Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

I can't meaning in Urdu

"I can’t” meaning in Urdu is presented here along with some explanation for the Urdu-speaking persons trying to improve their English speaking and writing skills. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.

I can't meaning in Urdu

I can't" definition in Urdu"

can’t ایک لفظ نہیں ہے بلکہ دو  (2)   الفاظ  can  اور  not  کو جوڑ کر بنایا گیا ہے۔ can   اور  not  کو ملا کر اسے  contract  کیا گیا ہے یعنی تخفیف کی گئی ہے،  چھوٹا بنا  دیا گیا ہے۔  انگلش میں بہت سے الفاظ  یا  الفاظ کے گروپس کو  contract  کر کے استعمال کیا جاتا ہے۔ can کے معنی ہیں ’’کر سکنا‘‘  اور  not  کے معنی ہیں ’’نہیں‘‘  تو  cannot  یا تخفیف شدہ  can’t  کے معنی ہوۓ   ’’نہیں کر سکنا‘‘  اور I can’t  کے معنی ہوۓ  ’’میں نہیں کرسکتا‘‘۔ یہ چھوٹا سا جملہ اکیلا بھی بولا جاتا ہے  اور کسی بڑے جملے کا حصہ بھی ہو سکتا ہے۔

 can’t   کو  cannot  کر کے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس صورت میں  can  اور  not  کے درمیان  space  نہیں دی جاتی ہے یعنی انہیں ملا کر  cannot   لکھا جاتا ہے۔  بولنے میں زیادہ تر  can’t   استعمال ہوتا ہے۔  لکھنے  میں can’t   اور  cannot  دونوں استعمال ہوتے ہیں اور یہ دونوں طریقے درست ہیں۔

 I can’t  کا  انگلش جملوں میں استعمال دیکھیں:۔

I can’t used in sentences

میں مصروف ہوں۔  میں تمہارے ساتھ نہیں جا سکتا۔

I am busy. I can’t go with you.

میں آپ کو نہیں سن سکتا۔

I can’t hear you.

کیا آپ ہمارے ساتھ چلیں گے؟  میں نہیں کر سکتا ۔ مجھے ایک دیا ہوا کام ختم کرنا ہے۔

Will you accompany us? I can’t. I have to finish an assignment.

کیا آپ آسمان میں وہ ستارہ دیکھ سکتے ہیں؟  میں نہیں  دیکھ سکتا۔

Can you see that star in the sky? I can’t.

میں کچھ نہیں دیکھ سکتا۔

I can’t see anything.

میں آپ کو بتا نہیں سکتا کہ کل میرے ساتھ کیا ہوا۔

I can’t tell you what happened to me yesterday.

میں آپ سے متفق نہیں ہو سکتا۔

I can’t agree with you.

میں سمجھ نہیں پا رہا کہ اس نے اس قدر بدتمیزی کیوں کی۔

I can’t understand why he behaved so rudely.

میں ایسا دوبارہ نہیں ہونے دے سکتا۔

I can’t let this happen again.

میں اپنے سر میں شدید درد کو برداشت نہیں کر سکتا۔

I can’t stand the severe pain in my head.

I can't meaning in Urdu

انگلش کے دیگر عام جملے اور ان کے معنی دیکھنے کے لئیے اس ویب سائیٹ  کے اس سیکشن کو وزٹ کریں

انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ

English Grammar – Parts of Speech

12 Tenses

Sentence formation

Vocabulary

Tips to improve your English

Videos on learning English