E sound in Urdu

Speaking English with the correct pronunciation is vital. For Urdu-speaking persons we have prepared this page to help them learn e sound in Urdu.  Learn about different e sounds and the words where e is silent. To learn English from Urdu, a large variety of English learning topics can be found on this website.

 انگلش میں e     سب سے زیادہ استعمال ہونے والا حرف ہے۔ کہا جاتا ہے کہ انگلش  لکھنے اور بولنے میں  13%   سے 14%  تک  e  لیٹر استعمال ہوتا ہے جب کہ انگلش میں کل  26  لیٹرز ہیں اور اوسطاً اس کا حصہ  تقریباً  4% بنتا ہے۔ e   انگلش کے  5  واویلز  میں  a  کے بعد  دوسرے نمبر پر آتا ہے۔ سب سے  زیادہ استعمال ہونے کے ساتھ  e  سے بہت سی ساؤنڈز نکلتی ہیں۔ اس مضمون  میں ہم  e  سے نکلنے والی ساؤنڈز کا جائزہ لیں گے۔ اس  مضمون میں e  سے نکلنے والی  زیادہ تر اور عام ساؤنڈز کا احاطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔  اس  مضمون  کو دیکھنے اور سمجھنے سے آپکے تلفظ (pronunciation)  میں بہتری آۓ گی جو کہ انگلش بولنے میں بہت اہم عنصر ہے۔

  انگلش الفاظ کا درست تلفظ (pronunciation) سننے کے لئیے اس صفحے کے آخر میں موجود دیڈیو دیکھئیے۔

Sounds from English letter “e”

انگلش لیٹر  “e” سے  بہت سی  ساؤنڈز نکلتی ہیں۔  جیسے ایی،  ای، اے، اے، حتیٰ کہ اَ   کی ساؤنڈ بھی نکلتی ہے۔ کبھی اس کے بعد میں آنے والے word  سے بھی  “e”   کی ساؤنڈ میں فرق پڑتا ہے، جیسے  the   کو کبھی دی بولا جاتا ہے اور کبھی دا بولا جاتا ہے ۔ کچھ  words   میں  e   سے تو کوئی ساؤنڈ نہیں نکلتی لیکن اس کے اضافے سے  لفظ کی ساؤنڈ تبدیل ہو جاتی ہے۔   اور بہت سے انگلش الفاظ میں “e”  سائلینٹ ہوتا ہے یعنی اس کی کوئی ساؤنڈ ہوتی ہی نہیں ہے۔ انگلش میں  letters   سے نکلنے والی   ساؤنڈز کےکوئی مسلمہ  اُصول نہیں ہیں۔ لیکن  اکثر مقامات پر ایک جیسی آواز  نکلنے کی بنیاد پر کچھ اُصول مرتب کئیے جا سکتے ہیں اور  ان سے استثنأ  بھی موجود ہیں۔ اس کا بہترین حل یہ ہے کہ کنفیوژن کی صورت میں ڈکشنری سے رہنمائی حاصل کریں۔

Sound No.1: ee

  • سب سے پہلے ایسے الفاظ پر نظر ڈالتے ہیں جن سے ایسی ساؤنڈ نکلتی ہے  جیسی اس letter  کو بولنے سے نکلتی ہےیعنی ’’ای‘‘۔   ایسے  چھوٹے انگلش الفاظ جو دو یا تین  letters  پر مشتمل ہوتے ہیں، ان کے آخر میں “e”   لگانے سے ’’ای‘‘  کی آواز نکلتی ہے۔ یہ الفاظ دیکھیں:۔

he, she, we, me, be

  • کچھ ایسی قومیتوں جن کے آخر میں se  آتا ہے جیسے:

Chinese, Burmese, Japanese, Vietnamese

تو آخر میں آنے والے  se   سے پہلے آنے والے “e”  کی ساؤنڈ ’’ای‘‘  نکلتی ہے۔

  • ایسے الفاظ جن کے آخر میں is  آتا ہے اور ان کے plural   بنانے کے لئیے  is  کو  es   سے تبدیل  کر دیا جاتا ہے  تو اس  e  کی ساؤنڈ  ’’ای‘‘  نکلتی ہے۔  یہ الفاظ دیکھیں:ـ

plural

Urdu meaning

singular

oases

نخلستان

oasis

crises

بحران

crisis

theses

مقالہ

thesis

  • جن الفاظ کے درمیان e   کے ساتھ  a  آۓ  یعنی  ea   آۓ تو اس  e  کی ساؤنڈ  ’’ای‘‘  نکلتی ہے۔ یہ کوئی لازمی فارمولہ نہیں ہے،  اس سے استثنأ بھی موجود ہیں،  لیکن زیادہ تر ایسا ہوتا ہے۔  یہ الفاظ دیکھیں:ـ

teach, reach, beach, meat, seat, wheat, beat, peach, clean, grease

  • جن الفاظ کے درمیان  ei یا ie      آۓ تو اس  e  کی ساؤنڈ  ’’ای‘‘  نکلتی ہے۔ یہ  بھی کوئی لازمی فارمولہ نہیں ہے، لیکن زیادہ تر ایسا ہوتا ہے۔یہ الفاظ دیکھیں:ـ

receive, protein, ceiling, forfeit, seize, deceive, surveillance, heinous, believe, piece, copies, abilities, bodies, brief, chief, field, aggrieve, hurried

  • جن الفاظ کے شروع، درمیان یا آخر  میں    ee آۓ تو اس سے    ’’ای‘‘  کی ساؤنڈ  نکلتی ہے۔ یہ الفاظ دیکھیں:ـ

eel,  keep, weep, teen, seventeen, been, feel, reel, wheel, free, agree, bee, see

  • ey پر ختم ہونے والے الفاظ میں  ey   سے ’’ای‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے،  جیسے:ـ

key, honey, monkey, donkey, journey, attorney, chocolatey

Sound No.2: ay

  • کچھ الفاظ میں e   سے ہلکے سے ’اے‘ کی آواز نکلتی ہے۔ اس کے مختلف انداز ہیں۔  ان میں سے ایک انداز تو یہ ہے کہ ایسے الفاظ جن کا اختتام  کسی  consonant پر ہو اور اس سے پہلے  e   آۓ تو e   سے ہلکے سے ’اے‘ کی آواز نکلتی ہے۔ یہ الفاظ دیکھیں، ان کے آخر میں  consonant آیا ہے جسے نیلے رنگ میں دکھایا گیا ہے:ـ

set, bet, met, get, wet

  • ابھی کچھ دیر پہلے ہم نے جانا تھا کہ جن الفاظ کے درمیان ea  آۓ تو اس سے ’ای‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے جیسے teach, reach, beach  وغیرہ  لیکن کچھ ایسے الفاظ  بھی ہیں جن کے درمیان ea  آتا ہے تو ان سے ہلکے سے ’اے‘ کی ساؤنڈ    نکلتی ہے۔  یہ الفاظ دیکھیں:ـ dead, bread, head, breakfast, past tense of read: read                   
  • ایسے الفاظ جن میں th   سے پہلے  e   آتا ہے تو  اس  e   سے ہلکے سے ’اے‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔  یہ الفاظ دیکھیں:ـ

whether, together, ethnic, ethic, method, tether

Learn e sound in Urdu

Sound No.3: ə

  • اگر کسی لفظ میں er  ایک ساتھ آئیں تو  e  سے ہلکے سے زبر کی ساؤنڈ نکلتی ہے، جیسے اَ ۔یہ الفاظ دیکھیں:ـ

person, verb, her, per, refer, were, prefer, never, ever, saver, river

  • ویسے تو  ear  کسی لفظ کے درمیان میں آئیں تو اس   سے اِئیر کی آواز نکلتی ہے مگر   استثنأ کے طور پرکچھ جگہوں پر کسی لفظ میں ear   ایک ساتھ آئیں تو  e  سے ہلکے سے زبر کی ساؤنڈ نکلتی ہے،  جیسے اَ۔  یہ الفاظ دیکھیں:ـ

earn, early, search, earth

Learn e sound in Urdu

Sound No.4: iə

  • کچھ جگہوں پر e   کے ساتھ  a   یا  پھر ایک اور  e   ملانے سے   ’’ای یا‘‘  کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔   ابھی کچھ دیر پہلے ہم نے جانا تھا کہ  ea   ایک ساتھ آنے سے  ’’ای‘‘  کی ساؤنڈ  نکلتی ہے جیسے teach, reach, beach   وغیرہ  ،  اور ایک اور جگہ ہم نے دیکھا تھا کہ ea  کے ایک ساتھ  آنے سے ہلکے سے  ’اے‘  کی ساؤنڈ نکلتی ہے،  جیسے dead, bread, head  وغیرہ،   تو کچھ ایسے الفاظ بھی ہیں جہاں  ea  سے  ’’ای یا‘‘  کی ساؤنڈ نکلتی ہے،  خاص طور پر اگر ea   کے بعد میں  r   آ جاۓ۔   یہ الفاظ دیکھیں:ـ

ear, hear, near, fear, year, idea, ideal, rear, tear, dear

  • کچھ دیر پہلے ہم نے جانا تھا کہ اگر ee   ایک ساتھ آجائیں تو ان سے ’’ای‘‘ کی آواز نکلتی ہے،  جیسے   free, agree, bee  وغیرہ،   لیکن کچھ جگہوں پر  ee   ایک ساتھ آنے سے ’’ای یا‘‘  کی آواز نکلتی ہے،  جیسے:ـ

engineer, cheers, career, beer

  • اور ایسے الفاظ جن کا اختتام re   پر ہوتا ہے تو ان سے پہلے آنے والی  e   کی آواز بھی  ’’ای یا‘‘  نکلتی ہے،  جیسے:ـ

severe, here, atmosphere

Learn e sound in Urdu

Sound No.5: I

  • کچھ جگہوں پر اگر لفظ کے شروع میں e  آۓ اور اس کے بعد  m  یا  n   آۓ تو اس سے  I  کی آواز جیسے ہلکا سا  ’’ای‘‘  بولا جاتا ہے، نکلتی ہے۔  یہ الفاظ دیکھیں:ـ

emotion, embrace, embroidery, enough, English, enlarge, enable

  • r یا d   سے شروع ہونے والے الفاظ جن کے بعد   e   اور پھر کوئی  consonant   آتا ہے  تو  پھر اس  e    سے  ہلکے سے  ’’ای‘‘ کی آواز نکلتی ہے۔  یہ الفاظ دیکھیں:ـ

receive, relieve, repeat, respect, result, deceive, defend, devolve

ایسے  verbs  جن کا اختتام  t   یا  d   پر ہوتا ہے اور ان کا  past tense   بنانے کے لئیے  ed   کا اضافہ کیا جاتا ہے تو اس ed   کے e    کی ساؤنڈ  ہلکے سے  ’’ای‘‘  کی ہوتی ہے۔  یہ الفاظ دیکھیں:ـ

needed, wanted, interested, branded acted

Sound No.5: aay

  • اگر کسی لفظ میں e کے بعد   ig   آۓتو اس سے تھوڑے سے لمبے ’’اے‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے،  جیسے:ـ

eight, weight, freight, foreign, neighbor

 

  • زیادہ تر تو اگر e کے بعد  y  آۓ تو ’’ای‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے مگر کچھ جگہوں پر اگر e  کے بعد   y   آۓتو اس سے تھوڑے سے لمبے ’’اے‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے،  جیسے:ـ

obey, survey, prey, grey, hey, they, convey

Sound No.6: a

انگلش میں ایک ایسا لفظ بھی ہے جس میں  e    سے  ’’ اَ ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے اور وہ لفظ ہے: sergeant – سارجینٹ

اس  word   میں s   کے بعد میں آنے والے  e   سے  ’’ اَ  ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔

the کو کیسے بولا جاۓ

Pronunciation of the from e sounds in Urdu

Words with silent e

انگلش میں ایسے بے شمار الفاظ ہیں جن میں  e  لکھا تو جاتا ہے مگر بولا نہیں جاتا یعنی  e  خاموش ہوتا ہے۔  

  • شروع میں بتاۓ گۓ چھوٹے الفاظ جیسے  be, me, we, she, he  اور انگلش میں دوسری زبانوں سے لاۓ گۓ الفاظ کے علاوہ تقریباً تمام ایسے الفاظ جن کے آخر میں  e   آتا ہے،  e   خاموش ہوتا ہے۔ ایسے  الفاظ جو ایک  syllable  پر مشتمل ہوتے ہیں یعنی انہیں بغیر اٹکے ایک دفعہ میں بولا جا سکتا ہےاور ان کے آخر میں e   آتا ہے تو وہ   خاموش  ہوتا ہے۔  یہ  الفاظ دیکھیں:ـ

make, debate, desire, age, like, rate, phase, size

  • ایسے verbs   جن کے  آخر میں t    یا  d  نہ ہو تو  ان کا  past tense  بنانے کے لئیے جو  ed   لگایا جاتا ہے تو  اس کا  e   خاموش ہوتا ہے۔  یہ الفاظ دیکھیں:ـ

asked

ask

played

play

stopped

stop

walked

walk

cleaned

clean

  • جن الفاظ کا اختتام ان suffixes  پرہوتاہے ly, ful, ment :تو  ان suffixes    سےپہلے آنے والا  e   خاموش ہوتا ہے۔  ان کے علاوہ کچھ اور suffixes  بھی ہو سکتے ہیں جن سے پہلے کے e  خاموش ہوں۔ یہ الفاظ دیکھیں:ـ

movement, improvement, management, replacement, advertisement, enforcement, statement, forceful, forcefully, hopeful, hopefully, gracefully, purposeful

  • جن الفاظ میں some  ایک prefix  کے طور پر  لگتا ہے تو some    میں آنے والا  e   خاموش ہوتا ہے۔ some    کے علاوہ کچھ اور prefixes  بھی ہو سکتے ہیں جن میں آنے والا e    خاموش ہو۔ یہ الفاظ دیکھیں:ـ

somehow, someone, somewhere, something

Learn e sound in Urdu

واویل (e)  سے نکلنے والی مختلف ساؤنڈز پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔

عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search  کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور  search  کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر،  ٹینسز،  جملے کیسے بنتے ہیں، اور  انگلش ورڈز  کے معنی جاننے کے لئیے نیچے  search  کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ  لکھیں اور  search   کے نشان کو کلک کریں۔

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors