For Urdu-speaking persons who want to learn English from Urdu, the syllable meaning in Urdu, and its definition in Urdu is presented here. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.
syllable definition in Urdu
?What is a syllable
کسی انگلش word کا تلفظ سمجھنے کے لئیے syllable کا مطلب سمجھنا ضروری ہیں۔ اگر آپ کسی ڈکشنری کی مدد سے انگلش لفظ کا تلفظ (pronunciation) سمجھنا چاہیں تو ڈکشنری میں لفظ کی ادائیگی syllable کے ذریعے سمجھائی جاتی ہے۔ syllable کے معنی ہیں ’’word کا ایسا جزو جو ایک ساتھ ادا ہو‘‘۔ مثال کے طور پر انگلش کا ایک word ہے pot ۔ ہم اسے ایک ساتھ ادا کرتے ہیں۔ ایسے بے شمار words ہیں جیسے big, far, my, his, her, وغیرہ وغیرہ۔ یہ one-syllable یا single-syllable یا monosyllable والے words کہلاتے ہیں۔
one-syllable words
برتن
pot
بڑا
big
دور
far
میرا
my
اس کا (مذکّر کے لئیے)
his
اس کا (موئنّث کے لئیے)
her
اب ایک دوسری مثال لیتے ہیں: publish ۔ اسے ہم دو حصوں میں بولتے ہیں pub اور lish (pub-lish) ایسے الفاظ two-syllable words یا double syllable words کہلاتے ہیں۔ two-syllable words کی یہ کچھ اور مثالیں دیکھیں۔ ان الفاظ کے درمیان لگی ہوئی ڈیش صرف آپ کو سمجھانے کے لئیے لگائی گئی ہے:
syllable meaning in Urdu
two-syllable words
اغوا کرنا
kidnap
kid-nap
رومال
napkin
nap-kin
سر کی حفاظت والا خود
helmet
hel-met
جوش بھرا
hectic
hec-tic
مقامی
local
lo-cal
عوام
public
pub-lic
شائع کرنا
publish
pub-lish
ترکی کا
Turkish
Tur-kish
تفریح
picnic
pic-nic
اس ہی طرح 3 حصوں میں بولے جانے والے الفاظ 3-syllable words ہوتے ہیں، جیسے:
three-syllable words
آتش فشاں کی
volcanic
vol-ca-nic
ہچکچانے والا
hesitant
he-si-tent
اعلیٰ درجہ کا
classical
cla-ssi-cal
حیران ہونا
astonish
as-to-nish
ناقص
invalid
in-va-lid
بڑا، دارالخلافہ
capital
ca-pi-tal
syllable meaning in Urdu
4 حصوں میں بولے جانے والے کچھ الفاظ (4-syllable words) کی یہ مثالیں دیکھیں:ـ
four-syllable words
ادارہ
establishment
es-tab-lish-ment
غیر موافق
inconsistent
in-con-sis-tent
علمی
academic
a-ca-de-mic
غیر متوقع
unexpected
un-ex-pec-ted
syllable گرامر کے لحاظ سے noun ہے۔ اسے verb کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ syllable کا کچھ جملوں میں استعمال دیکھیں جن سے آپ کو syllable کے معنی سمجھنے میں مدد ملے گی:۔
“syllable” used in sentences
لفظ "ڈاکٹر” کے دو حصے ہیں۔
The word “doctor” has two syllables.
لفظ "ڈاکٹر” کےپہلے حصّے پر زور دیا جاتاہے۔
The first syllable of the word “doctor” is given stress.
اس نے ایک حرف بھی نہیں کہا۔
She uttered not one syllable.
اگر وہ خاموش رہتا تو میں کبھی بھی ایک حرف کا سانس نہ لیتا۔
I would never have breathed a syllable if he had kept quiet.
آخری حصّے پر ہلکا سا زور دینا ہے۔
The stress on the last syllable is light.
‘پٹیٹو’ میں دوسرے حصّے پر زور دینا ہے۔
‘Potato’ is stressed on the second syllable.
لفظ ‘ٹیبل’ میں، لہجہ پہلے حصّے پر آتا ہے۔
In the word ‘table’, the accent falls on the first syllable.
ہر ایک حصّے پر دو سیکنڈ کے لیے رکیں۔
Hang on to each syllable for two seconds.
انگریزی کی ہجے مشکل ہے کیونکہ لفظ کے حصّوں کی آوازیں زور دینےکے تغیر کے ساتھ بدل جاتی ہیں۔
English spelling is difficult because syllable sounds change with the variation of stress.
یہ ریکارڈ شدہ وقت کے آخری حصّے تک چلتا رہتا ہے۔
It goes on and on, until the last syllable of recorded time.
syllable meaning in Urdu
انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ