What is subject | subject and predicate meaning definition in Urdu

What is subject of a sentence

 In English, a sentence consists of two parts – subject and predicate.  Here, we have explained in Urdu with examples in English and Urdu, what is subject of a sentence, what is predicate, and types of subject – simple subject, compound subject, noun phrase, and subject complement.

For Urdu speaking persons who want to learn or improve their English speaking, reading and writing skills,  understanding what is subject and its types in Urdu will be very helpful.  Learn English,  and how English sentences are formed with clauses and their types. 

یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ انگلش میں کوئی بھی  sentence  سبجیکٹ اور ورب کے بغیر نہیں بن سکتا۔ اس مضمون میں آپ کو بتایا جاۓ گا کہ sentence کے کتنے اور کون کون سے حصے ہوتے ہیں، subject  کی  sentence  میں کہاں جگہ بنتی ہے۔   sentence کا   subject  کسے کہتے ہیں۔  اس کی کیا پہچان ہے اور اس کی  کون کون سی قسمیں ہیں۔  predicate   کسے کہتے ہیں۔  یہ سب کچھ آپ کو مثالوں کی مدد سے سمجھایا جاۓ گا۔  subject  کے بارے میں تفصیل سے جاننا آپ کو  sentences  بنانا سیکھنے میں بہت مدد دے گا۔

اس صفحے کے آخر میں ایک ویڈیو  بھی موجود ہے جس سے آپ کو انگلش الفاظ کا صحیح تلفظ سننے میں مدد ملے گی۔

Subject  کے بارے میں تفصیل سے جاننے سے پہلے  sentence  کے مختلف حصوں کا ایک مختصر سا جائزہ لیتے ہیں۔  انگلش کا کوئی بھی جملہ  (sentence)  دو (2)   حصوں پر مشتمل ہوتا ہے:

  • Subject  اور
  • Predicate

Subject کے اردو معنی

Subject کے اردو میں لغوی معنی ہیں ’’موضوع‘‘   یا   ’’عنوان‘‘۔   کسی بھی مضمون، خبر یا لکھائی کا کوئی موضوع یا عنوان ضرور ہوتا ہے جس کے بارے میں وہ مضمون، خبر یا لکھائی ہوتی ہے۔   جیسے،   جانوروں کی قسموں پر اگر کوئی مضمون لکھے تو اس کا موضوع  ہو سکتا ہے ’’ جانوروں کی قسمیں‘‘۔  دنیا میں موسمی تبدیلیوں  کے جو اثرات ہو رہے ہیں اس پر کوئی مضمون لکھا جاۓ تو اس کا عنوان  ہو سکتا ہے  ’’موسمی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات‘‘ وغیرہ وغیرہ

انگلش گرامر کے لحاظ سے predicate کے معنی اور مطلب

گرامر کے مطابق انگلش  sentence  میں subject  کے علاوہ باقی تمام  sentence  کو  predicate  کہا جاتا ہے۔  جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ ایک  sentence  میں ایک   subject  اور  verb  کے علاوہ  object   اور دیگر حصے بھی ہو سکتے ہیں۔  verb   اور جملے کے دیگر تمام حصوں کو ملا کر جملے کا  predicate  کہا جاتا ہے۔

Examples showing subject and predicate in sentences

یہ مثالیں دیکھیں:۔

Subject and Predicate example from what is subject

آپ کے سامنے موجود  sentence  میں  Aslam  ایک  subject  ہے۔ باقی جملہ  is  سے لے کر  television تک predicate ہے۔ جبکہ اس  predicate  میں  is watching  ایک  verb  ہے،  wrestling  ایک  direct object ہے،  on   ایک  preposition  ہے، اور  television  ایک  indirect object ہے۔

ایک دوسری مثال دیکھیں:ـ

Example of subject and predicate from what is subject

آپ کے سامنے موجود اس دوسرے  sentence  میں  The national hockey team  ایک  subject  ہے۔ باقی جملہ  is  سے لے کر  week تک predicate ہے۔ جبکہ اس  predicate  میں  is returning  ایک  verb  ہے،  home  ایک  object  ہے،  اور  next week  ایک  prepositional phrase ہے۔

ایک تیسری مثال دیکھیں:ـ

Example of subject predicate from what is subject of a sentence

آپ کے سامنے موجود اس  تیسرے  sentence  میں  The man wearing the green cap  ایک  subject  ہے۔ باقی جملہ  is  سے لے کر  captain تک predicate ہے۔ جبکہ اس  predicate  میں  is   ایک  verb  ہے،  our  ایک  pronoun  ہے،  اور  cricket team captain  ایک  subject complement ہے۔

آپ نے ان مثالوں سے سمجھ لیا ہوگا کہ  sentence  میں  subject  کے علاوہ باقی تمام جملہ  predicate  ہوتا ہے۔ verb   اور جملے کے باقی تمام حصے (علاوہ سبجیکٹ کے)  predicate  کا ہی حصہ ہوتے ہیں۔

آگے بڑہنے سے پہلے  یہ واضح ہو جاۓ کہ یہاں  subject  سے مراد  ’’sentence   کا  subject  ‘‘ ہے،   نہ کہ کسی مضمون کا  subject ۔  اس ہی لئیے اس کا حوالہ دینے کے لئیے  sentence”  کا  “subject  یا   ’’ گرامر کے لحاظ سے سبجیکٹ‘‘ جیسے الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں۔

Definition of subject of a sentence

اس کی دو تین تعریفیں ہیں۔ مطلب سب کا ایک ہی ہے:

  • The subject of a sentence is a person, place, thing, or idea. It’s always doing or being something.
  • A subject is a part of a sentence that contains the person or thing performing the action (or verb) in a sentence.
  • The subject of the sentence is the noun that is doing or being something.

ان تمام تعریفوں کا خلاصہ یہ ہے کہ ’’  وہ شخص، جگہ، چیز  یا  تصور جس کے بارے میں  sentence  ہوتا ہے،  اس جملے کا  subject  کہلاتا ہے‘‘۔ تھوڑی دیر پہلے ہم نے  subject  کے  لغوی معنی دیکھے تھے جو تھے ’’ موضوع، عنوان‘‘۔  sentence   کا subject   بھی ان ہی معنوں میں استعمال ہوتا ہے،  یعنی جملے کا موضوع  یا  جملے کا عنوان۔   جملہ اس ہی کے بارے میں ہوتا ہے،  وہ ہی جملے کا مرکزی کردار ہوتا ہے۔  جملے کا  verb  اس ہی سے متعلق ہوتا ہے۔ کچھ مثالیں دیکھتے ہیں جس سے یہ مزید واضح ہو جاۓ گا۔  نیلے رنگ میں ہائی لائیٹ کئیے گۓ الفاظ ان  sentences  کے  subject  ہیں:ـ

رضوان نے سبز ٹوپی پہن رکھی ہے۔

Rizwan is wearing a green cap.

انتخابات جلد ہوں گے۔

Elections will be held soon.

بچہ اپنی ماں کی طرف بھاگا۔

The child ran towards his mother.

Subject کی پہچان

اگر  sentence  کے subject  کو پہچاننے میں دشواری ہو تو  sentence  سے سوال کریں  who  یا what  ۔  جو جواب ملے وہ  sentence  کا  subject  ہے۔ ابھی دیکھی ہوئی مثالوں کو دوبارہ دیکھتے ہیں:ـ

Rizwan is wearing a green cap.

آپ اس جملے سے سوال کریں  who is wearing a green cap  آپ کو جواب ملے گا رضوان۔ یہی اس جملے کا سبجیکٹ ہے

Elections will be held soon.

آپ اس جملے سے سوال کریں  what will be held soon  آپ کو جواب ملے گا  elections  جو اس جملے کا سبجیکٹ ہے۔

The child ran towards his mother.

آپ اس جملے سے سوال کریں کون ماں کی طرف دوڑا۔ جواب ملے گا  The child بس یہی اس جملے کا سبجیکٹ ہے۔

Subject سے متعلق یاد رکھنے والی اہم باتیں

  • عام طور پر جملے کا  subject  جملے کے شروع میں آتا ہے، لیکن یہ ضروری نہیں ہے، یہ جملے کے درمیان یا آخر میں بھی آسکتا ہے۔
  • subject کے طور پر استعمال ہونے والے الفاظ   noun  یا  pronoun  ہوتے ہیں۔
  • Subject ایک  noun  یا  pronoun  پر  بھی مشتمل ہو سکتا ہے،  دو   nouns  یا  pronouns  پر مشتمل بھی ہو سکتا ہے  اور کچھ دوسرے الفاظ جو   اس  noun  کی مزید توضیح کر رہے ہوں،  پر بھی مشتمل ہو سکتا ہے۔

Subject کی جملے میں پوزیشن

زیادہ تر  subject  جملے کے شروع میں  ہی آتا ہے جیسا کہ آپ نے اب تک دی جانی والی تمام مثالوں میں دیکھا ہوگا۔ مگر یہ ضروری  نہیں ہے۔  subject   جملے کے درمیان اور آخر میں بھی آ سکتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ

جنگل سے ایک شیر نکلا۔

(آپ اس جملے سے پوچھیں   who came out of the woods جواب ملے گا  lion  یہ اس جملے کا subject ہے اور جملے کے آخر میں آیا ہے۔)

Out of the wood came a lion.

اس کے ساتھ، اس کے بچے  لڑھکتے ہوئے آۓ۔

(Who were with it اس کا جواب ہے  cubs. یہی اس جملے کا subject ہے جو یہاں جملے کے درمیان میں آیا ہے۔)

With it, were her cubs in a rolling pile.

دروازے پر ایک آدمی انتظار کر رہا ہے۔

(آپ اس جملے سے پوچھیں  who is waiting  جواب ملے گا  a man  یہ اس  sentence  کا subject ہے  اور جملے کے درمیان میں آیا ہے۔)

There is a man waiting at the door.

میز پر اس کی  کتابیں رکھی تھیں۔

(آپ پوچھیں  what lay on the table اس کا جواب ہے  books  یہی اس جملے کا subject ہے اور جملے  کے آخر میں آیا ہے۔

On the table lay his books.

تمہارا بھائی کب گھر واپس آئے گا؟

(آپ اس جملے سے پوچھیں  who will come back جواب ملے گا  brother  یہ اس جملے کے درمیان میں آیا ہے اور subject ہے۔)

When will your brother come back home?

Examples of pronouns used as subject in a sentence

زیادہ تر تو  subject  میں  noun  یا  noun phrase  استعمال ہوتے ہیں ، مگر pronouns  بھی استعمال ہوتے ہیں ۔ یہ مثالیں دیکھیں جہاں  pronouns  کو subject  کے طور پر استعما ل کیا گیا ہے:ـ
وہ آج رات واپس آ رہا ہے۔

He is returning back tonight.

آپ کو کلاس سے نکال دیا جائے گا۔

You will be expelled from the class.

انہوں نے حوصلے سے جنگ لڑی۔

They fought the war with courage.

کسی نے سوال کا جواب نہیں دیا۔

No one answered the question.

 ان تمام جملوں میں نیلے رنگ میں  ہائی لائیٹ کیے گۓ الفاظ  ان جملوں کے  subject  ہیں۔ یہ سب  pronouns  ہیں۔

Kinds of subjects

ابھی تک جو مثالیں آپ نے دیکھی ہیں وہ  subject  کے استعمال کی آسان مثالیں تھیں جن میں زیادہ تر ایک  noun  یا  ایک  pronoun کو  subject  کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔  یہ بہت سی مختلف شکلوں میں استعمال ہوتا ہے اور کبھی کبھی اس  کی پہچان مشکل بھی  ہوتی ہے۔ subject      کی ان مختلف قسموں کو جانتے ہیں۔ Sentence  کے  subject  کی یہ  تین (3)  قسمیں ہیں:ـ

Simple subject

Compound subject

Noun phrases

Simple Subject

جو  subject  ایک  noun  یا ایک  pronoun  پر مشتمل ہوتے ہیں  simple subject  کہلاتے ہیں۔ اب تک پیش کی جانے والی زیادہ تر مثالیں  simple subject  ہی کی ہیں۔ ان کی کچھ اور مثالیں دیکھتے ہیں:ـ

پاکستان ایک جمہوری ملک ہے۔

(اس جملے کا subject پاکستان ایک noun پر مشتمل ہے۔)

Pakistan is a democratic country.

کے ٹو  دنیا کی دوسری بلند ترین پہاڑی چوٹی ہے۔

(اس جملے کا subject  کے ٹو ایک noun پر مشتمل ہے۔)

K-2 is the second-highest mountain peak in the world.

Compound Subject

جو  subject  دو  (2)   noun  یا   pronoun  پر مشتمل ہوتے ہیں  compound subject  کہلاتے ہیں۔ ان کی کچھ  مثالیں دیکھتے ہیں:ـ

مظہر اور اس کا بھائی بہت شرارتی ہیں۔

(اس جملے کا subject دو nouns    اور pronoun  پر مشتمل ہے  مظہر اور برادر nouns ہیں اور  his  ایک  pronoun  ہے۔اس لئیے  compound subject کہلاۓ گا۔)

Mazhar and his brother are very naughty.

سوات اور ناران خوبصورت سیاحتی مقامات ہیں۔

(اس جملے کا subject   دو nouns  سوات اور ناران پر مشتمل ہے اس لئیے  compound subject کہلاۓ گا۔)

Swat and Naran are beautiful tourist resorts.

Noun Phrase

Noun phrase الفاظ کا ایک ایسا گروپ ہوتا ہے جو ایک  noun  کے طور پر فنکشن کرتا ہے۔ ان کی کچھ  مثالیں دیکھتے ہیں:ـ

نیلی قمیض والا شخص میرا بھائی ہے۔

(اس جملے میں الفاظ کا گروپ  The person in the blue shirt ایک noun کے طور پر فنکشن کر رہا ہے۔ یہ اس جملے کا subject ہے اور noun phraseہے۔)

The person in the blue shirt is my brother.

بورڈ کی اگلی میٹنگ اب ایک سال بعد ہو گی۔

(اس جملے میں الفاظ کا گروپ  the next board meeting ایک noun کے طور پر فنکشن کر رہا ہے۔ یہ اس جملے کا subject ہے اور noun phrase ہے۔)

The next board meeting will now be held after one year.

Subject Complement

کچھ انگلش جملوں میں   subject  کی مزید وضاحت   verb  کے بعد کی جاتی ہے۔ یہ لفظ یا الفاظ کا گروپ  صرف ان دو صورتوں میں استعمال ہوتا ہے:

  1. یہ ہمیشہ linking verb  (جیسے seem, appear, were, was, are, am, is  ) کے بعد آتے ہیں۔
  2. یہ ہمیشہ صرف pronoun, noun,  یا  adjective  ہوتے ہیں۔ 

Subject complement   کی یہ مثالیں دیکھیں:۔

بابر اعظم  ایک ٹاپ کلاس بلے باز ہیں۔

(اس جملے میں  الفاظ کا گروپ  top class batsman سبجیکٹ کے بارے میں مزید معلومات دے رہا ہے۔اس سے پہلے لنکنگ ورب  is  استعمال ہوا ہے۔ الفاظ کا یہ گروپ   subject complement کہلاۓ گا۔)

Baber Azam is a top class batsman.

پانی ہائیڈروجن اور آکسیجن گیسوں کا مجموعہ ہے۔

(اس جملے میں  الفاظ کا گروپ  combination of hydrogen and oxygen gases سبجیکٹ کے بارے میں مزید معلومات دے رہا ہے۔اس سے پہلے لنکنگ ورب  is  استعمال ہوا ہے۔ الفاظ کا یہ گروپ   subject complement کہلاۓ گا۔)

Water is a combination of hydrogen and oxygen gases.

What is subject | subject meaning in Urdu | subject and predicate in Urdu | Kinds of subject

What is subject | subject meaning in Urdu | subject and predicate in Urdu | Kinds of subject