open form compound words
Learn in Urdu, how to use because since as. In order to learn English, we need to learn its grammar and then various other aspects of English learning such as the proper use of open form compound words. Knowledge of writing compound words correctly will greatly improve your English writing and speaking skills.
اِس موضوع پر ہماری یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔
انگلش میں کمپاؤنڈ ورڈز کا استعمال عام ہے۔ اس مضمون میں compound words کی ایک قسم open form compound words پر تفصیل سے روشنی ڈالی جاۓ گی۔compound words کو لکھنے کے تین طریقے ہیں۔ اگر آپ اپنی انگلش لکھنے کی صلاحیتوں کو بہتر کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو compound words کو لکھنے کے ان تینوں طریقوں کے بارے میں آگہی ہونی چاہئیے۔ کمپاؤنڈ وردز کو صحیح طرح لکھنے پر توجہ ضرور دیں۔ ان کے صحیح استعمال سے آپ کی رائیٹنگ میں ایک نکھار آ جاۓ گا۔
تو مضمون کے آغاز میں پہلے آپ کو یہ بتاتے ہیں کہ compound words کیا ہوتے ہیں؟
Compound Words کیا ہوتے ہیں؟
2 یا 2 سے زیادہ words کوجوڑ کر ایک نیا word بنا یا جاتا ہے، اسے Compound Word کہا جاتا ہے۔ دکھنے میں یہ دو یا دو سے زیادہ الفاظ لگتے ہیں لیکن ان کے اپنے مخصوص معنی ہوتے ہیں۔ اس طرح بناۓ گئے compound word کے اپنے الگ معنی ہوتے ہیں۔ عام طور پر یہ 2 الفاظ کو جوڑ کر ہی بناۓ جاتے ہیں۔ کبھی ان کے معنی ان الفاظ سے ملتے جلتے ہوتے ہیں جنہیں جوڑ کر انہیں بنایا جاتا ہے اور کبھی ان سے مختلف۔
مثال کے طور پر دو words ہیں sun اور flower ۔ Sun کے معنی ہیں سورج اور flower کے معنی ہیں پھول۔ لیکن اگر ان دونوں کو ملا کر لکھا جاۓ تو یہ sunflower بن جاۓ گا اور اس کے معنی ہیں سورج مکھی کا پھول۔ اس نئے لفظ کے معنی پچھلے الفاظ سے کچھ ملتے جلتے تو ہیں مگر بالکل ایک نیا لفظ اپنے مخصوص معنی کے ساتھ بن گیا ہے۔
ایک اور مثال دیکھیں foot اور ball ۔ آپ جانتے ہی ہیں کہ foot کے معنی پاؤں ہیں اور ball کے معنی گیند ہیں۔ جب ان دو الفاظ کو جوڑ کر ایک نیا لفظ football بنایا جاتا ہے تو اس سے مراد پاؤں سے کھیلا جانے والا ایک مخصوص کھیل فٹبال ہوتا ہے۔ ہر وہ کھیل جو پاؤں اور گیند سے کھیلا جاۓ فٹبال نہیں ہوتا۔ فٹبال ایک مخصوص کھیل ہے جس کے اپنے بین الاقوامی اصول ہیں۔
ایک تیسری مثال ہے brainstorm جو دو الفاظ brain اور storm کے جوڑنے سے بنا ہے۔ آپ جانتے ہی ہیں کہ brain کے معنی ہیں دماغ اور storm کے معنی ہیں طوفان۔ لیکن brainstorm کے معنی دماغی طوفان نہیں ہیں۔ اس کے معنی ہیں کسی چیز پر زیادہ سے زیادہ لوگوں کے خیالات حاصل کرنا۔
Compound Words کی قسمیں اور لکھنے کے طریقے
Compound Words کی یہ تین قسمیں ہیں جو اپنی الگ الگ لکھنے کے طریقے سے پہچانی جاتی ہیں:ـ
- Closed Form ـ دو الفاظ کو ملا کر لکھا جاتا ہے۔ ان کے درمیان اسپیس نہیں دی جاتی ہے۔
- Open Form ـ دو الفاظ کو علیحدہ لکھا جاتا ہے۔ ان کے درمیان اسپیس دی جاتی ہے۔
- Hyphenated ـ دو الفاظ کے درمیان hyphen لگایا جاتا ہے۔
اِن تین طریقوں میں سے closed form compound words اور hyphenated compound words پر دو الگ آرٹیکلز پیش کیے جا چکے ہیں جنہیں آپ ہمارے TIPS والے سیکشن میں general topics میں دیکھ سکتے ہیں۔
Open Form Compound Words
ان compound words کو لکھتے وقت ان کے درمیان ہمیشہ اسپیس دی جاتی ہے یعنی انہیں ایک دوسرے کے قریب تو لکھا جاتا ہے مگر علیحدہ لکھا جاتا ہے۔ ان کو ملا کر لکھنا یا hyphen لگانا غلط ہے۔ ہم ان میں سے کچھ عام استعمال میں آنے والے الفاظ آپ کو دکھا رہے ہیں:ـ
List of open form compound words
گاڑیاں کھڑی کرنے کی جگہ | parking area | کھانے کی میز | dining table |
نائب صدر | vice president | کافی کا مگ | coffee mug |
سائنسی افسانہ | science fiction | آئس کیوب، برف کے چوکور ٹکڑے | ice cube |
کرسمس کا درخت | Christmas tree | آگ لگنے کی صورت میں باہر نکلنے کا راستہ | fire exit |
کافی پینے کی دکان | coffee shop | چاۓ کا کپ | tea cup |
رپورٹ کارڈ | report card | کاروں کا مجموعہ | car pool |
کریڈٹ کارڈ | credit card | ڈاک خانہ | post office |
اوپر | up on | بس رکنے کی جگہ | bus stop |
فون کال | phone call | تیرنے کا تالاب | swimming pool |
تلافی کرنا | make up | ربڑ بینڈ | rubber band |
برف پر کھیلی جانے والی ہاکی | ice hockey | علیحدگی | break up |
ریڈیو کی لہریں | radio wave | اٹھا لینا، گھر لیجانے والی کھانے کی اشیأ | take away |
پُتلی، بچوں کا کھلونا | jumping jack | گرمی کی لہر | hot wave |
کوئی بھی نہیں | no one | موبائیل فون | cell phone |
وزیر اعظم | Prime Minister | قریبی کال، بال بال بچنا، ہوتے ہوتے رہ جانا | close call |
دور سے کنٹرول کرنے والا | remote control | عام فہمی، عام سمجھ بوجھ | common sense |
مثالی شخصیت، مثالی کردار | role model | فرینچ فرائی، آلو کے تلے ہوۓ چپس | French fry |
انٹر نیٹ پر تلاش کرنے کا سسٹم | search engine | دل کا دورہ | heart attack |
پسلیوں کا پنجرہ، جسم کا پسلیوں والا حصہ | rib cage | زندگی بچانے کی جیکٹ | life jacket |
بستری تھیلا، سونے کا بیگ | sleeping bag | سلاد کو سجانے یا اوپر چھڑکنے والی اشیأ | salad dressing |
مصنوعی دانش | artificial intelligence | ویڈیو گیم، ویڈیو کا کھیل | video game |
اٹارنی جنرل | attorney general | صفائی کی مشین جو ہوا کا ذریعے کوڑا کھینچ لیتی ہے | vacuum cleaner |
آزمائیشی ڈرئیونگ | test drive | ایسی مشین جو سکے اندر ڈالنے پر مقررہ اشیأ باہر نکالتی ہے | vending machine |
پکڑ کر چلنے والی لکڑی | walking stick | کپڑے دھونے کی مشین | washing machine |
براستہ، بر سر راہ | en route | انتظار گاہ | waiting room |
سوپ پینے کا چمچہ، کسی مخصوص کام کا چمچہ | serving spoon |
روئی کا پھویہ | cotton bud |
پولیس آفیسر | police officer |
علیحدہ ہو جانے والا یا والی | break away |
ڈیبِٹ کارڈ | debit card |
پُر کرنا، بھرنا | fill in |
پُر کریں، بھریں | fill out |
پُر کریں | fill up |
آپ نے دیکھا کہ اوپر بیان کیے گۓ تمام compound words کے درمیان space دی گئی ہے۔ اگر ہم انہیں ملا کر لکھیں یا ان کے درمیان ڈیش لگائیں تو گرامر کے لحاظ سے یہ غلط ہو گا۔
Learn in Urdu what are open form compound words
Compound Words کے plural کیسے بنتے ہیں؟
Compound words کے plural (جمع کا صیغہ) بناتے وقت ایک چھوٹا سا مسئلہ درپیش ہوتا ہے کہ compound word میں شامل تمام ورڈز کو plural میں تبدیل کیا جاۓ، یا صرف پہلے ورڈ کو plural میں تبدیل کیا جاۓ، یا صرف آخری ورڈ کو plural میں تبدیل کیا جاۓ۔
اِس کا حل نہایت ہی آسان ہے۔ عام طور پر compound words میں شامل ورڈز noun ہوتے ہیں۔ اِس صورت میں compound word کے آخری ورڈ کو plural میں تبدیل کیا جاتا ہے۔
مثال کے طور پراوپر بیان کئیے گۓ کچھ compound words کے plural بناتے ہیں جو اس طرح بنیں گے:۔
living room کے آخری ورڈ room کے آگے s کا اضافہ کر کے اسے living rooms بنا دیا جاۓ گا۔
voice mail کے آخری ورڈ mail کے آگے s کا اضافہ کر کے اسے voice mails بنا دیا جاۓ گا۔
test drive کے آخری ورڈ drive کے آگے s کا اضافہ کر کے اسے test drives بنا دیا جاۓ گا۔
cotton budکے آخری ورڈ bud کے آگے s کا اضافہ کر کے اسے cotton buds بنا دیا جاۓ گا۔
debit card کے آخری ورڈ card کے آگے s کا اضافہ کر کے اسے debit cards بنا دیا جاۓ گا۔
کیسے لکھنا ہے؟ کیسے پتہ چلے؟
- Compound Words کو ملا کر لکھنا ہے، علیحدہ لکھنا ہے، یا hyphen کے ساتھ لکھنا ہے، کے کوئی اصول نہیں ہیں۔ بس ایک پریکٹس ہے جس پر عمل ہو رہا ہے۔ انہیں کس طرح لکھنا ہے، جاننے کے لئیے آپ کو ڈکشنری دیکھنی ہو گی۔ بہت سے ایسے compound words ہیں جنہیں تینوں طریقوں یا دو طریقوں سے لکھا جا سکتا ہے، مگر ہر طریقے سے لکھنے کے الگ معنی ہوں گے۔ ڈکشنری میں دیکھنے سے آپ کو صحیح طریقہ اور صحیح معنی مل جائیں گے۔
Learn in Urdu what are open form compound words
Learn how to use because since as
Learn how to use because since as