mind blowing meaning in Urdu
"mind blowing” meaning in Urdu is presented here along with some explanation and examples for the Urdu-speaking persons trying to improve their English speaking and writing skills. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.
Explanation of “mind-blowing” in Urdu
کوئی ایسی چیز، واقعہ، حقائق، خبر، اطلاع، ایسی ہو کہ جس پر یقین نہ کرنے کو دل چاہ رہا ہو لیکن ایسا ہی ہو یعنی انتہائی عجیب و غریب ہو تو انگلش میں اسے mind-blowing کہا جاتا ہے یعنی ’’ہوش اڑانے والی یا دماغ اڑانے والی‘‘۔ mind-blowing کا جملوں میں استعمال دیکھیں۔
mind-blowing used in example sentences
پیش کردہ مالیاتی اعداد میں سے کچھ کافی ہوش اڑا دینے والے ہیں۔ |
Some of the financial numbers presented are quite mind-blowing. |
خلابازوں کے پاس سیارہ زمین کے بارے میں سحر انگیز نظارے تھے۔ |
The astronauts had mind-blowing views of planet Earth. |
یہ اس کی دماغ اڑا دینے والی حماقت ہے۔ |
That is mind-blowing in its stupidity. |
جاسوس سے حاصل ہونے والی معلومات ہوش اڑا دینے والی ہیں۔ |
The information obtained from the spy is mind-blowing. |
زخمی آسٹریلوی بلے باز میکس ویل کی جانب سے کی گئی ہٹنگ واقعی یقین نہ آنے والی تھی۔ |
The hitting done by the injured Australian batsman Maxwell was just mind blowing. |
یہ ایک ذہن اڑانے والا تصور ہے، لیکن یہ متاثر کن ہے۔ |
That is a mind-blowing concept, but it is inspiring. |
رات کو نظر آنے والے آسمان پر ستاروں کی تعداد نہایت حیران کن ہے۔ |
The number of stars in the sky visible at night is mind-blowing. |
جنگل میں ایک ہفتہ گزارنا انتہائی عجیب و غریب تجربہ تھا۔ |
Spending a week in the jungle was a mind-blowing experience. |
فخر زمان نے کچھ نہایت حیرت انگیز چھکے لگائے۔ |
Fakhar Zaman hit some mind-blowing sixes. |
اس کی کارکردگی شاندار، ہوش اڑانے والی، بے عیب اور ناقابل فراموش تھی۔ |
His performance was exquisite, mind-blowing, impeccably done, and unforgettable. |
mind blowing meaning in Urdu
انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ