Sentence Formation Patterns

Learn how to make English sentences. Sentence formation and sentence structure explained in Urdu. Basic sentence structure, and basic sentence pattern explained in this article. Types of sentence structures, sentence parts, also described with sentence structure examples.

When we communicate verbally or in writing, we use words and  sentences. Any person trying to learn English or improve his/her English speaking and writing skills, must first understand how the sentences are constructed. Here, we will teach in easy Urdu language as to what is a sentence?  How is it formed? What are various patterns of sentence formation? What is a subject, object, subject and object complements? What are clauses and their kinds?

Sentence کسے کہتے ہیں؟

جب ہم کسی سے کوئی بات چیت کرتے ہیں تو  words  اور   sentence استعمال کرتے ہیں۔sentence  کیا ہوتا ہے؟ الفاظ کا ایسا مجموعہ جس کے کچھ معنی ہوں sentence   کہلاتا ہے۔sentence  کے معنی جب ہی نکل سکتے ہیں جب words  ایک خاص ترتیب میں ہوں ۔ الفاظ کا یہ گروپ دیکھیں:

نے میں کئی اسے دنوں دیکھا ہےنہیں سے

یہ الفاظ کا ایک بے ترتیب مجموعہ ہے جس کا کوئی مفہوم نہیں ہے۔ اگر انہی  الفاظ کو صحیح ترتیب میں رکھا جاۓ  تو یہ ایک با معنی جملہ بن جاۓ گا جیسے:

میں نے اسے کئی دنوں سے نہیں دیکھا ہے۔

اب یہ جملہ مکمل مفہوم دے رہا ہے۔ انگلش میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔ انگلش الفاظ کا یہ گروپ دیکھیں:

him not I seen many for days have

یہ الفاظ کا ایک گروپ تو ضرور ہے مگر  بے معنی۔

صحیح ترتیب  میں رکھنے سے یہ جملہ اس طرح ہو جاۓ گا:

I have not seen him for many days.

اب آپ سمجھ گۓ ہونگے کہ جملوں کے با معنی ہونے کے لیے ان کا ایک خاص ترتیب میں ہونا ضروری ہے۔

یہ   خاص ترتیب آخر ہے کیا؟

یہی وہ راز ہے جو اگر آپ نے سمجھ لیا تو بیڑہ پار ہے یعنی آپ کو صحیح انگلش بولنی اور لکھنی آجاۓ گی۔

تو آئیے کوشش کرتے ہیں اس راز کو جاننے کی یعنی الفاظ کو صحیح تر تیب میں کیسے رکھا جاۓ۔

ہر زبان  میں  جملوں کو ترتیب میں رکھنے کا اپنا اپنا طریقہ ہے۔انگلش کا بھی جملوں کو با معنی ترتیب میں رکھنے کا اپنا طریقہ ہے جسے گرامر کہتے ہیں۔ گرامر کیا ہے؟  جملوں میں الفاظ کو صحیح جگہ پر رکھ کرجوڑنے کے عمل، الفاظ کی اقسام اور الفاظ کے گروپ جو جملے بناتے ہیں، کے بارے میں جاننے کے عمل کو گرامر کہتے ہیں۔

Learn Sentence Formation Patterns

Sentence کیسے بنتے ہیں؟

سب سے پہلی بات یہ ہے کہ انگلش میں ہر جملے  کے پہلے word  کا پہلا  letter  کیپیٹل میں لکھا جاتا ہے  اور        جملے کے آخر میں  full stop  لگتا ہے۔  Punctuation  پر  ہمارا ایک پیج اس ویب سائیٹ پر  موجود ہے۔  جملے بنانے کے لیے مختلف  pattern  استعمال ہوتے ہیں جن میں یہ pattern    عام ہیں:

Sentence Formation Patterns

Sentence formation patterns explained in Urdu

ایک ایک کر کے ان کا جائزہ لیتے ہیں:۔

Subject + Verb

انگلش میں ایک چھوٹا جملہ دو حصوں پر مشتمل ہو سکتا ہے۔ مثالیں دیکھیں:

I walk.

She reads.

Shakeel is going.

Catch has been taken.

یہ چاروں جملے دو حصوں  subject   اور  verb  پر مشتمل ہیں۔انگلش میں بیانہ جملے جنہیں Declarative  یا Affirmative Sentences  کہتے ہیں، عام طور پر  subject  سے شروع ہوتے ہیں۔ انگلش میں چار قسم کے جملے ہوتے ہیں جن  میں  سے زیادہ تر    affirmative  sentences   استعمال ہوتے ہیں۔

Subject کیا ہوتا ہے؟

کسی بھی جملے میں ایکشن کرنے والا noun  یا pronoun   سبجیکٹ کہلاتا ہے۔جملہ اس ہی کے متعلق ہوتا ہے۔ یہ جملے کا topic     ہوتا ہے۔  یہ عام طور پر جملے کے شروع میں آتا ہے۔ ابھی بیان  کیے گۓ  چاروں جملوں میں شروع کا پہلا لفظ جو بلو کلر میں دکھایا گیا ہے ، جملے کا  subject  ہے۔  Subject  ایک سے زیادہ الفاظ پر بھی مشتمل ہو سکتا ہے۔ ان جملوں میں I ، she ، Shakeel  اور  catch  سبجیکٹ ہیں۔

Verb کیا ہوتا ہے؟

Verb جملے کا ایکشن بتاتا ہے۔ ابھی بیان کیے گۓ جملوں میں  subject  کے بعد والا لفظ یا الفاظ  verb  ہیں۔ انہیں ریڈ کلر میں دکھایا گیا ہے۔ Verb ایک یا ایک سے زیادہ الفاظ کا بھی ہو سکتا ہے جیسا کہ اوپر دی گئی مثالوں میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ  verb  ایک سے لے کر  تین الفاظ پر مشتمل ہیں۔  Verb  کے بارے میں مزید جاننے کے لیے اس ویب سائیٹ پر موجود   verb کے پیج کو کلک کریں۔

جملے میں استعمال ہونے والے الفاظ انگلش کے آٹھ   Parts of Speech  کے کسی نہ کسی حصے سے ضرور تعلق رکھتے ہیں۔

 Parts of Speech  یہ ہیں:

Noun

Pronoun

Verb

Adjective

Adverb

Preposition

Conjunction

Interjection

جملے بنانے کے لئیے   Parts of Speech    کا جاننا ضروری ہے

صحیح جملے بنانے کے لیے ان تمام  Parts of Speech  کا جاننا  ضروری ہے۔ اگر آپ ان کو جانے بغیر جملے بنانا چاہتے ہیں تو یہ بہت مشکل بلکہ نا ممکن کے قریب ہے۔ Parts of Speech کی مزید واقفیت کے لئیے اس ویب سائیٹ پر موجود پیج کو کلک کریں۔

Learn Sentence Formation Patterns

Subject + Verb + Object

انگریزی میں یہ   patternسب سے زیادہ عام ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔

Aslam is reading book.

Khalid plays cricket and football.

She wroteletter with pencil.

پہلے  subject  آتا ہے جو ان مثالوں میں بلو کلر میں دکھایا گیا ہے، پھر  verb  آتا ہے جو  ریڈ کلر میں دکھایا گیا ہے اور پھر object آتا ہے جو گرین کلر میں دکھاۓ گۓ ہیں۔ ان جملوں میں اپنی ضرورت کے مطابق اضافہ کیا جاسکتا ہے

Object کیا ہوتا ہے؟

Sentence کا ایکشن وصول کرنے والا  word جو  noun  یا  pronoun  ہوتا ہے، جملے کا  object  ہوتا ہے۔ object   ایک سے زیادہ بھی ہو سکتے ہیں۔ براہ راست (direct)  ایکشن وصول کرنے والے  word  کو   direct object  کہتے ہیں اور کسی دوسرے  object  کے ذریعے وصول ہونے والے object  کو  indirect object کہتے ہیں۔ دونوں object ڈایریکٹ بھی ہوسکتے ہیں، ایک  direct اور ایک indirect بھی ہو سکتا ہے۔ Direct  Object  اور  Indirect Object  آگے پیچھے ہو سکتے ہیں۔مثالوں سے سمجھتے ہیں۔ اوپر دی گئی مثالوں پر دوبارہ غور کرتے ہیں:۔

Aslam is readingbook.

Khalid plays cricket and football.

She wroteletter with pencil.

پہلا  جملہ ہے   Aslam is reading a book جس کےمعنی ہیں اسلم کتاب پڑھ رہا ہے۔ اس جملے میں : اسلم  subject  ہے،   is reading   ایک ورب ہے۔ کیا پڑھ رہا ہے۔book۔ یعنیbook   ایکشن وصول کر رہی ہے، اس لیے  book ایکobject ہے۔  دوسرے جملے میں دو  object  ہیں۔ کرکٹ اور فٹبال ۔ دونوں  directly  ایکشن وصول کر رہے ہیں اس لیے دونوں  direct object  ہیں۔ تیسرا جملہ ہے She wrote a letter with pencil. جس کا مطلب ہے۔ اس نے pencil  سے ایک خط لکھا۔  آپ سمجھ ہی گۓ ہونگے اس جملے میں  she  ایک  subject  ہے۔ wrote   ایک verb ہے۔ایکش کون وصول کر رہا ہے:letter۔  تو یہ ایک  direct object ہے ۔letter کس سے لکھا؟ ایکpencil   سے۔ تو   pencil  ایک  indirect object ہے۔

Subject + Verb + Adjective

اس  pattern  میں پہلے  subject آتا ہے، پھر verb، اور پھر  adjective آتا ہے۔ مثالیں دیکھیں:

He is handsome.

She is beautiful.

Ahmed is a tall boy.

ان تینوں  sentences  میں  آخر میں object  کے بجاۓ   adjective آۓ ہیں۔

Subject + Verb + Adverb

اس  pattern  میں آخر میں  adverb آتا ہے۔ مثالیں دیکھیں:

Shakeel walked away.

He runs fast.

She ran quickly down the path.

Subject + Verb + Noun

اس  pattern  میں آخر میں  noun آتا ہے۔ مثالیں دیکھیں:

Ahmed is a Professor.

Karachi is a big city.

Indus River is the main river of Pakistan.

ابھی تک  مثالوں میں جو  sentences ہم نے دیکھے  ہیں وہ بہت کم الفاظ پر مشتمل ہیں ان میں  subject  اور object میں  ایک ایک  word  استعمال ہوا ہے جنہیں پہچاننا بہت آسان تھا۔ آپ کا واسطہ ایسے بے شمار جملوں سے پڑے گا جن میں  subject  اور  object  ایک سے زیادہ الفاظ پر مشتمل ہوں گے اور ہو سکتا ہے کہ آپ کو  subject  یا  object  کو پہچاننے میں دشواری ہو۔

Learn Sentence Formation Patterns

Subject Complement کیا ہوتا ہے؟

جن جملوں میں  verb  کا  کام action   دکھانا نہیں ہوتا  اور verb   ایک linking verb   کے طور پر استعمال ہو رہا ہو تو verb   کے بعد آنے والے adjective  یا  noun phrase  کو  subject complement  کہتے ہیں۔  یہ مثالیں دیکھیں۔ ان  جملوں میں subject complement  کو بلو کلرمیں دکھایا گیا ہے۔

She became a singer in 2020.

Waheed is a motor-mechanic.

They both were fast friends.

یاد رکھیے  subject phrase  کے تمام  words  ایک ساتھ ہوتے ہیں اور جملے کے شروع میں آتے ہیں جبکہ  subject complement  ورب کے بعد آتا ہے۔      Subject complement  کو object  سے بھی  confuse  نہ کریں۔subject complement  ایسےverb  کے بعد آتا ہےجو ایکشن کا اظہار نہیں کرتےہیں جبکہ  object  ایکشن دکھانے والے  verb کے بعد آتا ہے۔

اس ہی طرح  object complement  کو indirect object  سے  confuse  نہیں کرنا چاہئیے کیونکہ دونوں دیکھنے میں ایک جیسے لگتے ہیں۔

Object Complement کیا ہوتا ہے؟

Sentence   کے object  کے بارے میں مزید کچھ بتانے والے  word  کو  Object Complement   کہتے ہیں۔ یہ object  کے فوری بعد آتا ہے۔ اسے indirect object سے confuse  نہیں کرنا چاہیے۔ یہ مثالیں دیکھیں:

Ice-cream makes children happy.

They named the boy Ehtesham.

Neelam painted her nails purple.

ان جملوں میں object    (جو گرین کلر میں ہیں)   کے فوری  بعد آنے والے    الفاظ  object complement  ہیں ۔  یہ یلو کلر میں دکھاۓ گۓ ہیں۔یہ object complement جملے کے  object  کی مزید تشریح کر رہے ہیں۔

Phrase کیا ہوتے ہیں؟

الفاظ  کا ایسا گروپ جس کا کچھ مطلب نکلتا ہو  phrase  کہلاتا ہے۔ Phrase  مختلف قسم کے ہوتے ہیں، جیسے  subject phrase یا  verbal  phrase یا  prepositional  phrase  وغیرہ۔

Phrases کی مثالیں:۔

ایک سے زیادہ الفاظ پر مشتمل  subject  کو  subject phrase  کہتے ہیں۔ انگریزی میں ایک سے زیادہ الفاظ پر مشتمل  subject  اکثر استعمال ہوتے ہیں، جیسے:-

Students who work hard get higher marks.

A flying object struck the aero plane.

ان جملوں میں  subject  ایک سے زیادہ الفاظ پر مشتمل ہیں۔ انہیں گرین کلر میں دکھایا گیا ہے۔

اس ہی طرح ایک سے زیادہ الفاظ پر مشتمل  verbs  کو   Verbal Phrase   کہا جاتا ہے۔ مثالیں دیکھیں:۔

Who is running on the grass?

Shoaib has been playing for the country for a long time.

The catch was taken by Mudassar.

گرین کلر میں دکھاۓ گۓ  الفاظ  verbal  phrase  ہیں۔

جملوں میں  Preposition اور اس سے متعلق  noun   تک کے الفاظ   prepositional phrase    کہلاتے ہیں۔ ان کا انگلش جملوں میں اکثر استعمال ہوتا ہے۔ یہ عام طور پر جملوں کے آخر میں آتے ہیں۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔

He put the pen on the table.

Ahmed went to the market.

 گرین کلر میں دکھاۓ گۓ  الفاظ  prepositional phrase  ہیں۔

 اس ہی طرح انگلش میں   adjective phrase, noun phrase     اور کئی دوسرے قسم کے  phrase  استعمال ہوتے ہیں۔

Clause کیا ہوتی ہیں؟

 جملے چھوٹے بھی ہوتے ہیں اور بڑے بھی۔ چھوٹے سے چھوٹا جملہ کم   از کم ایک  clause  پر مشتمل ہوتا ہے۔ الفاظ کا ایسا گروپ جو  مکمل مفہوم دے رہا ہو اور اس میں کم سے کم ایک  subject  اور ایک  verb  ہو، clause کہلاتا ہے۔ ایسے جملے جن میں صرف ایک clause  ہوتی ہے  simple sentence  کہلاتے ہیں۔  مثالیں دیکھیں:۔

I refuse.

He is playing.

I can see him.

It was a nice movie.

جملوں میں اکثر ایک سے زیادہ  clauses  ہوتی ہیں۔ ان کی دو قسمیں ہوتی ہیں:۔

Independent Clause

Dependent Clause

ایسی   clause جو ایک مکمل مفہوم  پیش کرےاور  جسے جملہ بنانے کے لیے کسی دوسری  clause  کی ضرورت نہ ہو  Independent Clause  کہلاتی ہے۔ یہ اپنے طور پر ایک مکمل sentence  ہوتی ہیں جیسے کہ ابھی بیان کی گئی مثالیں۔ ایسی  clauses  جنہیں مکمل مفہوم دینے کے لیے دوسری  clauses  کی مدد کی ضرورت ہو اور اپنے طور پر  sentence  نہ بنا سکیں  Dependent Clause  کہلاتی ہیں۔ مثالیں دیکھیں:۔

I will go to office if it doesn’t rain any more.

Aijaz will pass his examination provided he works hard.

Unless he gets a visa, Rustam cannot go to Germany.

یہ تینوں  sentences  دو دو  clauses  پر مشتمل ہیں۔ Independent Clause  انڈر لائین کے بغیر ہے اور  Dependent Clause  کو انڈرلائین کیا گیا ہے۔ان تینوں  sentences  سے اگر  dependent clause  کو نکال دیا جاۓ تو جملے اس طرح بن جائیں گے:۔

I will go to office.

Aijaz will pass his examination.

Rustam cannot go to Germany.

یہ جملے اب بھی مکمل معنی دے رہے ہیں۔اس لیے یہ  Independent Clause  کہلاتے ہیں۔

اب آپ ان جملوں کی  انڈرلائین کی ہوئی  clauses  پڑہیں:

if it doesn’t rain any more.

provided he works hard.

Unless he gets a visa

صاف لگ رہا ہے کہ یہ نا مکمل جملے ہیں۔ان جملوں کے شروع کے الفاظ  unless, provided, if,  بتا رہے ہیں کہ جملے کے کچھ اور الفاظ بھی   ہیں،  یعنی اس  clause کو مکمل مفہوم  دینے کے لیے دوسری  clause کی مدد کی ضرورت ہے۔  اس لیے یہ  dependent clauses  کہلاتی ہیں۔

Kinds of Sentences on the basis of Structure

ساخت کے لحاظ سے sentences  کی  چار قسمیں ہیں:۔

Simple sentences

Compound sentences

Complex sentences

Compound-complex sentences

ان کی مزید تفصیل جاننے کے لئیے یہاں کلک کریں۔

Kinds of Sentences on the basis of Purpose

Purpose کے لحاظ سے  sentences    کی یہ پانچ قسمیں ہوتی ہیں:۔

Affirmative Sentences

Negative Sentences

Interrogative Sentences

Imperative Sentences

Exclamatory Sentences

ان کی مزید تفصیل جاننے کے لئیے یہاں کلک کریں۔

Learn Sentence Formation Patterns

Sentence Structure in Urdu | Sentence formation with examples Urdu | Basic sentence pattern in Urdu

Learn how to make English sentences. Sentence formation and sentence structure explained in Urdu. Basic sentence structure and basic sentence pattern explained in this video in Urdu. Types of sentence ...structures, sentence parts, described with sentence structure examples. Sentence meaning in English to Urdu included. See formation of English sentences with examples in English and translation into Urdu.
Learn what is a sentence with definition and examples? Basic English sentence structure / formation in Urdu. Any person trying to learn or improve English must understand how sentences are formed? See different kinds of sentences and how are they constructed? Learn about various patterns of sentence structure / formation, such as subject + verb, subject + verb + object, subject + verb + adjective, subject + verb + noun, subject + verb + adverb. Understand what is subject, subject phrase, subject complement, object, and object complement. Learn what a clause, independent clause, dependent clause is. Kinds of sentence on the basis of structure and on the basis of purpose.
Watch our other videos on:
Consonants and Vowels: https://youtu.be/QB1qygpsmTc
Punctuation Marks in English writing: https://youtu.be/gSfrPjBwSyQ
Playlist on Sentence formation and examples of daily use sentences: https://www.youtube.com/playlist?list=PLAnHBPf3rVmhbJka7_iC7Qt2t4s2Szaso
Our other videos on general topics to learn English in Urdu are available at https://www.youtube.com/playlist?list=PLAnHBPf3rVmg2tWsjQIrLgMW4tEd241Qe
Our videos on parts of English are available at https://www.youtube.com/playlist?list=PLAnHBPf3rVmji3o9kBKrboG00-yXd9j_D
A complete course to learn English in Urdu is available at our website at https://learnenglishfromurdu.com/
[+] Show More

Learn Sentence Formation Patterns