Infinitive Verb in Urdu

Learn Infinitive Verb in Urdu.  See infinitive verb definition in Urdu and sentence examples in English and Urdu. What are the uses of infinitive verbs, explained in Urdu.

In order to learn English,  we need to learn its grammar and then various other aspects of English learning such as the use of Infinitive Verbs in Urdu. Knowledge of using infinitive verbs will greatly improve your English writing and speaking skills.

انگلش میں ورب کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔ ان میں سے ایک طریقہ   infinitive  کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس آرٹیکل میں مثالوں کے ذریعے آپ کو بتایا جاۓ گا کہ  infinitives  کیا ہوتے ہیں۔ انہیں کن جگہوں پر استعمال کیا جاتا ہے اور ان کی کتنی قسمیں ہیں ۔ اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔

Infinity and Infinitive meaning in Urdu

Infinity  کے معنی ہیں لا محدودیت،   لامتنا ہیّت،   بے پیانی،  ازل،  ابد۔  اور Infinitive  کے اردو لغوی معنی ہیں:  لا متنا ہی،    نہ ختم ہونے والا،   فعل مطلق۔   لیکن گرامر کے لحاظ سے اس کا مطلب کچھ اور ہے۔ گرامر کے لحاظ سے  infinitive   ورب کے مختلف استعما لوں میں سے ایک استعمال کو کہا جاتا ہے جس پر ابھی کچھ دیر میں تفصیل سے روشنی ڈالی جاۓ گی۔

Forms of Action Verbs

Action Verbs  کے یہ سات   (7)  استعمال ہیں:ـ

  • Base
  • Infinitive
  • Bare Infinitive
  • Present
  • Present Participle
  • Past
  • Past Participle
  • Gerunds

یعنی کچھ جگہوں پر یہ  base form  میں استعمال ہوتے ہیں،   کچھ جگہوں پر  infinitive form  میں استعمال ہوتے ہیں،   کچھ جگہوں پر present form میں ،  اور دیگر جگہوں پر دیگر  forms  میں استعمال ہوتے ہیں۔  

Infinitives کیا ہوتے ہیں؟

Verb  کی ایک خاص حالت جب اسے adjective, noun,  یا  adverb  کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جس کے لئیے  verb  کی  base form سے پہلے  to  لگایا جاتا ہے،  تو اسے  infinitive  کہا جاتا ہے،  جیسے:۔

to write, to speak, to listen, to see

جب کسی جملے میں  infinitive  استعمال ہوتا ہے تو  main verb  الگ سے  موجود ہوتا ہے۔   Infinitive  کسی جملے کا  action  ظاہر نہیں کرتے بلکہ   یہ جملے میں  noun   یا  adjective   یا  adverb   کا کردار ادا کر رہے ہوتے ہیں۔ to  یہاں پر اس infinitive  کا لازمی حصہ ہوتا ہے اور یہاں یہ  preposition  نہیں ہوتا جیسا کہ دوسری جگہوں پر  to  ایک  preposition  ہوتا ہے۔    یہ دو مثالیں دیکھیں:ـ

ہمیں آج بولنے کی ضرورت ہے۔

We need to speak today.

ہم عوام میں بات کرتے ہیں۔

We speak in the public.

پہلے جملے میں  to speak  کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہاں پر  to speak  ایک infinitive  ہے۔  To speak کے معنی ہیں بولنا جو یہاں  noun  کے طور پر  استعمال ہوا ہے۔   اس جملے  میں  need  ایک  verb  ہے۔  دوسرے جملے میں speak   ایک   verb  ہے ، اس سے پہلے  to  استعمال نہیں کیا گیا ہے۔   دوسرے جملے میں speak   ایک  verb  کے طور پر کام کر رہا ہے نہ کے  infinitive  کےطور پر۔ 

کچھ اور  مثالیں دیکھتے ہیں جن میں  infinitives  استعمال ہوۓ ہیں:ـ

Examples of Infinitive Verb in Urdu

ان تمام مثالوں میں   infinitives  استعمال ہوۓ ہیں جنہیں سرخ رنگ میں دکھایا گیا ہے۔ ان سب سے پہلے  to  لگا ہوا ہے۔ infinitive کے طور پر استعمال ہونے والے الفاظ در اصل  verb  ہوتے ہیں جو base form   میں ہوتے ہیں اور ان سے پہلے  to  لازمی لگا ہوتا ہے۔ ان تمام جملوں میں جن میں  infinitive  استعمال ہوۓ ہیں ،  verb  الگ سے موجود ہیں جنہیں نیلے رنگ میں دکھایا گیا ہے، جو جملے کا  action  ظاہر کر رہے ہیں۔

Learn infinitive verb in Urdu

Use of infinitives

Infinitives کا جملوں میں ان تین (3)   پارٹز آف اسپیچ کے طور پر استعمال ہوتا ہے:ـ
  1. Noun
  2. Adjective
  3. Adverb
Infinitives  کو  ان مقاصد کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے:ـ
  • جملوں کے  subject  کے طور پر۔  اس طرح یہ  noun  کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔    یہ مثالیں دیکھیں:ـ
پرواز سے پہلے سونا ایک اچھا خیال ہے۔

To sleep before the flight is a good idea.

صبح چہل قدمی صحت کے لیے اچھی ہے۔

To walk in the morning is good for health.

سگریٹ نوشی صحت کے لیے مضر ہے۔

To smoke is injurious to health.

گانا اس کا شوق تھا۔

To sing was his passion.

ان جملوں میں  infinitives  کو سرخ رنگ میں دکھایا گیا ہے اور  verbs  کو نیلے رنگ میں دکھایا گیا ہے۔
  • جملوں کے object  کے طور پر۔  اس طرح یہ  noun  کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔    یہ مثالیں دیکھیں:ـ
میرا بیٹا سافٹ ویئر انجینئر بننا چاہتا ہے۔ My son wants to be a software engineer.
اسلم نے ایک اور برگر لینے کو کہا۔ Aslam asked to have another burger.
اسے شکار کرنا پسند ہے۔ He likes to hunt.
میں کچھ آرام کرنا چاہتا ہوں۔ I want to have some rest.
  • کسی noun  کی وضاحت کے لئیے اور  noun  کی وضاحت کرنے والے الفاظ  adjective  ہوتے ہیں۔  یہ مثالیں دیکھیں:ـ
اسے  زیور پالش کرنے کے لیے دیں۔ Give him an ornament to polish.
مجھے نوٹ کرنے کے لینے کے لیے ایک اسسٹنٹ کی ضرورت ہے۔ I need an assistant to take the minutes.
آپ کچھ پینا پسند کریں گے؟ Would you like something to drink
اس نے فرار ہونے کا  ایک موقع دیکھا۔ He saw an opportunity to escape.
  • انہیں adjectives  کے بعد بھی استعمال کیا جاتا ہے۔  یہ مثالیں دیکھیں:ـ
کمپیوٹر مشق کے ساتھ استعمال میں آسان ہیں۔ Computers are easy to use with practice. 
وہ وہاں آکر خوش تھی۔ She was happy to be there. 
خوبصورت پہاڑوں کو دیکھ کر اچھا لگا۔ It was nice to see the beautiful mountains. 
خلاباز بننا بہت مشکل ہے۔ It is too hard to become an astronaut.
  • انہیں too  اور  enough  کے ساتھ  استعمال کیا جاتا ہے۔  یہ مثالیں دیکھیں:ـ
انہوں نے موسم سرما تک رہنے کے لیے کافی لکڑیاں اکٹھی کیں۔ They collected enough firewood to last the winter. 
میرے بیگ میں آنے کے کے لیے میرے پاس بہت ساری کتابیں ہیں۔ I have too many books to fit in my backpack. 
اس کے پاس ایک خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے کافی کچھ تھا۔ He had enough to pass a pleasant life.
وہ ایک اور موسم سرما میں زندہ رہنے کے لیے بہت کمزور تھے۔ They were too weak to survive another winter. 
  • انہیں ایسے  phrases   کا حصہ بنایا جاتا ہے جو   relative pronouns  جیسے who, whom, what, where, when,  اور how (علاوہ  why  کے)   کے ساتھ  شروع ہوتے ہیں۔  یہ مثالیں دیکھیں:ـ
ایمرجنسی میں کس کو فون کرنا ہے کی فہرست یہ ہے۔ Here is a list of whom to call in an emergency. 
کیا آپ جانتے ہیں کہ کب کسی ماہر ڈاکٹر کے پاس جانا ہے؟ Do you know when to visit a specialist doctor?
وہ جانتی ہے کہ نوکری کے لیے کہاں درخواست دینی ہے۔ She knows where to apply for a job.
اسے تربیت دیں کہ ان آلات کو کیسے استعمال کیا جائے۔ Train him on how to use these tools.
  • Adverbکے طور پر۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
وہ انعام جیتنے کے لیے تیزی سے بھاگا۔ He ran fast to win the prize.
پولیس والا اس کی مدد کے لیے واپس آیا۔ The policeman returned to help him.
محمود نے نوکری حاصل کرنے کی بہت کوشش کی۔ Mahmood tried hard to get a job.
علاقے میں داخل ہونا مشکل تھا۔ It was difficult to enter the area.

No conjugation of infinitives

Infinitives  کے طور پر استعمال ہونے والے  verbs  کو کبھی  conjugate  نہیں کیا جاتا،  یعنی انہیں  past  یا  past participle  بنانے کے لئیےان کے آگےd    یا  ed  نہیں لگایا جا سکتا،  اور نہ ہی  present participle  بنانے کے لئیے   ان کے آگے  ing  کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔   دوسرے الفاظ میں انہیں  past  یا  past participle   یا   present participle  میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے کیونکہ یہ  action verb  نہیں ہوتے ہیں۔

Learn infinitive verb in Urdu

Types of Infinitives

Infinitives کی   یہ  دو (2)   قسمیں ہیں:ـ

  1. Full Infinitive :جنہیں عام طور پر صرف  infinitive  کہا جاتا ہے۔  اس میں  verb  سے پہلے  to  لازمی لگایا جاتا ہے۔
  1. :Bare Infinitive میں  verb  سے پہلے  to  نہیں لگایا جاتا ہے،  یعنی  verb صرف  base form  میں استعمال ہوتا ہے۔ انگلش میں ان کا بھی کافی استعمال ہے

Learn infinitive verb in Urdu

Learn infinitive verb in Urdu

Learn infinitive verb in Urdu

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے