Use of I and me
Sometimes it can be tricky to determine the use of I and me in a sentence. Use the pronoun "I” when the person speaking is doing the action, either alone or with someone else. Use the pronoun "me” when the person speaking is receiving the action of the verb in some way, either directly or indirectly. It can be difficult to know which one to use when a sentence has a compound subject or object, especially since many people use "me” in subject position and "I” in object position in speech—and this is OK to do. We hope this lesson will help you to learn English from Urdu.
اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔
I اور me کہاں کہاں استعمال ہوتے ہیں؟
"I” اور “me” دونوں first person pronoun ہیں جو بات کرنے والا خود اپنی طرف اشارہ کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ “I” کے معنی ہیں (میں) اور “me” کے معنی ہیں (مجھے) “I” کے استعمال کی یہ مثالیں دیکھیں:
I am going to Lahore today.
I was not feeling well yesterday.
Mom and I will attend the wedding.
When it is raining, I like to visit a seaside.
اب“me”کے استعمال کی یہ مثالیں دیکھیں:
The reply has been received by me.
She showed me her gifts.
His reaction surprised me and Dad.
آپ سمجھ گۓ ہوں گے کہ “I” جملے کے subject میں استعمال ہوتا ہے اور “me” جملے کے object میں استعمال ہوتا ہے۔ اگر آپ subject اور object کے بارے میں نہیں جانتے کہ یہ کیا ہوتے ہیں اور آپ ان کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو ہماری پوسٹ Sentence Formation Patterns وزٹ کریں۔
Learn the correct use of "I" and "me
اگر subject اور object میں ایک سے زیادہ words ہوں تو confusion پیدا ہو سکتا ہے
یہاں تک تو “I” اور “me” کا معاملہ آسان تھا۔ لیکن اگر subject اور object میں ایک سے زیادہ words ہوں تو confusion پیدا ہو سکتا ہے۔ یہ جملے دیکھیں:۔
Me and my sister are going to see a new movie tonight.
Asad and me went to the nearby store for drinks.
The teacher gave the books to Fatima and I to hand out to everyone else.
The principal of the college called Shakeel and I to thank us.
کیا خیال ہے آپ کا، کیا یہ جملے صحیح ہیں؟ بولنے میں تو کوئی مضائقہ نہیں ہے، چل جاۓ گا۔ مگر گرامر کے لحاظ سے یہ غلط ہے۔ہم نے ابھی سمجھا تھا کہ subject میں “I” استعمال ہوتا ہے اور object میں “me” استعمال ہوتا ہے۔ صحیح جملے یہ ہیں:۔
I and my sister are going to see a new movie tonight.
Asad and I went to the nearby store for drinks.
The teacher gave the books to Fatima and me to hand out to everyone else.
The principal of the college called Shakeel and me to thank us.
پہلے دو sentences میں subject ایک سے زیادہ الفاظ پر مشتمل ہیں۔ انہیں گرین کلر میں دکھایا گیا ہے۔ “me” کو “I” سے تبدیل کر دیا گیا ہے کیونکہ subject میں “I” استعمال ہوتا ہے۔آخری دو sentences میں object ایک سے زیادہ الفاظ پر مشتمل ہیں۔ انہیں بلو کلر میں دکھایا گیا ہے۔ “I” کو “me” سے تبدیل کر دیا گیا ہے کیونکہ object میں “me” استعمال ہوتا ہے۔
Learn the correct use of "I" and "me
Subject اور Verb کو پہچاننے کا ایک آسان طریقہ
ایک بڑا آسان سا طریقہ subject اور verb کو پہچاننے کا یہ ہے کہ subject ورب سے پہلے آتا ہے اور object ورب کے بعد میں آتا ہے۔ایک clause والے جملوں میں تو ایسا ہی ہوتا ہے لیکن ایک سے زیادہ clause والے sentences میں subject اور object کی پہچان پیچیدہ ہو سکتی ہے۔آپ غور کریں ان sentences میں verb سے پہلے “I” کا استعمال ہوا ہے اور verb کے بعد “me” کا استعمال ہوا ہے۔
اب یہ جملے دیکھیں:
Arsalan asked him and I to complete the job.
He and me completed the job for Shaheer.
Give the recipe to Aalya and I, and we’ll cook you a delicious dinner.
The boys and me want to take a vacation this summer.
گرامر کے لحاظ سے یہ غلط sentences ہیں۔ یہاں “I” اور “me” کا صحیح استعمال نہیں ہوا ہے۔
پہلے جملے میں “I” آبجیکٹ میں استعمال ہوا ہے، verb کے بعد آیا ہے۔ اس لیے یہاں “I” کے بجاۓ “me” استعمال ہو گا۔
دوسرے جملے میں “me” سبجیکٹ میں آیا ہے، verb سے پہلے آیا ہے، یہاں “I” استعمال ہوگا۔
تیسرے جملے میں “I” آبجیکٹ میں استعمال ہو ا ہے، verb کے بعد آیا ہے، یہاں “me” استعمال ہو گا۔
اور آخری جملے میں “me” سبجیکٹ میں آیا ہے۔ یہاں “me” کا استعمال غلط ہے۔ یہاں “I” استعمال ہو گا۔
تو صحیح جملے یہ ہوں گے:
Arsalan asked him and me to complete the job.
He and I completed the job for Shaheer.
Give the recipe to Aalya and me, and we’ll cook you a delicious dinner.
The boys and I want to take a vacation this summer.
کچھ مزید جملے دیکھیں:۔
ان sentences میں آپ verb پر نظر رکھیں جو ریڈ کلر میں دکھاۓ گۓ ہیں۔ جہاں بھی ورب سے پہلے first person pronoun کا استعمال ہوا ہے تو “I” استعمال ہوا ہے اور verb کے بعد میں “me” کا استعمال ہوا ہے۔ فارمولہ یہی ہے کہ subject میں “I” استعمال ہوتا ہے اور object میں “me” استعمال ہوتا ہے۔ امید ہے کہ اب آپ کو ” I "اور "me” کے استعمال میں کوئی confusion نہیں ہوگا۔