Hyphenated Compound Words with Urdu translation
Learn in Urdu about hyphenated compound words. In order to learn English, we need to learn its grammar and then various other aspects of English learning such as the proper use of hyphenated compound words. Knowledge of using hyphenated compound words properly will greatly improve your English writing skills.
انگلش میں کمپاؤنڈ ورڈز کو لکھنے کے کچھ اصول ہیں۔ اگر آپ اپنی انگلش لکھنے کی صلاحیتوں کو بہتر کرنا چاہتے ہیں تو کمپاؤنڈ وردز کو صحیح طرح لکھنے پر توجہ ضرور دیں۔ کمپاؤنڈ ورڈز کے علم اور ان کے صحیح استعمال سے آپ کی لکھائی میں ایک نکھار آ جاۓ گا۔ الفاظ کو جوڑ کر نئیے الفاظ بنانے سے آپ کے پاس مزید الفاظ آ جائیں گے جن کی مدد سے آپ اپنی بات زیادہ واضح اور مؤثر انداز میں سمجھا سکیں گے۔انگلش میں کمپاؤنڈ ورڈز کو لکھنے کے تین طریقے ہیں۔ اس مضمون میں آپ کو بتایا جاۓ گا کہ کمپاؤنڈ ورڈز کیا ہوتے ہیں۔ ان کی کتنی قسمیں ہیں اور ان تین قسموں میں سے ایک compound words with hyphen پر تفصیلی روشنی ڈالی جاۓ گی، مثالوں کی مدد سے۔ اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔
Compound Words کیا ہوتے ہیں؟
2 یا 2 سے زیادہ words کوجوڑ کر جو ایک نیا word بنا یا جاتا ہے، اسے Compound Word کہا جاتا ہے۔ اس طرح بناۓ گئے compound word کے اپنے الگ معنی ہوتے ہیں۔ عام طور پر یہ 2 الفاظ کو جوڑ کر ہی بناۓ جاتے ہیں۔ کبھی ان کے معنی ان الفاظ سے ملتے جلتے ہوتے ہیں جنہیں جوڑ کر انہیں بنایا جاتا ہے اور کبھی ان سے مختلف۔ دو الفاظ کو جوڑ کر آپ کسی چیز کے بارے میں بہت سی معلومات دے سکتے ہیں۔
مثال کے طور پر دو words ہیں sun اور flower ۔ Sun کے معنی ہیں سورج اور flower کے معنی ہیں پھول۔ لیکن اگر ان دونوں کو ملا کر لکھا جاۓ تو یہ sunflower بن جاۓ گا اور اس کے معنی ہیں سورج مکھی کا پھول۔ اس نئے لفظ کے معنی پچھلے الفاظ سے کچھ ملتے جلتے تو ہیں مگر بالکل ایک نیا لفظ اپنے مخصوص معنی کے ساتھ بن گیا ہے۔
ایک اور مثال دیکھیں foot اور ball ۔ آپ جانتے ہی ہیں کہ foot کے معنی پاؤں ہیں اور ball کے معنی گیند ہیں۔ جب ان دو الفاظ کو جوڑ کر ایک نیا لفظ football بنایا جاتا ہے تو اس سے مراد پاؤں سے کھیلا جانے والا ایک مخصوص کھیل فٹبال ہوتا ہے۔ ہر وہ کھیل جو پاؤں اور گیند سے کھیلا جاۓ فٹبال نہیں ہوتا۔ فٹبال ایک مخصوص کھیل ہے جس کے کھیلنے کے اپنے بین الاقوامی اصول ہیں۔
ایک تیسری مثال ہے brainstorm جو دو الفاظ brain اور storm کے جوڑنے سے بنا ہے۔ آپ جانتے ہی ہیں کہ brain کے معنی ہیں دماغ اور storm کے معنی ہیں طوفان۔ لیکن brainstorm کے معنی دماغی طوفان نہیں ہیں۔ اس کے معنی ہیں کسی چیز پر زیادہ سے زیادہ لوگوں کے خیالات حاصل کرنا۔
Compound words میں شامل الفاظ کا تعلق nouns, verbs, adjectives, adverbs حتیٰ کہ prepositions سے ہو سکتا ہے۔
Compound Words کی قسمیں اور لکھنے کے طریقے
Compound Words کی یہ تین قسمیں ہیں جو اپنی الگ الگ لکھنے کے طریقے سے پہچانی جاتی ہیں:ـ
- Closed Form ـ دو الفاظ کو ملا کر لکھا جاتا ہے۔ ان کے درمیان اسپیس نہیں دی جاتی ہے۔
- Open Form ـ دو الفاظ کو علیحدہ لکھا جاتا ہے۔ ان کے درمیان اسپیس دی جاتی ہے۔
- Hyphenated ـ دو الفاظ کے درمیان hyphen لگایا جاتا ہے۔
Hyphented Compound Words
ان compound words کو لکھتے وقت ان کے درمیان ہمیشہ hyphen لگائی جاتی ہے یعنی ڈیش جیسی لکیر۔ ان کو ملا کر لکھنا یا hyphen کے بغیر علیحدہ علیحدہ لکھنا غلط ہے۔ ہم ان میں سے کچھ عام استعمال میں آنے والے الفاظ آپ کو دکھا رہے ہیں ۔ یہ مکمل لسٹ نہیں ہے۔ ان کے علاوہ بھی compound words ہیں جنہیں hyphen کے ساتھ لکھا جاتا ہے:ـ
جُز وقتی، مکمل وقت سے کم | part-time |
لمبے بالوں والا، لمبے بالوں والی | long-haired |
تیز رفتار | high-speed |
اعلیٰ ٹیکنولوجی والا | high-tech |
بہت گہرا | in-depth |
مکمل لمبائی | full-length |
گہرے تیل میں تلا ہوا | deep-fried |
بڑے پیمانے پر پیداوار | mass-production |
سورج کی نیچے سوکھی ہوئی | sun-dried |
خالی ہاتھ | empty-handed |
Learn about hyphenated compound words in Urdu
Learn about hyphenated compound words in Urdu
بہت بڑا سائز
king-size
خفیہ معلومات، خفیہ اشارہ
tip-off
چینی کے بغیر
sugar-free
بہت اونچی
high-rise
میل ملاپ کا اجتماع
get-together
اگلا دروازہ، ملحقہ
next-door
بے رحمانہ، سرد خون والا
cold-blooded
دور دراز
far-flung
برف کی طرح ٹھنڈا
ice-cold
دوسرے نمبر پر
runner-up
جلد غصے میں آنے والا، مشتعل مزاج
short-tempered
خوشحالی
well-being
یک طرفہ
one-sided
کمپاؤنڈ ورڈز اردو میں سمجھئیے
دو تہہ والا | two-fold |
کئی تہوں والا | many-fold |
سب کے لئیے | free-for-all |
معلومات، مہارت، خصوصی تجزئیہ | know-how |
دور دراز علاقے سے متعلق | long-distance |
دماغ ہلا دینے والی، نا قابل یقین | mind-blowing |
روح، ماحصل، مرکزی نقطہ | nitty-gritty |
منہ کا لفظ، گفتگو کے ذریعے | word-of-mouth |
بائیں ہاتھ سے کام کرنے والا | left-handed |
دائیں ہاتھ سے کام کرنے والا | right-handed |
سانس روکنے والا، نہایت دلفریب، حیرت انگیز | breath-taking |
خوشحال، اچھی حالت میں، امیر کبیر | well-off |
جانا پہچانا، مشہور | well-known |
کمپاؤنڈ ورڈز اردو میں سمجھئیے
گھٹنے تک کا | knee-length |
چوری کی روک تھام کا | anti-theft |
بڑے پیمانے پر | large-scale |
ساتھی کام کرنے والا | co-worker |
دونوں اطراف کو ان کا آدمی ظاہر کرنا، دھوکہ دینا | double-cross |
کم درجہ کا | low-grade |
درمیانی عمر کا | middle-aged |
اپنی بات کا بھرم رکھنے کو کوشش | face-saving |
شروع سے ہی ناکام | non-starter |
تین سمتی | three-dimensional |
کم اہم، دھیمے انداز میں | low-key |
پرانے فیشن کا | old-fashioned |
Learn about hyphenated compound words in Urdu
کیسے لکھنا ہے؟ کیسے پتہ چلے؟
Compound Words کو ملا کر لکھنا ہے، علیحدہ لکھنا ہے، یا hyphen کے ساتھ لکھنا ہے، کے کوئی اصول نہیں ہیں۔ انہیں کس طرح لکھنا ہے، جاننے کے لئیے آپ کو انہیں زبانی یاد رکھنا ہوگا ، یا، ڈکشنری دیکھنی ہو گی۔ بہت سے ایسے compound words ہیں جنہیں تینوں طریقوں یا دو طریقوں سے لکھا جا سکتا ہے، مگر ہر طریقے سے لکھنے کے الگ معنی ہوں گے۔ درست طریقہ جاننے کے لئیے آپ کو ڈکشنری کی مدد لینا ہو گی۔ ڈکشنری میں دیکھنے سے آپ کو صحیح طریقہ اور صحیح معنی مل جائیں گے۔
Learn about hyphenated compound words in Urdu
Learn about hyphenated compound words in Urdu