Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

Phrasal verbs with get with Urdu meanings

Learn 25 phrasal verbs with get. See phrasal verb meaning in Urdu, definition of phrasal verb, verb phrase and verbals in Urdu. 25 Phrasal verbs with get meanings and examples in English and Urdu. What is a phrasal verb? explained in Urdu. See phrasal verb list with get. Learn types of verbals – gerunds examples, infinitives examples, and present participle examples. See phrasal verb definition and examples, verb phrase definition in Urdu and examples, verbals definition in Urdu and examples. Learn English from Urdu.

انگلش میں  verb  کئی طریقوں سے استعمال ہوتا ہے۔ کہیں یہ  main verb کا کردار ادا کرتاہے، کہیں مددگار ورب  کا کردار ادا کرتا ہے،  کہیں یہ کسی کام کے اظہار کے لئیے استعمال ہوتا ہے تو کہیں  tenses   بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔ کہیں یہ ایک لفظ پر مشتمل ہوتا ہے کہیں ایک سے زیادہ الفاظ پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس مضمون میں آپ کو   verb  کی ایک شکل جسے  phrasal verb  کہا جاتا ہے،  سے روشناس کرایا جاۓ گا۔ آپ کو مثالوں کی مدد سے سمجھائیں گے کہ phrasal verb    کیا ہوتا ہے اور ا نگلش ورب  get  سے بننے والے پچیس  (25)  اہم  phrasal verbs  آپ کو بتائیں گے۔ مضمون کے آخر میں آپ کو یہ بھی بتائیں گے کہ  verb phrase  کیا ہوتا ہے۔  verb phrase, phrasal verb اور  verbal  میں کیا فرق ہے۔  جو حضرات اس مضمون کا  text   ڈاؤنلوڈ کرنا چاہتے ہیں تو نیچے اس کا  لنک دیا گیا ہے۔  اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں جس کے ذریعے آپ انگلش الفاظ کا درست تلفظ (pronunciation)  سن سکتے ہیں۔

Phrasal Verb کسے کہتے ہیں؟

یہ تو آپ جانتے ہی ہوں گے کہ ورڈز کے ایسے مجموعے کو جسے ایک گروپ کی شکل میں استعمال کیا جاۓ   انگلش میں  phrase  کہتے ہیں، جیسے:

shining stars, intelligent boys, on the table, high speed, get into, was killed, has been studying, break down, exam results, far away, many times, etc

phrasal verb  ایسے دو (2)    الفاظ کا گروپ ہوتا ہے جس میں پہلا لفظ ایک  main verb  ہوتا ہے اور دوسرا لفظ ایک  preposition   یا  ایک  adverb  ہوتا ہے۔  عام طور پر یہ دو (2)  الفاظ پر مشتمل ہو تے  ہیں لیکن  اس سے زیادہ الفاظ  پر مشتمل بھی ہو سکتے ہیں۔  زیادہ تر  phrasal verb  کے   معنی اس میں شامل الفاظ کے انفرادی معنوں سے مختلف ہوتے ہیں۔ ان کی وجہ سے اپنی بات   بولنے اورلکھنے کے لئیے کچھ مزید الفاظ مل جاتے ہیں۔  اس کی English definition   کچھ اس طرح ہے۔

Learn phrasal verbs with get

Definition of Phrasal Verb

A phrasal verb is a verb that consists of a verb and another element. This other element that follows the main verb is typically a preposition or an adverb. This addition of the other element can also change the meaning of the verb.

Phrasal verbs with get with Urdu meanings
مجھ سے دور ہو جاؤ۔

Get away from me.

get away

دور ہو جانا، بچ جانا
ہم غربت سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

How can we get away from poverty?

میں بہت جلد آپ سے  پھر رابطہ کروں گا۔

I will get back to you very soon.

get back

پھر رابطہ کرنا،  واپس آنا
آپ کتنے بجے واپس آئیں گے؟

What time will you get back?

وہ اگلے اسٹیشن پر اتر گیا۔

He got down at the next station.

get down

 اترنا،  نیچے اترنا، کی طرف آنا
میز سے نیچے اتر جاؤ۔

Get down off the table.

اب کام کی طرف آ جاؤ۔

Let’s get down to business.

بس کتنے بجے اندر آتی ہے؟

What time does the bus get in?

get in

اندر آنا،  اندر لانا
اسے مزید پیسے  اندر لانا  ہوں گے۔

He will have to get in more money.

وہ سنیما میں داخل ہونے کے لیے قطار میں لگ گئے۔

They queued to get into the cinema.

get into

اندر داخل ہونا،  ملوث ہونا
مزید لڑائی جھگڑوں میں مت  ملوث ہو!

Don’t get into any more fights!

Learn phrasal verbs with get

براۓ مہربانی بس پر سوار ہو جائیں۔

Please get on the bus.

get on

سوار ہونا، کامیاب ہونا
روبینہ ا سکول میں بہت اچھی  جا رہی ہے۔

Rubina is getting on in school very well.

آگ لگنے کی صورت میں، قریبی    نکلنے کے راستے سے باہر نکلیں۔

In case of fire, get out by the nearest exit.

get out

باہر آنا، کسی صورتحال سے باہر نکلنا
اس  پھندےسے نکلنا مشکل ہے۔

It is hard to get out of this trap.

میں اپنے اڑنے کے خوف پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہوں۔

I am trying to get over my fear of flying.

get over

قابو پانا، عبور کرنا،
کیا آپ دیوار کو عبور کر سکتے ہیں؟

Can you get over the wall?

کیا تم مجھ سے جان چھڑانے کی کوشش کر رہے ہو؟

Are you trying to get rid of me?

get rid off

نجات پانا، چھٹکارا پانا
مچھروں سے چھٹکارا پانا واقعی مشکل ہے۔

It is really difficult to get rid of mosquitos.

میں ابھی تک اس کتاب کو ختم نہیں کر سکا ہوں۔

I have not yet been able to get through this book.

get through

ختم کرنا، میں سے گزرنا
سرخ فیتے سے گزرنا مشکل  کام ہے۔

It is difficult to get through the red tape.

Learn phrasal verbs with get

جب میں ایئرپورٹ پہنچوں گا تو  آپ کو کال کروں گا۔

I will call you when I get to the airport.

get to

پہنچنا،   پکڑنا
چلو اب کام پر لگتے ہیں۔

Let us get to work now.

ہم عام طور پر مہینے میں ایک بار اکٹھے ہوتے ہیں۔

We usually get together once a month.

get together

اکھٹا ہونا، یکجا ہونا
آئیں سب مل کر ایک ہو کر کام کریں۔

Let’s all get together and act as one.

میں دوپہر تک نہیں اٹھا۔

I didn’t get up until midday.

get up

کھڑے ہونا، بستر سے اٹھنا، اوپر جانا، چڑہنا،
مجھے سیڑھیاں چڑھنے میں دشواری ہو رہی ہے۔

I am having difficulty getting up the stairs.

صوفے سے  کھڑے ہو اور اپنا کمرہ صاف کرو۔

Get up off the couch and clean your room.

چونکہ اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے اس لیے وہ  چل پھر نہیں سکتا۔

Since he broke his leg, he can’t get about.

get about

چلنا پھرنا، پھیلنا
اس کی موت کی افواہ کیسے پھیلی؟

How did the rumor of her death get about?

پولیس ملزمان کا پیچھا کر رہی ہے۔

The police are getting after the culprits.

get after

پیچھا کرنا، تعاقب کرنا، پیچھے پڑ جانا
وہ گلوکار کے پیچھے پڑ گۓ   کہ ایک گانا گاؤ۔

They got after the singer to sing a song.

Learn phrasal verbs with get

میں اپنے کام سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہتا۔

I don’t want to get behind with my work.

get behind

پیچھے ہٹنا، پیچھے رہ جانا،  پیچھے آ جانا، ساتھ  دینا
یہ قلم صوفے کے پیچھے کیسے آگیا؟

How did this pen get behind the couch?

اس جدوجہد میں کون میرا ساتھ دے گا؟

Who will get behind me in this struggle?

ہم اس موضوع پر کیسے آۓ؟

How did we get onto this topic?

get onto

کسی موضوع پر آنا یا بات کرنا
میں اس بارے میں اپنے وکیل سے بات کروں گا۔

I will get onto my lawyer about this.

اگر آپ پھنس جائیں تو مدد پر کلک کریں۔

If you get stuck, click on Help.

get stuck

پھنسنا، دھنسنا، مصروف ہونا
میں جلد از جلد کسی کام میں مصروف  ہوجانا چاہتا ہوں۔

I want to get stuck in a job as soon as possible.

میں اس آب و ہوا کا عادی ہو رہا ہوں۔

I am getting used to this climate.

get used to

عادی ہو جانا، عادت ڈالنا
آپ کو جلدی اٹھنے کی عادت ڈالنی چاہیے۔

You must get used to getting up early.

اپنی کرسی سے اترو اور میری مدد کرو۔

Get off your chair and help me.

get off

اترنا، ہٹنا، دور ہونا
کیا آپ فون  سے ہٹ سکتے ہیں، براہ مہربانی؟

Can you get off the phone, please?

Learn phrasal verbs with get

Phrasal Verbs سے ملتی جلتی دو  (2) اور اصطلاحات کے بارے میں بھی آپ کو بتاتے ہیں تاکہ اگر اس سلسلہ میں کوئی کنفیوژن ہو تو دور ہو جاۓ۔ وہ ہیں  verb phrase  اور  verbals ۔

Difference between phrasal verb, verb phrase, and verbal

  • یہ تو آپ جان ہی گۓ ہیں کہ main verb  اور اس کے ساتھ  کسی  preposition  یا  adverb  سے ملا کر جو الفاظ کا گروپ بنتا ہے وہ phrasal verb  کہلاتا ہے۔ اس الفاظ کے گروپ کے معنی  اس میں موجود الفاظ کے معنوں سے مختلف ہوتے ہیں۔ اوپر دی گئی مثالوں سے یہ موضوع بالکل واضح ہے۔
  • الفاظ کا ایسا گروپ جو صرف verb  پر مشتمل ہو verb phrase  کہلا تا ہے۔ انگلش جملوں میں  verb  کبھی   ایک لفظ پر مشتمل ہوتا ہے، کبھی دو الفاظ پر، اور کبھی اس سے بھی زیادہ الفاظ پر۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ

He plays cricket.

He is playing cricket.

He has played cricket.

He has been playing cricket for five years.

ان جملوں میں سرخ رنگ میں دکھاۓ گۓ الفاظ صرف  verb  ہیں ان کا تعلق انگلش کے کسی اور  part of speech  سے نہیں ہے۔ یہ تمام سرخ رنگ میں دکھاۓ گۓ الفاظ  verb phrase  ہیں۔  کبھی یہ صرف  main verb  پر مشتمل ہوتے ہیں اور کبھی ان کے ساتھ  helping verb  بھی ہوتے ہیں جیسا کہ آخری تین  (3)  مثالوں میں ہوا ہے۔
  • Verbs کو اگر کسی اور part of speech  جیسے adjective, noun   یا  adverb  کے طور پر استعمال کیا جاۓ تو یہ  verbals کہلاتے ہیں۔  یہ مثالیں دیکھیں:ـ
اس جملے میں ورب  walking  ایک  noun کے طور پر استعمال ہوا ہے جسے  gerund کہا جاتا ہے۔  یہ ایک  verbal ہے۔

Walking in the morning is good for health.

اس جملے میں ورب  smoking  ایک  noun کے طور پر استعمال ہوا ہے جسے  gerund کہا جاتا ہے۔  یہ ایک  verbal ہے۔

Most of the people are against smoking.

اس جملے میں ورب  to play  ایک  adverb کے طور پر استعمال ہوا ہے جسے  infinitive کہا جاتا ہے۔  یہ ایک  verbal ہے۔

Let us find some game to play.

اس جملے میں ورب  to smoke  ایک  noun کے طور پر استعمال ہوا ہے جسے  infinitive کہا جاتا ہے۔  یہ ایک  verbal ہے۔

To smoke in the public should be strictly prohibited.

اس جملے میں ورب  depressing  ایک  adjective کے طور پر استعمال ہوا ہے جسے  present participle کہا جاتا ہے۔  یہ ایک  verbal ہے۔

A depressing movie makes me feel sad.

اس جملے میں ورب  surprising  ایک  adjective کے طور پر استعمال ہوا ہے جسے  present participle کہا جاتا ہے۔  یہ ایک  verbal ہے۔

The ending of the movie was surprising.

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے