whether meaning in Urdu

For Urdu-speaking persons who want to learn English from Urdu,  whether meaning in Urdu, and its definition in Urdu is presented here along with its synonyms. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formationtensesvocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.

whether meaning in Urdu

whether definition in Urdu

یہ ایک ایسی اصطلاح ہے جو دو  (2)  متبادل  چیزوں میں سے کسی ایک کے بارے میں جاننے کے لئیے استعمال ہوتی ہے۔   جیسے  ’’ آیا آپ ہوائی جہاز کے ذریعے جائیں گے یا سڑک کے ذریعے‘‘۔  یا  ’’آیا آپ چاۓ پینا پسند کریں گے یا کافی‘‘۔   ایسے  ’’آیا‘‘  کو انگلش میں “whether”   کہا جاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔

whether” used in sentences"

میں وہاں جا رہا ہوں، چاہے آپ اسے پسند کریں یا نہ کریں۔

I am going there, whether you like it or not.

میں نہیں جانتا تھا کہ آیا وہ بہت مصروف تھا یا وہ مجھ سے ملنا نہیں چاہتا تھا۔

I didn’t know whether he was too busy or he just didn’t want to see me.

آپ کو فیصلہ کرنا ہے کہ آیا آپ متفق ہیں یا اعتراض کرتے ہیں۔

You have to decide whether you agree or raise objections.

یہ واضح نہیں کہ  کیااس نے خود کو گولی ماری یا اسے قتل کیا گیا۔

It is unclear whether he shot himself or was murdered.

آیا یہ ایک اچھا خیال ہے یا برا خیال، ہم  یہ جان لیں  گے۔

Whether it turns out to be a good idea or a bad idea, we will find out.

whether  کو شبے کے اظہار کے لئیےبھی سوالیہ انداز میں استعمال کیا جاتا ہے۔  یہ مثالیں دیکھیں:۔
مجھے یقین نہیں تھا کہ  آیاآپ اسے پسند کریں گے۔

I wasn’t sure whether you would like it.

مجھے شک ہے کہ کیا یہ کام کرے گا۔

I doubt whether it will work.

والد صاحب نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں ان کے ساتھ جاؤں گا؟

Dad asked me whether I would go with him.

شفیق نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں اس کے لیے کام کرنے میں دلچسپی رکھتا ہوں۔

Shafique asked me whether I was interested in working for him.

یہ واضح نہیں کہ آیا ملاقات آج ہوگی یا نہیں۔

It is unclear whether the meeting will be held today.

اسے  whether or not  کی شکل میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔  یہ مثالیں دیکھیں:۔
یہ سب اس بات پر منحصر ہے کہ آیا آپ کے پاس وقت ہے یا نہیں۔

It all depends on whether or not you have the time.

کیا پارلیمنٹ کا یہ ایکٹ قانون بنتا ہے یا نہیں اس کا انحصار سپریم کورٹ پر ہے۔

Whether or not this act of parliament becomes law depends on the Supreme Court.

حکام نے  بحث کی کہ  کیا فیملی پارک بنایا جاۓ یا نہیں ۔

The authorities debated whether or not to build a family park.

کیا وہ اس کمپنی میں شامل ہوتا ہے یا نہیں، یہ ایک دو روز میں واضح ہو جائے گا۔

Whether or not he joins this Company, will be clear in a couple of days.

چیئرمین کے طور پر ان کا انتخاب اس بات پر منحصر ہے کہ کیا ڈائریکٹرز کی اکثریت اسے ووٹ دیتی ہے یا نہیں۔

His selection as chairman depends on whether or not the majority of directors vote him.

whether meaning in Urdu

انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ

English Grammar – Parts of Speech

12 English Tenses

Sentence formation

Vocabulary

Tips to improve your English

Videos on learning English

whether meaning in Urdu

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors