Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

Countable Nouns and Uncountable Nouns

Learn the use of ” countable nouns and uncountable nouns” in Urdu.   See the difference in the use of countable nouns and uncountable nouns. In order to improve  English,   learn its grammar i.e. parts of speech that include the use of countable nouns and uncountable nouns. 

انگلش سیکھنے میں  countable nouns   اور  uncountable nouns   کے بارے میں جاننا بہت اہمیت کا حامل ہے،  کیونکہ  countable nouns   اور  uncountable nouns کے ساتھ مختلف  verbs   اور  آرٹیکلز   استعمال ہوتے ہیں۔ اس مضمون میں آپ کو بتایا جاۓ گا کہ  countable nouns   اور  uncountable nouns  کنہیں کہا جاتا ہے، ان کے بارے میں جاننا کیوں ضروری ہے، اور ان کے ساتھ verbs  اور آرٹیکلز کیسے استعمال کئیے جاتے ہیں۔

اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔

اپنے اصل موضوع پر جانے سے پہلے   noun  پر ہلکی سی روشنی ڈال لیتے ہیں تا کہ اگر  کچھ حضرات   noun  کے بارے میں   نہیں جانتے تو پہلے جان لیں کہ گرامر کے لحاظ سے  noun  کسے کہتے ہیں، تا کہ  countable nouns  اور  uncountable nouns  کو صحیح طرح سے سمجھ سکیں۔

?What is Noun

یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ انگلش میں  ناموں کو گرامر کے لحاظ سے  noun  کہا جاتا ہے۔ نام کسی شخص کا بھی ہو سکتا ہے، کسی ملک یا شہر کا بھی ہو سکتا ہے،  کسی عمارت یا سڑک کا بھی ہو سکتا ہے، غرض یہ کہ دنیا میں  جو کچھ بھی ہے، پہچان کے لئیے اس کا کوئی نہ کوئی نام ضرور ہے، جیسے یہ نام ہیں:ـ

Mazhar, Hammad, Egypt, Pakistan, Twin Towers, Governor House, National Highway, M. A. Jinnah Road, Mount Everest, Golan Heights, Indus River, Arabian Sea, Rose, Sunflower, etc

نام صرف ان چیزوں کے نہیں ہوتے جو ہمیں نظر آتی ہیں یا جنہیں ہم چھو سکتے ہیں جیسا کہ ابھی بیان کئیے گۓ نام۔  ایسی اشیأ جنہیں دیکھا اور چھوا جا سکتا ہے  concrete nouns  کہلاتی ہیں۔   مختلف کیفیات، جذبات،  خیالات، اور احساسات کے بھی نام ہوتے ہیں۔ ہم نہ تو انہیں دیکھ سکتے ہیں اور نہ انہیں چھو سکتے ہیں۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ

beauty, happiness, sadness, war, peace, bravery, arrogance, idea, reference, ambition, inspiration, purpose

یہ تمام الفاظ مختلف کیفیتوں اور احساسات کے نام ہیں جنہیں آپ نہ تو چھو سکتے ہیں اور نہ دیکھ سکتے ہیں۔    انہیں   abstract nouns     کہا جاتا ہے۔

Learn Countable Nouns and Uncountable Nouns

Countable meaning in Urdu

countable  کے اردو معنی ہیں:  گننے کے قابل،  گننے کے لائق،  جنہیں گنا جا سکے،  جنہیں شمار کیا جا سکے۔

Countable Nouns

  1. جیسا کہ نام سے ظاہر ہو رہا ہے،  ایسے  nouns  جنہیں شمار  (count)  کیا جا سکے  countable nouns   کہلاتے ہیں۔   countable nouns   کی دونوں  singular  اور  plural  فارمز ہوتی ہیں۔ جملے کے  subject  میں ہونے کی صورت میں     singular nouns کے ساتھ   singular verb     لگتا ہے اور plural noun    کے ساتھ  plural verb  لگتا ہے۔   singular noun   ہونے کی صورت میں عام طور پر ان سے پہلےdeterminer   جیسے  a”   یا   “a lot of, any, an this,   لگایا جاتا ہے،  اور  plural noun    ہونے کی صورت میں ان سے پہلے ان کی  exact  تعداد  یا مقدار بیان کی جاتی ہے اور  ان کےآگے ’’ s  یا  es  ‘‘  کا اضافہ کیا جاتا ہے۔  
Countable Nouns examples from countable nouns and uncountable nouns in Urdu
  • ابھی دی گئی مثالوں پر غور کریں۔ nouns    کو سرخ رنگ میں دکھایا گیا ہے۔  ان سے پہلے ان کی تعداد یا مقدار  لکھی گئی ہے جنہیں نیلے رنگ میں دکھایا گیا  ہے۔ یعنی  countable nouns  کی تعداد یا مقدار لکھی جا سکتی ہے، جیسے:

    a dog, two apples, six bananas, four students, 50 soldiers, many candles, one horse, some cars, two friends

    یہ ضروری نہیں ہے کہ تعداد یا مقدار   numbers  میں ہو۔  انہیں  a, many, some  جیسے الفاظ میں بھی بیان کیا جا سکتا ہے۔ انہیں جملوں میں  بغیر تعداد یا مقدار کے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے،  جیسے  “I like flowers”  میں flowers  کی تعداد کا ذکر نہیں ہے، یا “ the bananas were very sweet” میں بھی  bananas  کی تعداد کا ذکر نہیں ہے۔  اگر آپ کو شک ہو کہ کوئی   نام  countable noun  ہے یا نہیں تو اس سے پہلے کوئی تعداد یا مقدار لگا کر دیکھیں، جیسے:

    four buses, six biscuits, one kg of biscuits, two copies, three pictures

    آپ اِن   nouns کے ساتھ  تعداد یا مقدار نہیں لگا سکتے:ـ

    six waters, 12 rices, two informations, four furnitures, five equipments

    یہ غلط ہیں،  درست نہیں ہیں،  یعنی یہ  countable nouns  نہیں ہیں۔  انہیں اس طرح بیان نہیں کیا جا سکتا۔  آگے چل کر ان کا درست  استعمال بتایا جاۓ گا۔

    ایک اور اہم بات  یہ ہے کہ  جہاں  یہ  plural  میں  استعمال ہوتے ہیں   ان کے آخر میں ’’s   یا  es   ‘‘  کا اضافہ کیا جاتا ہے،  جیسے آپ کے سامنے موجود مثالوں میں  apples, bananas, students, soldiers, candles, cars  میں  s  کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    جہاں ان  countable nouns  کو subject  میں استعمال کیا گیا ہےتو ان کے plural   ہونے کی صورت میں انکے ساتھ   plural verb   استعمال ہوے ہیں،  جیسے  apples  اور  bananas  کے ساتھ ورب  were  استعمال ہوا ہے،  students   اور  candles   کے ساتھ ورب  are  استعمال ہوا ہے۔ لیکن  singular countable noun  کی صورت میں  dog  کے ساتھ   سنگیولر ورب   was   اور  horse  کے ساتھ  سنگیولر ورب  is  استعمال ہوا ہے۔

Learn Countable Nouns and Uncountable Nouns

Uncountable meaning in Urdu

uncountable  کے اردو معنی ہیں:  گننے کے قابل نہ ہونا،  گننے کے لائق نہ ہونا،  جنہیں گنا  نہ جا سکے،  جنہیں شمار  نہ کیا جا سکے۔

Uncountable Nouns

جیسا کہ نام سے ظاہر ہو رہا ہے،  ایسے  nouns  جنہیں شمار  (count)  نہ کیا جا سکے  uncountable nouns   کہلاتے ہیں۔  جیسے، آپ یہ نہیں کہہ سکتے:۔

Give me one water. Please provide five rices. I have three important informations.

اِن جملوں میں استعمال کئیے گۓ ناؤنز  water, rice, information  کو اِس طرح  شمار نہیں کیا جاسکتا ۔  اِس لئیے انہیں اور ان جیسے بہت سے دوسرے  nouns  جنہیں شمار نہ کیا جاسکے،  کو    uncountable nouns کہا جاتا ہے۔ عام طور پر یہ ایسی اشیأ ہوتی ہیں جو جسامت میں بہت چھوٹی ہوتی ہیں جنہیں شمار کرنا نا ممکن یا بہت مشکل ہوتا ہے،  جیسے،  چاول کے دانے،  گندم اور دیگر اجناس کے دانے،  چینی کے دانے؛     کوئی مائع جیسے پانی،  دودھ،  تیل،  وغیرہ،   یا گیسیں جنہیں شمار نہیں کیا جا سکتا ہے۔ abstract nouns   کو بھی شمار نہیں کیا جا سکتا ہے کیونکہ ان کا کوئی جسمانی وجود ہوتا ہی نہیں ہے۔ uncountable nouns کی کوئی  plural form  نہیں ہوتی یعنی waters, rices, informations   جیسےالفاظ استعمال نہیں ہو سکتے۔ اِن کے ساتھ  s  یا  es   کا اضافہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔   اگر  uncountable nouns  کا استعمال جملے کے  subject  میں ہو تو  ان کا ساتھ  singular verb  استعمال ہوتا ہے۔ uncountable nounsکے استعمال کی یہ مثالیں دیکھیں:۔
Water  کے ساتھ  مقدار  نمبرز میں نہیں لکھی جاتی کیونکہ یہ  uncountable noun ہے۔ مقدار ظاہر کرنے کے لئیے  some جیسے لفظ کا سہارا لیا گیا ہے۔ براۓ مہربانی مجھے تھوڑا پانی دیں۔

Please give me some water.

اس جملے میں water  اگرچہ کافی مقدار میں لگ رہا ہے لیکن کیونکہ یہ  uncountable noun  ہے اس لئیے اس کے ساتھ سنگیولر ورب  is  استعمال ہوا ہے۔ پانی شمال سے جنوب کی طرف بہہ رہا ہے۔

Water is flowing from north to south.

اس سوالیہ جملے میں   water  کے ساتھ سنگیولر ورب  is  استعمال ہوا ہے۔ کیا جگ میں کوئی پانی بچا ہے؟

Is there any water left in the jug?

اگر uncountable noun  کے ساتھ مقدار نمبرز میں لکھنی ہو تو   ساتھ میں کوئی پیمانہ ضرور دیا جاتا ہے، جیسے اس جملے میں  water  کے ساتھ  eight اور اس کے ساتھ glasses  کا استعمال ہوا ہے۔ ڈاکٹر نے مجھے دن میں کم از کم آٹھ گلاس پانی پینے کو کہا ہے۔

The doctor has asked me to drink at least eight glasses of water a day.

اس جملے میں two  کے ساتھ پیمانہ  liter  استعمال کیا گیا ہے کیونکہ milk ایک   uncountable noun  ہے۔ کیا آپ گھر واپس   آتے ہوۓدو لیٹر دودھ لا سکتے ہیں؟

Can you bring two liters of milk coming back home?

اس جملے میں  milk کی مقدار کے لئیے  نمبرز کے بجاۓ  more  استعمال کیا گیا ہے۔ کیا آپ سونے سے پہلے  مزید دودھ پینا پسند کریں گے؟

Would you like to have more milk before you go to bed?

اس جملے میں مقدار    ون کے ساتھ پیمانہ گیلن استعمال کیا گیا ہے کیونکہ   oil    ایک  uncountable noun  ہے۔ جنریٹر میں ایک گیلن تیل ڈالیں۔

Put one gallon of oil in the generator.

Sugar ایک  uncountable noun  ہے اس لئیے مقدار کے لئیے five   کے ساتھ  kgs  کا استعمال کیا گیا ہے۔ ہمیں ہر ماہ پانچ کلو چینی کی ضرورت ہوتی ہے۔

We need five kgs of sugar every month.

اس جملے میں مقدار ظاہر کرنے کے لئیے  extra teaspoon  کا استعمال کیا گیا ہے۔ میرا خیال ہے کہ میں نے اس میں ایک اضافی چائے کا چمچ چینی ڈالی ہے۔

I guess I added an extra teaspoon of sugar to it.

Equipment بھی ایک  uncountable noun  ہے۔ اس لئیے اس  sentence  میں  تعداد ظاہر کرنے کے لئیے  one  کے ساتھ  piece  کا استعمال کیا گیا ہے۔ مجھے اپنے پروجیکٹ پر کام کرنے کے لیے ایک اور سامان کی ضرورت تھی۔

I needed one more piece of equipment to work on my project.

countable nouns  کی  تعداد تو بہت زیادہ ہے اور انہیں پہچاننا بھی آسان ہے۔ ہم آپ کو کچھ  uncountable nouns  کی لسٹ بتاتے ہیں تا کہ یہ آپ کے ذہن میں محفوظ رہیں اور آپ انہیں آسانی سے پہچان سکیں۔

List of some uncountable nouns

water, rice, sugar, salt, wheat, milk, oil, equipment, soil, hair, thread, butter, cheese, curd, jam, salt, pepper, food, tea, furniture, luggage, gold, silver, thunder, lightning, rain, weather, mud, garbage, wool, yarn, cotton, decision, news, advice, luck, beauty, arrogance, assistance, intelligence

Learn Countable Nouns and Uncountable Nouns

countable اور uncountable nouns کے بارے میں جاننا کیوں ضروری ہے؟

انگلش میں گرامر کے لحاظ سے درست جملے بنانا  چاہئیں۔  اگر آپ   countable nouns  اور  uncountable nouns  کو پہچان نہیں سکیں گے تو آپ گرامر کے لحاظ سے درست جملے نہیں بنا پائیں گے، کیونکہ:۔

  • uncountable nouns کو singular nouns  سمجھا جاتا ہے ۔  اِن کی ٖصرف ایک  singular form  ہوتی ہے۔ اس لئیے ان کے ساتھ ہمیشہ  singular  verb    استعمال ہوتا ہے۔
  •  
  • uncountable noun کی کوئی  plural form  نہیں ہوتی۔  اِس لئیے اِن کے آگے کبھی  s  یا  es   کا اضافہ نہیں کیا جاتا ہے۔
  •  
  • countable nouns کو دونوں فارمز  singular  اور  plural  میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔  ان کے  verbs  ان کی فارم کے مطابق  singular  اور  plural  میں استعمال کئیے جاتے ہیں۔
  •  
  • uncountable noun کے ساتھ تعداد یا مقدار ظاہر کرنے کے لئیے صرف نمبرز کا استعمال نہیں کیا جاتا۔   یا تو نمبرز کے علاوہ کوئی اور لفظ جیسے some, any, much, a lot of    استعمال ہوتا ہے یا   نمبرز کے ساتھ  کوئی پیمانہ جیسےkilogram, liter, glass, spoon, dozen, pair    استعمال کیا جاتا ہے۔
  •  
  • countable nouns کی تعداد یا مقدار کو صرف نمبرز میں بیان کیا جاسکتا ہے۔
  •  
  • singular countable nouns کے ساتھ  a  یا  an   کا  استعمال کیا جا سکتا ہے۔
  •  
  • جب کہ uncountable nouns کے ساتھ  a   یا  an   کا استعمال نہیں کیا جاتا ہے۔

Learn Countable Nouns and Uncountable Nouns

Learn Countable Nouns and Uncountable Nouns