For Urdu-speaking persons who want to learn English from Urdu, which meaning in Urdu, and its definition in Urdu is presented here along with its synonyms. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.
which" definition in Urdu"
which عام طور پر سوالیہ جملے بنانے کے لئیے استعمال ہوتا ہے، لیکن بیانیہ جملے بنانے کے لئیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ گرامر کے لحاظ سے یہ conjunction, pronoun اور adjective کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔
which کے معنی ہیں ’’کون سا، کون سے، جو، جن پر، جس پر، کیا، کس، جس، کس کو، جس کو، جس نے،‘‘۔ اس کایہ استعمال pronoun کے طور پر ہوتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
which” used in sentences as pronoun"
مندرجہ ذیل میں سے کون سا جواب درست ہے؟
Which of the following answers is correct?
آپ کے لیے کون سا اچھا تھا؟
Which was good for you.
آپ میں سے کس کو چائے چاہیے اور کس کو کافی؟
Which of you want tea and which want coffee?
میری کون سی ہے؟ کیا چھوٹی والی؟
Which is mine? The smaller one?
تمہاری ترجیح کیا ہے؟ نمکو یا میٹھا؟
Which do you prefer? Nimco or sweet?
پاکستان کا دارالحکومت کون سا ہے؟ کراچی یا اسلام آباد؟
Which is the capital of Pakistan? Karachi or Islamabad?
آپ کا کون سا بھائی سرگودھا میں رہتا ہے۔
Which of your brothers lives in Sargodha.
which کا استعمال سوالیہ جملوں کے علاوہ بیانیہ جملوں میں بھی ہوتا ہے۔ یہاں پر which کے معنی ہوتے ہیں ’’جو‘‘۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
which” used in affirmative sentences"
ہم یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اس نے کون سا راستہ اختیار کیا۔
We are trying to figure out which path she took.
وہ کہتی ہے کہ یہ میری غلطی ہے جو کہ بکواس ہے۔
She says it’s my fault, which is nonsense.
یہ وہ اصول ہیں جن پر ہم سب یقین رکھتے ہیں۔
These are principles which we all believe in.
یہ کوئی ایسا موضوع نہیں ہے جس پر میں بہت زیادہ غور و فکر کرتا ہوں۔
It is not a subject to which I devote a great deal of thought.
اسے یہ فیصلہ کرنے میں دشواری تھی کہ پارٹی میں اسے کون سے کپڑے پہننا ہیں۔
She had trouble deciding which of her dresses to wear to the party.
which کے conjunction کے طور پر استعمال کی یہ مثالیں دیکھیں:۔
which” used in sentences as conjunction"
کھانے کا کمرہ باورچی خانے سے بالکل دور تھا، جو شاہانہ بھی تھا۔
The dining room was directly off the kitchen, which was also lavish.
مجھے ریاضی پر ایک کتاب ملی جس نے ریاضی کے متعدد سوالات حل کرنے میں میری مدد کی۔
I found a book on mathematics which helped me to solve a number of math questions.
اس پر ایک چمکدار نیلے رنگ کا سر ورق تھا، جسے وہ مٹی میں خراب نہ کرنے کا خیال رکھتا تھا۔
It had a bright blue cover, which he was careful not to soil.
وہ اپنے اردگرد کے ماحول سے مطمئین لگ رہا تھا جو اپنے آپ میں حیران کن تھا۔
He seemed comfortable with his surroundings, which was surprising in itself.
وہ ریوڑ میں سے گزرے جس نے ان کے گزرنے پر بہت کم توجہ دی۔
They rode through the herd, which paid little attention to their passage.
which کے adjective کے طور پر استعمال کی یہ مثالیں دیکھیں:۔
which” used in sentences as adjective"
آپ کو کون سا رنگ سب سے زیادہ پسند ہے؟
Which color do you like most?
آج رات ہمیں کس ریستوراں میں جانا چاہئے؟
Which restaurant should we go to tonight?
آپ کس سمت جانا چاہتے ہیں؟
Which direction do you want to go?
آپ کس ڈاکٹر کے پاس گئے تھے؟
Which doctor did you go to?
اسے یقین نہیں تھا کہ کون سی جبلت مضبوط ہے۔
He wasn’t sure which instinct was stronger.
"Synonyms of “which
وہ
that
جو بھی
whatever
کیا
what
کون
who
which meaning in Urdu
انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ