Linking Verbs
Learn Linking Verbs in Urdu. Linking verbs are explained in Urdu with definitions and examples. See linking verb example sentences. What is the use of Linking Verbs in English? How to use linking verbs, explained in Urdu. Here we have described linking verbs in Urdu in detail.
In order to improve English, learn its grammar i.e. parts of speech that include verbs and their forms. A linking verb is one of the types of verbs. Knowledge of using linking verbs will significantly improve your English writing skills.
اس مضمون میں آپ جانیں گے کہ linking verbs کنہیں کہا جاتا ہے۔ ان کا استعمال کہاں ہوتا ہے، اور وہ کون سے verb ہیں جنہیں linking verbs کہا جاتا ہے۔ آپ کو linking verbs کی مکمل لسٹ سے روشناس کرایا جاۓ گا۔ اور یہ سب کچھ مثالوں کی مدد سے سمجھایا جاۓ گا۔ verbs پر ہمارے دیگر مضامین کو ہمارے سیکشن TIPS میں موجود سب سیکشن Parts of Speech پر دیکھا جاسکتا ہے۔
اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں جس میں آپ انگلش الفاظ کا صحیح تلفظ سن سکیں گے۔
Definition of Linking Verb
Linking Verbs کی کچھ انگلش definitions دیکھیں:۔
1) A word or expression (such as a form of be, become, feel, or seem) that links a subject with its predicate – Meriam Webster Dictionary
2) A linking verb is a verb that describes the subject. Linking verbs connect the subject to a predicate noun or a predicate adjective.
3) Linking verbs simply explain the state of the subject, such as what it is or how it looks.
4) A linking verb is used to re-identify or to describe its subject. A linking verb is called a linking verb because it links the subject to a subject complement.
Learn linking verbs in Urdu
Verb کے استعمال
- جملے کے subject کا action ظاہر کرنے کے لئیے ، اور
- جملے کے subject کے بارے میں بتانے کے لئیے کہ وہ کیا ہے؟ کیسا نظر آتا ہے؟ یا اس کی کیا کیفیت ہے؟
اس جملے میں ورب walk چہل قدمی کرنے کا ایکشن ظاہر کر رہا ہے۔ | میں صبح میں چہل قدمی کرتا ہوں۔ |
I walk in the morning. |
اس جملے میں ورب goes جانے کا ایکشن ظاہر کر رہا ہے۔ | جنید صبح کے 8 بجے آفس جاتا ہے۔ |
Junaid goes to office at 8 am. |
اس جملے میں ورب is swimming تیرنے کا ایکشن ظاہر کر رہا ہے۔ | وہ تالاب میں تیر رہی ہے۔ |
She is swimming in a pond. |
اس جملے میں ورب has left چلے جانے کا ایکشن ظاہر کر رہا ہے۔ | وہ آج صبح جرمنی چلا گیا ہے۔ |
He has left for Germany this morning. |
اس جملے میں ورب is ایکشن ظاہر نہیں کر رہا بلکہ اشتیاق کے بارے میں بتا رہا ہے ۔ | اشتیاق ایک لمبا اور مضبوط آدمی ہے۔ |
Ishtique is a tall and strong man. |
اس جملے میں بھی ورب was ایکشن ظاہر نہیں کر رہا بلکہ شازیہ کے بارے میں بتا رہا ہے ۔ | شازیہ گزشتہ ہفتے بیمار تھی۔ |
Shazia was sick last week. |
اس جملے میں ورب seems اظہر کے بارے میں بتا رہا ہے ۔ یہاں پر verb کوئی ایکشن ظاہر نہیں کر رہا ہے۔ | اظہر آج اداس دِکھ رہا ہے۔ |
Azhar seems sad today. |
اس جملے میں ورب looks اس جگہ کے بارے میں بتا رہا ہے ۔ یہاں پر verb کوئی ایکشن ظاہر نہیں کر رہا ہے۔ | یہ جگہ کباڑ خانہ لگ رہی ہے۔ |
This place looks like a junkyard. |
Linking Verb کسے کہتے ہیں؟
کچھ دیر پہلے دکھائی جانے والی definitions کا نچوڑ یہ ہے کہ ’’ایسے verbs جو subject کے بارے میں مزید معلومات فراہم کریں یا اس کی حالت یا کیفیت بیان کرنے کے لئیے استعمال کئیے جا ئیں linking verb کہلاتے ہیں‘‘۔ یہ verbs ایکشن دکھانے کے لئیے بالکل استعمال نہیں ہوتے۔ انہیں linking verb اس لئیے کہا جاتا ہے کہ یہ subject کو subject complement سے link کرتے ہیں۔ کسی بھی جملے میں linking verb کے بعد آنے والا لفظ یا الفاظ کا گروپ جو جملے کے subject کے بارے میں کچھ بتا رہا ہو subject complement کہلاتا ہے۔
ابھی دکھائی جانے والی مثالوں کو دوبارہ دیکھتے ہیں۔ نیلے رنگ میں دکھاۓ گۓ الفاظ linking verb ہیں اور نارنجی رنگ میں دکھاۓ جانے والے الفاظ کے گروپ subject complement ہیں:۔
اس جملے میں ورب is ایکشن ظاہر نہیں کر رہا بلکہ اشتیاق کے بارے میں بتا رہا ہے ۔ یہاں پر is ایک linking verb کے طور پر استعمال ہوا ہے۔ | اشتیاق ایک لمبا اور مضبوط آدمی ہے۔ | Ishtique is a tall and strong man. |
اس جملے میں بھی ورب was ایکشن ظاہر نہیں کر رہا بلکہ شازیہ کے بارے میں بتا رہا ہے ۔ یہاں پر was ایک linking verb کے طور پر استعمال ہوا ہے۔ | شازیہ گزشتہ ہفتے بیمار تھی۔ | Shazia was sick last week. |
اس جملے میں ورب seems اظہر کے بارے میں بتا رہا ہے ۔ یہاں پر verb کوئی ایکشن ظاہر نہیں کر رہا ہے۔ یہاں پر seems ایک linking verb کے طور پر استعمال ہوا ہے۔ | اظہر آج اداس دِکھ رہا ہے۔ | Azhar seems sad today. |
اس جملے میں ورب looks اس جگہ کے بارے میں بتا رہا ہے۔ یہاں پر verb کوئی ایکشن ظاہر نہیں کر رہا ہے۔ یہاں پر looks ایک linking verb کے طور پر استعمال ہوا ہے۔ | یہ جگہ کباڑ خانہ لگ رہی ہے۔ | This place looks like a junkyard. |
یہ یاد رکھئیے گا کہ linking verb کے بعد میں آنے والے جملے کے الفاظ ہمیشہ subject complement ہوتے
List and types of linking verbs
Permanent linking verbs
- Be verbs (am, is, are, was, were, be, been, being)
- become
- seem
رخسانہ ایک ڈاکٹر ہے۔ | Rukhsana is a doctor. |
میں آپ کا انگلش کا استاد ہوں۔ | I am your English teacher. |
وہ ہمارے کسی کام کے نہیں تھے۔ | They were of no use to us. |
وہ ایک پیشہ ور وکیل لگتا ہے۔ | He seems to be a professional lawyer. |
میں آپ کے بھاشن سے اکتا گیا ہوں۔ | I have become tired of your sermons. |
Learn linking verbs in Urdu
Linking Verbs کو کیسے پہچانا جاۓ؟
- آپ sentence میں سے verb کو ہٹا کر اس کی جگہ is یا are یا = کی علامت لگائیں اور دیکھیں کہ جملے کے معنوں میں کوئی خاص تبدیلی ہوئی ہے یا نہیں۔ اگر تبدیلی ہوئی ہے تو یہ action verb ہے اور اگرکوئی خاص تبدیلی نہیں ہوئی ہے تو پھر یہ linking verb ہے۔ اس کو ان مثالوں سے سمجھتے ہیں:۔
Effect of change | Verb replaced | Urdu meaning | Sentence |
جملہ بے معنی سا لگ رہا ہے۔ یہ action verb ہے۔ | I is in the morning. | میں صبح میں تیرتا ہوں | I swim in the morning. |
جملہ بے معنی سا لگ رہا ہے۔ یہ action verb ہے۔ | Mahmood = to tuition at 6 pm. | محمود شام کے 6 بجے ٹیوشن کو جاتا ہے۔ | Mahmood goes to tuition at 6 pm. |
جملے کا کوئی sense نہیں نکل رہا۔ یہ ایک action verb ہے۔ | They are the war bravely. | انہوں نے بہادری سے جنگ لڑی۔ | They fought the war bravely. |
جملے کے وہی معنی نکل رہے ہیں۔ یہ ایک linking verb ہے۔ | Baqar = an intelligent boy. | باقر ایک ذہین لڑکا ہے۔ | Baqar is an intelligent boy. |
جملے کا تقریباً وہی مفہوم ہے۔ یہ ایک linking verb ہے۔ | Their faces are pale after seeing the police. | پولیس کو دیکھ کر ان کے چہرے پیلے پڑ گئے۔ | Their faces turned pale after seeing the police. |
جملے کے وہی معنی نکل رہے ہیں۔ یہ ایک linking verb ہے۔ | Azhar is sad today. | اظہر آج اداس دکھائی دیتا ہے۔ | Azhar seems sad today. |
- آپ دیکھیں کہ verb کوئی action ظاہر کر رہا ہے یا subject کے بارے میں کچھ بتا رہا ہے۔ اگر action ظاہر کر رہا ہے تو یہ action verb ہے اور اگر subject کے بارے میں کچھ بتا رہا ہے تو یہ linking verb ہے۔
- اگر جملے میں verb کے بعد کا حصہ subject complement ہو تو اس جملے کا verb ایک linking verb ہوگا۔
Learn linking verbs in Urdu
Learn linking verbs in Urdu
Learn gerund in Urdu