Verb Forms in Urdu
Learn verb forms in Urdu. Base form of verb, infinitives, bare infinitive, present form of verb, present participle, past participle and gerund explained in Urdu. See Gerund meaning in Urdu, Gerund definition and gerund examples in English and Urdu.
Verb forms in Urdu are being presented here for Urdu-speaking persons who are trying to learn English from Urdu, and are learning English Grammar in Urdu. We have prepared this lesson in easy Urdu so that readers can understand Verbs in Urdu, verb forms, and their formation in Urdu.
Verb کی قسموں اور یہ کیسے بنتے ہیں، پر ہماری اِس ویڈیو بھی دیکھیں۔
Verb forms کی اہمیت
یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ کسی بھی sentence میں verb کا مرکزی کردار ہوتا ہے۔ verb جملے میں مختلف کردار ادا کرتے ہیں۔ کہیں پر یہ tense بناتے ہیں، کہیں یہ noun کے طور پر استعمال ہوتے ہیں تو کہیں adjective ، کہیں negative sentences اور interrogative sentences بنانے میں مدد کرتے ہیں تو کہیں مختلف قسم کے expressions جیسے possibility, intention, request, command وغیرہ وغیرہ۔ بنیادی طور پر تو verbs بیس فارم میں ہوتے ہیں مگر مختلف کام لینے کے لیے ان میں تبدیلی کی جاتی ہے۔ تمام verbs میں یہ تبدیلیاں نہیں کی جا سکتی ہیں ۔ to do verbs یا modal auxiliary verbs کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ Action Verbs کو تبدیل کرکے مختلف کام لیے جاتے ہیں جیسا کہ پہلے بیان کیا گیا ہے۔ Action Verbs کو نیچے بیان کی گئی 8 قسموں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
Verb Forms کی 8 قسمیں
- Base
- Infinitives
- Bare Infinitives
- Present
- Present Participle
- Past
- Past Participle
- Gerunds
Base Form
تمام action verbs بنیادی طور پر base form میں ہوتے ہیں، جیسے:
read, write, listen, speak, run, walk, see, punish, admire, receive, deliver, وغیرہ وغیرہ۔
انگلش میں ہزاروں action verbs ہیں۔ انہیں بنانے کے لیے کچھ نہیں کرنا پڑتا کیونکہ یہ ہوتے ہی اس فارم میں ہیں۔ انہیں نیچے بتائی گئی جگہوں پر استعمال کیا جاتا ہے:۔
- Future Indefinite Tense کے جملوں میں۔
- Present/Past/Future Tenses کے negative اور interrogative جملوں میں۔
- modal verbs کے ساتھ ۔
ان کا مثالوں میں استعمال دیکھیں:
I will play football. | میں فٹبال کھیلوں گا۔ | Future Indefinite Tense |
Will you go to the zoo? | کیا تم چڑیا گھر جاؤگے؟ | Interrogative in Future Indefinite Tense |
Does Rashid help you? | کیا راشد تمہاری مدد کرتا ہے۔ | Interrogative in Present Indefinite Tense. |
May I come in? | کیا میں اندر آسکتا ہوں؟ | Used with a modal verb. |
You cannot swim in the sea. | تم سمندر میں نہیں تیر سکتے۔ | Negative with a modal verb. |
I did not agree with him. | میں اس سے متفق نہیں ہوا | Negative in Past Indefinite Tense |
ریڈ کلر میں دکھاۓ گۓ words ورب کی base form میں استعمال کیے گۓ ہیں۔ ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اوپر کی ٹیبل میں دائیں کالم میں بتایا گیا ہے کہ یہ base form میں کیوں استعمال ہوے ہیں۔
Learn Verb forms in Urdu
Infinitive
Verb کی base form سے پہلے “to” لگانے سے infinitive بن جاتا ہے جیسے
to run, to write, to speak, to listen,
جس کے معنی ہیں سننا، بولنا، لکھنا اور بھاگنا وغیرہ ۔ Infinitives جملے میں اضافی verb کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ یہ Non-Finite Verb ہوتے ہیں اور جب استعمال ہوتے ہیں جب سننا، بولنا ، لکھنا ،بھاگنا جیسے الفاظ بولنے یا لکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جملوں میں ان کا استعمال دیکھیں۔ آپ غور کریں، جہاں جہاں جانا، دیکھنا، دوڑنا، پڑہنا جیسے الفاظ جن کے آخر میں "نا ” لگا ہے infinitives استعمال ہوے ہیں۔
میں اب گھر جانا چاہتا ہوں۔ | .I want to go home now |
وہ ایک مووی دیکھنا چاہتی ہے۔ | .She wants to watch a movie |
جیتنے کے لیے اُسے تیز دوڑنا ہوگا۔ | .To win, he will have to run fast |
فالتو وقت میں اُسے کتابیں پڑہنا پسند ہے۔ | .He likes to read books in his spare time |
Bare Infinitive
Infinitives سے اگر “to” نکال دیا جاۓ یعنی “to read” کے بجاۓ “read”، “to speak” کے بجاۓ “speak”، “to listen” کے بجاۓ “listen” بولا یا لکھا جاۓ تو بغیر”to” کے ایسے الفاظ bare infinitives کہلاتے ہیں۔ آج کل کچھ مواقع پر “to” کو اضافی سمجھ کر ہٹا دیا جاتا ہے جیسا ان جملوں میں کیا گیا ہے۔
شمیم اپنی بہن کی کپڑے دھونے میں مدد کرتی ہے۔ | .Shamim helps her sister wash the clothes |
میں نے شبانہ کو روتے سُنا۔ | .I heard Shabna weep |
سہیل سونے کے علاوہ کچھ نہیں کرتا۔ | .Sohail does nothing but sleep |
والدہ ہمیشہ رخسانہ سے اس کی پلیٹ صاف کر واتی ہیں۔ | .Mother always makes Rukhsana clean her plate |
Learn Verb forms in Urdu
Present form
Verb کی present form بالکل base form کی طرح ہوتی ہے۔ فرق صرف اس وقت ہوتا ہے جب انہیں third person singular کے ساتھ استعمال کرنا ہوتا ہے۔ ۔ انہیں Present Indefinite Tense کے جملے بنانے میں استعمال کیا جا تا ہے۔اگر سبجیکٹ third person singular ہو تو verb کے آخر میں “s” یا “es” کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ Verb کی infinitive form, base form یا present form ایک ہی ہوتی ہیں۔ ان کی پہچان ان کے استعمال کے مقام سے ہوتی ہے۔ ان کا جملوں میں استعمال دیکھیں۔ یہ تمام جملے Present Indefinite Tense میں ہیں:۔
Verb کو base form میں بغیر تبدیل کیے ہوے استعمال کیا گیا ہے۔ | میں بہت تیز دوڑتا ہوں۔ | .I run very fast |
Verb کو base form میں بغیر تبدیل کیے ہوے استعمال کیا گیا ہے۔ | ہم سرگرم موضوعات پر بات چیت کرتے ہیں۔ | .We discuss hot topics |
Subject کے third person singular ہونے کی وجہ سے verb کی base form میں es کا اضافہ کیا گیا ہے | وہ ایک اسکول میں پڑہاتا ہے۔ | .He teaches in a school |
Subject کے third person singular ہونے کی وجہ سے verb کی base form میں s کا اضافہ کیا گیا ہے | وہ اپنے بچوں سے محبت کرتی ہے۔ | .She loves her children |
Verb کو base form میں بغیر تبدیل کیے ہوے استعمال کیا گیا ہے۔ | وہ سڑک پار کرتے ہیں۔ | .They cross the road |
Present Participle
Verb کی base form کے آخر میں “ing” کا اضافہ کرنے سے verb کی present participle form بن جاتی ہے۔ جیسے read سے reading ، walk سے walking ، mean سے meaning وغیرہ وغیرہ۔ انہیں تمام اقسام کے continuous tenses اور perfect continuous tenses بنانے اور adjectives کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ ان کی مثالیں دیکھیں:۔
Waseem is playing cricket. | وسیم کرکٹ کھیل رہا ہے۔ | Present Continuous Tenseبنانے میں استعمال کیا گیا ہے |
Raja was fighting with a neighbor. | راجہ ایک پڑوسی سے لڑ رہا تھا۔ | Past Continuous Tenseبنانے میں استعمال کیا گیا ہے |
Khalid has been living in London for five years. | خالد 5 سال سے لندن میں رہ رہا ہے۔ | Present Perfect Continuous Tenseبنانے میں استعمال کیا گیا ہے |
She will be playing for her country very soon. | وہ بہت جلد اپنے ملک کے لیے کھیل رہی ہوگی۔ | Future Continuous Tenseبنانے میں استعمال کیا گیا ہے |
Khalida likes playing tennis. | خالدہ کو ٹینس کھیلنا پسند ہے۔ | Adjective کے طور پراستعمال |
All existing business models are wrong. | تمام موجودہ بزنس ماڈلز غلط ہیں۔ | Adjective کے طور پراستعمال |
The lady wearing the red hat is my sister. | سُرخ ہیٹ پہنے ہوے خاتون میری بہن ہے۔ | Adjective کے طور پراستعمال |
Learn Verb forms in Urdu
Past form
Verb کی base form میں عام طور پر “d” ، “ed” ، “t” اور دوسرے حروف کا اضافہ کرنے سے verb کی past form بن جاتی ہے، جیسے receive سے discuss ، received سے like ، discussed سے build ، liked سے built وغیرہ وغیرہ۔ ایک قسم irregular verbs کی بھی ہوتی ہے جو بغیر کسی قاعدے کے تبدیل ہوتے ہیں۔ Verb کی اس تبدیل شدہ فارم کو verb کی second form بھی کہتے ہیں۔ Verb کی past form یا second form کو جملوں کو Past Tense میں بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ان کا جملوں میں استعمال دیکھیں۔ نیچے دیے گۓ تمام جملے Past Indefinite Tense میں ہیں:۔
I wrote a letter. | میں نے ایک خط لکھا۔ | write ایک irregular verb ہے جو بغیر کسی قاعدے کے wrote میں تبدیل کیا گیا ہے۔ |
She received a gift from her mother. | اس نے والدہ سے ایک تحفہ وصول کیا۔ | receive کے آگے ed لگا کر received میں تبدیل کیا گیا ہے |
We enjoyed a visit to the seaside. | ہم نے سمندر کی جگہ کی سیر کا لطف اُٹھایا۔ | enjoy کے آگے ed لگا کر enjoyed میں تبدیل کیا گیا ہے۔ |
Waheed threw a ball. | وحید نے ایک گیند پھینکی۔ | throw ایک irregular verb ہے جو بغیر کسی قاعدے کے threw میں تبدیل کیا گیا ہے۔ |
Who built Guddu Barrage? | گڈّو بیراج کس نے تعمیر کیا؟ | build کے آخر سے d ہٹا کر t لگا کر built میں بدلا گیا ہے۔ |
She cut her hand. | اُس نے اپنا ہاتھ کاٹ لیا۔ | cut ایک irregular verb ہے جس کی past form بھی cut ہے۔ |
Past Participle
عام طور پر verb کی past participle form پاسٹ فارم ہی کی طرح ہوتی ہے بلکہ ہو بہو وہی ہوتی ہے سواۓ irregular verbs کے۔ انہیں verb کی third form بھی کہا جاتا ہے۔ انہیں perfect tenses کے جملے اور passive voice میں جملے بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ان کے استعمال کے جملے دیکھیں۔ یہ وہی جملے ہیں جو verb کی past form میں استعمال کیے گۓ تھے تا کہ آپ دیکھ سکیں کہ سواۓ irregular verbs کے verbs کی past form اور past participle form میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے:۔
I have written a letter. | میں نے ایک خط لکھا ہے۔ | یہ جملہ present perfect tense میں ہے۔ writeکے past participle کو استعمال کیا گیا ہے جو written ہے۔ |
She has received a gift from her mother. | اس نے والدہ سے ایک تحفہ وصول کیا ہے۔ | یہ جملہ present perfect tense میں ہے۔ receive کے past participle کو استعمال کیا گیا ہے جو received ہے۔ |
We have enjoyed a visit to the seaside. | ہم نے سمندر کی جگہ کی سیر کا لطف اُٹھایا ہے۔ | یہ جملہ present perfect tense میں ہے۔ enjoyکے past participle کو استعمال کیا گیا ہے جو enjoyed ہے۔ |
Waheed will have thrown a ball. | وحید ایک گیند پھینک چُکا ہو گا۔ | یہ جملہ future perfect tense میں ہے۔ throwکے past participle کو استعمال کیا گیا ہے جو thrown ہے۔ |
Who had built Guddu Barrage? | گڈّو بیراج کس نے تعمیر کیا تھا؟ | یہ جملہ past perfect tense میں ہے۔ buildکے past participle کو استعمال کیا گیا ہے جو built ہے۔ |
She had cut her hand. | اُس نے اپنا ہاتھ کاٹ لیا تھا۔ | یہ جملہ past perfect tense میں ہے۔ cut کے past participle کو استعمال کیا گیا ہے جو cut ہے۔ |
The meeting was addressed by the chairman. | اجلاس کو چیئرمین کے ذریعےمخاطب کیا گیا تھا۔ | یہ جملہ passive voice میں ہے۔ address کے past participle کو استعمال کیا گیا ہے جو addressed ہے۔ |
The culprits were sent to jail. | مجرموں کو جیل بھیج دیا گیا تھا۔ | یہ جملہ passive voice میں ہے۔ send کے past participle کو استعمال کیا گیا ہے جو sent ہے۔ |
Learn Verb forms in Urdu
Gerund
Verb کی base form کے آخر میں ing کا اضافہ کرنے سے gerund بنتا ہے۔ اسے جملوں میں noun کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ دیکھنے میں یہ بالکل present participle کی طرح ہوتے ہیں مگر sentence میں ان کی پوزیشن اور استعمال بتاتا ہے کہ یہ gerund ہے یا present participle۔ آئیے ان کا جملوں میں استعمال دیکھیں۔ ریڈ کلر میں دکھاۓ گۓ الفاظ gerund ہیں:
Running often is tough on the knees. | دوڑنا اکثر گھٹنوں پر دباؤ ہوتا ہے۔ |
Gambling is considered bad in some societies | جوا کھیلنا کچھ معاشروں میں بُرا سمجھا جاتا ہے۔ |
Is laughing good for health? | کیا ہنسنا صحت کے لیے مفید ہے؟ |
Helping others is good for society. | دوسروں کی مدد کرنا معاشرے کے لیے اچھّا ہے۔ |
Playing for the country is an honor. | ملک کے لیے کھیلنا اعزاز ہے۔ |
A person has to be good at reading, writing, listening, and speaking, if he is learning a language. | ایک شخص کو اگر وہ کوئی زبان سیکھ رہا ہو تو اسے پڑہنے، لکھنے، سننے اور بولنے میں اچھا ہونا چاہئیے۔ |
He was punished for stealing. | اُسے چوری کرنے پر سزا دی گئی۔ |
She is afraid of flying. | وہ ہوائی سفرکرنے سے خوفزدہ ہے۔ |
ریڈ کلر میں دکھاۓ گۓ الفاظ جملوں میں noun کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ ان کا یہ استعمال Gerund کہلاتا ہے۔ عام طور پر تو یہ جملوں کے شروع میں آتے ہیں مگر بطور subject یا direct object یا object of the preposition یہ sentence میں کسی جگہ بھی آ سکتے ہیں ۔