Important Phrasal Verbs Part 1
See Important phrasal verbs Part 1. What is a phrasal verb? explained in Urdu. See the important phrasal verb list. Learn important phrasal verbs with the help of examples in English and Urdu. Learn English from Urdu.
اس مضمون میں آپ کو کچھ اہم انگلش phrasal verbs کے بارے میں بتائیں گے۔ ان phrasal verbs کے معنی اور ان کاجملوں میں استعمال بھی دکھائیں گے اردو ترجمے کے ساتھ۔ ان phrasal verbs کو سمجھنے اور استعمال کرنے سے آپ کی انگلش لکھنے اور بولنے کی صلاحیتوں میں مناسب اضافہ ہوگا ۔ جو حضرات اس مضمون کا text ڈاؤنلوڈ کرنا چاہتے ہیں تو نیچے اس کا لنک دیا گیا ہے۔ اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔
Phrasal Verb کسے کہتے ہیں؟
ورڈز کے ایسے مجموعے کو جسے ایک گروپ کی شکل میں استعمال کیا جاۓ انگلش میں phrase کہتے ہیں، جیسے :ـ
shining stars, intelligent boys, on the table, high speed, get into,
phrasal verb ایسے دو (2) یا دو سے زیادہ الفاظ کا گروپ ہوتا ہے جس میں پہلا لفظ ایک main verb ہوتا ہے اور دوسرا لفظ ایک preposition یا ایک adverb ہوتا ہے۔ عام طور پر یہ دو (2) الفاظ پر مشتمل ہو تے ہیں لیکن اس سے زیادہ الفاظ پر مشتمل بھی ہو سکتے ہیں۔ زیادہ تر phrasal verb کے معنی اس میں شامل الفاظ کے انفرادی معنوں سے مختلف ہوتے ہیں۔ ان کی وجہ سے اپنی بات بولنے اورلکھنے کے لئیے کچھ مزید الفاظ مل جاتے ہیں۔آئییے کچھ اہم phrasal verbs دیکھتے ہیں:ـ
Learn use of important Phrasal Verbs
دہشت گردوں نے اسکول کی عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا۔ |
The terrorists blew up a school building. |
Blow up دھماکے سے پھاڑنا، پھٹ پڑنا، بھڑکانا |
اس نے مجھے اتنا ناراض کیا کہ میں اس پر پھٹ پڑا۔ |
He annoyed me so much that I blew up at him. |
|
آپ کو آگ کو جلانے کے لیے اسے بھڑکانا پڑے گا۔ |
You’ll have to blow up the fire to make it burn. |
|
جاری رکھیں، میں آپ کو روکنا نہیں چاہتا۔ |
Carry on, I don’t want to interrupt you. |
Carry on جاری رکھنا، |
وہ آلو چھیلتی رہی۔ |
She carried on peeling the potatoes. |
|
تعمیراتی کام ایک مقامی ٹھیکیدار نے انجام دیا تھا۔ |
The construction work was carried out by a local contractor. |
Carry out انجام دینا، عمل کرنا |
میری ہدایات پر من و عن عمل ہونا چاہیے۔ |
My instructions should be carried out in letter and spirit. |
اہم phrasal verbs
اجلاس کو اگلے پیر تک لے جایا گیا ہے۔ |
The meeting has been carried over to the next Monday. |
Carry over ملتوی کرنا، اگلے وقت کے لئیےاٹھا رکھنا، اگلے وقت تک لے جانا |
یہ قرض اگلی نسلوں تک نہ لے جایا جائے۔ |
This debt should not be carried over to the next generations. |
|
آپ 4 دن کی چھٹی اگلے سال تک لے سکتے ہیں۔ |
You can carry over 4 days’ leave to next year. |
|
انہوں نے پارٹی کو ملتوی کر دیا۔ |
They called off the party. |
Call off ملتوی کرنا، منسوخ کرنا، ختم کرنا |
خراب موسم کی وجہ سے مجھے لاہور کا سفر منسوخ کرنا پڑا۔ |
I had to call off my trip to Lahore due to bad weather. |
|
انتظامیہ چاہتی تھی کہ یونین ہڑتال ختم کرے۔ |
The management wanted the union call off the strike. |
|
بچی کا نام اس کی دادی کے نام پر رکھا گیا تھا۔ |
The baby was called after her grandmother. |
Call after کسی کو کسی دوسرے کے نام سے پکارنا |
اس کو اپنے پردادا کے نام سے حبیب کہا جاتا تھا۔ |
He was called Habib after his great grandfather. |
Learn use of important Phrasal Verbs
کامیاب امیدواروں کے نام پکارےجا رہے تھے۔ |
Names of successful candidates were being called out. |
Call out پکارنا, طلب کرنا، بلانا |
میں نے کھڑکی سے اسے پکارنے کی کوشش کی۔ |
I tried to call out to him through the window. |
|
تشدد پر قابو پانے کے لیے پولیس کو طلب کیا گیا۔ |
The police were called out to curb the violence. |
|
گھر واپس جاتے ہوۓ وہ اپنی ماں سے ملا۔ |
He called on his mother on his way back home. |
Call on ملنا، فون کرنا، درخواست کرنا |
کل مجھے فون کیوں نہیں کرتے؟ |
Why not call on me tomorrow? |
|
اب میں چیئرمین سے چند الفاظ کہنے کی درخواست کر تا ہوں۔ |
Now I would like to call on Chairman to say a few words. |
|
شہریوں نے صحت اور حفاظت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ |
The residents called for better health and safety facilities. |
Call for مطالبہ کرنا، کوئی خصوصیت ضرور ہونا، کسی خاص عمل کا تقاضہ کرنا |
ملازمت بہترین مواصلات اور نیٹ ورکنگ کی مہارتوں کا مطالبہ کرتی ہے۔ |
The job calls for excellent communication and networking skills. |
|
یہ خوشخبری ایک ضیافت کا تقاضہ کرتی ہے۔ |
This good news calls for a treat. |
اہم phrasal verbs
مجھے نہیں یاد کہ میرا کبھی ایسےآدمی سے سامنا ہوا۔ |
I never remember having come across a man like that. |
Come across سامنا ہونا، کسی جگہ سے گزرنا، |
یہ سب سے بری جگہ ہے جس میں میں آیا ہوں۔ |
This is the worst place I’ve come across. |
|
وہ ایک ہمدرد شخص کے طور پر سامنے آیا۔ |
He came across as a sympathetic person. |
|
تم ساتھ کیوں نہیں آتے؟ |
Why don’t you come along? |
Come along ساتھ آنا |
ساتھ چلو ورنہ دیر ہو جائے گی۔ |
Come along or we will be late. |
|
ایک دو دوست سواری کے لیے ساتھ آئے ہوئے تھے۔ |
A couple of friends had come along for the ride. |
|
وہ کوئی جواب سامنے نہیں لا سکا۔ |
He couldn’t come up with an answer. |
Come up سامنے آنا، پورا اترنا |
اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ میں ایک عہدہ سامنے آیا ہے۔ |
A position has come up in the accounts department. |
|
ان کی فلمی کارکردگی توقعات پر پوری نہیں اتر سکی۔ |
His film performance didn’t come up to expectations. |
Learn use of important Phrasal Verbs
میرے لطیفے کو سمجھنے میں تم ہمیشہ آخری ہوتے ہو۔ |
You are always the last to catch on to my joke. |
Catch on سمجھنا، |
ذرا رکو! میں کچھ سمجھ رہا ہوں۔ |
Wait a minute! I am beginning to catch on. |
|
آپ یہاں تھوڑی دیر رہنے کے بعد کام سمجھ جائیں گے۔ |
You will catch on to the job after you have been here for a while. |
|
میں اپنی نیند کی کسرپوری کرنے کے لیے ہفتہ کا استعمال کرتا ہوں۔ |
I use Saturday to catch up on my sleep. |
Catch up کسر پورا کرنا ، تک پہنچنا، پکڑنا |
اس نے ان تک پہنچنے کے لیے اپنی رفتار تیز کی۔ |
He quickened his pace to catch up with them. |
|
اس نے پچھلے بقایا کام کو پکڑنے کی کوشش کی۔ |
He tried to catch up on the work backlog. |
|
بہت سے سرمایہ کار حصص کی قیمتوں میں گراوٹ سے پھنس گئے۔ |
Many investors were caught out by the fall in share prices. |
Catch out پھنس جانا، مشکل میں پڑنا |
حکومت واقعات کی رفتار سے مشکل میں پڑ چکی ہے۔ |
The government has been caught out by the speed of events. |
|
بہت سے سیاح خراب موسم کی وجہ سے پھنس گئے۔ |
A lot of tourists were caught out by the bad weather. |
Some other important phrasal verbs
Learn use of important Phrasal Verbs
عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر، ٹینسز، جملے کیسے بنتے ہیں، اور انگلش ورڈز کے معنی جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔