slang meaning in Urdu
For Urdu-speaking persons who want to learn English from Urdu, the slang meaning in Urdu, and its definition in Urdu is presented here along with its synonyms. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.
اِس ورڈ کی درست pronunciation یعنی تلفظ سننے کے لئیے یہ ویڈیو دیکھیں۔
slang definition in Urdu
slang زبان کی ایک قسم ہے جو الفاظ اور فقروں پر مشتمل ہوتی ہے جسے بہت غیر رسمی سمجھا جاتا ہے، لکھنے سے زیادہ بولنے میں استعمال ہوتی ہے، اور عام طور پر کسی خاص سیاق و سباق یا لوگوں کے گروپ تک محدود ہوتی ہے۔ ایک غیر رسمی اورغیر معیاری ذخیرہ الفاظ جو عام طور پر اپنے طور پر بناۓ گئے اور صرف بولنے میں استعمال ہونے والے الفاظ پر مشتمل ہوتے ہیں۔
slang ایسے الفاظ کو بولا جاتا ہے جو عام گفتگومیں، محلوں میں، بازاروں میں ، مقامی کلچر کے مطابق بولے جاتے ہیں۔ یہ غیر رسمی الفاظ ہوتے ہیں جو کبھی کبھار غیر شائستہ اور حتیٰ کہ گالی نما بھی ہوتے ہیں۔ یہ الفاظ رسمی لکھائیوں میں استعمال نہیں ہوتے ہیں۔ مثلاً کوئی کسی کا گہرا دوست ہو تو اس کوبازاری زبان میں اس کا ’’لنگوٹیا یار‘‘ کہا جاتا ہے۔ کوئی اگر بے وقوفانہ بات کرے تو عامیانہ گفتگو میں اسے ’’عقل سے پیدل‘‘ کہا جاتا ہے۔ ایسے بے شمار الفاظ ہیں جنہوں نے محاوروں کی شکل بھی اختیار کر لی ہے۔ اردو کے غیر رسمی الفاظ ومحاورات کو کئی بار ’’کٹھ بولی ‘‘ کے زمرے میں شامل کیا جاتا ہے
slang words کی کچھ اردو میں مثالیں دیکھیں:
Some Urdu slang words
کلوا | کسی کالی رنگت والے شخص کو مذاقاً کہا جاتا ہے |
لنگوٹیا | گہرے دوست کو کہا جاتا ہے۔ |
چمار | کسی کو کم ذات ظاہر کرنے کے لئیے بولا جاتا ہے |
ڈھیلا | کسی سست شخص کو کہا جاتا ہے |
عقل سے پیدل | کسی بے وقوفانہ بات کرنے والے کو کہا جاتا ہے |
ڈھکّن | کسی احمق یا سست شخص کو کہا جاتا ہے |
اخروٹ | کسی کو عقل استعمال نہ کرنے والا ظاہر کرنے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے |
پینڈو | کسی کو دیہاتی یا گاؤں والے جیسے کا طعنہ دینے کے لئیے کہا جاتا ہے |
چمچہ | کسی کی ہاں میں ہاں ملانے والے کو کہا جاتا ہے |
انگوٹھا ٹیک | کسی کو جاہل سے تشبیہ دینے کے لئیے استعمال ہوتا ہے |
کوڑھ مغز | احمق کو کہا جاتا ہے۔ |
لوٹا | ایسے سیاستدان کو کہا جاتا ہے جو بار بار پارٹیاں تبدیل کر تا ہے |
چلتّر باز | چالاکیاں کرنے والے کو کہا جاتا ہے |
گونگا | کسی بات کے جواب میں چپ رہنے والے کو بھی کہا جاتا ہے |
بہرا | کسی بات کی سنی ان سنی کرنے والے یعنی سننے کے باوجود عمل نہ کرنے والے کو بھی کہتے ہیں |
لنگڑا لولا | ایسے شخص کو بھی کہتے ہیں جو بالکل ٹھیک ٹھاک ہونے کے باوجود کچھ نہ کرتا ہو۔ |
ہونٹ سی لینا | بالکل جواب نہ دینا، چُپ رہنا |
اندھا | سب کچھ نظر آنے کے باوجود غلط کرنے والے کو بھی کہا جاتا ہے۔ |
slang words کی کچھ انگلش میں مثالیں دیکھیں:
Some English slang words
کسی چیز کے سمجھانے کا ایک پرلطف اور بچگانہ طریقہ ۔ ہم آپ کی ہمت کرتے ہیں کہ اگلی بار جب آپ کا لیکچرر کچھ سمجھا رہا ہو تو اسے استعمال کریں۔ | easy peasy |
لمبے عرصے سے تشبیہ دینے کے لئیے | donkey’s years |
پر کشش | dishy |
شاندار، اعلیٰ | bees knees |
اللہ میاں کی گاۓ۔ کسی کو بہت سادہ لوح ظاہر کرنے کر لئیے | daft cow |
کسی ایسے مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کرنا جو ناقابل حل ہو۔ | flogging a dead horse |
کسی ایسے شخص کو بیان کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو بہت زیادہ بات کرتا ہے اور بہت زیادہ رائے رکھتا ہے، اور ضروری نہیں کہ درست ہو۔ | gobby |
جو چاہے منگوا لو یا جو چاہے فیصلہ کر لو، مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ | I am easy |
کسی چیز کا اچھا تجربہ نہ ہونا، مایوس ہونا۔ | let down |
اسے رہنے دو۔ | leave it out |
کسی چیز کی نا پسندیدگی کے اظہار کے لئیے | not my cup of tea |
کسی نامناسب، غلط، یا تھوڑا سا احمقانہ کام کرنے والے کو کہا جاتا ہے۔ | numpty |
پرانا راگ الاپنا | old chestnut |
منفرد، یکتا | one off |
بہت آسان کام سے تشبیہ دینے کے لئیے | piece of cake |
نیم حکیم، اناڑی | quack |
کسی چیز کے بہت اچھا ہونے کا اظہار کرنے کے لئیے | xtra |
جب سونے کے لئیے جانا ہو تو بولا جاتا ہے۔ | catch a few zzzzzzzzzz |
slang meaning in Urdu
"Synonyms of “slang
غیررسمی زبان | informal language |
محاورہ | idiom |
لفّاظی، بازاری بولی | jargon |
بولی، بول چال | lingo |
عامیانہ بولی، چوروں کی بولی | argot |
اصطلاحات کا فن | terminology |
طرز بیان، بولی، زبان | dialect |
بازاری زبان | shoptalk |
کھچڑی، بازاری زبان | cant |
انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ