Short sentences with Urdu meanings
Important daily use short sentences with Urdu meanings are presented in this article. Reading, understanding, and practicing these sentences will improve the reading, writing, and speaking skills of Urdu-speaking persons trying to improve their English skills. We hope these short sentences with Urdu meanings will help you to learn English from Urdu. For viewing the other published lists of sentences kindly visit our section "sentences” under the TIPS menu of this website.
انگلش سیکھنے کا صحیح طریقہ تو یہ ہےکہ آ پ گرامر سیکھیں اور گرامر کے ذریعے صحیح جملے بنائیں۔ لیکن اگر آپ گرامر سیکھے بغیر اپنی چھوٹی موٹی ضرورتوں کے لئیے کچھ ہلکے پھلکے انگلش جملے بولنا چاہتے ہیں تو آپ کی اس ضرورت کے مد نظر یہ آرٹیکل لکھا گیا ہے۔
انگلش میں کچھ چھوٹے چھوٹے فقرات بہت زیادہ استعمال ہوتے ہیں۔ ان کا استعمال انگلش بولنے والے روز مرہّ کی زندگی میں کرتے ہیں۔ اگر آپ ان جملوں اور فقرات کو زبانی یاد کر لیں اور سمجھ جائیں کہ ان کے کیا معنی ہیں اور انہیں کہاں اور کیسے استعمال کرنا ہے تو تھوڑی سی محنت سے آپ اپنی ضرورت کے مطابق انگلش بول سکتے ہیں۔ تو آیئیے ایسے انگلش جملے اور ان کے اردو معنی دیکھتے ہیں۔ جو حضرات ان جملوں کا text ڈاؤنلوڈ کرنا چاہتے ہیں تو نیچے description میں اس کا لنک موجودہے۔
روزمرّہ کے استعمال کے چھوٹے انگلش جملے سیکھیں
اگر آپ کو کسی کی مدد کی ضرورت ہو تو آپ اس سے کہیں گے | I need you. | مجھے تمہاری ضرورت ہے۔ |
یا | I need your help. | مجھے تمہاری مدد چاہئیے۔ |
آپ کہیں لائین میں کھڑے ہوں یا بیٹھے ہوں اور آپ اپنے آگے کھڑے ہوے شخص کو آگے بڑھنے کا کہنا چاہیں تو آپ انگلش میں کہیں گے | Move on. | آگے بڑھو۔ |
یا اگر پیچھے ہو جانے کو کہنا ہو تو آپ کہیں گے۔ | Get back. | پیچھے ہو جاؤ |
یا ایک طرف کو ہو جانے کا کہنا ہو تو آپ کہیں گے | Get aside. | ایک طرف کو ہو جاؤ۔ |
کسی بیٹھے ہوے شخص کو کھڑا ہونے کا کہنے کے لئیے آپ انگلش میں کہیں گے | Get up. | کھڑے ہو جاؤ |
کوئی شخص آپ کو کچھ بتا رہا ہو اور پھر کسی وجہ سے رک گیا ہو اور آپ اسے دوبارہ شروع کرنے کو کہنا چاہیں تو آپ کہہ سکتے ہیں | Go ahead. | آگے بڑھو۔ |
اگر کسی سے پوچھنا ہو کہ اس کا تعلق کس ملک یا علاقے سے ہے تو کہا جاۓ گا | Where are you from? | تم کہاں سے ہو؟ |
اگر کسی کا فون آۓ اور آپ کو پتہ نہ ہو کہ فون پر دوسری طرف کون ہے، یا کوئی دروازہ کھٹکٹاۓ اور آپ بغیر دروازہ کھولے پوچھنا چاہیں کہ باہر کون ہے تو آپ کہیں گے | Who’s there? | وہاں کون ہے؟ |
اور اگر کسی موقع پر آپ دوسری طرف ہو تو آپ کہیں گے | It’s me. Or It’s me, Masood. | یہ میں ہوں، مسعود۔ |
Learn short sentences with Urdu meanings
کوئی آپ سے اجازت لینا چاہے یا آپ کی راۓ لینا چاہے اور آپ اس کے لئے بالکل راضی نہ ہوں تو آپ کہیں گے۔ | Not at all. | بالکل نہیں۔ یا۔ ہرگز نہیں۔ |
اگر کسی کو کوئی بات بری لگنے کا اندیشہ ہوتو اس سے پوچھا جاسکتا ہے کہ | Did you mind? | کیا تمہیں برا لگا؟ |
کسی موقع پر آپ اگر کسی کو اپنی مدد کی پیشکش کرنا چاہیں تو آپ کہیں گے | Do you need my help? | کیا آپ کو میری مدد کی ضرورت ہے؟ |
اگر بچے یا کوئی اور شخص کسی چیز سے خوفزدہ ہو رہے ہوں تو ان کو تسلی دینے کے لئیے آپ کہیں گے | Don’t be scared. | خوفزدہ نہ ہو۔ |
یا | Don’t get scared. | ڈرو مت۔ |
اگر کسی سے نرمی سے پیش آنے کا کہنا ہو تو کہا جاۓ گا | Be polite. | نرمی سے پیش آؤ۔ |
کسی بات چیت کے دوران اصل بات کی طرف لانے کے لئیے کہا جاتا ہے | Come to the real point. | اصل بات کی طرف آؤ۔ |
جب کسی سے ملاقات ہوتی ہے تو گھر والوں اور بزرگوں کی خیریت پوچھی جاتی ہے۔ اگر آپ کسی سے اس کی والدہ کی طبعیت کے بارے میں پوچھنا چاہ رہے ہوں تو آپ انگلش میں کہیں گے۔ | How is your mother’s health? | آپ کی والدہ کی طبعیت کیسی ہے؟ |
اس ہی طرح آپ mother کی جگہ father یا کسی اور رشتے یا تعلق کا نام یا کسی شخص کا نام لے سکتے ہیں جیسے | How is Mahmood’s health? | محمود کی طبعیت کیسی ہے؟ |
کسی کی سمجھ میں کوئی بات نہ آ رہی ہو اور آپ اس سے کہنا چاہیں کہ اپنا دماغ استعمال کرو تو آپ کہیں گے۔ | Use your brain. | اپنا دماغ استعمال کرو۔ |
Learn short sentences with Urdu meanings
کسی کی کوئی تجویز یا بات مناسب یا اچھی لگے تو کہا جاتا ہے | Sounds great. | اچھا لگ رہا ہے۔ یا۔ اچھا سنائی دے رہا ہے۔ |
اگر کوئی کسی کام کو آسان سمجھ رہا ہو اور آپ کے خیال میں وہ کام مشکل ہو تو آپ کہہ سکتے ہیں | It’s not a joke. | یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔ |
آپ کو کوئی چہرے یا حلیے سے پریشان لگ رہا ہو تو آپ پوچھ سکتے ہیں | Are you upset? | کیا آپ پریشان ہیں؟ |
یا کوئی تھکا ہوا دکھائی دے رہا ہو تو آپ پوچھ سکتے ہیں | Are you tired? | کیا آپ تھکے ہوۓ ہیں؟ |
آپ اس طرح بھی پوچھ سکتے ہیں | What is the problem? | مسئلہ کیا ہے؟ |
یا | What is your problem? | تمہارا مسئلہ کیا ہے؟ |
سب کچھ ٹھیک ہے کہنا ہو تو کہا جاۓ گا | Everything is fine. | سب کچھ ٹھیک ہے۔ |
کوئی کسی جگہ جا رہا ہو اور اسے راستہ سمجھ میں نہ آۓ تو فون پر کہہ سکتا ہے کہ | I am lost. | میں کھو گیا ہوں۔ |
اگر آپ نے کسی کو یقین دلانا ہو کہ آپ اپنی پوری کوشش کریں گے تو آپ کہیں گے | I will try my best. | میں اپنی پوری کوشش کروں گا۔ |
کسی موقع پر آپ کے پاس کئی choices ہوں اور آپ سے پوچھا جاۓ کہ ان میں سے آپ کیا لیں گے لیکن آپ کو ان میں سے کچھ بھی پسند نہ ہو ، یا کسی موقع پر کوئی شناخت ہو رہی ہو اور آپ ان میں سے کسی کی طرف بھی اشارہ نہ کرنا چاہیں تو آپ کہیں گے | None of them. | ان میں سے کوئی بھی نہیں۔ |
روزمرّہ کے استعمال کے چھوٹے انگلش جملے سیکھیں
کہیں جانا ہو یا کوئی کام شروع کرنا ہو تو ساتھ والے شخص سے کہا جاۓ گا | Be ready. | تیار رہیں۔ |
یا کسی کو تیار ہو جانے کا کہنا ہو تو کہیں گے | Get ready. | تیار ہو جائیں۔ |
بچوں وغیرہ کو کسی جگہ سیر و تفریح کے لئیے لے جائیں تو اس جگہ پر پہنچ کر بچوں سے کہہ سکتے ہیں | Have fun. | مزے کرو۔ |
جب کوئی اپنا کام ختم کر لیتا ہے تو بتانے کے لئیے کہتا ہے | I am done. | میں نے کر لیا ہے۔ |
کسی کی بات مناسب نہ لگے تو کہا جاتا ہے | This is not fair. | یہ مناسب نہیں ہے۔ |
اگر کہیں جانے میں دیر ہو رہی ہو یا کسی کام کے پورا ہونے میں دیر لگ رہی ہو تو کہا جاتا ہے | We are getting late. | ہمیں دیر ہو رہی ہے۔ |
کبھی کچھ مواقع پر افراتفری کی سی کیفیت ہوتی ہے ۔ ایسی کسی کیفیت میں کوئی بچہ یا کوئی اور شخص آپ کے ساتھ ہو اور آپ اسے تسلی دینا چاہیں تو آپ کہیں گے | Don’t panic. | گھبراؤ مت۔ |
کسی سے کہنا ہو کہ اسے کہیں لے جایا جاۓ تو کہا کہا جاۓ گا۔ | Get me there. | مجھے وہاں لے چلو۔یا۔مجھے وہاں پنہچا دو۔ |
کسی کو یقین دلانا ہو تو کہا جاتا ہے | Believe me. | میرا یقین کرو۔ |
ہمارے ہاں عام ہے کہ یقین دلانے کے لئیے کہا جاتا ہے کہ کسی کی قسم کھاؤ جیسے میری قسم کھاؤ، یا ماں اپنے بچوں سے کہے میری قسم کھاؤ تو کہا جاۓ گا۔۔ me کہ جگہ آپ کوئی اور لفظ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ | Swear on me. | میری قسم کھاؤ۔ |
جملوں میں استعمال ہونے والے الفاظ کا درست تلفظ سننے کے لئیے ہماری یہ ویڈیو دیکھیں۔
عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر، ٹینسز، جملے کیسے بنتے ہیں، اور انگلش ورڈز کے معنی جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔