tit for tat" meaning in Urdu"
"tit for tat” meaning in Urdu is presented here along with some explanation and examples for the Urdu-speaking persons trying to improve their English speaking and writing skills. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.
اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔
tit for tat” explanation in Urdu"
اگرکوئی شخص کسی دوسرے شخص سے اس کے کیے کا بدلہ لیتا ہے یعنی اُس کے جیسا کچھ کرتا ہے تو اردو میں کہا جاتا ہے: ’’ ادلے کا بدلہ، ترکی بہ ترکی جواب، جیسی کرنی ویسی بھرنی، جیسے کو تیسا‘‘، اور انگلش میں کہا جاتا ہے “tit for tat” ۔
مثلاً کسی نے کسی کو دھوکہ دیا ۔ بعد میں دھوکہ کھانے والے نے بھی دھوکہ دینے والے سے دھوکہ کیا۔ تو اس ویسے ہی جوابی عمل کو ’’ ادلے کا بدلے یا جیسے کو تیسا‘‘ کہا جاتا ہے اور اس کی انگلش ہے “tit for tat” ۔
ایسی بے شمار مثالیں ہو سکتی ہیں جیسے:
A نے B کے ساتھ کوئی شرارت کی اور جواباً B نے بھی A کے ساتھ شرارت کی۔ یہ tit for tat ہے۔
E نے F کے پیسے چرا لئیے اور پھر کسی موقع پر F نے E کے پیسے چرا لئیے۔ یہ tit for tat ہے۔
M نے N کو کچھ لو گوں سے پٹوا دیا۔ N کو پتہ چل گیا اور موقع پاتے ہی N نے بھی M کو کچھ لوگوں سے پٹوا دیا۔ یہ tit for tat ہے۔
ضروری نہیں ہے کہ tit for tat دو افراد یا دو گروہوں نے جان بوجھ کر ایک دوسرے سے کیا ہو۔ کچھ ایسے کام قدرتی طور پر بھی ہو جاتے ہیں جسے کہتے ہیں ’’جیسی کرنی ویسی بھرنی‘‘۔ مثال کے طور پر ایک شخص جس کا فرضی نام A ہے نے اپنے کسی رشتے دار کو بھرتی کروانے کے لئیے ایک دوسرے شخص جس کا فرضی نام B ہے کے بارے میں انتظامیہ کے کان بھرے اور B کو نوکری سے نکلوا دیا اور اس کی جگہ اپنے رشتے دار کو بھرتی کروا دیا۔ کچھ عرصے کے بعد کسی اور شخص جس کا فرضی نام C ہے ، نے بھی ایسا ہی کچھ کیا اور A کو نوکری سے نکلوا کر اپنے رشتے دار کو بھرتی کر وا دیا۔ یہ سب اتفاقی طور پر ہوا۔ لیکن جس کسی کو بھی ان دونوں واقعات کا علم ہوگا تو وہ یہی کیے گا ’’جیسی کرنی ویسی بھرنی‘‘ یعنی انگلش میں tit for tat ۔ اس کو کچھ جملوں میں استعمال دیکھیں:۔
tit for tat” used in sentences"
میں نے دیکھا کہ میرے بھائی نے مجھے کارڈ نہیں بھیجا – میرے خیال میں یہ ادلے کا بدلہ تھا کیونکہ میں پچھلے سال اس کی سالگرہ بھول گیا تھا۔ | I noticed my brother didn’t send me a card – I think it was tit for tat because I forgot his birthday last year. |
حالیہ مہینوں میں دونوں قبائل کے درمیان ترکی بہ ترکی قتل کا ایک نمونہ دیکھا گیا ہے۔ | Recent months have seen a pattern of tit-for-tat killings between the two tribes. |
اشرف نے مشرف سے کہا کہ اگر اس نے اسےکوئی نقصان پہنچایا تو وہ جیسے کا تیسا جواب دے گا۔ | Ashraf told Musharraf if he did him any harm he would return tit for tat. |
جب کوئی ملک دوسرے ملک کے سفارت کاروں کو ملک بدر کرتا ہے تو عام طور پر دوسرا ملک ترکی بہ ترکی جواب دیتا ہے۔ | When a country expels diplomats of another country, usually the other country goes for tit for tat. |
حکومت اور باغیوں کے درمیان ادلے کے بدلے تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ | Tit-for-tat violence between the Government and rebels has increased. |
وہ چھوٹی موٹی توہین کے ادلے بدلے میں مصروف تھے۔ | They had engaged in a tit-for-tat exchange of petty insults. |
کیا ادلے کا بدلہ ایک منصفانہ اصول ہے؟ | Is tit for tat a fair principle? |
بچوں کا کھیل ادلے کے بدلے جیسے مقابلے میں تبدیل ہو گیا تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کون سب سے زیادہ مار سکتا ہے۔ | The children’s game descended into a tit-for-tat competition to see who could hit the hardest. |
محمود نے مجھے لات ماری، تو میں نے اسے جیسا کا تیسا دیا۔ | Mahmood kicked me, so I gave him tit for tat. |
سیاسی قائدین کو متعصبانہ ترکی بہ ترکی جواب کی منفی سیاست سے گریز کرنے اور قوم کی بھلائی کے لیے مشترکہ حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ | Political leaders need to avoid the negative tit for tat of partisan politics and find common solutions for the good of the nation. |
tit for tat meaning in Urdu
انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ
عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر، ٹینسز، جملے کیسے بنتے ہیں، اور انگلش ورڈز کے معنی جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔