیکٹ فرسٹ پرسن سنگیولر  ہے، اس لیے  have لگا ہے اور  verb  کو past participle   فارم میں لگایا گیا ہے۔میں نے ایک کتاب پڑہی ہے۔

I have read a book.

یہاں سبجیکٹ فرسٹ پرسن  پلورل ہے، اس لیے  have لگا ہے اور  verb  کو past participle   فارم میں لگایا گیا ہے۔ہم  نےٹیلیوژن  پر ایک مووی دیکھی ہے۔

We have watched a movie on television.

یہاں سبجیکٹ سیکنڈ  پرسن ہے، اس لیے  have لگا ہے اور  verb  کو past participle   فارم میں لگایا گیا ہے۔تم  نے اپنا کام کر لیا ہے۔

You have done your job.

یہاں سبجیکٹ تھرڈ  پرسن سنگیولر  ہے، اس لیے  has لگا ہے اور  verb  کو past participle   فارم میں لگایا گیا ہے۔اُس نے ایک پتنگ اڑائی ہے۔

He has flown a kite.

یہاں سبجیکٹ تھرڈ  پرسن سنگیولر  ہے، اس لیے  has لگا ہے اور  verb  کو past participle   فارم میں لگایا گیا ہے۔اُس نے کپڑے دھوۓ ہیں۔

She has washed clothes.

یہاں سبجیکٹ تھرڈ  پرسن سنگیولر  ہے، اس لیے  has لگا ہے اور  verb  کو past participle   فارم میں لگایا گیا ہے۔یہ آسمان سے گر ی ہے۔

It has fallen from the sky.

یہاں سبجیکٹ تھرڈ  پرسن  پلورل ہے، اس لیے  have لگا ہے اور  verb  کو past participle   فارم میں لگایا گیا ہے۔اُنہوں نے اِسے پیٹا ہے۔

They have beaten him.

یہاں سبجیکٹ تھرڈ  پرسن سنگیولر  ہے، اس لیے  has لگا ہے اور  verb  کو past participle   فارم میں لگایا گیا ہے۔احد نے ہجوم سے خطاب کیا ہے۔

Ahad has addressed the crowd.

Learn Present Perfect Tense in Urdu

Present Perfect Tense  کے  کچھ مزید  sentences  دیکھتے ہیں:ـ

Examples in English and Urdu from Present Perfect Tense in Urdu

Learn Present Perfect Tense in Urdu

اس tense میں negative sentences کیسے بنتے ہیں؟

Present Perfect Tense  میں  Negative Sentences بنانا  نہایت آسان ہے۔ Sentence  میں   “has” یا  “have”  جو  بھی ہو، کے بعد “not”   کا اضافہ کرنے سے اس  tense  میں منفی جملے یعنی  negative sentences  بن جاتے ہیں۔ اس سے پہلے دکھائی گئی مثالوں کے  negative sentences  اس طرح بن جائیں گے:ـ

میں نے عدالت میں ایک مقدمہ دائر  نہیں کیا ہے۔

I have not filed a suit in the court.

ہم نے کھانا نہیں کھا لیا ہے۔

We have not eaten meal.

تم نے ایک ریڈیو کمینٹری نہیں سنی ہے۔

You have not listened a radio commentary.

ججوں نے اپنا فیصلہ نہیں سنا دیا ہے۔

The judges have not announced their judgement.

اُس نے یہ ادارہ نہیں چھوڑ دیاہے۔

He has not left this company.

اُس نے اپنے بچوں کو ایک کہانی نہیں سنائی ہے۔

She has not told a story to her children.

ہوا شمال سے جنوب کی جانب نہیں چلی ہے۔

The wind has not blown north to south.

اسد نے  ایک اعتراض نہیں اٹھا   یا ہے۔

Asad has not raised an objection.

آپ نے دیکھا،   ان تمام جملوں  کو  negative  بنانے کے لیے جملوںمیں  has  اور  have کے بعد    اور  main verb  سے پہلے  not کا اضافہ کیا گیا ہے۔گرین کلر میں دکھاۓ گۓ الفاظ مین ورب ہیں۔

اس tense میں interrogative sentences کیسے بنتے ہیں؟

Present Perfect Tense  میں  Interrogative Sentences  بنانا بھی نہایت آسان ہے۔  Sentence   کے

  Auxiliary verbs جو ان جملوں میں  “have” اور “has”   کی شکل میں لگے ہوتے ہیں،   کو  اپنی جگہ سے ہٹا کر جملے کے subject  سے پہلے لگا  دیا جاتا ہے اور   جملے کے آخر میں   سوالیہ نشان (?)   لگا دیا جاتا ہے۔ اس طرح   interrogative sentence  بن جاتے ہیں۔ اس سے پہلے دکھائی گئی مثالوں کے  interrogative sentences  اس طرح بن جائیں گے:ـ

کیا میں نے عدالت میں ایک مقدمہ دائر کیا ہے۔

Have I filed a suit in the court?

کیا ہم نے کھانا کھا لیا ہے۔

Have we eaten meal?

کیا تم نے ایک ریڈیو کمینٹری سنی ہے۔

Have you listened a radio commentary?

کیا ججوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

Have the judges announced their judgement?

کیا اُس نے یہ ادارہ چھوڑ دیاہے۔

Has he left this company?

کیا اُس نے اپنے بچوں کو ایک کہانی سنائی ہے۔

Has she told a story to her children?

کیا ہوا شمال سے جنوب کی جانب چلی ہے۔

Has the wind blown north to south?

کیا اسد نے  ایک اعتراض اٹھا   یا ہے۔

Has Asad raised an objection?

آپ نے غور کیا ہوگا کہ  Present Perfect Tense  میں  interrogative sentences  کا آغاز  have  یا   has  سے ہوتا ہے۔ اسکے بعد   جملے کا  subject  آتا ہے، اور اسکے بعد   مین ورب  past participle  یعنی   verb  کی  third form  میں لگایا جاتا ہے۔  اور جملے کا اختتام سوالیہ نشان سے ہوتا ہے۔

Learn Present Perfect Tense in Urdu