Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

Possessive Noun

Learn possessive noun in Urdu.  In order to improve  English,   learn its grammar i.e. parts of speech that includes the use of possessive nouns. 

انگلش گرامر کے لحاظ سے ورڈ   possessive   ایک خاص معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔ اس مضمون میں   possessive  کے اردو معنی بتاۓ جائیں گے۔ possessive  انگلش گرامر کے لحاظ سے کن معنوں میں استعمال ہوتا ہے، بتایا جاۓ گا۔ اس کی کتنی قسمیں ہیں اور ان قسموں میں سے ایک  possessive noun  پر تفصیلی روشنی ڈالی جاۓ گی۔  اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔

Possessive meaning in Urdu

possessive انگلش ورڈ  possess  سے نکلا ہے جس کے معنی ہیں کسی چیز کا اپنے پاس ہونا، کسی چیز کی ملکیت ہونا، کسی خوبی یا اہلیت کا مالک ہونا۔ possessive  ایک  adjective  یا  noun   کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ possessive   کے معنی ہیں  کسی چیز کی ملکیت  ہونے کا احساس،   کسی چیز پر اپنی بالا دستی کا احساس،   قبضے سے متعلق،  ملکیت سے متعلق۔ possessive  کا ایک عام انگلش ورڈ کے طور پر جملوں میں استعمال دیکھتے ہیں:۔

 

بچے  کھلونوں کے  اپنا ہونے کا بہت احساس رکھ سکتے ہیں۔

Children can be very possessive about their toys.

کیا ثقلین حاسد ہو گیا ہے یا مالک؟

Has Saqlain become jealous or possessive?

طالب کو اپنی گاڑی کی ملکیت کا بہت  خیال  ہے۔

Talib is very possessive of his car.

وہ اپنے سب سے بڑے بیٹے پر بہت زیادہ  حق رکھتی تھی۔

She was terribly possessive of her eldest son.

کچھ والدین  بچوں کےمالک ہونے کا بہت احساس  رکھتے ہیں۔

Some parents are too possessive of their children.

Learn possessive noun in Urdu

possessives  کی گرامر کے لحاظ سے اپنی ایک اہمیت ہے۔  ملکیت کا اظہار  مختلف  parts of speech  میں کیا جاتا ہے۔ گرامر کے لحاظ سے  possessives  کی یہ قسمیں ہیں۔

Types of possessives

گرامر کے لحاظ سے  possessives  کی یہ قسمیں ہیں:۔

Possessive nouns

Possessive pronouns

Possessive adjectives

Possessive questions

Possessive reciprocal pronouns

اس مضمون میں  possessive nouns  پر  تفصیل سے روشنی ڈالی جاۓ گی۔ باقی قسموں پر بعد میں آنے والے مضامین  میں  الگ الگ روشنی ڈالی جاۓ گی۔

Possessive Nouns

  • Possessive Noun ایسے ناؤن کو کہا جاتا ہے جو ملکیت،  قبضہ (possession)   یا اشخاص اور چیزوں  کے درمیان براہ راست تعلق ہونے  کا اظہار کرے، جیسے:۔
    احمد کا فونAhmed’s phone
    بلی کی دمcat’s tail
    پہاڑ کی اونچائیmountain’s height
    کار کا دروازہcar’s door
    فرش کے ٹائیلFloor’s tiles

      

  • ملکیت، قبضے،  کسی چیز یا خوبی کے براہ راست تعلق کو ظاہر کرنے کے لئیے صرف   possessive noun   کا استعمال نہیں کیا جاتا  بلکہ اس کے بجاۓ  of   کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔   ابھی بیان کئیے گۓ   possessive noun  کی جگہ یہ الفاظ  of   کے ساتھ اس طرح بھی استعمال کئیے جا سکتے ہیں جن کا بالکل وہی مطلب ہے:۔

     phone of Ahmed=Ahmed’s phone
     tail of cat=cat’s tail
     height of mountain=mountain’s height
     door of car=car’s door
     tiles of floor=floor’s tiles
Possessive Noun in Urdu
  • possessive noun بنانے کے لئیے  singular nouns  کے آخر میں  apostrophe  لگائی جاتی ہے اور اس کے بعد  s  کا اضافہ کیا جاتا ہے ، جیسے:۔
  •  

ایسے  nouns  جن کا اختتام  s  پر ہوتا ہے کے آخر میں بھی  apostrophe  کے بعد  s  ہی لگایا جاتا ہے اگرچہ  اسے بولنے میں دشواری ہوتی ہے، جیسا کے ابھی دی جانے والی آخری دو مثالوں   boss   اور  bus   کے آخر میں  s  موجود  ہے۔

possessive noun بنانے کے لئیے  plural nouns  کے آخر میں صرف  apostrophe  لگائی جاتی ہے ۔  اس کے بعد  s  کا اضافہ نہیں کیا جاتا ہے ۔   عام طور پر   nouns  کو  plural  بنانے کے لئیے ان کے آخر میں  s  لگایا جاتا ہے۔  کیونکہ s  پہلے سے موجود ہوتا ہے اور اس کے فوری بعد  s   لگانے سے اسے بولنے میں دشواری ہوتی ہے،   تو انہیں  possessive noun   بنانے کے لئیے  apostrophe  کے بعد  s  نہیں لگائی جاتی ہے۔   یہ مثالیں دیکھیں:۔

دس سال کا تجربہ

10 years experience 

ٹیموں کی رہائش

teams accommodation

کتابوں کا شیلف

books shelf

شیروں کا پنجرہ

lions cage

سڑکوں کی حالت

roads condition

پہاڑوں کا  نظارہ

mountains view

آپ نے دیکھا کہ ان مثالوں میں  plural nouns  کے ہونے کی وجہ سے ان کے آخر میں  s  پہلے سے موجود تھا،  اس لئیے صرف  apostrophe  کا اضافہ کیا گیا ہے،  اس کے بعد  s  نہیں لگایا گیا ہے۔

ایسے plural nouns  جن کے آخر میں s   نہیں ہوتا جیسے  children   تو  plural noun  کے بعد apostrophe     کے بعد  s  لگایا جاتا ہے ۔   یہ مثالیں دیکھیں:۔

بچوں کے والدین

children’s parents

بھیڑوں کا ریوڑ

sheep’s flock

مردوں کے جوتے

men’s shoes

پولیس کا قافلہ

police’s convoy

فوج کی جگہ

army’s position

بیلوں کے کھرُ

oxen’s hooves

آپ نے دیکھا کہ ان مثالوں میں  plural nouns  کے آخر میں  s  موجود نہیں ہے ،  اس لئیے  apostrophe  کے بعد  s  کا اضافہ کیا گیا ہے۔

Learn possessive noun in Urdu

Learn possessive noun in Urdu

Learn possessive noun in Urdu