Future Indefinite Tense in Urdu

Future Indefinite Tense in Urdu. Simple Future Tense explained in Urdu with examples. Tenses are described on this website in easy Urdu. This article on Future Indefinite Tense explains its formation rules in Urdu. See Future Indefinite Tense examples in Urdu and English.  We hope this will help you to learn English from Urdu. 

 اس مضمون میں   Future Tense   کی پہلی برانچ  Future Indefinite Tense جسے  Simple Future Tense   بھی کہا جاتا ہے،  پر روشنی ڈالی جاۓ گی۔ ہم جانیں گے کہ اس tense  کے جملوں کی کیا پہچان ہے، اس  tense  میں بیانہ، سوالیہ اور  منفی جملے کیسے بنتے ہیں۔ یہ سب کچھ ہم مثالوں کی مدد سے سمجھیں گے۔   اس مضمون  پر ہماری یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔

Future Indefinite Tense کسے کہتے ہیں؟

زمانہ مستقبل جسے انگلش میں    Future Tense کہتے ہیں،  آنے والے وقت میں واقع ہونے والی چیزوں کے تذکرے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔  Future Indefinite Tense  یا  Simple Future Tense  کا استعمال ان حالتوں میں ہوتا ہے:
  • کسی پیش گوئی یا کسی چیز  جس کے آنے والے وقت میں واقع ہونے کا یقین ہو،  کا تذکرہ کرنے کے لئیے، جیسے:
پیر  سے آفس صبح کے 8  بجے کھلیں گے۔

Offices will open at 8 am from Monday.

کراچی ایکسپریس یہاں شام کے 4  بجے پنہچے گی۔

Karachi Express will reach here at 4 pm.

  • کسی وعدے (promise)  یا قصد (resolve)  کے اظہار کے لئیے، جیسے:
میں ایک ہفتے میں تمہارا بیگ واپس کر دوں  گا۔

I will return your bag in a week.

انتظامیہ اس کی اجرت کاٹ لے گی اگراس نے کوئی اور غیر حاضری کی۔

The administration will deduct his wages if he makes any more absences.

  • کوئی پیشکش، ارادہ، تجویز دینے کے لئیے، جیسے:
اگر تم چاہو تو سلمیٰ تمہاری  حمایت کرے گی۔

Salma will support you if you want.

وہ لاہور بذریعہ ہوائی سفر جاۓ گا۔

He will go to Lahore by air.

  • کسی سے کچھ کرنے کا کہنے کے لئیے، جیسے:
کیا تم مجھے کچھ سبزیاں لا دو گے؟

Will you bring me some vegetables?

کیا آپ میرے کام کو مکمل کرنے میں میری مدد کریں گے؟

Will you assist me in completing my assignment?

Future Indefinite Tense کی پہچان

اردو میں ایسے جملوں کا اختتام   ” جاؤں گا،  کھائیں گے،   جاۓگی، ‘‘   جیسے الفاظ سے ہوتا ہے۔

Learn Future Indefinite Tense in Urdu

اس ٹینس میں جملے کیسے بنتے ہیں؟

اس Tense کے جملوں میں subject کے بعدwill  ، اس کے بعد verb اپنی base form  میں،  اور پھر باقی جملہ لگتا ہے۔  کچھ علاقوں جیسے England  میں”I”     اور “We” کے ساتھ shall کا استعمال اور باقی کے ساتھ will استعمال ہوتا ہے۔   Shall  کو زیادہ تر سوالات کرنے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے؟   دونوں طریقے صحیح ہیں، ویسے صرف will کا استعمال زیادہ ہے۔   یہ جملے دیکھیں:ـ

میں جلد لاہور جاؤں گا۔I will  go to Lahore soon.
میں اگلے ہفتے اسلام آباد جاؤں گا۔I shall go to Islamabad next week.
ہم بازار جائیں گے۔We will go to market.
ہم ایک گاڑی خریدیں گے۔We shall purchase a car.
وہ کالج میں داخلہ لے گا۔He will get admission in a college.
وہ کھیلوں میں حصہ لے گی۔She will participate in the games.
ان کا خیال ہے ہم  میچ ہار جائیں گے۔They think we will lose the match.
پاکستان یو این او کے اجلاس میں شرکت کرے گا۔Pakistan will attend the UNO meeting.

اس tense میں negative sentences کیسے بنتے ہیں؟

ان کے  negative sentences  بنانے کے لیے ،   جملے کے subject کے بعد will not اور verb کی base form لگتی ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ

Negative sentences in Future Indefinite Tense in Urdu

اگر آپ کے سامنے  جملہ Future Indefinite Tense   میں پہلے سے موجود ہو اور اسے  negative  میں تبدیل کرنا ہو تو   will  یا  shall  جو بھی ہو  اسکے بعد  not  کا اضافہ کرنے سے جملہ  negative   میں تبدیل ہو جاۓ گا۔

Learn Future Indefinite Tense in Urdu

اس tense میں interrogative sentences کیسے بنتے ہیں؟

Interrogative جملے بنانے کے لیے will کو subject سے پہلے لگایا جاتا ہے،  verb اپنی base form میں لگتا ہے اور جملے کے آخر میں  question mark (?)  لگتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:-

کیا مجھے نوکری مل جاۓ گی؟Will I get a job?
کیا ہم پہاڑ کی چوٹی تک پہنچ جائیں گے؟Will we reach the mountain peak?
کیا تم آج کی کلاس میں شرکت کروگے؟Will you attend today’s class?
کیا وہ ہمارے ساتھ شریک ہو گا؟Will he join us?
کیا وہ یہ کمرہ صاف کر دے گی؟Will she clean this room?

کچھ offer کرنے کے Interrogative   جملے بنانے کے لیے shall  کا بھی استعمال ہوتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ

کیا میں آپ کے لئیے وہ بیگ  لے لوں؟Shall I carry that bag for you?
کیا میں آپ کے لئیے کچھ دودھ لے لوں؟Shall I get some milk for you?

اگر آپ کے سامنے  جملہ Future Indefinite Tense   میں پہلے سے موجود ہو اور اسے  interrogative  میں تبدیل کرنا ہو تو جملے میں پہلے سے موجود   will  یا  shall  جو بھی ہو  ، کو اپنی جگہ سے ہٹا کر جملے کے شروع میں  subject   سے پہلے لگا دیا جاتاہے۔ باقی جملہ ویسا ہی رہتا ہے۔ اس طرح جملہ   interrogative میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

Learn Future Indefinite Tense in Urdu

انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر،  ٹینسز،  جملے کیسے بنتے ہیں، اور  انگلش ورڈز  کے معنی جاننے کے لئیے نیچے  search  کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ  لکھیں اور  search   کے نشان کو کلک کریں۔

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors