Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

Past Indefinite Tense in Urdu

 Past Indefinite Tense explained in Urdu with examples.  This article on Past Indefinite Tense explains past indefinite tense rules in Urdu. See Past Indefinite Tense examples in Urdu and English.  We hope this will help you to learn English from Urdu. 

اس مضمون میں Past Tense    کی پہلی شاخ  Past Indefinite Tense   جسے   Simple Past Tense   بھی کہا جاتا ہے، تفصیل سے روشنی ڈالی جاۓ گی۔  ہم جانیں گے کہ  Past Indefinite Tense  زمانے کی کس حالت کو بیان کرتا ہے، اس کے جملوں کی کیا پہچان ہے،  اس  tense  میں جملے کیسے بناۓ جاتے ہیں۔  اس   tense  میں   negative sentences   اور   interrogative sentences   کیسے بنتے ہیں؟ یہ سب کچھ ہم انگلش مثالوں سے سمجھائیں گے اور ساتھ ساتھ ان مثالوں  کا اردو ترجمہ بھی دکھاتےجائیں گے۔ اس مضمون  پر ہماری یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔

Past Indefinite Tense یا Simple Past Tense کسے کہتے ہیں؟

ایسے جملے جن سے  کسی کام،   واقعہ یا حقیقت کا اظہار ماضی میں ہو رہا ہو ،  زمانہ ماضی  (Past Tense)  کے جملے کہلاتے ہیں۔   ان میں ایسے جملے بھی ہوتے ہیں  جن میں  وہ کام  جو ماضی میں ابھی ختم ہوا ہو ،  کا اظہار ہوا ہو،  یا  ماضی  میں جاری رہا ہو،  یا  ماضی میں کسی مدت  میں جاری رہا ہو، یا  ماضی میں  ختم ہوۓ کافی وقت گزر چکا ہو۔   ایسے کام جو ابھی ختم ہوے ہوں اور ان میں ختم ہونے کی کسی مدت کا اظہار نہ ہوا ہو،  جیسے  ’’وہ چلا گیا‘‘،  ’’اس نے کھانا کھا لیا‘‘،   ’’اس نے   TV  پر میچ دیکھا‘‘  وغیرہ ،   کا اظہار جن جملوں میں ہوتا ہےوہ     Past Indefinite Tense کے جملے کہلاتے ہیں۔   انہیں Simple Past Tense  کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ

Examples of Past Indefinite Tense in Urdu

آپ نے  دیکھا کہ اردو ترجمے میں ان جملوں کا اختتام گئی، دیکھا، ہوئی، سکا، لیا ، گۓ، سنایا، کی، جیسے الفاظ سے ہوا ہے جنہیں بلو کلر میں دکھایا گیا ہے۔

Past Indefinite Tense یا Simple Past Tense کی پہچان

ایسے ماضی کے جملے جن کا اختتام   گئی، دیکھا، ہوئی، سکا، لیا ، گۓ، سنایا، کی، جیسے الفاظ سے ہوتا ہو ،  Past Indefinite Tense  کےجملے ہوتے ہیں۔ یاد رکھئیے  action ظاہر کرنے  والے  جملوں کے آخر میں تھی یا تھا کبھی نہیں لگتا۔ اگر ان کے آخر میں تھی یا تھا آۓ تو پھر وہ جملے Past Indefinite Tense  کے جملے نہیں ہوں گے۔انگلش میں ان جملوں کی یہ پہچان ہےکہ ان میں  verb سیکنڈ فارم یعنی  past form  میں استعمال ہوتا ہے ۔ ابھی جب ان جملوں کے بنانے کا طریقہ سمجھایا جاۓ گا تو آپ اچھی طرح سمجھ جائیں گے۔

Past Indefinite Tense یا Simple Past Tense میں جملے کیسے بنتے ہیں؟

Past Indefinite Tense میں  جملے 3  طریقوں سے بنتے ہیں:

  • Action ظاہر کرنے کے لئیے
  • Condition، facts   اور  state of being   ظاہر کرنے کے لیے
  • Possession یعنی ملکیت  ظاہر کرنے کے لیۓ

ایک ایک کرکے ان تینوں طریقوں  پر بات کرتے ہیں۔   تو سب سے پہلے جانتے ہیں کہ  action     ظاہر کرنے والے جملے  Past Indefinite Tense میں کیسے بنتے ہیں؟

ایکشن،  (action)   والے جملے:

Action  ظاہر کرنے والے جملے بنانے کے لیۓ  subject  کےبعد verb      کو  past form  یعنی  second form میں لگایا جاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ

I saw a lion in the forest.میں نے جنگل میں ایک شیر دیکھا۔
We wrote a letter to the Prime Minister.ہم نے وزیراعظم کو خط لکھا۔
He finished his work within time.اس نے وقت کے اندر اپنا کام مکمل کر لیا۔
The residents complained about water scarcity.شہریوں نے پانی کی قلت کی شکایت کی۔
She ran fast in the 1000 meters race.وہ 1000 میٹر کی دوڑ میں تیزی سے  دوڑی۔
Some mangoes fell down from the tree.کچھ آم درخت سے نیچے گرے۔
Aslam won the gold medal in the game.اسلم نے کھیل  میں گولڈ میڈل جیتا۔

2۔   Condition ،  facts   اور  state of being  والے جملے:

زمانہ ماضی میں  Facts, Condition اور state of being ظاہر  کرنے والے جملوں میں  first person singular اور third person singular   کی صورت میں subject کے بعد was اور باقی تمام صورتوں میں were  لگایا جاتا ہے۔

She was slim.وہ دبلی پتلی تھی۔
They were tall.وہ لمبے تھے۔
Aslam was fat.اسلم موٹا تھا۔
The sky was blue.آسمان نیلا تھا۔
Mountain peaks were very high.پہاڑی چوٹیاں بہت اونچی تھیں۔
was confused.میں الجھن میں تھا۔
They were angry.وہ  غصے میں  تھے۔

Conditions ،  facts   اور  state of being   والے جملوں میں کیونکہ  verb  ،  was  اور  were   استعمال ہوتے ہیں ،  ان کے  معنی تھا ،  تھی،  تھے  اور تھیں ہوتے ہیں،  اس لیے یہاں جملوں کے آخر میں  یہ لفظ آتے ہیں۔  میں نے کیونکہ شروع میں  بتایا تھا کہ کہ  action  ظاہر کرنے والے جملوں کے آخر میں تھا،  تھے،  کبھی نہیں لگتا۔  اس لئے یہاں یہ تصحیح کرنا ضروری تھی۔

3       ۔ Possession یعنی ملکیت  ظاہر کرنے والے جملے:

Past Indefinite Tense    میں Possession  ظاہر کرنے کے لیے subject کے بعد had لگتا ہے۔  یہ مثالیں دیکھیں:ـ

had two brothers.میرے دو بھائی تھے۔
We had a beautiful house.ہمارا ایک خوبصورت گھر تھا۔
You had only one choice.آپ کے پاس صرف ایک ہی انتخاب تھا۔
He had a lot of money.اس کے پاس بہت پیسہ تھا۔

یہ یاد رکھئیے گا کہ  Past Indefinite Tense   میں  possession   ظاہر کرنے والے جملوں میں   subject  کے بعد صرف  had   لگایا جاتا ہے۔ اگر آپ نے  has   یا  have   لگایا تو جملہ  Present Indefinite Tense   میں  بن جاۓ گا۔

اس tense میں negative sentences کیسے بنتے ہیں؟

  • Past Indefinite Tense میں  negative sentences  بنانے کے لیے action  ظاہر کرنے والے جملوں میں  subject

اور  verb کے درمیان  did not  لگایا جاتا   ہے اور verb کو base form میں لگا یا  جا تا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ

did not see any animals in the forest.میں نے جنگل میں کوئی جانور نہیں دیکھا۔
We did not write to Prime Minister.ہم نے وزیراعظم کو خط نہیں لکھا۔
She did not run fast in the race.وہ  ریس میں تیز نہیں  دوڑی۔
  • Past Indefinite Tense میں   Conditions ،  facts   اور  state of being  ظاہرکرنے والے جملوں میں  verb کے بعد   not  لگایا جاتا   ہے ۔   یہ مثالیں دیکھیں:ـ
I was not angry.میں غصے میں نہیں تھا۔
They were not confused.وہ الجھن میں نہیں تھے۔
She was not a tall girl.وہ ایک لمبی لڑکی نہیں تھی۔
  • Past Indefinite Tense میں   possession یعنی ملکیت  ظاہرکرنے والے جملوں میں  subject کے بعد  did not have لگایا جاتا   ہے ۔   یہ مثالیں دیکھیں:ـ
She did not have a brother.اس کا کوئی بھائی نہیں تھا۔
You did not have a choice at that time.اس وقت آپ کے پاس کوئی چارہ نہیں تھا۔
He did not have sufficient money.اس کے پاس کافی رقم نہیں تھی۔

اس tense میں interrogative sentences کیسے بنتے ہیں؟

  • Past Indefinite Tense میں interrogative sentences    بنانے کے لیے   action  ظاہر کرنے والے جملوں  کا آغاز  did سے ہوتا ہے، پھر    جملے کا  subject   ، اس کے بعد   action verb  کو  base form   میں لگایا جاتا ہے اور باقی جملہ آتا ہے۔ جملے کے آخر میں  question mark کی علامت لگائی جاتی ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ 
Did you see any animal in the forest?کیا آپ نے جنگل میں کوئی جانور دیکھا؟
Did she apply for the job?کیا  اس  نے نوکری کے لیے   درخواست دی؟
Did Zainy complete her education?کیا زینی نے اپنی تعلیم مکمل کی؟
Did he reach home safely?کیا وہ بحفاظت  گھر پہنچ گیا؟
  •  Past Indefinite Tense میں   Conditions ،  facts   اور  state of being  ظاہرکرنے والے جملوں میں  interrogative sentence     بنانے کے لیے  جملوں  کا آغاز  subject  کےsingular   ہونے کی صورت میں was  سے ہوتا ہے  اور  subject   کے  plural     ہونے کی صورت میں  were   سے ہوتا ہے، پھر    جملے کا  subject   اور باقی جملہ آتا ہے۔ جملے کے آخر میں  question mark کی علامت لگائی جاتی ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ 
Was sky cloudy yesterday?کیا کل آسمان ابر آلود تھا؟
Were they present in the class?کیا وہ کلاس میں موجود تھے؟
Was his reaction normal?کیا اس کا ردعمل نارمل تھا؟
Were mountains very high?کیا پہاڑ بہت اونچے تھے؟
  • Past Indefinite Tense میں possession   یعنی ملکیت  ظاہر کرنے والے جملوں کو   interrogative  بنانے کے لیے،  جملوں  کا آغاز  did سے ہوتا ہے، پھر    جملے کا  subject   ، اس کے بعد   have  لگایا جاتا ہے اور باقی جملہ آتا ہے۔ جملے کے آخر میں  question mark کی علامت لگائی جاتی ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ 
Did I have a better choice that day?کیا اس دن میرے پاس کوئی بہتر انتخاب تھا؟
Did you have a car in 2010?کیا آپ کے پاس 2010 میں کار تھی؟
Did they have a house five years ago?کیا پانچ سال پہلے ان کے پاس گھر تھا؟
Did he have a sister?کیا اس کی کوئی بہن تھی؟