Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

Future Perfect Continuous Tense in Urdu

 Future Perfect Continuous Tense in Urdu. Future Perfect Continuous Tense explained in Urdu with examples. Tenses are described on this website in easy Urdu. This article on Future Perfect Continuous Tense explains the rules in Urdu. See Future Perfect Continuous Tense examples in Urdu and English.  We hope this will help you to learn English from Urdu. 

اس مضمون میں  ٖFuture Tense کی آخری برانچ   Future Perfect Continuous Tense    پر روشنی ڈالی جاۓ گی۔ ہم جانیں گے کہ اس tense  کے جملوں کی کیا پہچان ہے، اس  tense  میں بیانہ، سوالیہ اور  منفی جملے کیسے بنتے ہیں۔ یہ سب کچھ ہم مثالوں کی مدد سے سمجھیں گے۔  Tenses  کے سلسلے کا یہ  آخری مضمون ہے۔ اس آرٹیکل پر ہماری یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔

Future Perfect Continuous Tense کسے کہتے ہیں؟

مستقبل میں کسی وقت تک جاری رہنے والے کاموں کا اظہار Future Perfect Continuous Tense  میں ہوتا ہے۔ اس زمانے کے جملوں کا اختتام اردو میں  ’’رہا ہوںگا،  رہے ہونگے،  رہی ہونگی‘‘ جیسے الفاظ سے ہوتا ہے۔  جملے میں کام جاری رہنے کےوقت کا ذکر ضروری ہے۔   انگلش جملوں میں “will have been”  ضرور ہوتا ہے اور اس کے ساتھ   مین ورب  present participle form   یعنی  ing  کے اضافے کے ساتھ موجود ہوتا ہے۔  یہ جملے دیکھیں:ـ

Examples of Future Perfect Continuous Tense in Urdu

آپ نے دیکھا کہ  Future Perfect Continuous Tense   کے ان  اردو جملوں   کا اختتام  ’’ رہا  ہو گا، رہے  ہوں گے، رہی ہو گی‘‘ جیسے الفاظ سے ہو رہا ہے اور انگلش جملوں میں  “will have been”  کے ساتھ مین ورب  ing  کے اضافے کے ساتھ   شامل ہیں جنہیں بلو کلر میں دکھایا گیا ہے۔

Future Perfect Continuous Tense کی پہچان

Future Perfect Continuous Tense کے جملوں کی پہچان یہ ہے کہ اردو میں ان جملوں کا اختتام ’’ رہا  ہو گا، رہے  ہوں گے، رہی ہو گی‘‘ جیسے الفاظ سے ہو تا ہے اور انگلش جملوں میں  “will have been”  کے ساتھ مین ورب  ing  کے اضافہ کیا جاتا ہے۔

اس ٹینس میں جملے کیسے بنتے ہیں؟

اس زمانے کے جملے بنانے کے لیے subject کے بعد “will have been” اور  verb کی base form میں  “ing” کا اضافہ کیا جاتا ہے۔  وقت کا اگر واضح تعین کیا گیا ہو تو وقت کے اظہار سے پہلے "since”    کا اضافہ کیا جاتا ہے ورنہ  “for”  لگایا جاتا ہے۔ یہ جملے دوبارہ  دیکھیں:ـ
میں  دو گھنٹے سے پیدل چل رہا ہوں گا۔

I will have been walking for two hours.

ہم صبح 8بجے سے کرکٹ کھیل رہے   ہوں گے۔

We shall have been playing cricket since 8 am.

آپ  4  گھنٹےسے ٹی وی دیکھ رہے  ہوں گے۔

You will have been watching TV for four hours.

وہ صبح سے کتاب پڑھ رہا ہو گا۔

He will have been reading the book since morning.

وہ  دو گھنٹے سے کھانا تیار کر رہی ہو گی۔

She will have been preparing the meal for two hours.

امجد دس سال سے اپنے والدین کی کفالت کر رہا  ہو گا۔

Amjad will have been supporting his parents for 10 years.

وہ صبح کے چار بجے سے گھاس کاٹ رہے ہوں گے۔

They will have been cutting grass since 4 am.

اہم بات - Important Note

صرف     will have been  لگانے سے  future perfect continuous tense  نہیں بنتا۔  یہ ظاہر کرنے کے لئے کہ کام مستقبل بعید  میں شروع ہو گا،     جملے میں   کام شروع کرنے کے وقت کا اظہار نہایت ضروری ہے۔ اور جملے میں  since  یا   for   لازمی آنا چاہئیے۔  جہاں وقت کا اظہار واضح ہو،  وہاں  since  لگے گا اور جہاں عرصے کا اظہار ہو،  وہاں   for  لگے گا۔

Future Continuous Tense  اور  Future Perfect Continuous Tense  کے جملے بہت ملتے جلتے ہیں۔  دونوں میں  مستقبل میں کام کے جاری رہنے کا اظہار ہوتا ہے۔ دونوں میں  main verb  کے ساتھ   “ing”  کا اضافہ کیا جاتا ہے  یعنی  Present Participle form   میں لگایا جاتا ہے۔ Future Continuous Tense    میں  will be ،   کا استعمال ہوتا ہےجب کہ Future Perfect Continuous Tense  میں will have been     کا استعمال ہوتا ہے۔  اور ایک نمایاں فرق یہ ہوتا ہے کہ  Future Perfect Continuous Tense    کے جملوں میں مستقبل  بعید  کا اظہار کرنے کےلیےوقت کا ذکر ضرور ہوتا ہے جن کے ذکر سے پہلے  since  یا   for     ضرور لگتا ہے۔

 کچھ  مزید  مثالیں دیکھیں  کہ   Future Perfect Continuous Tense  میں جملے کیسے بنتے ہیں؟  اور ان میں  will have been    کا استعمال  کیسے ہوتا ہے؟   since    اور  for   کا استعمال بھی دیکھیں:ـ

I will have been teaching for 3 months on March 1, 2023.پہلی مارچ 2023کو  میں 3 مہینے سے پڑھا رہا ہوں گا۔
We will have been swimming for 2 hours at 11 am.صبح کے 11 بجے ہم 2 گھنٹے سے تیر رہے ہونگے۔
You will have been waiting for the rains since last summer.تم گزشتہ  گرمیوں سے بارشوں کا انتظار کر رہے ہو گے۔
He will have been practicing as a lawyer since 2018.وہ  2018    سے وکیل کی پریکٹس کر رہا ہو گا۔
 She will have been taking care of her mother for 10 years in 2022.وہ 2022  میں 10  سال سے اپنی والدہ کا خیال رکھ رہی ہوگی۔
Mubeen will have been struggling to pass the graduation since 2021.مبین 2021 سے گریجیویشن پاس کرنے کی جدوجہد کر رہا ہو گا۔
They will have been playing for the country since June 2021.وہ جون 2021  سےملک کے لیے  کھیل رہے ہوں گے۔

اس tense میں negative sentences کیسے بنتے ہیں؟

Future Perfect Continuous Tense   میں  Negative Sentences  یعنی منفی جملے بنانے کے لیے،   subject کے بعد will  not have been  اور  main verb  کو  Present Participle form  میں لگا یا جاتا ہے یعنی  main verb کی     base form  میں “ing”   کا اضافہ کیا جاتا ہے اور پھر باقی جملہ آتا ہے۔   وقت کے اظہار سے پہلے  “since”   یا   “for”     پہلے سے بتاۓ گۓ  اصولوں کے مطابق  لگایا جاتا ہے۔  اگر جملہ اس Tense   میں پہلے سے  بیانیہ شکل  یعنی  affirmative  یا  positive   فارم میں موجود  ہو تو اسے  negative   بنانے کے لئیے  will  اور  have   کے درمیان   not   کا اضافہ کر دیا جاتا ہے اور باقی جملہ اس ہی طرح  رہتا ہے۔

 یہ مثالیں دیکھیں:ـ

I will not have been teaching for 3 months on March 1, 2023.پہلی مارچ 2023کو  میں 3 مہینے سے نہیں پڑھا رہا ہوں گا۔
We will not have been swimming for 2 hours at 11 am.صبح کے 11 بجے ہم 2 گھنٹے سے نہیں تیر رہے ہونگے۔
You will not have been waiting for the rains since last summer.تم گزشتہ  گرمیوں سے بارشوں کا انتظار نہیں کر رہے ہو گے۔
He will not have been practicing as a lawyer since 2018.وہ  2018    سے وکیل کی پریکٹس نہیں کر رہا ہو گا۔
 She will not have been taking care of her mother for 10 years in 2022.وہ 2022  میں 10  سال سے اپنی والدہ کا خیال نہیں رکھ رہی ہوگی۔
Mubeen will not have been struggling to pass the graduation since 2021.مبین 2021 سے گریجیویشن پاس کرنے کی جدوجہد نہیں کر رہا ہو گا۔
They will not have been playing for the country since June 2021.وہ جون 2021  سےملک کے لیے نہیں  کھیل رہے ہوں گے۔

 

اس tense میں interrogative sentences کیسے بنتے ہیں؟

اس tense   میںInterrogative   یعنی سوالیہ جملے بنانے کے لئیے   جملے کا آغاز  will  سے   کیا جاتا ہے،  اس کے بعدsubject  ،  اوراس کے بعد been  have ،  اورپھر  main verb    کو present participle form      یعنی  verb کی  base form  میں “ing” کا اضافہ  کر کے لگایا   جاتا ہے ،  اور جملے کے آخر میں question mark (?) لگایا جا تا ہے۔     Since اور for   کا استعمال اس ہی طرح  کیا جاتا ہےجیسا کہ  Future Perfect Continuous Tense  کے بیانیہ  جملوں میں کیا جاتا ہے۔   اگر جملہ اس Tense   میں پہلے سے  بیانیہ شکل  یعنی  affirmative  یا  positive   فارم میں موجود  ہو تو اسے  interrogative   بنانے کے لئیے  جملے میں  پہلے سے موجود  will   کو  اپنی جگہ سے ہٹا کر  subject   سے پہلے لگا  دیا جاتا ہے اور باقی جملہ اس ہی طرح رہتا ہے۔ 

یہ مثالیں دیکھیں:ـ

Will I have been teaching for 3 months on March 1, 2023?کیا پہلی مارچ 2023کو  میں 3 مہینے سے پڑھا رہا ہوں گا؟
Will we have been swimming for 2 hours at 11 am?کیا صبح کے 11 بجے ہم 2 گھنٹے سے تیر رہے ہونگے؟
Will you have been waiting for the rains since last summer?کیا تم گزشتہ  گرمیوں سے بارشوں کا انتظار کر رہے ہو گے؟
Will he have been practicing as a lawyer since 2018?کیاوہ  2018    سے وکیل کی پریکٹس کر رہا ہو گا؟
Will she have been taking care of her mother for 10 years in 2022?کیا وہ 2022  میں 10  سال سے اپنی والدہ کا خیال رکھ رہی ہوگی؟
Will Mubeen have been struggling to pass the graduation since 2021?کیا مبین 2021 سے گریجیویشن پاس کرنے کی جدوجہد کر رہا ہو گا؟
Will they have been playing for the country since June 2021?کیا وہ جون 2021  سےملک کے لیے  کھیل رہے ہوں گے؟