Commonly mispronounced English words

English pronunciation of 30 commonly mispronounced words explained in Urdu. 30 difficult words in English have been chosen which are commonly misspelled. Some people think that these are hard words to pronounce or difficult words to pronounce. After going through this article, pronunciation of these mispronounced words or misspelled words should not be a problem and one could avoid pronunciation mistakes. 

This lesson will help Urdu-speaking persons to learn English from Urdu.

انگلش میں  کچھ ایسے الفاظ ہیں جنہیں  غلط بولا جاتا ہے۔ ان میں کچھ ایسے الفاظ ہیں جنہیں عام طور پر غلط بولا جاتا ہے اور کچھ ایسے الفاظ ہیں جنہیں کم پڑہے لکھے افراد  غلط بولتے ہیں لیکن سمجھدار لوگ جنہیں صحیح الفاظ جاننے اور بولنے میں دلچسپی ہوتی ہے،  صحیح بولتے ہیں۔  ایک زمانہ تھا جب لوگ  انگلش الفاظ کے صحیح معنی،  اسپیلنگ اور pronunciation   یعنی تلفظ معلوم کرنے کے لیے ڈکشنریاں تلاش کرتے تھے۔  یا تو ڈکشنریاں خریدتے تھے یا  لائیبریریوں کے چکر لگاتے تھے۔ اب بہت کچھ بدل چکا ہے۔  انٹرنیٹ کی آمد نے دنیا میں انقلابی تبدیلیوں کی بنیاد رکھ دی ہے۔ اب اگر آپ کو کسی لفظ  کے معنی، اسپیلنگ یا صحیح  pronunciation  معلوم کرنا ہو تو اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر چند کلکس میں چند سیکنڈوں میں یہ کام ہوسکتا ہے۔جس  انگلش لفظ  کا تلفظ وغیرہ معلوم کرنا ہو، سرچ میں  انگلش میں ٹائپ کریں ، اسکے آگے   انگلش میں  meaning in Urdu  ٹائپ کریں اور کلک کر دیں۔ آپ کے سامنے سیکڑوں کی تعداد میں جواب آجائیں گے۔ایک اور آسان طریقہ یہ ہے کہ مشہور ڈکشنریوں کو اپنے موبائل یا کمپیوٹر پر ڈاؤن لوڈ کر لیں یا نیٹ پر براہ راست   مطلوبہ ڈکشنری کو سرچ کر کے مطلوبہ  ورڈ  ٹائپ کرکے کلک کریں۔ ساری تفصیلات آپ کے سامنے آجائیں گی۔تلفظ سننے کے لیے اسپیکر کے نشان کو کلک کریں۔ اس طرح آپ مطلوبہ لفظ کا صحیح تلفظ سن سکیں گے۔ ویسے تو نیٹ پر بے شمار ڈکشنریاں موجود ہیں جن میں کئی پاۓ کی نامی گرامی ڈکشنریاں ہیں۔  میں زیادہ تر Merriam Webster Dictionary   استعمال کرتا ہوں۔

آپ کی سہولت کے لیے میں نے ایسے  30 الفاظ کا انتخاب کیا ہے جنہیں عام طور پر غلط بولا جاتا ہے۔ امید ہے کہ  بہت سے افراد کو اس سے انکی انگلش اسپیکنگ صلاحیتوں کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔

Commonly mispronounced English words

عام طور پر غلط بولے جانے والے 30 انگلش الفاظ

نیچے ایسے  30 الفاظ پیش کیے جا رہے ہیں جنہیں عام طور پر  غلط بولا جا تا ہے۔ انکا تلفظ انگلش میں بھی دکھایا گیا ہے اور اردو میں بھی۔ غلط تلفظ کو سرخ رنگ میں دکھایا گیا ہے اور درست  pronunciation  کو سبز رنگ  میں دکھایا  گیا ہے۔ان الفاظ کی درست  pronunciation کو سننے کے لیے اس صفحے کے آخر میں موجود ہماری ویڈیو دیکھیے۔

ہمارا پہلا لفظ ہے  tuition   اسے عام طور پر ٹیوشن بولا جاتا ہے۔ میں خود اس لفظ کو ایک عرصہ تک ٹیوشن پڑہتا اور بولتا رہا۔ آپ اس کی اسپلینگ پرغور کریں t کے بعد u  اور پھر iآتا ہے۔ اس طرح اوئی کی آواز نکلتی ہے۔ صحیح pronunciation  یعنی تلظ ہے ٹوئیشن۔ اسے دو ٹکڑوں میں بولنا ہے ۔ ٹوئی، شن

Commonly mispronounced English word tuition in Urdu

Cuisine کوئی اسے کوئی زِن،کوئی کائی زن، کوئی کو ائی زائین بولتا ہے۔ اسکے معنی کھانا پکانے کا طریقہ ہے جیسے Pakistani cuisine, Chinese  cuisine وغیرہ۔ اسکا صحیح  pronunciation  ہے کوئی زین

Word No. 2

  cuisine

kwi-zeen

درستغلطغلط
کوئی زینکوزائینکوزِن

 

Plumber اسے عام طور پر پلمبر بولا جاتا ہے جو غلط ہے۔اسکے معنی ہیں نلکے، پائیپ اور فٹنگس صحیح کرنے والا۔ اردو میں تو چل جاۓ گا مگر انگلش میں غلط ہے۔   اس میں  b  خاموش ہے۔ اسکا صحیح  pronunciation  ہے ’’ پلمر‘‘

Word No. 3

  plumber

pla-mer

درست غلط
پلمر پلمبر

 

Climb  اسے عام طور پر کلائیمب بولا جاتا ہے۔ جو غلط ہے اس میں   b  سائیلینٹ ہے۔ اس کی صحیح  pronunciation ہے کلائیم۔  اس کے معنی چڑہنا ہے۔ 

Word No. 4

  climb

kla-em

درست غلط
کلائم کلائمب

 

Comb  اس کے معنی ہیں کنگھی۔ اسے بھی غلط طور پر  لوگ کامب پڑہتے اور بولتے ہیں. اس میں  بھی  b  سائیلینٹ ہے ۔ اسکا صحیح  pronunciation  ہے ’’کوم‘‘

Word No. 5

  comb

kom

درست غلط
کوم کامب

 

Learn about commonly mispronounced English words

Tomb اس سب لوگ ٹامب بولتے ہیں۔ اسکے معنی مقبرہ ہے۔  یہ غلط  تلفظ ہے۔ اس مین  b  بھی سائیلینٹ ہے اور او کے بجاۓ اوو کی آواز نکلتی ہے۔ اسے ٹوم بولا جاتا ہے۔

Word No. 6

  tomb

toom

درست غلط
ٹوم ٹامب

 

Thumb اسکے معنی انگوٹھا ہے۔ اسے عام طور پر تھمب پڑہتے ہیں جو غلط pronunciation  ہے۔ اس میں  بھی  b  سائیلینٹ ہے۔ اس کی صحیح  pronunciation  ہے ’’تھم‘‘

Word No. 7

  thumb

thum

درست غلط
تھم تھمب

 

Jewelry اسکے معنی زیورات ہیں۔ اس لفظ کو کئی طریقوں سے غلط بولا جاتا ہے جیسے جیولری یا جو وے لری۔ اس کا صحیح  pronunciation ہے جوئیل ری۔

Word No. 8

  jewelry

juel-ree

درستغلطغلط
جوئیل ریجو وے لریجیولری

 

Photography  اس لفظ کو ہم لوگ عام طور پر فوٹو گرافی بولتے ہیں۔ اردو میں تو یہ چل جاۓ گا مگر انگلش تلفظ کے لحاظ سے یہ غلط ہے۔ اس کی صحیح انگلش pronunciation  فٹا گرافی ہے۔

Word No. 9

 photography

fuhta-grufee

درست غلط
فٹا گرَفی فوٹوگرافی

 

Pizza  یہ بڑا ہی عجیب و غریب لفظ ہے۔ ہمارے یہاں اسے پی زا بولا جاتا ہے مگر انگلش میں پہلے زیڈ کے بجاۓ  ہلکی سی  t کی آواز نکالی جاتی ہے انگلش میں اس کا صحیح تلفظ پِٹ زہ ہے۔

Word No. 10

 pizza

peet-zah

درست غلط
پِٹِ زہ پی زا

 

Learn about commonly mispronounced English words

Women یہ بھی انگلش میں عجیب طریقے سے بولا جاتا ہے۔ اگر سنگیولر ہو تو  woman  بولا جاتا ہے ۔ اسکا پلورل بنانے کے لیے  man  کے پورشن کو  men  کر کے w.o.m.e.n   لکھا  جاتا ہے۔حروف میں تبدیلی man   میں ہوتی ہے مگر تلفظ پہلے پورشن  wo  کا تبدیل ہو جاتا ہے جسے  we  بولا جاتا ہے۔ یعنی پلورل ہونے کی صورت میں اسے وی مین بولا جاتا ہے۔

Word No. 11

 women

we-men

درست غلط
وی مین وومین

 

Niche اس کے معنی ہیں، مناسب جگہ، طاق، کسی شخص   کی کوئی خاص سلاحیت۔ اسکی صحیح  pronunciation  ہے نیش۔

Word No. 12

 niche

neesh

درست غلط
نیِش نِیچ

 

Suite اس کے معنی ہیں  کمروں کا یونٹ کسی ہوٹل یا آفس میں۔ یہ پہننے والے کپڑوں کے سوٹ سے مختلف ہے جس کے آخر میں “e”   نہیں ہوتا۔ اس کا صحیح  pronunciation  ہے سوئیٹ  جیسا ہم میٹھے کے لیے بولتے ہیں۔

Word No. 13

 suite

sweet

درست غلط
سوئیٹ سوُٹ

 

Cache  اسکے معنی چھپنے کی جگہ، محفوظ رکھنے کی جگہ یا کمپیوٹر کی محفوظ میموری ہے۔ اس کی صحیح  pronunciation  ’’کیش‘‘ ہے۔

Word No.14

  cache

kash

درستغلطغلط
کیشکیشےکیچے

 

Chaos اس کے معنی افراتفری ہے۔ اس کی صحیح pronunciation     ’’کے آس‘‘   ہے۔

Word No. 15

  chaos

kay-aas

درستغلطغلط
کےآسچے اوسکاؤس

 

Learn about difficult to pronounce words

Flour اسکے معنی ہیں ’’آٹا‘‘۔ اسے عام طور پر فلور بولا اور پڑہا جاتا ہے جبکہ اسکا صحیح تلفظ   ’’فلااَر‘‘  ہے۔

Word No. 16

 flour

flaw-er

درست غلط
فلا اَر فلور

 

Mischievous اس  کے معنی ہیں ’’شرارت، فساد، مستی، بد نصیبی‘‘۔ اسے ہم عام طور پر مسچیوی اس بولتے ہیں جو غلط ہے۔ صحیح  pronunciation  ہے ’’مس چی وس‘‘

Word No. 17

 mischievous

mis-chee-vus

درست غلط
مِس چی وَس مِسچی وی اَس

 

Coupon  اسے عام طور پر کوپِن یاکوپَن بولا جاتا ہے۔ یہ دراصل ہے ہی انگلش کا لفظ۔اس کے معنی ہیں ایک ایسی پرچی   جس کے ذریعے کوئی مراعات یا کوئی اجازت دی جاتی ہے۔ اسکی درست  pronunciation  ’’کوپان‘‘   ہے۔

Word No. 18

 coupon

koo-paan

درست غلط
کوُپان کوپنَ

 

Attache کسی سفارت خانے کے ایسے فرد کو کہا جاتا ہے جس کی کسی خاص  فیلڈ میں کوئی مہارت ہو جیسے  military attache,  یا  commercial attache کسی ملک میں  consulates  میں مقرر نائب سفیر کو بھی  attache  کہا جاتا ہے۔ اسے اردو میں عام طور پر اتاشی بولا جاتا ہے، انگلش میں اس کی صحیح  pronunciation  ہے ’’اَٹِ شے‘‘

Word No. 19

 attache

atay-shay

درست غلط
اٹےَ شےَ اتاشی

 

Sour یعنی کھٹا۔ اس عام طور پر لوگ ’’سور‘‘ بولتے ہیں جو غلط  pronunciation  ہے۔ اس کی درست  pronunciation  ہے ’’سا اَر‘‘

Word No. 20

 sour

saw-er

درست غلط
سا اَر سوَر

 

Learn about hard to pronounce words

Often  اس کے معنی ہیں  ’’اکثر‘‘۔ اس  word  میں t   خاموش ہے۔  اس کی درست  pronunciation  ہے ’’آفِن‘‘

Word No. 21

 often

aa-fen

درست غلط
آفِن آف  ٹین

 

Cupboard اس  کے معنی ہیں ’’الماری‘‘۔  ایک تو اس میں  “p”  سائلینٹ ہے دوسرے بورڈ نہیں بلکہ برڈ  بولا جاتا ہے۔ اسکی مکمل درست  pronunciation  ہے  ’’کبَرڈ‘‘

Word No. 22

 cupboard

ka-berd

درست غلط
کبرَڈ کپ بورڈ

 

Iron اس کے معنی ہیں ’’لوہا‘‘۔ اسے عام طور پر آئرن بولا جاتا ہے جو غلط ہے۔ انگلش میں اس کی درست pronunciation   ہے ’’آیرن‘‘

Word No. 23

 iron

aa-yern

درست غلط
آ یرَن آۓ رن

 

Elite  اس کے معنی ہیں ’’اعلیٰ، بہترین‘‘ ۔ اسے ایلائیٹ نہیں پڑہا جاۓ گا۔ اسکی درست pronunciation   ہے ’’اے لیِٹ‘‘

Word No. 24

 elite

ay-leet

درست غلط
اے لیِٹ ای لائیٹ

 

Recipe  اس کے معنی ہیں کھانا پکانے کی ترکیب۔ اسے ری سائیپ نہیں پڑہا جاۓ گا۔ اس کی درست  pronunciation  ہے ’’ رے سی پی‘‘

Word No. 25

 recipe

ray-sea-pea

درست غلط
رے سی پی ری سائیپ

 

Learn about commonly mispronounced English words

Pronunciation  اسکے معنی ہیں ’’تلفظ‘‘  جو میں  اس پیج پر  بار باردہرا رہا ہوں۔ اسکا پہلا حصہ ’’پرو‘‘  نہیں ہے بلکہ  ’’پرا‘‘  ہے۔ مکمل درست  تلفظ  ہے ’’پرا نن سی اے شن‘‘

Word No. 26

 pronunciation

pra-nun-sea-ay-shun

درست غلط
پرا نن سی اے شن پرو نن سی اے شن

 

Breakfast اس کے معنی ہیں ناشتہ۔ اسکی  pronunciation  ’’بریک فاسٹ‘‘  نہیں بلکہ  ’’بریک فسٹ‘‘  ہے۔

Word No. 27

 breakfast

brake-fust

درست غلط
بریک فسٹ بریک فاسٹ

 

Chocolate  اسے  انگلش میں چوکولیٹ یا چوکلیٹ نہیں بلکہ  ’’چاکلیٹ‘‘  بولا جاتا ہے۔

Word No. 28

 chocolate

chawk-let

درست غلط
چاک لیٹ چوک لیٹ

 

Biscuit   یہ ہے ہی انگلش کا  word  جسے ہمارے یہاں بسکُٹ بولا جاتا ہے جو درست تلفظ نہیں ہے۔ اسکا درست تلفظ ہے ’’بِس کیٹ‘‘

Word No. 29

 biscuit

bis-kate

درست غلط
بِس کیٹ بِس کٹُ

 

Vegetable  اسکے معنی ہیں ’’سبزی‘‘ ۔ اس ویجی ٹیبل نہیں بولنا چاہئیے۔  اسکی درست pronunciation   ہے  ’’ویجٹبل‘‘۔ ایک تو ویجی کے بجاۓ ویج  بولنا چاہئیے، دوسرے ٹیبل نہیں بلکہ ٹبل بولنا چاہئیے۔مکمل تلفظ ہے ’’ویج ٹبل‘‘

Word No. 30

 vegetable

vej-tabl

درست غلط
ویج ٹبل ویجی ٹیبل

 

Learn about commonly mispronounced English words

درست تلفظ   یعنی pronunciation سننے کے لئیے یہ ویڈیو دیکھیں۔

عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search  کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور  search  کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر،  ٹینسز،  جملے کیسے بنتے ہیں، اور  انگلش ورڈز  کے معنی جاننے کے لئیے نیچے  search  کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ  لکھیں اور  search   کے نشان کو کلک کریں۔

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors