Present Perfect Continuous Tense in Urdu

 This article explains the present perfect continuous tense rules in Urdu. See Present Perfect Continuous Tense examples in Urdu and English.  We hope this will help you to learn English from Urdu. 

اس مضمون میں  Present Tense کی آخری برانچ   Present Perfect Continuous Tense   پر روشنی ڈالی جاۓ گی۔ اس مضمون کا ایک ویڈیو ورژن اس صفحے کے آخر میں موجود ہے۔

Present Perfect Continuous Tense کسے کہتے ہیں؟

ماضی قریب میں شروع ہونے والے کام کو جو ابھی تک جاری ہو کا اظہار   Present Perfect Continuous Tense   سے ہوتا ہے۔  اردو میں ایسے جملوں کے آخر میں  ’’رہا ہوں،   رہے ہیں،   رہا ہے،   رہی ہے‘‘  جیسے الفاظ آتے ہیں۔  کام کے شروع ہونے کے وقت کا اظہار لازمی ہوتا ہے۔ اس زمانے کے جملے بنانے کے لیےحسب معمول جملے کا  آغاز  subject سےہوتا ہے۔  Subject کے  third person singular ہونے کی صورت میں subject کے بعد has been اور  main verb  کو  Present Participle  کی حالت میں لگا یا جاتا ہے یعنی  main verb کی     base form  میں “ing”   کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ باقی تمام صورتوں میں subject کے بعد have been  اور main verb  کی  base form  میں  “ing” کا اضافہ کیا جاتا ہے۔اور پھر باقی جملہ آتا ہے۔   وقت کا اگر واضح تعین کیا گیا ہو تو وقت کے اظہار سے پہلے since  کا اضافہ کیا جاتا ہے ورنہ for  لگایا جاتا ہے۔  

یہ جملے دیکھیں:ـ

Present Perfect Continuous Tense in Urdu

اہم بات - Important Note

صرف  has been  اور   have been  لگانے سے  present perfect continuous tense  نہیں بنتا۔  یہ ظاہر کرنے کے لئے کہ کام ماضی قریب میں شروع ہوا ہے ،   جملے میں  ، کام شروع کرنے کے وقت کا اظہار نہایت ضروری ہے۔ اور جملے میں  since  یا   for   لازمی آنا چاہئیے۔  جہاں وقت کا اظہار واضح ہو،  وہاں  since  لگے گا اور جہاں عرصے کا اظہار ہو،  وہاں   for  لگے گا۔

Present Continuous Tense  اور  Present Perfect Continuous Tense  کے جملے بہت ملتے جلتے ہیں۔  دونوں میں کام کے جاری رہنے کا اظہار ہوتا ہے۔ دونوں میں  main verb  کے ساتھ   “ing”  کا اضافہ کیا جاتا ہے  یعنی  Present Participle form   میں لگایا جاتا ہے۔ لیکن  Present Continuous Tense    میں  to be verbs  جو  are, am, is  ہیں،   کا استعمال ہوتا ہےجب کہ Present Perfect Continuous Tense  میں آگزیلری وربز   has been   اور   have been   کا استعمال ہوتا ہے۔  اور ایک نمایاں فرق یہ ہوتا ہے کہ  Present Perfect Continuous Tense    کے جملوں میں ماضی قریب کا اظہار کرنے کےلیےوقت کا ذکر ضرور ہوتا ہے جن کے ذکر سے پہلے  since  یا   for   ضرور لگتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ

I have been watching cricket match since morning.میں صبح سے کرکٹ کا میچ دیکھتا  رہا ہوں۔
We have been playing chess for 3 hours.ہم تین گھنٹے سے شطرنج کھیلتے رہے ہیں۔
You have been washing clothes for 50 minutes.تم پچاس منٹ سے کپڑے دھو تی رہی ہو۔
He has been cleaning his room for more than an hour.وہ ایک گھنٹے سے زیادہ سے اپنا کمرہ صاف کرتا رہا ہے۔
She has been waiting for you for the last two hours.وہ گذشتہ دو گھنٹے سے آپ کا انتظار کرتی رہی ہے۔
It has been raining for the last 2 days.گذشتہ دو دن سے بارش ہوتی رہی ہے۔
They have been violating local laws for many years.وہ گذشتہ کئی سالوں سے مقامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے رہے ہیں۔

اس tense میں negative sentences کیسے بنتے ہیں؟

Present Perfect Continuous Tense   میں  Negative Sentences  یعنی منفی جملے بنانے کے لیے،  Subject کے  third person singular   ہونے کی صورت میں subject کے بعد has not been اور  main verb  کو  Present Participle form  میں لگا یا جاتا ہے یعنی  main verb کی     base form  میں “ing”   کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ باقی تمام صورتوں میں subject کے بعد    have not been  اور main verb  کی  base form  میں  “ing” کا اضافہ کیا جاتا ہے۔اور پھر باقی جملہ آتا ہے۔   یہ مثالیں دیکھیں:ـ

have not been reading this book since morning.میں صبح سے یہ کتاب نہیں پڑھ رہا ہوں۔
We have not been playing cricket since 9 AM.ہم صبح 9 بجے سے کرکٹ نہیں کھیل رہے ہیں۔
You have not been watching TV since morning.آپ صبح سے ٹی وی نہیں دیکھ رہے ہیں۔
He has not been talking for two hours.وہ دو گھنٹے سے   بات نہیں کر  رہا ہے۔
They have not been cutting grass for three days.وہ تین دن سے گھاس نہیں کاٹ رہے ہیں۔

Present Perfect Continuous Tense کے جملوں میں دو چیزوں کا خاص خیال رکھنا ہے:

  • جملے کے subject  پر نظر رکھنی ہے۔    اگر یہ تھرڈ پرسن سنگیولر ہے،  یعنی  it, she, he   یا   کوئی نام  ہے تو  has not been   ورنہ باقی صورتوں میں جیسے  you, we, I     یا  they    یا    نام  پلورل  یعنی ایک سے زیادہ ہوں  تو have not been     کا استعمال ہوتا ہے۔
  • اگر مخصوص وقت کا ذکر ہو تو اس سے پہلے since  لگے گا،  اور اگر عرصے کا ذکر ہوتو for  لگے گا۔

اس tense میں interrogative sentences کیسے بنتے ہیں؟

اس tense   میںInterrogative   یعنی سوالیہ جملے بنانے کے لیےسبجیکٹ اگر   third person singular ہو   یعنی it, she, he   ہو    یا کوئی نام ہو تو   جملے کا آغاز  has سے ہوگا،  اس کے بعدsubject  ،  اوراس کے بعد been  ،  اورپھر  main verb    کو present participle form      یعنی  verb کی  base form  میں “ing” کا اضافہ  کر کے لگایا   جاتا ہے ،  اور جملے کے آخر میں question mark لگایا جا تا ہے۔

اور اگر جملے کا  subject  تھرڈ پرسن سنگیولر  کے علاوہ کچھ اور ہو،  یعنی  first person singular  ہو یا  plural  ہو جیسے   I  اور   we،  second person ہو جیسے  you ، حتیٰ کہ  third person plural  ہو جیسے  “they” تو   جملے کا آغاز have   سے ہوگا،  اس کے بعدsubject  ،  اوراس کے بعد been  ،  اورپھر  main verb    کو present participle form      یعنی  verb کی  base form  میں “ing” کا اضافہ  کر کے لگایا   جاتا ہے ،  اور جملے کے آخر میں question mark لگایا جا تا ہے۔    Since اور for   کا استعمال اس ہی طرح ہو گا جیسا کی  Present Perfect Continuous Tense  کے جملوں میں کیا جاتا ہے۔   یہ مثالیں دیکھیں:ـ

کیا میں صبح سے یہ کتاب پڑھ رہا ہوں؟Have I been reading this book since morning?
کیا ہم صبح 9 بجے سے کرکٹ کھیل رہے ہیں؟Have we been playing cricket since 9 AM?
کیا آپ صبح سے ٹی وی دیکھ رہے ہیں؟Have you been watching TV since morning?
کیا وہ دو گھنٹے سے کھیل رہا ہے؟Has he been playing for two hours?
کیا وہ تین دن سے گھاس نہیں کاٹ رہے؟Have they not been cutting grass for three days?
کیا رات سے بارش نہیں ہو رہی؟Has it not been raining since night?

Present Perfect Continuous Tense in Urdu | Present Perfect Continuous Tense example sentences

Present Perfect Continuous Tense explained in Urdu. Present Perfect Continuous tense examples. Present Perfect Continuous Tense negative sentences and Present Perfect Continuous Tense interrogative sentences. Present Perfect Continuous Tense Urdu ...to English translation. Present perfect continuous tense sentences, present perfect continuous tense definition and present perfect continuous tense rules.
Improve your English speaking and writing skills by learning English Grammar in Urdu.
Our other videos on general topics to learn English in Urdu are available at https://www.youtube.com/playlist?list=PLAnHBPf3rVmg2tWsjQIrLgMW4tEd241Qe
Our videos on parts of English are available at https://www.youtube.com/playlist?list=PLAnHBPf3rVmji3o9kBKrboG00-yXd9j_D
A complete course to learn English in Urdu is available at our website at https://learnenglishfromurdu.com/
[+] Show More

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے