Phrase and its types

 In English, a sentence consists of clauses and phrases.  Learn what is phrase and its types. There are many types of phrases.  Phrases and its types explained in Urdu with examples in English and Urdu.

For Urdu speaking persons who want to learn or improve their English speaking, reading and writing skills,  understanding phrases and its types in Urdu will be very helpful.  Learn English,  and how phrases are used in English sentences. 

انگلش صحیح طرح سیکھنے کے لئیے ضروری ہے کہ گرامر اچھی طرح سمجھی جاۓ۔ گرامر میں ہم سیکھتے ہیں کہ جملے  کیسے بنتے ہیں۔انگلش کے بیشتر جملوں میں phrases  کا استعمال ہوتا ہے۔   انگلش سیکھنے کے دوران آپ  کا سامنا  clauses   اور phrases جیسے الفاظ سے ضرور ہوا ہو گا۔   اس سے پہلے مضمون میں  clauses  پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔اس مضمون میں phrases کے بارے میں  تفصیل سے  مثالوں کی مدد سے  بتایا جاۓ گا۔

Phrase کے لغوی معنی

Phrase کے لغوی معنی ہیں: فقرہ، جزو جملہ،   کچھ الفاظ کا مجموعہ۔انگلش گرامر کے لحاظ سے اس کی تعریف کچھ زیادہ مختلف نہیں ہے۔

Learn in Urdu phrase and its types

Phrase definition

A small group of words standing together as a meaningful unit, typically forming a component of a clause. A phrase does not contain a subject and verb and, consequently, cannot convey a complete thought.

الفاظ کا ایک چھوٹا گروپ جو معنی خیز طور پر ایک  یونٹ کی طرح ایک ساتھ ہوتا ہے، یعنی اس کے کچھ مخصوص معنی ہوتے ہیں، عام طور پر ایک sentence   یا  clause  کا حصّہ ہوتا ہے۔ اس میں نہ تو  subject   ہوتا ہے اور نہ ہی verb  ہوتا ہے اس لئیے یہ ایک مکمل خیال پیش نہیں کرتا یعنی  مکمل معنی نہیں دیتا ہے۔جب کہ اس کے بر عکس ایک  clause  مکمل  مفہوم رکھتی ہے کیونکہ اس میں  subject  اور  verb   دونوں ہوتے ہیں۔

یہ مثالیں دیکھیں:ـ

Phrase examples in English and Urdu from phrases and its types

آپ کے سامنے موجود  sentences   میں  phrases   کو واضح طور پر دکھانے کے لئیے انہیں نیلے رنگ میں دکھایا گیا ہے۔ یہ الفاظ کے چھوٹے  چھوڑے گروپس ہیں۔  ان تمام  phrases کے اپنے  مخصوص معنی ہیں۔ آپ غور کریں کہ ان phrases   میں subject   یا  verb   موجود نہیں ہیں۔

Learn phrases and its types

Learn phrases and its types

Noun Phrase

الفاظ کا ایسا  گروپ  جو  noun  کے ارد گرد بنا ہو noun phrase  کہلاتا ہے۔  عام طور پر یہ جملے کے  subject یا   object یا  prepositional object   کے طور پر کام کرتے ہیں۔  یہ مثالیں دیکھیں:ـ

میں نے اسلم کو سیاہ رنگ کی اسپورٹس کار چلاتے ہوئے دیکھا۔I saw Aslam driving a black sports car.
چھوٹا لڑکا میری طرف دوڑا۔The little boy ran towards me.
مجھے اپنے بچوں کے لیے ایک پیارےکتے کی ضرورت ہے۔I need a cute puppy for my children.

Adjective Phrase

الفاظ کا ایسا  گروپ  جو  کسی noun  یا  pronoun  کے بارے میں مزید معلومات دے adjective phrase  کہلاتا ہے۔   یہ مثالیں دیکھیں:ـ

ثمینہ کو تیراکی کا زیادہ شوق ہے۔

Samina is rather fond of swimming.

جب منصور کو فاتح قرار دیا گیا تو ہمیں بے حد خوشی ہوئی۔

We were extremely delighted when Mansoor was announced as winner.

باہر کھانا عام طور پر صحت مند نہیں ہوتا ہے۔

Dining out is usually not very healthy.

Learn phrases and its types

Adverbial Phrase

الفاظ کا ایسا  گروپ  جو  adverb  کے طور پر عمل کرے adverbial phrase  کہلاتا ہے۔   یہ مثالیں دیکھیں:ـ

آج شام کے بعد مجھ سے مال میں ملو۔

Meet me at the mall later this evening.

جنگل میں بہت سی مخلوقات خوش اسلوبی سے رہتی ہیں۔

In the forest, many creatures live amicably.

والد نے اس کے خوف کو پرسکون کرنے کے لیے نرمی سے  بات کی۔

Dad spoke softly to calm her fears.

Learn phrases and its types

Prepositional Phrase

الفاظ کا ایسا  گروپ  جس میں preposition ، اس کاobject  ،  یا کوئی بھی ایسا لفظ جو object  کی مزید وضاحت کرے prepositional phrase  کہلاتا ہے۔   یہ مثالیں دیکھیں:ـ

مظہر ساحل کے قریب رہتا تھا۔

Mazhar lived near the beach.

غبارے آسمان میں غائب ہو گئے۔

The balloons disappeared in the sky.

آخر کار ہم سب کو مرنا ہے۔

In the end, we all have to die.

Learn in Urdu phrase and its types

Conjunctional Phrase

الفاظ کا ایسا  گروپ  جو  conjunction  کے طور پر عمل کرے conjunctional phrase  کہلاتا ہے۔   یہ مثالیں دیکھیں:ـ

میں دفتر جاؤں گا بشرطیکہ بارش نہ ہو۔

I will go to the office provided that it doesn’t rain.

جیسے ہی وہ اندر آیا وہ باہر نکل گئی۔

As soon as he got in, she went out.

ہمیں تیزی سے کام کرنا ہے تاکہ اسائنمنٹ وقت پر مکمل ہو۔

We have to work fast so that the assignment is completed on time.

Interjectional Phrase

ایسا interjection    جو ایک سے زیادہ الفاظ پر مشتمل ہو  interjectional phrase   کہلاتا ہے۔   یہ مثالیں دیکھیں:ـ

کیا خوشی ہے! مجھے نوکری مل گئی ہے۔

What a pleasure! I have got the job.

اوہ  براۓ مہربانی! مجھے یہ دوبارہ یاد نہ دلانا۔

Oh please! Don’t remind me that again.

کتنا خوبصورت! پورا چاند چمک رہا ہے۔

How beautiful! The full moon is shining.

Learn phrases and its types

Absolute Phrase

الفاظ کا ایسا  گروپ  جس میں noun  یا  pronoun  کے ساتھ کوئی  participle  شامل ہوabsolute phrase   کہلاتا ہے۔   یہ مثالیں دیکھیں:ـ

انشاء اللہ وہ خیریت سے گھر واپس آئے گا۔

God willing, he will return home safely.

گریجویشن پاس کر کے اس نے نوکری تلاش کرنا شروع کر دی۔

Passing graduation, he started to find a job.

موسم  نے اجازت دی،  تو ہم اپنا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔

Weather permitting, we will resume our journey.

Appositive Phrase

الفاظ کا ایسا  گروپ  جس میں noun   یا  pronoun    کے آگے  یا  پیچھے اس کی تشریح کرنے والا  noun   یا   pronoun  بھی موجود ہو، appositive phrase   کہلاتا ہے۔     یہ مثالیں دیکھیں:ـ

میرے استاد عبداللطیف نے مجھے ریاضی بہت اچھے طریقے سے پڑھائی۔

My teacher, Abdul Lateef, taught me mathematics very well.

پاکستان کے بانی محمد علی جناح بہت محنتی انسان تھے۔

Muhammad Ali Jinnah, the founder of Pakistan, was a very hard-working person.

پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد ایک خوبصورت شہر ہے۔

Islamabad, the capital of Pakistan, is a beautiful city.

Learn in Urdu phrase and its types

Participle Phrase

الفاظ کا ایسا  گروپ  جس میں         participle ، اس کی تشریح کرنے والا،  اور  یا  ایسا object   جو جملےکا مفہوم مکمل کرے،  شامل ہو،  

participle phrase   کہلاتا ہے۔   یہ مثالیں دیکھیں:ـ

سیڑھیاں چڑھتے ہوئے نادیہ نے ہماری طرف اشارہ کیا۔

Climbing the stairs, Nadia waved at us.

صبح چہل قدمی اچھی ورزش ہے۔

Walking in the morning is good exercise.

اخبارات میں لکھنا اس کا مشغلہ ہے۔

Writing in the newspapers is his occupation.

Gerund Phrase

الفاظ کا ایسا  گروپ  جس میں gerund  ، اور اس کی مزید وضاحت کرنے والے الفاظ شامل ہوں،  gerund phrase    کہلاتا ہے۔

   یہ مثالیں دیکھیں:ـ

ڈیڈ لائن سے پہلے جلدی کرنا میں ناپسند کرتا ہوں۔

I dislike hurrying right before the deadline.

پسند یا ناپسند کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

Liking or disliking is not an issue.

امتحانات میں غیر قانونی ذرائع کا استعمال  روکا  جائے۔

Using illegal means in the exams must be stopped.

Learn phrase and its types

Infinitive Phrase

الفاظ کا ایسا  گروپ   جس میں  infinitive یعنی to  سے شروع ہونے والے  verb جیسے to find, to play, to cut,   اور ان کی تشریح کرنے والے الفاظ شامل ہوں infinitive phrase  کہلاتا ہے۔   یہ مثالیں دیکھیں:ـ

میں اسے سبق سکھانا چاہتا ہوں۔

I want to teach a lesson to him.

ہمیں ایک ساتھ تیرنا پسند ہے۔

We love to swim together.

وہ مزید انعامات جیتنے کے لیے تیار ہے۔

She is set to win more prizes.

Verb Phrase

الفاظ کا ایسا  گروپ   جس میں  verb  ایک سے زیادہ الفاظ پر مشتمل ہو  جیسے  main verb  اور اس کے ساتھ auxiliary verbs بھی ہوتے ہیں، verb phrase   کہلاتا ہے۔   یہ مثالیں دیکھیں:ـ

وہ بڑے پردے پر بطور اداکار کام کر رہا  ہے۔

He is performing as an actor on the big screen.

تین گھنٹے سے بارش ہو رہی ہے۔

It has been raining for three hours.

چیئرمین بہت جلد اس معاملے کو دیکھیں گے۔

The chairman will look into this issue very soon.

اِن انگلش ورڈز کا درست تلفظ   یعنی pronunciation سننے کے لئیے یہ ویڈیو دیکھیں۔

انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر،  ٹینسز،  جملے کیسے بنتے ہیں، اور  انگلش ورڈز  کے معنی جاننے کے لئیے نیچے  search  کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ  لکھیں اور  search   کے نشان کو کلک کریں۔

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors