Clauses and its types | Clause meaning in Urdu | Clause examples

Clauses and its types

 In English, a sentence consists of at least one clause.  There are two types of clauses – Independent clause and Dependent or Subordinate clause.  Clauses and its types explained in Urdu with examples in English and Urdu.

For Urdu speaking persons who want to learn or improve their English speaking, reading and writing skills,  understanding clauses and its types in Urdu will be very helpful.  Learn English,  and how English sentences are formed with clauses and their types. 

انگلش صحیح طرح سیکھنے کے لئیے ضروری ہے کہ گرامر اچھی طرح سمجھی جاۓ۔ گرامر میں ہم سیکھتے ہیں کہ جملے (sentence)  کیسے بنتے ہیں۔ یہ  sentence  ہی تو ہوتے ہیں جن کے ذریعے ہم  ایک دوسرے سے بات چیت کرتے ہیں۔اس مضمون  میں  ہم sentence   کے ایک حصے یعنی  clause   پر گفتگو کریں گے۔ آپ کو بتائیں گے کہ  clause   کسے کہتے ہیں،  sentence   سے اس کا کیا تعلق ہے اور clause کی کتنی اور کون کون سی قسمیں ہیں۔

Clause کسے کہتے ہیں؟

Clause کے اردو میں لغوی معنی ہیں ’’شق، دفعہ، جزو، فقرہ‘‘۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ معاہدوں، قانونی  دستاویزوں  اور دیگر لکھائیوں کے بہت سارے پیرا گراف ہوتے ہیں جن کے نمبر بھی ہوتے ہیں  جن کا بوقت ضرورت حوالہ بھی دیا جاتا ہے تا کہ ان کی صحیح طرح نشان دہی ہو سکے۔جیسے  clause No.2(a), clause No. 6(iii),  وغیرہ۔

انگلش گرامر کے لحاظ سے اس کی  definition   کچھ مختلف ہے۔

Learn Clauses and its types

Definition of Clause

A clause is a group of words that functions as one part of speech and that includes a subject and a verb.

الفاظ کا ایک ایسا گروپ جو  speech کے ایک حصے کے طور پر کام کرتا ہے اور اس میں ایک  subject  اور  verb  شامل ہوتا ہے، clause  کہلاتا ہے۔  Clauses  کی یہ مثالیں دیکھیں:

میں کرکٹ کھیلتا ہوں۔

I play cricket.

اس نے ایک خوفناک خواب دیکھا۔

She saw a dreadful dream.

خضر میرا سب سے اچھا دوست ہے۔

Khyzer is my best friend.

چور گھر میں گھس گئے۔

The thieves broke into the house.

اس نے کاغذات میز پر رکھے۔

He put the papers on the table.

ان تمام مثالوں میں ایک  subject   اور   ایک  verb  ضرور ہے۔ subjects   کونیلے رنگ   اور  verbs  کو  سرخ رنگ میں دکھایا گیا ہے۔  اگر الفاظ کے گروپ میں  ایک  subject   اور ایک  verb  نہیں ہو گا تو وہ  clause   نہیں کہلاۓ گا۔  ایک  clause  میں ایک سے زیادہ  subject  اور ایک سے زیادہ  verb  بھی نہیں ہو سکتے ہیں۔   آپ کے سامنے موجود  مثالوں میں کچھ الفاظ کے گروپس کو  انڈرلائین کیا گیا ہےجو  clause  نہیں ہیں۔

 دوسرے  sentence  میں  dreadful dream      ایک phrase ہے  clause  نہیں  کیونکہ  dreadful dream  میں نہ تو  subject  ہے اور نہ ہی  verb ۔اس ہی طرح چوتھے جملے میں  broke into  ایک phrase ہے  clause  نہیں  کیونکہ  broke into  ایک verbal phrase   تو ضرور ہے مگر اس میں  subject  نہیں ہے۔ آخری جملے میںon the table  ایک  prepositional phrase   ہے، یہ بھی  clause   نہیں ہے کیونکہ نہ تو اس میں  subject   ہے اور نہ ہی  verb ۔ تو ایک  clause ہونے کے لئیے الفاظ کے اس گروپ میں ایک  subject  اور ایک  verb  لازمی ہوتا ہے۔

انگلش میں گرامر کے لحاظ سے کسی بھی صحیح  جملے میں کم سے کم ایک  clause  ضرور ہوتی ہے۔  ایک clause   والے جملے کو انگلش میں  simple sentence  کہا جاتا ہے۔  بہت ہی کم ایسا ہوتا ہے کہ جملہ ایک  clause  پر مشتمل ہو۔  ابھی دکھائی جانے والی تمام مثالیں  clauses کے ساتھ ساتھ  simple sentences  بھی ہیں۔ Sentences     اکثر   ایک سے زیادہ  clauses  پر مشتمل ہوتے ہیں اور یہ  clauses   مختلف قسم کی ہوتی ہیں۔

Learn Clauses and its types

Kinds of clauses - کلازز کی قسمیں

clauses  کی یہ  دو (2)  قسمیں ہوتی ہیں:ـ

  1. Independent Clause
  2. Dependent Clause

Independent Clause کسے کہتے ہیں؟

Sentence میں ایسی clause  جس کا دارومدار کسی دوسری  clause  پر نہ ہو   Independent Clause کہلاتی ہے۔ ان کی مثالیں دیکھیں:ـ

ایسی  clause  جو مکمل معنی دےاور یہ معنی دینے کے لئیے اسے کسی دوسری clause   کی ضرورت نہ ہو  Independent Clause  کہلاتی ہے۔  کچھ دیر پہلے دکھائی جانے والی تمام مثالیں Independent Clauses   ہیں۔  ہم کہہ سکتے ہیں کہ تمام  simple sentences میں موجود  کلازز Independent Clauses    ہوتی ہیں کیونکہ  انگلش میں کوئی  sentence  بھی Independent Clause کے بغیر نہیں بن سکتا ہے۔ یعنی اگر  simple sentence  ہو گا تو وہ Independent Clause پر مشتمل ہوگا اور اگر  sentence  ایک سے زیادہ  clauses   پر مشتمل ہوگا تو ان میں کم سے کم ایک  clause  لازماً  Independent Clause   ہو گی۔

Independent Clauses   کی یہ مزید مثالیں دیکھیں:ـ

باہر جاتے ہوۓ میں نے ایک چھتری لے لی۔

I took an umbrella while going out.

وہ آج آفس نہیں آئی۔

She did not come to office today.

کتّے بھونکے۔

The dogs barked.

وہ نیچے گر گیا۔

He fell down.

انہیں اسپتال لے جایا گیا۔

They were taken to the hospital.

ایک sentence   میں ایک سے زیادہ  independent clauses   بھی ہو سکتی ہیں۔ ہم نے بتایا تھا کہ  independent clause مکمل معنی دیتی ہے یعنی اگر کسی جملے میں ایک سے زیادہ  independent clauses  ہوں اور انہیں جملے میں سے نکال کر الگ بھی لکھا جاۓ تو وہ مکمل معنی دیں گی۔ ایسے جملے جن میں ایک سے زیادہ  independent clauses  ہوں  compound sentences کہلاتے ہیں۔  انہیں جوڑنے کے لئیے  جو الفاظ استعمال ہوتے ہیں  conjunctions   کہلاتے ہیں ، جیسے  or, and, but وغیرہ۔  ایک سے زیادہ  independent clauses   پر مشتمل  compound sentences  کی یہ  مثالیں دیکھیں:ـ

Independent Clauses examples in English and Urdu from clauses and its types

Learn Clauses and its types

Dependent Clause کسے کہتے ہیں؟

sentence میں ایسی clause  جس کا دارومدار کسی دوسری  clause  پر ہو   Dependent Clause     کہلاتی ہے۔ اسے  subordinate clause   بھی کہا جاتا ہے۔ یعنی اس  clause   کو اگر  sentence  سے نکال کر علیحدہ پڑہا جاۓ تو یہ مکمل معنی نہیں دے سکے گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ انگلش میں کوئی بھی  sentence  صرف ایک  dependent clause  سے نہیں بن سکتا ہے، گرامر کے لحاظ سے صحیح ہونے کے لئیے  sentence   میں کم سے کم ایک  independent clause  کا ہونا لازمی ہے۔ ایسے  sentences   جن میں ایک  independent clause   اور ایک  dependent clause  ہو   Complex Sentence کہلاتے ہیں۔ Dependent Clause   کی یہ مثالیں دیکھیں:ـ

میں نے باہر جاتے وقت چھتری لی  جیسا کہ باہر بارش ہو رہی تھی۔

I took an umbrella while going out as it was raining outside.

آج وہ آفس نہیں آئی کیونکہ وہ بیمار ہے۔

She did not come to the office today because she is sick.

کتا بھونکا جب اس نے اجنبیوں کو دیکھا۔

The dog barked when she saw some strangers.

وہ ایک چٹان سے ٹکرانے کے بعد نیچے گر گیا۔

He fell down after he collided with a rock.

بے ہوش ہونے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا۔

They were taken to the hospital when they became unconscious.

آپ کے سامنے موجود یہ تمام  جملے  complex sentences  ہیں۔ ان  sentences  میں موجود سرخ رنگ میں دکھائی گئی کلازز   dependent   clauses  ہیں۔

Learn Clauses and its types

What is clause in English grammar? | Clause meaning in Urdu | Clauses and its types

What is clause in English grammar? – explained in Urdu. See clause meaning in Urdu. Clauses and its types. What is clause, independent clause, and dependent clause? See clause definition ...in Urdu. Simple sentence, compound sentence and compound complex sentence defined. See clause examples, independent clause examples and dependent clause examples. What is a subordinate clause, What is an independent clause, and what is a dependent clause?
Our other videos on general topics to learn English in Urdu are available at https://www.youtube.com/playlist?list=PLAnHBPf3rVmg2tWsjQIrLgMW4tEd241Qe
Our videos on parts of English are available at https://www.youtube.com/playlist?list=PLAnHBPf3rVmji3o9kBKrboG00-yXd9j_D
A complete course to learn English in Urdu is available at our website at https://learnenglishfromurdu.com/
[+] Show More

Learn Clauses and its types

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے