I mean it" meaning in Urdu"

"I mean it ” meaning in Urdu is presented here along with some explanation for the Urdu-speaking persons trying to improve their English speaking and writing skills. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formationtensesvocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.

I mean it meaning in Urdu

I mean it" meaning in Urdu"

کسی گفتگو کے دوران اگر کوئی کہتا ہے “I mean it”  تو اس کا مطلب ہے وہ کہہ رہا ہے کہ’’میں سنجیدگی سے کہہ رہا ہوں‘‘  یا  ’’ یہی میرا مطلب ہے‘‘  یا  ’’میں سچ کہہ رہا ہوں‘‘۔  بولنے والا اپنی بات پر زور دینے کے لئیے   I mean it   کہتا ہے۔   اسے کچھ مثالوں کی مدد سے سمجھتے ہیں۔ فرض کریں ایک صاحب ہیں ۔  وہ کسی دوسرے شخص سے بہت تنگ ہیں۔ کسی محفل میں  وہ   اُس شخص کے بارے میں کہتے ہیں:
اس نے میری زندگی برباد کر دی ہے۔ میں اسے معاف نہیں کروں گا۔ اور میرا  یہی مطلب ہے۔ (یعنی میں کر کے دکھاؤں گا)

He has ruined my life. I will not forgive him. And I mean it.

ایک صاحب روزانہ صبح میں پانچ کلو میٹر کی واک کرتے ہیں۔ ایک موقع پر وہ کہہ رہے ہیں:
میں روزانہ صبح تقریباً 5 کلومیٹر پیدل چلتا ہوں اور میں سچ کہہ رہا ہوں۔

I walk for about 5 kilometers daily in the morning and I mean it.

کچھ اور مثالیں دیکھیں:۔
آپ ہنس سکتے ہیں لیکن یہی  میرا مطلب ہے۔

You can laugh but I mean it.

لیکن یہی  میرا مطلب ہے۔ میں واقعی کرتا ہوں۔

But I mean it. I really do.

آپ کو یہاں میرے خلوص پر شک ہو سکتا ہے، لیکن یہی میرا مطلب ہے۔

You might doubt my sincerity here, but I mean it.

آپ خوبصورت ہیں اور میں سچ کہہ رہا ہوں ہے۔

You are beautiful and I mean it.

اگر آپ کو نہیں لگتا کہ میرا مطلب یہ  ہے، تو آپ غلط ہیں!

If you don’t think I mean it, then you’re wrong!

میں تمہارے ساتھ نہیں جاؤں گا۔ میں ٹھیک کہہ رہا ہوں۔

I will not go with you. I mean it.

I mean it کے اردو معنی اور استعمال جانیں

عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search  کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور  search  کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر،  ٹینسز،  جملے کیسے بنتے ہیں، اور  انگلش ورڈز  کے معنی جاننے کے لئیے نیچے  search  کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ  لکھیں اور  search   کے نشان کو کلک کریں۔

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors