What is object of a sentence
In English, usually a sentence consists of three parts – subject + verb + object. Here, we have explained in Urdu with examples in English and Urdu, what is object of a sentence, and types of object – direct object, indirect object, and object of preposition.
For Urdu speaking persons who want to learn or improve their English speaking, reading and writing skills, understanding what is object and its types in Urdu will be very helpful. Learn English, and how English sentences are formed.
انگلش گرامر کے لحاظ سے جملوں کی بناوٹ میں object کا بہت اہم حصہ ہوتا ہے۔ بہت ہی کم ایسے جملے ہوں گے جن میں object استعمال نہ ہوتا ہو۔ اس مضمون میں ہم جانیں گےکہ انگلش میں object کا استعمال کس کس طرح سے ہوتا ہے۔ گرامر کے لحاظ سے object کسے کہا جاتا ہے، اس کا جملے میں کہاں مقام بنتا ہے اور اس کی کون کون سی قسمیں ہیں۔ آپ کا درست انگلش بولنے اور لکھنے کے لئیے object کے بارے میں جاننا نہایت ضروری ہے۔
انگلش الفاظ کا درست تلفظ (pronunciation) سننے کے لئیےہماری یہ ویڈیو دیکھیں۔
Object کے معنی
Object کا استعمال انگلش میں دو طرح سے ہوتا ہے:۔
- ایک لغوی معنوں میں: اس کا مطلب ہے کوئی چیز ، شے، اعتراض کرنا یا مقصد۔ مختلف لکھائیوں میں ہم اسے لفظ کے طور پر عام استعمال کرتے ہیں، جیسے:
There were three objects in his bag . اس کے تھیلے میں تین چیزیں تھیں
In the dark, he collided with an object. اندھیرے میں وہ کسی چیز سے ٹکرا گیا۔
She tried to object. اس نے اعتراض کرنے کی کوشش کی۔
He was not clear on the object of his life. وہ اپنی زندگی کے مقصد کے بارے میں واضح نہیں تھا۔
- دوسرے گرامر کے لحاظ سے۔ انگلش میں جملے عام طور پر تین حصوں پر مشمل ہوتے ہیں ـ
subject + verb + object
انگلش میں کسی جملے کے وہ الفاظ جن پر subject کام کرتا ہے اور وہ action وصول کرتے ہیں ، اس جملے کے object کہلاتے ہیں۔
Learn what is object of a sentence
Definition of OBJECT
An object is a noun (or pronoun) that is acted upon by a verb or a preposition.
جملے میں ایسے الفاظ (جو noun یا pronoun ہوتے ہیں) جو کسی verb یا preposition کا action وصول کرتے ہیں ، جملے کا object کہلاتے ہیں۔ یہ مثالیں دیکھیں۔Examples of objects
Objects کے بارے میں اہم باتیں
- انگلش کے ہر sentence میں object نہیں ہوتا۔ verb کے بعد میں آنے والے تمام nouns یا pronouns لازمی طور پر object نہیں ہوتے۔
- جن جملوں میں verb کوئی action ظاہر کرتے ہیں، صرف ان جملوں میں verb کا action وصول کرنے والے noun یا pronoun ہی object ہوتے ہیں جیسا کہ ابھی تک دکھائی جانے والی مثالوں سے ظاہر ہے۔
- جن جملوں میں verb کوئی action ظاہر نہیں کرتے بلکہ subject کی حالت، کیفیت یا subject کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرتے ہیں تو verb کے بعد میں آنے والے nouns یا pronouns آبجیکٹ نہیں ہوتے بلکہ subject complement ہوتے ہیں۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
منصور ایک لمبا لڑکا ہے۔ Mansoor is a tall boy.
اب بہت تاریکی ہے۔ It is very dark now.
وہ اپنی والدہ سے بہت محبت کرتی ہے She loves her mother too much.
وہ ایک کاہل شخص معلوم ہوتا ہے۔ He appears to be a lazy person.
یہ سینڈوچ مزیدار ہے۔ This sandwich tastes delicious.
Learn what is object of a sentence
Object کی جملے میں کہاں جگہ بنتی ہے؟
Objects ہمیشہ verb یا اس preposition کے بعد آتے ہیں جن کے ساتھ یہ جڑے ہوتے ہیں۔ اب تک دکھائی جانے والی تمام مثالوں میں یہ verbs اور prepositions کے بعد میں آۓ ہیں۔
Types of objects - آبجیکٹ کی قسمیں
Object کی یہ تین (3) قسمیں ہیں:ـ
- Direct Object
- Indirect Object
- Object of Preposition
Direct Object
A direct object is a noun that receives the action of the verb.
Direct Object ایک noun یا pronoun ہوتا ہے جو جملے کے verb کا action براہ راست وصول کرتا ہے۔ Direct Object اور Indirect Object کا سوال جب پیدا ہوتا ہے جب جملے میں ایک سے زیادہ objects ہوتے ہیں۔ اگر جملے میں ایک ہی object ہو تو وہ ہی اس کا object ہے اور وہ ہی اس کا direct object ہے۔ اگر جملے کے direct object کو ڈھونڈنے میں دشواری ہو تو جملے کے verb سے پوچھیں what? یا whom? ۔ جو جواب ملے وہ اس جملے کا direct object ہے۔Indirect Object
The indirect object is the recipient or beneficiary of the action.
Indirect Object بھی ایک noun یا pronoun ہوتا ہے لیکن یہ جملے کا ایکشن براہ راست (directly) وصول نہیں کر رہا ہوتا ہے۔ یہ verb کو وصول کر رہا ہوتا ہے یا اس کا فائدہ اٹھا رہا ہوتا ہے۔ اگر جملے کے indirect object کو ڈھونڈنے میں دشواری ہو تو پہلے جملے کا verb اور direct object معلوم کریں اور پھر سوال کریں “to whom?” یا “for whom?” جو جواب ملے وہ اس جملے کا indirect object ہے۔Examples showing direct object and indirect object
میں نے اپنی والدہ کے لئیے کچھ پھول خریدے۔ | I bought some flowers for my mother. |
اسلم نے مجھے ایک کتاب دی۔ | Aslam gave me a book. |
شازیہ نے اپنے بیٹے کو ایک کہانی سنائی۔ | Shazia told a story to her son. |
ماریہ نے اپنے بھائی کو تکیہ پیش کیا۔ | Maria offered her brother a pillow. |
مشتاق سائکل پر آفس پنہچا۔ | Mushtaq reached the office on a bicycle. |
آپ کے سامنے موجود انگلش جملوں میں verbs کو سرخ رنگ میں دکھایا گیا ہے، direct objects کو اورینج رنگ میں دکھایا گیا ہے اور indirect objects کو نیلے رنگ میں دکھایا گیا ہے۔
direct objects کو ڈھونڈنا نہایت آسان ہوتا ہے کیونکہ یہ verb سے directly ایکشن وصول کر رہے ہوتے ہیں۔ جب آپ ان سے what? یا whom? پوچھتے ہیں تو آسانی سے direct object کا پتہ چل جاتا ہے۔ اور جب direct object کا پتہ چل جاۓ تو indirect object کا ڈھونڈنا نسبتاً آسان ہو جاتا ہے۔ زیادہ تر direct object ورب کے فوری بعد آتے ہیں لیکن یہ ضروری نہیں ہے۔ direct object اور indirect object آگے پیچھے ہو سکتے ہیں لیکن آئیں گے verb کے بعد۔
Learn what is object of a sentence
Object of preposition
Objects (noun or pronoun) that are affected by a preposition are called object of preposition.
ایسے noun یا pronoun جو کسی preposition سے جڑے ہوتے ہیں object of preposition کہلاتے ہیں۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
نمک کے بغیر پکائیں۔ | Cook without salt. |
ریاض صدر کے قریب رہتا ہے۔ | Riaz lives near Saddar. |
میں نے کتاب میز پر رکھی۔ | I put the book on the table. |
خیرات کے لیے کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔ | A concert was held for charity. |
اس نے سیلاب زدگان کے بارے میں ایک نظم لکھی۔ | She wrote a poem about flood victims. |
آپ کے سامنے موجود ان مثالوں میں prepositions کو اورینج کلر میں دکھایا گیا ہے اور objects of preposition کو نیلے رنگ میں دکھایا گیا ہے۔
Learn object in Urdu