Present Perfect Tense in Urdu
Present Perfect Tense in Urdu. Tenses in Urdu are described here in easy Urdu. This article explains present perfect tense rules in Urdu. See Present Perfect Tense examples in Urdu and English. We hope this will help you to learn English from Urdu.
اس مضمون میں Present Tense کی تیسری aspect یعنی حالت جسے Present Perfect Tense کہتے ہیں پر بات کی جاۓ گی۔ اس آرٹیکل پر ہماری یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔
Present Perfect Tense کسے کہتے ہیں؟
حال ہی میں ختم ہونے والے کام کا ا اظہار Present Perfect Tense کے ذریعے ہوتا ہے۔ یہ جملے دیکھیں:
میں نے ایک کتاب پڑہی ہے۔ | I have read a book. |
ہم نےٹیلیوژن پر ایک مووی دیکھی ہے۔ | We have watched a movie on television. |
تم نے اپنا کام کر لیا ہے۔ | You have done your job. |
اُس نے ایک پتنگ اڑائی ہے۔ | He has flown a kite. |
اُس نے کپڑے دھوۓ ہیں۔ | She has washed clothes. |
یہ آسمان سے گر ی ہے۔ | It has fallen from the sky. |
اُنہوں نے اِسے پیٹا ہے۔ | They have beaten him. |
احد نے ہجوم سے خطاب کیا ہے۔ | Ahad has addressed the crowd. |
Present Perfect Tense کے جملوں کی پہچان یہ ہے کہ اردو میں ان جملوں کا اختتام ’’لیا ہے‘‘، ’’کیا ہے‘‘، ’’ہوا ہے‘‘، ’’گیا ہے‘‘، ’’رہا ہے‘‘،چکا ہے” وغیرہ جیسے الفاظ سے ہوتا ہے۔ Present Perfect Tense کے جملوں میں third person singular کی صورت میں subject کے بعد auxiliary verb “has” اور verb کی تیسری فارم یعنی past participle لگتی ہے اور باقی تمام صورتوں میں subject کے بعد auxiliary verb “have” اور verb کی تیسری فارم لگتی ہے۔ پچھلے صفحے پر دیے گۓ sentences کو دوبارہ دیکھتے ہیں:ـ
یہاں سبجیکٹ فرسٹ پرسن سنگیولر ہے، اس لیے have لگا ہے اور verb کو past participle فارم میں لگایا گیا ہے۔ | میں نے ایک کتاب پڑہی ہے۔ | I have read a book. |
یہاں سبجیکٹ فرسٹ پرسن پلورل ہے، اس لیے have لگا ہے اور verb کو past participle فارم میں لگایا گیا ہے۔ | ہم نےٹیلیوژن پر ایک مووی دیکھی ہے۔ | We have watched a movie on television. |
یہاں سبجیکٹ سیکنڈ پرسن ہے، اس لیے have لگا ہے اور verb کو past participle فارم میں لگایا گیا ہے۔ | تم نے اپنا کام کر لیا ہے۔ | You have done your job. |
یہاں سبجیکٹ تھرڈ پرسن سنگیولر ہے، اس لیے has لگا ہے اور verb کو past participle فارم میں لگایا گیا ہے۔ | اُس نے ایک پتنگ اڑائی ہے۔ | He has flown a kite. |
یہاں سبجیکٹ تھرڈ پرسن سنگیولر ہے، اس لیے has لگا ہے اور verb کو past participle فارم میں لگایا گیا ہے۔ | اُس نے کپڑے دھوۓ ہیں۔ | She has washed clothes. |
یہاں سبجیکٹ تھرڈ پرسن سنگیولر ہے، اس لیے has لگا ہے اور verb کو past participle فارم میں لگایا گیا ہے۔ | یہ آسمان سے گر ی ہے۔ | It has fallen from the sky. |
یہاں سبجیکٹ تھرڈ پرسن پلورل ہے، اس لیے have لگا ہے اور verb کو past participle فارم میں لگایا گیا ہے۔ | اُنہوں نے اِسے پیٹا ہے۔ | They have beaten him. |
یہاں سبجیکٹ تھرڈ پرسن سنگیولر ہے، اس لیے has لگا ہے اور verb کو past participle فارم میں لگایا گیا ہے۔ | احد نے ہجوم سے خطاب کیا ہے۔ | Ahad has addressed the crowd. |
Learn Present Perfect Tense in Urdu
Present Perfect Tense کے کچھ مزید sentences دیکھتے ہیں:ـ
Learn Present Perfect Tense in Urdu
اس tense میں negative sentences کیسے بنتے ہیں؟
Present Perfect Tense میں Negative Sentences بنانا نہایت آسان ہے۔ Sentence میں “has” یا “have” جو بھی ہو، کے بعد “not” کا اضافہ کرنے سے اس tense میں منفی جملے یعنی negative sentences بن جاتے ہیں۔ اس سے پہلے دکھائی گئی مثالوں کے negative sentences اس طرح بن جائیں گے:ـ
میں نے عدالت میں ایک مقدمہ دائر نہیں کیا ہے۔ | I have not filed a suit in the court. |
ہم نے کھانا نہیں کھا لیا ہے۔ | We have not eaten meal. |
تم نے ایک ریڈیو کمینٹری نہیں سنی ہے۔ | You have not listened a radio commentary. |
ججوں نے اپنا فیصلہ نہیں سنا دیا ہے۔ | The judges have not announced their judgement. |
اُس نے یہ ادارہ نہیں چھوڑ دیاہے۔ | He has not left this company. |
اُس نے اپنے بچوں کو ایک کہانی نہیں سنائی ہے۔ | She has not told a story to her children. |
ہوا شمال سے جنوب کی جانب نہیں چلی ہے۔ | The wind has not blown north to south. |
اسد نے ایک اعتراض نہیں اٹھا یا ہے۔ | Asad has not raised an objection. |
آپ نے دیکھا، ان تمام جملوں کو negative بنانے کے لیے جملوںمیں has اور have کے بعد اور main verb سے پہلے not کا اضافہ کیا گیا ہے۔گرین کلر میں دکھاۓ گۓ الفاظ مین ورب ہیں۔
اس tense میں interrogative sentences کیسے بنتے ہیں؟
Present Perfect Tense میں Interrogative Sentences بنانا بھی نہایت آسان ہے۔ Sentence کے
Auxiliary verbs جو ان جملوں میں “have” اور “has” کی شکل میں لگے ہوتے ہیں، کو اپنی جگہ سے ہٹا کر جملے کے subject سے پہلے لگا دیا جاتا ہے اور جملے کے آخر میں سوالیہ نشان (?) لگا دیا جاتا ہے۔ اس طرح interrogative sentence بن جاتے ہیں۔ اس سے پہلے دکھائی گئی مثالوں کے interrogative sentences اس طرح بن جائیں گے:ـ
کیا میں نے عدالت میں ایک مقدمہ دائر کیا ہے۔ | Have I filed a suit in the court? |
کیا ہم نے کھانا کھا لیا ہے۔ | Have we eaten meal? |
کیا تم نے ایک ریڈیو کمینٹری سنی ہے۔ | Have you listened a radio commentary? |
کیا ججوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ | Have the judges announced their judgement? |
کیا اُس نے یہ ادارہ چھوڑ دیاہے۔ | Has he left this company? |
کیا اُس نے اپنے بچوں کو ایک کہانی سنائی ہے۔ | Has she told a story to her children? |
کیا ہوا شمال سے جنوب کی جانب چلی ہے۔ | Has the wind blown north to south? |
کیا اسد نے ایک اعتراض اٹھا یا ہے۔ | Has Asad raised an objection? |
آپ نے غور کیا ہوگا کہ Present Perfect Tense میں interrogative sentences کا آغاز have یا has سے ہوتا ہے۔ اسکے بعد جملے کا subject آتا ہے، اور اسکے بعد مین ورب past participle یعنی verb کی third form میں لگایا جاتا ہے۔ اور جملے کا اختتام سوالیہ نشان سے ہوتا ہے۔