Future Continuous Tense in Urdu
Future Continuous Tense in Urdu. Future Progressive Tense explained in Urdu with examples. Tenses are described on this website in easy Urdu. This article on Future Continuous Tense explains the rules in Urdu. See Future Continuous Tense examples in Urdu and English. We hope this will help you to learn English from Urdu.
اس مضمون میں Future Tense کی دوسری شاخ Future Continuous Tense جسے Future Progressive Tense بھی کہا جاتا ہے، تفصیل سے روشنی ڈالی جاۓ گی۔ ہم جانیں گے کہ Future Continuous Tense زمانے کی کس حالت کو بیان کرتا ہے، اس کے جملوں کی کیا پہچان ہے، اس tense میں جملے کیسے بناۓ جاتے ہیں۔ اس tense میں negative sentences اور interrogative sentences کیسے بنتے ہیں؟ یہ سب کچھ ہم انگلش مثالوں سے سمجھیں گے اور ساتھ ساتھ ان مثالوں کا اردو ترجمہ بھی دیکھتے جائیں گے۔ اس مضمون پر ہماری یہ ویڈیو وبھی دیکھیں۔
Future Continuous Tense کسے کہتے ہیں؟
زمانہ مستقبل میں جاری رہنے والے کام کا اظہار Future Continuous Tense کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ یعنی ایک تو وہ کام آنے والے وقت میں ہوگا ، دوسرے وہ جاری رہے گا۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
Future Continuous Tense کی پہچان
Present Continuous Tense کے جملوں کی پہچان یہ ہے کہ اردو میں ان جملوں کا اختتام ’’رہا ہوں، رہے ہیں، رہے ہو، رہا ہے، رہی ہے اور رہے ہیں‘‘ جیسے الفاظ سے ہوتا ہے۔ اوپر دی گئی ٹیبل میں جملوں کا اردو ترجمہ دیکھیں۔ تمام جملوں کا اختتام ایسے ہی الفاظ سے ہو رہا ہے۔
Learn Future Continuous Tense in Urdu
اس ٹینس میں جملے کیسے بنتے ہیں؟
Future Continuous Tense کے جملوں کی پہچان یہ ہے کہ اردو میں ان جملوں کا اختتام ’’رہا ہو گا، رہے ہوں گے، رہی ہو گی‘‘ جیسے الفاظ سے ہوتا ہے۔ انگلش میں اس Tense کے جملوں میں will be going…, shall be reading…, will be coming…, جیسے words استعمال ہو رہے ہوں گے۔ یہ مثالیں دیکھیں اور ان میں بلو کلر میں دکھاۓ گۓ الفاظ پر غور کریں:ـ
I will be meeting my parents on coming Monday. | میں پیر کے دن اپنے والدین سے مل رہا ہوں گا۔ |
We shall be surveying the market next week. | ہم اگلے ہفتے مارکیٹ کا جائزہ لے رہے ہوں گے۔ |
You will be flying to Dubai soon. | تم جلد دبئی پرواز کر رہے ہوں گے۔ |
You will be attending the seminar on March 15. | تم 15 مارچ کو سیمینار میں شرکت کر رہے ہو گے۔ |
He will be travelling to northern areas in the coming days. | وہ آنے والے دنوں میں شمالی علاقوں کو سفر کر رہا ہو گا۔ |
She will be enjoying at the beach this evening. | وہ آج شام ساحل پر لطف اندوز ہو رہی ہو گی۔ |
Pakistanis will be selecting a new primeminister in the coming elections. | آنے والے انتخابات میں پاکستانی ایک نیا وزیرآعظم چن رہے ہونگے۔ |
They will be watching a movie. | وہ ایک فلم دیکھ رہے ہوں گے۔ |
Future Continuous Tense میں جملے کیسے بنتے ہیں؟
اس زمانے کے جملےبنانے کے لئیے subject کے بعد will be اور verb کی base form میں ing کا اضافہ کیا جاتا ہے، یعنی main verb کو present participle form میں لگایا جاتا ہے۔ I اور we کے ساتھ shall be بھی لگایا جا سکتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
I will be flying to Germany next month. | میں اگلے مہینے جرمنی کو پرواز کر رہا ہوں گا۔ |
We shall be participating in the national games. | ہم قومی کھیلوں میں حصہ لے رہے ہوں گے۔ |
You will be appearing in the examination. | تم امتحان میں شرکت کر رہے ہوگے۔ |
He will be attending the court. | وہ عدالت میں حاضر ہو رہا ہو گا۔ |
She will be studying a book. | وہ ایک کتاب کا مطالعہ کر رہی ہوگی۔ |
The police will be chasing the thieves. | پولیس چوروں کا پیچھا کررہی ہو گی۔ |
They will be playing football. | وہ فٹ بال کھیل رہے ہوں گے۔ |
Learn Future Continuous Tense in Urdu
اس tense میں negative sentences کیسے بنتے ہیں؟
Future Continuous Tense میں Negative Sentences بنانے کے لئیے subject کے بعد “will not be” یا “shall not be” لگایا جاتا ہےاور main verb کو present participle form یعنی verb کی base form میں”ing” کا اضافہ کر کے لگایا جاتا ہے اور پھر باقی جملہ آتا ہے۔ اگر جملہ پہلے سے future continuous tense میں موجود ہو تو will اور be کے درمیان not کا اضافہ کیا جاتا ہے۔باقی جملہ ویسا ہی رہتا ہے۔ اس سے پہلے دکھائی گئی مثالوں کے negative sentences اس طرح بنیں گے:ـ
I will not be flying to Germany next month. | میں اگلے مہینے جرمنی کو پرواز نہیں کر رہا ہوں گا۔ |
We shall not be participating in the national games. | ہم قومی کھیلوں میں حصہ نہیں لے رہے ہوں گے۔ |
You will not be appearing in the examination. | تم امتحان میں شرکت نہیں کر رہے ہوگے۔ |
He will not be attending the court. | وہ عدالت میں حاضر نہیں ہو رہا ہو گا۔ |
She will not be studying a book. | وہ ایک کتاب کا مطالعہ نہیں کر رہی ہوگی۔ |
The police will not be chasing the thieves. | پولیس چوروں کا پیچھا نہیں کررہی ہو گی۔ |
They will not be playing football. | وہ فٹ بال نہیں کھیل رہے ہوں گے۔ |
اس tense میں interrogative sentences کیسے بنتے ہیں؟
Future Continuous Tense میں Interrogative Sentences بنانے کے لئیے will یا shall کو جملے کے شروع میں لگایا جاتا ہے، پھر جملے کا subject آتا ہے، پھر be آتا ہے۔ اس کے بعد main verb کو present participle form یعنی verb کی base form میں “ing” کا اضافہ کر کے لگایا جاتا ہے اور پھر باقی جملہ آتا ہے۔ جملے کے آخر میں سوالیہ نشان (?) لگا دیا جاتا ہے۔ اگر جملہ پہلے سے future continuous tense میں موجود ہو تو جملے میں پہلے سے موجود will یا shall جو بھی موجود ہو، کو اپنی جگہ سے ہٹا کر جملے کے شروع میں لگا دیا جاتا ہے۔ جملے میں اور کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی ہے۔ البتہ جملے کے آخر میں سوالیہ نشان ضرور لگایا جاتا ہے۔
اس سے پہلے دکھائی گئی مثالوں کے interrogative sentences اس طرح بنیں گے:ـ
Will I be flying to Germany next month? | کیا میں اگلے مہینے جرمنی کو پرواز کر رہا ہوں گا؟ |
Shall we be participating in the national games? | کیا ہم قومی کھیلوں میں حصہ لے رہے ہوں گے؟ |
Will you be appearing in the examination? | کیا تم امتحان میں شرکت کر رہے ہوگے؟ |
Will he be attending the court? | کیا وہ عدالت میں حاضر ہو رہا ہو گا؟ |
Will she be studying a book? | کیا وہ ایک کتاب کا مطالعہ کر رہی ہوگی؟ |
Will the police be chasing the thieves? | کیا پولیس چوروں کا پیچھا کررہی ہو گی؟ |
Will they be playing football? | کیا وہ فٹ بال کھیل رہے ہوں گے؟ |