Prefixes and Suffixes in Urdu
What are prefixes and suffixes, explained in Urdu? Prefix and Suffix definition and prefix suffix examples with Urdu translation. See prefix and suffix list. Uses of prefixes and suffixes are explained in Urdu with prefix and suffix meaning in Urdu. Rules for English prefixes and suffixes defined in Urdu. If you want to learn English from Urdu, you will need to understand in Urdu, how the prefixes and suffixes are used in English sentences.
انگلش میں prefixes اور suffixes کا کثرت سے استعمال ہوتا ہے۔ ان سے vocabulary میں کافی اضافہ ہو جا تا ہے۔ اپنی vocabulary میں بغیر کچھ مزید الفاظ کے اضافہ کیۓ، prefixes اور suffixes کی مدد سے ہم نۓالفاظ بنا لیتے ہیں جن کے اپنے الگ معنی ہوتے ہیں۔ prefixes اور suffixes کے اپنے طور پر اکیلے کوئی معنی نہیں ہوتے یا غیر واضح معنی ہوتے ہیں، البتہ دوسرے الفاظ کے ساتھ مل کر مکمل نٔے معنی فراہم کرتے ہیں۔ اس مضمون میں ہم جانیں گے کہ prefixes اور suffixes کے کیا معنی ہیں؟ ان کا استعمال کیسے ہوتا ہے؟ وہ کون سے حروف ہیں جو prefixes کے طور پر استعمال ہوتے ہیں؟ اور کون سے حروف ہیں جو suffixes کے طور پر استعمال ہوتے ہیں؟ کن حالتوں کو ظاہر کرنے کے لئیے انہیں استعمال کیا جاتا ہے؟
prefix meaning in Urdu
Prefixes کیا ہوتے ہیں؟
English letters (انگلش حروف) کا ایسا سیٹ جو کسی لفظ کے شروع میں جوڑا جا تا ہے جس سے اس لفظ کے معنی بالکل بدل جاتے ہیں یا ان میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے، Prefix کہلاتا ہے۔ وہ words جن کے ساتھ prefixes یا suffixes لگاۓ جاتے ہیں، بنیادی طور پر roots کہلاتے ہیں۔
Prefixes لگانے کا اُصول
حروف کا سیٹ جو مخصوص معنی دیتا ہے، word سے پہلے لگایا جاتا ہے اور word کی اسپیلنگ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی ہے۔
مثال کے طور پر انگلش کا لفظ ہے necessary جس کے معنی ہیں ’’ضروری‘‘۔ اگر اس انگلش لفظ سے پہلے “un” لگا دیا جاۓ تو یہ “unnecessary” ہو جاۓ گا جس کے معنی ہیں ’’غیر ضروری‘‘۔ یہاں پر “un” ایک prefix ہے۔ آپ غور کریں کہ بنیادی لفظ necessary کی اسپیلنگ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ Prefix لگنے کے بعد اس لفظ کے معنی بالکل الٹ گۓ ہیں۔
ایک اور لفظ ہے “proper” جس کے معنی ہیں ’’مناسب‘‘۔ اس انگلش لفظ سے پہلے اگر “im” لگا دیا جاۓ تو یہ “improper” بن جاۓ گا، جس کے معنی ہیں ۔۔ ’’نا مناسب‘‘۔ یہاں پر “im” ایک prefix ہے جس کے لگانے سے لفظ کے معنی بالکل بدل گۓ ہیں۔
ایک تیسرا لفظ ہے “partition” جس کے معنی ہیں ’’تقسیم‘‘۔ اگر اس لفظ سے پہلے “pre” لگا دیا جاۓ ، تو یہ “pre-partition” بن جاۓ گا ، جس کا مطلب ہے ’’تقسیم سے قبل‘‘۔ یہاں پر “pre” ایک prefix ہے، جس سے بنیادی لفظ کے مطلب میں کچھ اضافہ ہوا ہے۔ ہم دوسرے الفاظ کے ساتھ بھی اس prefix کو جوڑ سکتے ہیں اور مطلوبہ معنی حاصل کر سکتے ہیں۔ جیسے “pre-examination” جس کے معنی ہیں ’’امتحان سے قبل‘‘، “pre-heating” جس کے معنی ہیں ’’ گرم کرنے سے پہلے‘‘، اور “pre-medical” جس کے معنی ہیں ’’ قبل میڈیکل‘‘۔ یہاں آپ نے غور کیا ہوگا کہ prefix اور بنیادی لفظ کے درمیان hyphen کی علامت “-“ لگائی گئی ہے۔ prefix اور بنیادی لفظ کے درمیان hyphen کی علامت کا استعمال کبھی ہوتا ہے اور کبھی نہیں ہوتا۔ اس مضمون کے آخری حصے میں prefixes اور suffixes کے ساتھ hyphen کے استعمال پر روشنی ڈالی جاۓ گی۔
کچھ عام استعمال میں آنے والے prefixes کے بارے میں جانتے ہیں۔
کچھ عام استعمال میں آنے والے prefixes اور ان کے معنی
اردو معنی | Example | Urdu Meaning | English Meaning | Prefix |
نا قابل قبول، غیر متوقع، نہ کرنے کے قابل، | unacceptable unexpected unable | بنیادی الفاظ کے الٹ معنی یعنی برعکس معنی کے لئیے استعمال ہوتے ہیں۔ | opposite meanings | un- in- im- ir- dis- mis- non- |
نا اہل، غلط، | incompetent inaccurate | |||
نا ممکن، غیر مناسب، | impossible improper | |||
غیر ذمہ دار، غیر متعلق، | Irresponsible irrelevant | |||
غیر موزوں، منقطع، | disqualified disconnect | |||
غلط اندازہ لگانا، غلط سمجھا گیا، | misjudge misunderstood | |||
غیر سنجیدہ، نا قابل گفت و شنید، | non-serious nonnegotiable |
Learn uses of Prefixes and Suffixes in Urdu
اردو معنی | Example | Urdu Meaning | English Meaning | Prefix |
غیر معیاری، ذیلی محکمہ، | substandard subdivision | نچلا | lower | sub |
چھوٹی ریاست، چھوٹا سینما، | mini-state mini-cinema | چھوٹا | small | mini |
چھوٹا کمپیوٹر، چھوٹی اقتصادیات، | microcomputer microeconomics | بہت چھوٹا | very small | micro |
بڑے پیمانے پر، بڑی سطح پر، | macro-scale macro-level | بہت بڑا | very big | macro |
نیم مائع، نیم سالانہ | semi-liquid semi-annual | آدھا | half | semi |
کم درجہ بندی کرنا، کم اندازہ لگانا، | under-rate underestimate | کمتر | below | under |
Learn Rules of Prefixes and Suffixes in Urdu
suffix meaning in Urdu
Suffixes کیا ہوتے ہیں؟
letters English (انگلش حروف) کا ایسا سیٹ جو کسی لفظ کے آخر میں جوڑا جا تا ہے جس سے اس لفظ کے معنی میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے، Suffix کہلاتا ہے۔Suffix لگنے کے بعد ان الفاظ کا part of speech میں مقام تبدیل ہو جاتا ہے۔ کبھی یہ adjective اور کبھی adverb بن جاتے ہیں، کبھی noun اور کبھیverb بن جاتے ہیں۔
مثال کے طور پر انگلش کا لفظ ہے care جس کے معنی ہیں ’’خیال رکھنا‘‘۔ اگر اس انگلش لفظ کے آخر میں “ful” لگا دیا جاۓ تو یہ “careful” ہو جاۓ گا جس کے معنی ہیں ’’محتاط ‘‘۔ یہاں پر “ful” ایک suffix ہے۔ آپ غور کریں کہ suffix لگنے کے بعد اس لفظ کے معنی بدل گۓ ہیں۔ پہلے یہ لفظ verb کی base form میں تھا، جو suffix لگنے کے بعد adjective بن گیا ہے۔
اس ہی لفظ “care” کے آخر میں اگر “less” لگا دیا جاۓ تو یہ “careless” بن جاۓ گا، جس کے معنی ہیں ۔۔ ’’بے پرواہ یا غیر محتاط ‘‘۔ یہاں پر “less” ایک suffix ہے جس کے لگانے سے لفظ کے معنی بالکل بدل گۓ ہیں۔
ایک دوسرا ا لفظ ہے “talent” جس کے معنی ہیں ’’قابلیت‘‘۔ اگر اس لفظ کے آخر میں “ed” لگا دیا جاۓ ، تو یہ “talented” بن جاۓ گا ، جس کا مطلب ہے ’’قابل، لائق‘‘۔ یہاں پر “ed” ایک suffix ہے، جس کے لگانےسے بنیادی لفظ کے مطلب میں کچھ تبدیلی ہوئی ہے۔ ہم دوسرے الفاظ کے ساتھ بھی اس suffix کو جوڑ سکتے ہیں اور مطلوبہ معنی حاصل کر سکتے ہیں۔ جیسے “furnished” جس کے معنی ہیں ’’ مزیّن، آراستہ ‘‘، “selected” جس کے معنی ہیں ’’ منتخب شدہ‘‘، اور “appointed” جس کے معنی ہیں ’’ مقرر کیا ہوا‘‘۔
کچھ عام استعمال میں آنے والے suffixes اور ان کے معنی
-ing, -ment, -able, -ness, -less, -ed, -er, -ly, -ful, -ive, -ous, -al, -hood, -ship,-like, -type, -elect, -fold,
Suffixes لگانے کا اُصول
حروف کا سیٹ جو مخصوص معنی دیتا ہے، word کے آخر میں لگایا جاتا ہے جس سے بنیادی لفظ کے معنی میں تبدیلی آ جاتی ہے۔ بنیادی لفظ اور suffix کے درمیان عام طور پر hyphen کی علامت نہیں لگائی جاتی ہے۔ Suffixes لگانے سے کچھ جگہوں پر اسپیلنگ میں تبدیلی آتی ہے لیکن اس کے قوانین لازم و ملزوم نہیں ہیں۔ کچھ جگہوں پر ان سے استثنأ بھی ہے۔ یہ اصول کچھ اس طرح ہیں:ـ
- اگر بنیادی لفظ کا آخری حرف vowel نہ ہو اور “ness” یا “ly” کو بطور suffix لگا یا گیا ہو تو بنیادی لفظ کی اسپیلنگ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
اردو معنی | Example | Root word | Suffix |
تاریکی، چالاکی، بیماری | darkness cleverness sickness | dark clever sick | -ness |
دوستانہ، بری طرح، صحیح طور پر، | friendly badly correctly | friend bad correct | -ly |
- اگر بنیادی لفظ کا آخری حرف “y” ہو اور “ness” یا “ly” کو بطور suffix لگا یا گیا ہو تو “y” کو “i” سے تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
اردو معنی | Example | Root word | Suffix |
تیاری، خوشی، وقتی پن، | readiness happiness temporariness | ready happy temporary | -ness |
غصے سے، بنیادی طور پر، لازمی طور پر، | angrily primarily necessarily | angry primary necessary | -ly |
- اگر بنیادی لفظ کا آخری حرف “e” ہو(علاوہ ce, ge, ke, ze, کے) اور “ suffix کسی vowel سے شروع ہو رہا ہوتو بنیادی لفظ کا آخری “e” ہٹا دیں۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
اردو معنی | Example | Root word | Suffix |
خیال رکھنے والا، قیاس آرائی، مشکل، | caring speculating challenging | care speculate challenge | -ing |
استعمال کے قابل، قا بل پیمائش، قابل یقین، | usable measurable believable | use measure believe | -able |
- کچھ بنیادی الفاظ جن کے آخری حروفce, ge, ke, ze, ہوتےہیں اور “ suffix کسی vowel سے شروع ہو رہا ہوتو بنیادی لفظ کا آخری “e” نہیں ہٹایا جاتا۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
اردو معنی | Example | Root word | Suffix |
فائدے مند، جرأت مند، | advantageous courageous | advantage courage | -ous |
قابل تبدیلی، قابل مرمت، قابل پسند، کافی، بڑا، | changeable serviceable likeable sizeable | change service like size | -able |
- جہاں -ful اور -ly بطور suffix استعمال ہوےہوں، اور بنیادی لفظ کے آخر میں “e” ہو تو اسے بر قرار رکھا جاتا ہے، ہٹایا نہیں جاتا۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
اردو معنی | Example | Root word | Suffix |
محتاط، پرامن، مفید، | careful peaceful useful | care peace use | -ful |
بعد میں، کبھی کبھار، پیارا، یقینی طور پر، | lately rarely lovely definitely | late rare love definite | -ly |
- جہاں بنیادی الفاظ کے آخر میں ee” یا “ye آۓتو “e” کو بر قرار رکھا جاتا ہے،۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
اردو معنی | Example | Root word | Suffix |
رضا مند، نظر جماۓ، دور اندیش، | agreeing eyeing foreseeing | agree eye foresee | -ing |
- کچھ بنیادی الفاظ جن کے آخر میں consonant ہوتا ہےتو آخری consonant کو جو suffix سے پہلے آتا ہے، کو ڈبل کر دیا جاتا ہے، لیکن جن حروف کے آخر میں. “w, x, y” آۓ تو انہیں ڈبل نہیں کیا جاتا ۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
اردو معنی | Example | Root word | Suffix |
موٹا تر، | fatter | fat | -er |
پلٹا ہوا، خریداری کیا ہوا، | flipped shopped | flip shop | -ed |
کیچڑ سے لت پت، | muddy | mud | -y |
تیراکی، | swimming | swim | -ing |
Learn uses of Prefixes and Suffixes in Urdu
Hyphen کی علامت کا Prefixes اور Suffixes کے ساتھ استعمال
- زیادہ تر ان prefixes کے بعد hyphen کی علامت لگائی جاتی ہے:ـ
all-, cross-, self-, ex-,
Examples:
all-important, all-over, cross-talk, cross-fire, self-explanatory, self-service, ex-wife, ex-boyfriend,
- تمام proper nouns, numbers, اعداد,abbreviations مخفف، کے ساتھ لگنے والے prefixes کے بعد hyphen کی علامت لگائی جاتی ہے:ـ
Examples:
trans-Asian, mid-90s, non-Karachi, non-PIA,
- ان prefixes کے ساتھ عام طور پر hyphen کی علامت نہیں لگائی جاتی ہے:ـ
infra, inter, bi, co, de, counter, micro, mid, multi, non, over, peri, post, pre, pro, proto, pseudo,
re, semi, sub, super, supra, trans, tri, ultra, un, under, whole,
- ان suffixes کے ساتھ ہمیشہ hyphen کی علامت استعمال ہوتی ہے:ـ
type, -elect, -designate, -like
- 10 اور 10 سے چھوٹے اعداد کے ساتھ suffix کے ساتھ hyphen کی علامت نہیں لگائی جاتی جب کہ 10 سے بڑے اعداد کے ساتھ suffix کے ساتھ hyphen کی علامت لگائی جاتی ہے، جیسے : threefold, sevenfold, 20-fold, 45-fold
اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔