Use of dictionary for pronunciation
Learn the use of dictionary for pronunciation, how to find spelling of a word in dictionary, and how to pronounce an English word. See pronunciation meaning in Urdu, dictionary, letter, syllable meanings in Urdu. Pronunciation symbols, use in words, phonetic spelling explained in Urdu. IPA phonetic symbols described in Urdu. See pronunciation guides pronouncing vowel sounds and consonant sounds.
To learn English from Urdu, a large variety of English learning topics can be found on this website.
ڈکشنری میں الفاظ کی اسپیلنگ اور معنی تلاش کرنا تو تقریباً ہر شخص جانتا ہے۔لیکن اگر کسی لفظ کا تلفظ دیکھنا ہو تو مشکل پیش آتی ہے کیونکہ تلفظ (pronunciation) بتانے کے لئیے کچھ علامات کا استعمال کیا جاتا ہے جن کا سمجھنا نہائیت ضروری ہے۔ اس مضمون میں آپ کو ڈکشنری میں pronunciation کا اظہار کرنے والی علامات کے بارے میں بتائیں گے۔ اس کے علاوہ ان افراد کے لئیے جنہیں ڈکشنری دیکھنے میں کچھ دشواری محسوس ہوتی ہے، ڈکشنری میں الفاظ ، ان کی اسپیلنگ اور معنی دیکھنے کے طریقے پر روشنی ڈالیں گے۔ اگرچہ نیٹ نے زندگی بہت آسان کر دی ہے مگر کچھ مشکل اوقات میں ڈکشنری سے رہنمائی حاصل کرنی پڑتی ہے۔ آپ کی سہولت کے لئیے اس صفحے کے آخر میں اس آرٹیکل کا ویڈیو ورژن موجود ہے۔
اس مضمون کا آغاز اس موضوع میں استعمال ہونے والی اہم اصطلاحات کے اردو معنوں سے کرتے ہیں۔
Dictionary meaning in Urdu
ڈکشنری کے اردو معنی ہیں: لغت۔ لغت ایسی کتاب کو کہا جاتا ہے جس میں کسی زبان کے الفاظ حروف تہجی کی ترتیب سے درج ہوتے ہیں۔ لغت میں الفاظ کے درست ہجے (spelling) درج ہوتے ہیں، اس کو بولنے کا انداز یعنی تلفظ (pronunciation) درج ہوتا ہے، اور اس کے معنی درج ہوتے ہیں۔
Pronunciation meaning in Urdu
Pronunciation کے اردو معنی ہیں : تلفظ۔ کسی لفظ کے بولنے کے انداز کو تلفظ (pronunciation) کہا جاتا ہے۔ فرض کریں ایک انگلش لفظ ہےجس کی spelling ہے tomb ۔ اب اسے کیا بولا جاۓ ، ٹامب یا ٹومب۔ ڈکشنری یہ بتاتی ہے کہ اسے ٹوُم بولا جاۓ ، اس کے معنی ہیں ’مقبرہ‘۔ اس لفظ میں b لیٹر خاموش ہے، یعنی اسے بولا نہیں جاتا۔ دوسرے o لیٹر سے کیا آواز نکلنی ہے، ’او‘ یا ’آ‘ یا ’اے‘، یہ ہمیں ڈکشنری بتاۓ گی۔ ایک اور مثال دیکھتے ہیں، flour اسے کیا بولا جاۓ ، فلور، یا فلوُر، یا فلواُر۔ ڈکشنری میں اس کی pronunciation ہے فلااَر۔ اس کے معنی ہیں’آٹا‘۔
letter meaning in Urdu
عام طور پر تو letter کے معنی ’خط‘ لئیے جاتے ہیں، مگر اس کے ایک اور معنی بھی ہیں۔ انگلش کے حروف تہجیّ جو a سے لے کر z تک 26 حروف پر مشتمل ہیں، letter کہلاتے ہیں۔ انہیں alphabet بھی کہا جاتا ہے، لیکن زیادہ تر letter کہلاتے ہیں۔ یہ word کی بنیادی اکائی ہیں۔ ان کو جوڑ کر ہی word بنتا ہے۔ ان میں سے 5 حروف (letters) جو a, e, i, o, u, ہیں vowel کہلاتے ہیں، باقی تمام consonant کہلاتے ہیں۔ انگلش میں کوئی بھی word کسی vowel کے بغیر نہیں بن سکتا ہے۔ دراصل یہ vowel ہی ہوتے ہیں جو کسی لفظ کی pronunciation بناتے ہیں۔ ان کا کردار ایسا ہی ہے جیسا اردو میں اعراف کا ہے، یعنی زیر، زبر، پیش، وغیرہ کا۔ vowel ہی consonants کو جوڑتے ہیں اور word کی pronunciation بناتے ہیں۔
Learn use of dictionary for pronunciation
syllable meaning in Urdu
کسی انگلش word کا تلفظ سمجھنے کے لئیے syllable کے معنی سمجھنا ضروری ہیں۔ syllable کے معنی ہیں ’’word کا ایسا جزو جو ایک ساتھ ادا ہو‘‘۔ مثال کے طور پر انگلش کا ایک word ہے pot ۔ ہم اسے ایک ساتھ ادا کرتے ہیں۔ ایسے بے شمار words ہیں جیسے big, far, my, his, her, وغیرہ وغیرہ۔ یہ one-syllable یا single-syllable یا monosyllable والے words کہلائیں گے۔
اب ایک دوسری مثال لیتے ہیں: publish ۔ اسے ہم دو حصوں میں بولتے ہیں pub اور lish (pub-lish) ایسے الفاظ two-syllable words یا double syllable words کہلاتے ہیں۔ two-syllable words کی یہ کچھ اور مثالیں دیکھیں۔ ان الفاظ کے درمیان لگی ہوئی ڈیش صرف آپ کو سمجھانے کے لئیے لگائی گئی ہے:
Kid-nap, nap-kin, hel-met, hec-tic, lo-cal, pub-lic, Tur-kish, pic-nic
اس ہی طرح 3 حصوں میں بولے جانے والے الفاظ three-syllable words ہوتے ہیں، جیسے:
Vol-ca-nic, he-si-tent, cla-ssi-cal, as-to-nish, in-va-lid, ca-pi-tal
4 حصوں میں بولے جانے والے کچھ الفاظ (four-syllable words) کی یہ مثالیں دیکھیں:ـ
Es-tab-lish-ment, in-con-sis-tent, a-ca-de-mic, un-ex-pec-ted
اب آپ سمجھ گۓ ہوں گے کہ syllable سے کیا مراد ہے؟
Learn use of dictionary for pronunciation
Uses of dictionary
ڈکشنری کے یہ عام 4 استعمال ہیں۔ کچھ ڈکشنریوں میں ان کے علاوہ بھی کچھ مزید تفصیل درج ہوتی ہے۔:ـ
- Words کی ہجےّ (spelling) دیکھنا۔
- Words کے معنی (meaning) دیکھنا۔
- Words کا تلفظ (pronunciation) دیکھنا۔
- Words کا part of speech سے تعلق دیکھنا، یعنی وہ ورڈ noun ہے، pronoun ہے، یا کچھ اور۔
?How to find a word and its spelling
ڈکشنری میں کسی word کا ڈھونڈنا نہائت ہی آسان ہے اور آپ سب اس سے واقف ہیں۔ ڈکشنری میں words حروف (letters) کی ترتیب سے دئیے ہوتے ہیں یعنی جس ترتیب میں a سے لے کر z تک حروف ہیں۔a کے بعد b آۓ گا، اس کے بعد c آۓ گا، اس کے بعد d آۓ گا، اور اس طرح آگے بڑہتے ہوۓ آخر کار z آۓ گا۔ فرض کریں آپ کو ایک انگلش ورڈ polish ڈھونڈنا ہے تو سب سے پہلے آپ جہاں سے p کے words شروع ہوتے ہیں، پنہچیں گے۔ p پر پنہچنے کے بعد آگے بڑھتے ہوۓ آپ po سے شروع ہونے والے الفاظ تک پنہچین گے، پھر pol سے شروع ہونے والے الفاظ تک پنہچین گے، اور اس طرح آپ اپنے مطلوبہ لفظ polish تک پنہچ جائیں گے۔ اب آپ اس لفظ کی درست ہجےّ (spelling) دیکھ سکتے ہیں۔
?How to find meaning of a word
جیسا کہ ابھی بتایا گیا، کسی بھی word کو English letters کی ترتیب کے لحاظ سے ڈکشنری میں ڈھونڈا جا سکتا ہے۔ اُس word کے سامنے اُس کے معنی درج ہوتے ہیں۔
Learn use of dictionary for pronunciation
How to read pronunciation of a word in the dictionary
اوپر بتاۓ گۓ طریقے سے جب آپ کسی word کو ڈھونڈ لیں گے تو سب سے پہلے اُس word کی spelling درج ہو گی۔ spelling کے فوری بعد اُس word کی pronunciation درج ہوتی ہے جو parentheses (), یا brackets {}, یا slashes \—\ کے درمیان syllables کی شکل میں اس طرح درج ہو گی۔ایک انگلش ورڈ alternative کی مثال لیتے ہیںـ
مشہور عالم Merriam Webster ڈکشنری اس طرح words کا part of speech, پھر spelling, پھر pronunciation, اور اس کے بعد meaning دکھاتی ہے۔ pronunciation کو backslashes کے درمیان syllables کو ڈیشز سے الگ کر کے دکھایا گیا ہے۔
Adjective
al·ter·na·tive | \ȯl-ˈtər-nə-tiv\
offering or expressing a choice
Cambridge Dictionary اس ہی لفظ کو اس طرح دکھاتی ہے:ـ
Adjective
UK /ɒlˈtɜː.nə.tɪv/ US /ɑːlˈtɝː.nə.t̬ɪv/
An alternative plan or method is one that you can use if you do not want to use another one
کیمبرج نے pronunciation کے لئیے backslashes کے بجاۓ slashes استعمال کی ہیں۔
Collins Dictionary تلفظ کو اس طرح parentheses میں دکھاتی ہے:
(ɔːltɜːʳnətɪv)
Pronunciation دیکھنے میں دو چیزیں اہم ہوتی ہیں۔ ایک تو اُس لفظ کے syllables کو ڈیش کے ذریعے الگ کر کے دکھایا جاتا ہےتاکہ word کے مختلف حصوں کو درست طریقے سے بولا جا سکے۔ دوسری اہم چیز علامات کا استعمال ہے۔ کچھ English letters جو کہ تمام consonant ہیں کی sound میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، جیسے:ـ
b, d, f, j, k, l, m, n, p, s, t, z
اِن letters سے نکلنے والی sounds سب جانتے ہیں۔ ان میں کوئی تنازعہ یا مسئلہ نہیں ہے۔ مسئلہ ہوتا ہے vowels کی sounds پر یا کچھ consonants کی sounds پر جب انہیں کچھ دوسرے letters کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے، جیسے c کہیں ’س‘ کی آواز نکالتا ہے، کہیں ’ک‘ کی۔ تمام vowels مختلف حالتوں میں مختلف sounds نکالتے ہیں۔ t کی اپنی ایک آواز ’ٹ‘ کی ہے، مگر اس کے ساتھ h استعمال کرنے سے اِس سے ’د‘ یا ’تھ‘ کی آواز نکلتی ہے۔ ان تمام مختلف sounds کا اظہار مختلف علامات کے ذریعےکیا جاتا ہے۔
International Phonetic Alphabet
IPA ایک بین الاقوامی ادارہ ہے، جو مخفف ہے International Phonetic Alphabet کا، جس نے English letters کی sounds کی علامات تیار کی ہیں، جنہیں دنیا بھر میں بشمول عالمی ڈکشنریوں کے، مستند علامات کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ ان علامات کا دنیا بھر میں pronunciation کے اظہار کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔ IPA کے علاوہ کچھ اور اداروں جیسے Webster’s New World اور American Heritage نے بھی اس سلسلے میں کچھ علامات تخلیق کی ہیں۔
Finding part of speech through dictionary
ڈکشنری میں part of speech کا تعلق دکھانے کے لئیے یا تو part of speech کا پورا نام لکھ دیا جاتا ہے یا یہ abbreviations استعمال ہوتی ہیں۔
n – for noun
pro – for the pronoun
v – for the verb
adj. – for adjective
adv. – for adverb
prep.- for preposition
conj.- for conjunction
interj.- for interjection
اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔
عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر، ٹینسز، جملے کیسے بنتے ہیں، اور انگلش ورڈز کے معنی جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔