Learn English Sentence Structure in Urdu

Learn how to make English sentences. Sentence formation and sentence structure explained in Urdu. Basic sentence structure, and basic sentence pattern explained in this video in Urdu. Types of sentence structures, sentence parts, described with sentence structure examples.

When we communicate verbally or in writing, we use words and  sentences. Sentences may by short, very short, long and very long. In countries where English is the de facto official language and regional languages are the languages of the people, it is necessary to understand and learn about English sentence structure in regional languages and in our case – Urdu. Here, we will teach in easy Urdu language as to what is a sentence?  How is it formed? Importance and application of grammar in making sentence structures and the kinds of sentences.

انگریزی جملے بنانا اردو زبان میں سیکھیں

اِس صفحے پر آپ نیچے بیان کیے گۓ topics کے بارے میں جانیں گے۔  ان topics  پر براہ  راست جانے کے لیے انہیں کلک کریں:-

اِس کے علاوہ آپ  sentences  سے متعلق مندرجہ ذیل صفحات پر کلک کر کے براہ راست جا سکتے ہیں:-

Declarative sentences

Interrogative Sentences

Imperative Sentences

Exclamatory Sentences 

◊ Daily use English Urdu Sentences روزانہ استعمال کے انگریزی جملے

◊ Sentences on Shoppingشاپنگ میں استعمال ہونے والے جملے

◊ Sentences on Travelling and Eatingسفر  اور کھانےمیں استعمال ہونے والے جملے

◊ Sentences on Healthصحت سے متعلق جملے

◊ Sentences on Educationتعلیم  سے متعلق جملے

◊ Sentences on Mannersتہذیب اور آداب سے متعلق جملے

◊ Sentences on Sportsکھیلو ں سے متعلق جملے

◊ Miscellaneous Sentences  مختلف موقعوں پر استعمال ہونے والے جملے

جب ہم کسی سے کوئی بات چیت کرتے ہیں تو الفاظ اور جملے استعمال کرتے ہیں۔ ان الفاظ اور جملوں کے بنانے کے طریقے سمجھنے کی تلاش میں آپ یہاں پہنچے ہیں۔ یہی وہ موقعہ اور مقام ہےجہاں آپ صھیح طرح سے انگریزی بولنا اور لکھنا سیکھ سکتے ہیں۔ آپ کو مناسب وقت دینا ہوگا، دل لگا کر کوشش کرنی ہوگی۔ ہماری بھی پوری کوشش ہوگی کہ ہم آپکو آسان لفظوں میں  انگریزی بولنا  اور لکھنا سکھائیں۔

انگریزی جملے بنانا سکھانے سے پہلے آپکو  گرامر سے واقفیت کرائی گئی ہے۔ اب تک آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ جملے میں شامل الفاظ گرامر کے لحاظ سے انگریزی کی  part of speech  کی کس  category سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں جملے میں کس مقام پر لگنا چاہیئے۔  جو حضرات براہ راست یہاں تک پہنچ گۓ ہیں انہیں چاہیے کہ آگے بڑہنے سے پہلے ہمارے گرامر سیکشن کو اچھی طرح سے سمجھ لیں کیونکہ بغیر گرامر کی سمجھ کے آپ جملے نہیں بنا سکتے۔

جملےبنانا سیکھنے کے ساتھ ساتھ  اپنے الفاظ کے ذخیرے (vocabulary)  میں اضافہ کرتے رہیں۔ ہم نے بھی آپکی مدد کے ؒیے ایک vocabulary section  بنا یا ہے، اسے ضرور وزٹ کریں، ہماری تیار کردہ  videos  دیکھیں۔ جملے بولنے اور لکھنے کی بہت بہت practice  کریں۔ اپنی دلچسپی کی انگریزی  کتابیں، ر سالے اور اخبار پڑہیں، خاص طور پر انگریزی اخباروں کے اداریے editorial پڑہیں اور ان میں سے مشکل الفاظ  انڈرلائین کر کےالگ جگہ پر لکھ لیں۔ ان کے معنی معلوم کریں اور اپنی  vocabulary list بنائیں۔ پھر ان الفاظ کو بار بار دہراتے رہیں اور جملوں میں استعمال کریں۔ اپنی پسند کی movies  دیکھیں، غور سے جملے سنیں، مطلب سمجھیں اور ان جملوں کو بولنے اور لکھنے میں استعمال کریں۔ آپ نے ان   تمام بتائی ہوئی باتوں پر ایک ساتھ آہستہ آہستہ عمل کرنا ہے۔

انگلش جملے کیسے بنتے ہیں،   پر ہماری یہ ویڈیو ضرور دیکھیں۔

Sentence کسے کہتے ہیں؟

کسی بھی زبان میں بولنے اور لکھنے کے لیے جملے(sentence) کا استعمال ہوتا ہے اور لفظ  (word)  اس کی بنیادی اکاٰئی ہوتا ہے۔ Words  کا ایسا مجموعہ جو معنی خیز ہو   sentence   کہلاتا ہے۔ Sentence  کی کئی قسمیں ہیں، جیسے بیانیہ، سوالیہ اور انکاریہ۔ sentence بنانے کے کچھ قواعد ہیں جن کے بارے میں آگے چل کر ہم تفصیل سے بات کریں گے۔

نیچے کچھ اردو جملوں کا انگریزی میں ترجمہ اردو کے جملوٰں کے انداز میں کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

She school going is

وہ اسکول جا رہی ہے

I meal eating am

میں کھانا کھا رہا ہوں

He science of lesson reading is

وہ سائنس کا سبق پڑھ رہا ہے

کیا یہ جملے صحیح ہیں؟   ہرگز نہیں!   یہ الفاظ کا بے ہنگم مجموعہ تو ہیں مگر جملے نہیں۔ کیوںکہ انگریزی زبان کے لحاظ سے یہ الفاظ صحیح ترتیب میں  نہیں ہیں۔صحیح جملے درج ذیل ہیں:-

.She is going to school

.I am eating meal

.He is reading a science lesson

آگے چل کر ہم جانیں گے کہ  sentence  کے کون کون سے حصے ہوتے ہیں اور یہ کیسے بنتے ہیں؟

Learn about English sentence structure in Urdu

Sentence میں part of speech کی اہمیت

آگے بڑہنے سے پہلے یہ جان لیں کہ انگریزی میں صحیح جملے بنانے کے لیے Parts of Speech کا  جاننا اور سمجھنا بہت ضروری ہے۔  ایک  sentence میں ہر word  پارٹز آف اسپیچ کی کسی نہ کسی کیٹیگری سے تعلق رکھتا ہے جو بتاتا ہے کہword سے کیا کام لینا ہے اور sentence میں اس کی جگہ کہاں بنتی ہے۔ہمارے Grammar سیکشن کے سب مینو میں Parts of Speech کا سیکشن موجود ہے جس کو دھیان سے پڑھنے اور سمجھنے کے ضرورت ہے۔ اگر آپ براہ راست یہاں پہنچ گۓ ہیں تو آگے بڑہنے سے پہلے Grammar Section میں موجود  parts of speech کو اچھی طرح سمجھ لیں۔

نا مکمل جملے بولے تو جا سکتے ہیں مگر لکھے نہیں جا سکتے

بولی جانے والی انگریزی میں، خاص طور پر مختصر جواب دیتےہوے، ہم نا مکمل sentences   بول سکتے ہیں، جیسے:- 

"We saw a movie last night”, "Really? Which one?”

"King Kong Returns”, "Was it good?”

"Not bad, but my sister did not like it.”

یہ جملے نا مکمل ہیں مگر بولنے کے لحاظ سے صحیح ہیں۔  با قاعدہ لکھی جانے والی انگریزی میں ہمیں مکمل  sentences  لکھنے چاہییں۔

Learn about English sentence structure in Urdu

Sentence Structures(جملوں کے مختلف حصے)

جملے کیسے بنتے ہیں، کے بارے میں جاننے سے پہلے جملوں کے مختلف حصوں کے بارے میں جاننا ضروری ہے۔

ویسے تو گرامر کے لحاظ سے sentence  میں شامل الفاظ کسی نہ کسی part of speech  سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی مخصوص جگہیں ہیں، لیکن   sentence کے structure  کو ایک اور انداز سے بھی دیکھا جا تا ہے۔ ایک  sentence   مندرجہ ذیل میں سے  کچھ عناصر elements   پر مشتمل ہوتا ہے:-

Subject: انگریزی میں بیانیہ جملوں (affirmative sentences) کا آغاز subject  سے ہوتا ہے۔ یہ noun  یا pronoun ہوتا ہے۔ جملہ اس ہی کے بارے میں ہوتا ہے، جیسے:-

.Aslam is reading a book

.Khalid is playing cricket

.She is writing a letter

ان جملوں میں سرخ الفاظ  subject  ہیں جو کام (action ) کر رہے ہیں۔ جن کے بارے میں یہ جملے ہیں۔

Object: جس پر subject  کام کرتا ہے یعنی جو action وصول کرتا ہے، وہ  object  کہلاتا ہے۔ اوپر دیے ہوے جملوں میں انڈر لائین الفاظ  object   ہیں۔

Direct Object اور Indirect Object:-

جملوں میں اکثر  ایک سے زیادہ object ہوتے ہیں۔ ان میں سے direct تعلق والے object کو   direct object  اور دوسرے object کو  indirect object  کہتے ہیں۔

I bought some flowers for my mother.

He gave me a book.

She told her son a story.

پہلے جملے  میں flowers کا subject  سے direct تعلق ہے اس لیے یہ direct object  ہے۔ mother  ایک اور object ہے مگر  subject  سے براہ راست تعلق نہیں ہے اس لیے یہ  indirect object ہے۔دوسرے جملے میں book ایک direct object اور me ایک  indirect object  ہے۔  تیسرے جملے میں son ایک direct object اور story ایک indirect object  ہے۔ 

Object Complement: یہ object  کے بارے میں مزید بتاتا ہے۔ اسے indirect object سے confuse  نہیں کرنا چاہیے، جیسے:-

Examples of direct object in Urdu

ان جملوں  میں نیلے الفاظ   object ہیں جب کہ سرخ الفاظ ہمیں object کے بارے میں مزید بتا رہے ہیں نہ کہ الگ سے کوئی دوسرا object ہیں۔ یہاں سرخ  الفاظ  object complement  ہے

Learn about English sentence structure in Urdu

Subject Phrase:-

 ایک سے زیادہ الفاظ پر مشتمل  subject  کو  subject phrase  کہتے ہیں۔ انگریزی میں ایک سے زیادہ الفاظ پر مشتمل  subject  اکثر استعمال ہوتے ہیں، جیسے:-

Students who work hard get higher marks.

A flying object struck the airplane.

Subject Complement: جن جملوں میں verb کا کام action  دکھانا نہیں ہوتا  اور verb  ایک linking verb  کے طور پر استعمال ہو رہا ہو تو verb کے بعد آنے والے adjective یا  noun phrase کو  subject compliment  کہتے ہیں۔ Verb کے بارے میں جاننے کے لیے ہمارا  verb  پیج وزٹ کریں۔  نیچے دیے ہوے جملوں میں بولڈ الفاظ  subject complement  ہیں۔

She became a singer in 2020.

Waheed is a motor-mechanic.

They both were fast friends.

Prepositional Phrase: جملے میں Preposition اور اس سے متعلق  noun   تک کے الفاظ  prepositional phrase  کہلاتے ہیں، جیسے:-

.He put the pen on the table

.Ahmed went to the market

Adverbial: یہ ایسا لفظ یا الفاظ کا  group  ہوتا ہے  جو ہمیں verb  کے بارے میں why, how, where  اور when  جیسی حالتوں کا بتاتا ہے۔ یہ adjective, verb اور  جملے کے بارے ہیں  ( modify کرتا ہے)مزید  بتاتا ہے۔ کسی بھی adverb  کی طرح، adverbial  ایک جملے میں مختلف جگہوں پرلگ سکتا ہے :-

۔My sister usually visits on Sundays

.Yesterday, I ran a marathon

.I always run well in the heat

.Mr. Shehzad is in the auditorium

I handed the baton quickly to the next runner

.I have never won a race

.Waleed sang very well today

Sentence کیسے بنتے ہیں؟

Sentence کا آغاز capital letter سے ہوتا ہے

Sentences بڑے حروٖف یعنی Capital letters جیسے A, B, C, D, E سے شروع ہوتے ہیں اور فل اسٹاپ، سوالیہ نشان یا exclamation mark "!” پر ختم ہوتے ہیں۔ جیسے:-

.I am reading a book

?What is your name

!She hates you

Sentence بنانے کے عام pattern

Subject verb patterns in Urdu

Learn about English sentence structure in Urdu

Subject + Verb

انگریزی میں  مختصر ترین جملے subject  اور verb  پر مشتمل ہوتے ہیں. ان جملوں میں object نہیں ہوتا  :-

Aslam  reads.

.Khalid plays

.She  writes

ان جملوں میں سرخ رنگ میں دکھاۓ گۓ  الفاظ  subject ہیں  اور subject  کے بعد  verb  ہیں۔مختلف  parts of speech  کے الفاظ جملوں میں اضافہ کرنے کے لیے verb  کے بعدلگاۓ جا سکتے ہیں۔ ان میں adverb لگایا جا سکتا ہے، جیسے Aslam reads slowly  یا کچھ اور لگایا جا سکتا ہے یا  Aslam reads slowly without specs.

Subject + Verb + Object

انگریزی میں یہ  پیٹرن(Subject+Verb+Object) سب سے زیادہ عام ہے۔

ان جملوں میں اپنی ضرورت کے مطابق اضافہ کیا جاسکتا ہے۔object ایک سے زیادہ بھی ہو سکتے ہیں۔ دونوں object ڈایریکٹ بھی ہوسکتے ہیں، ایک  direct اور ایک indirect بھی ہو سکتا ہے۔ Direct  Object  اور  Indirect Object  آگے پیچھے ہو سکتے ہیں۔

.Aslam is reading a book

.Khalid plays cricket and football

.She wrote a letter with a pencil

Learn about English sentence structure in Urdu

Subject + Verb + Adjective

.He is handsome

.She is beautiful

.Ahmed is a tall boy

Subject + Verb + Adverb

.Shakeel walked away

.He runs fast

.She ran quickly down the path

Subject + Verb + Noun

Ahmed is a Professor

Karachi is a big city

The Indus River is the main river of Pakistan

  • Sentences  زیادہ تر subject   یا    subject phrase  سے شروع ہوتے ہیں اور اسکے بعد verb  لگتا ہے۔ عام طور پر  adverbs, adjectives , objects  ورب کے بعد لگتے ہیں مگر ضرورت کے مطابق صحیح معنی دینے کے لیے ان کو آگے پیچھے لگایا جاتا ہے۔انگریزی میں کوئی hard and fast rules نہیں ہیں۔ اصول ضرور ہیں، زیادہ تر ان پر عمل بھی ہوتا ہے مگر اصول سے ہٹ کر بھی جملے بنتے ہیں۔ آپ جتنی زیادہ  practice کریں گے، جتنے زیادہ جملے دیکھیں گے اور سمجھیں گے اتنا ہی عبور آپ حاصل کریں گے۔
  • Sentences  میں الفاظ کو ایک ترتیب میں رکھیں۔ اوپر مختلف  patterns  بیان کیے گۓ ہیں۔ جملے ان کے مطابق بنائیں۔ ان میں ضرورت کے مطابق ردوبدل ہر وقت ممکن ہے۔

Learn English sentence structure in Urdu

  • Parts of Speech ہمیشہ ایک لفظ تک محدود نہیں ہوتے ہیں۔  Verb , Subject اور  Object  اکثر ایک سے زیادہ الفاظ پر مشتمل ہوتے ہیں۔ ان سے  confuse نہ ہوں۔ مکمل جملے کے  structure  پر نظر رکھیں۔ مثلاً ، نیچے دیا ہوا جملہ  دیکھیں:-

People who vote in the elections hope that their candidate wins.

      • اوپر دیا ہوا جملہ 2 clauses  پر مشتمل ہے۔ پہلی  clause کا آغاز ایک subject phrase سے ہو رہا ہے جو 6 الفاظ پر مشتمل ہے۔
      •  
      • اس ہی طرح verb بھی کبھی ایک لفظ ہوتا ہے اور کبھی ایک سے زیادہ الفاظ verb  میں شامل ہوتے ہیں۔ نیچے دی ہوئی مثالیں دیکھیں:-

.Aslam plays hockey

.Aslam is playing hockey

.Aslam has been playing hockey

  • کچھ جملوں میں clauses    کے علاوہ   phrases    کا بھی استعمال ہوتا ہے۔  Phrase   الفاظ کا ایسا گروپ ہوتا ہے جو کچھ معنی رکھتا ہے مگر اس میں subject  اور verb   نہیں ہوتا ہے۔ نیچے دیے گۓ جملوں میں سرخ رنگ میں دکھاۓ گۓ حصے   phrase  ہیں:-

.Abid has still to recover from the effects of fever

.Today’s movie was more interesting than the last one

.The girl acted as beautifully as a superstar

  • Compound اور complex sentences  میں ایک سے زیادہ  clauses  ہوتی ہیں۔ ان میں ہر  clause  میں  اوپر دیے ہوے  sentence formation pattern دہراۓ جا تے ہیں۔

I prepared dinner and my mother brought some fruits.

اس جملے میں دو   clauses کو  "conjunction) "and) سے جوڑا گیا ہے۔  دونوں میں Subject+Verb+Object  والے pattern  کو الگ الگ استعمال کیا گیا ہے۔

Learn about English sentence structure in Urdu

  • اگر  sentence  کا آغاز  there  یا  here  سے ہو تو   subject  کو   verb کے بعد لگایا جاتا ہے۔ نیچے دیے ہوے جملوں میں  سرخ الفاظ  subject ہیں اور نیلے الفاظ  verb  ہیں:-

۔There is a problem with the balance sheet
۔Here are the papers you requested

Subject Verb Agreement

اس کا تذکرہ پہلے بھی verb section میں ہو چکا ہے مگر subject کی مناسبت سے  دوبارہ اس موضوع پر  سرسری بات کی جا رہی ہے۔Sentence  بناتے وقت subject اور verb کا میچ ہونا بہت ضروری ہے۔  Subject اور  verb کو تعداد (number) میں ایک جیسا ہونا چاہئیے یعنی subject  اگر singular ہوگا تو verb  بھی  singular والا ہو گا اور subject  اگر plural ہو گا تو  verb  بھی plural  والا ہوگا:-

.The dog growls when he is angry


.The dogs growl when they are angry

Subject Verb Agreement کے بارے میں مزید واقفیت کے لیے ہمارے verb section  کو وزٹ کریں۔

Parallel Structures

اکثر  sentences ایک سے زیادہ حصوں  (clauses) اور (fragments)پر مشتمل ہوتے ہیں.  ان clauses  کا structure ایک جیسا ہونا ضروری ہے۔ ایک sentence کی ہر  clause  میں ایک جیسے الفاظ، ایک جیسے  verb,  اور ایک جیسے person  استعمال ہونے چاہئیں۔  نیچے دی ہوئی مثال دیکھیں:-

1. Verb forms ایک جیسی ہونی چاہیئں۔

Olympic players usually like practicing, competing, and to eat light foods.     (incorrect)

اوپر کے sentence میں شروع میں  دو gerunds   استعمال ہوے ہیں جب کہ تیسری جگہ "to eat” infinitive  استعمال ہوا ہے۔ یہ ٖغلط ہے۔  to  eat کی جگہ eating  استعمال ہونا چاہیۓ۔ اس جملے میں تمام gerund یا تمام infinitives  استعمال ہونے چاہییں، جیسے:-

Olympic players usually like practicing, competing, and eating  light foods.

OR

Olympic players usually like to practice, compete, and eat light foods.

 آخری جملے میں  to کو دہرانے کی ضرورت نہیں ہے کیوںکہ یہ ایک جیسی form ہے۔

Learn English sentence structure in Urdu

We enjoy relaxing and like to sit out in the sun.      (incorrect)

We enjoy relaxing and sitting out in the sun.       (correct)

Rashid likes runningwalking and outdoor activities.    (incorrect)

Rashid likes runningwalking and being active.     (correct)

.My parents said to get a good education and not settle for less (incorrect)

My parents said to getgood education and not settle for less.   (correct)

2. Tenses ایک جیسے ہونے چاہیئں۔

She writes a letter and mailed it to the school. (incorrect)

   پہلا ورب present simple ہے جبکہ دوسرا ورب past simple ہے، جو غلط ہے۔

She wrote a letter and mailed it to the school.  (correct)

3. تمام nouns یا تو singular ہوں یا plural ہوں۔

Public transit such as buses or a train can help reduce air pollution.     (incorrect)

اس جملے میں ایک noun پلورل ہے اور ایک سنگیولر ہے جو غلط ہے۔ صحیح جملہ نیچے درج ہے:-

Public transit such as buses or trains can help reduce air pollution.  (correct)

4. غیر ضروری repetition  نہیں ہونی چاہیۓ.

They argued not only about the article, but they argued also about the review.     (incorrect)

صحیح جملہ نیچے  ہے:-

They argued not only about the article but also about the review.  (correct)

Types of Sentences

Sentences کی چار  types  ہیں:-

◊ Simple sentences

◊ Compound sentences

◊ Complex sentences

◊ Compound-complex sentences

Simple Sentences

انگریزی میں سب سے آسان جملے  simple sentences ہوتے ہیں کیوںکہ یہ صرف ایک  clause پر مشتمل ہوتے ہیں۔ Clause الفاظ کا ایسا مجموعہ  ہوتا ہے جس میں ایک subject اور verb  ضرور ہوتا ہے، اور یہ ایک مکمل خیال کا اظہار کرتی ہے  یعنی مکمل معنی دیتی ہے۔  جب کوئی clause  کسی دوسری clause پر دارومدار کیے بغیر  مکمل معنی دے تو اسے  Independent Clause  کہتے ہیں۔ Simple sentences  میں کیوںکہ ایک  clause  ہوتی ہے، اس لیے یہ clause ہی مکمل sentence ہوتی ہے:-

.She is going to school

.I like to play Cricket

.Mathematics is my favorite subject

اوپر دیے ہوے جملے simple sentences ہیں۔ یہ سب ایک  clause پر مشتمل ہیں۔ ان میں ایک subject  (سرخ الفاظ)، verb اور ایک object ( نیلے الفاظ) ہے۔

Compound Sentences

Compound sentence میں کم سے کم دو independent clauses ہوتی ہیں جن کو  conjunction کے ذریعے جوڑا جاتا ہے۔  Conjunction کے بارے میں ہم تفصیل سے grammar section میں پڑھ  چکے ہیں۔

.She ran to the school, but the school was closed

Waheed has purchased school uniform and he will attend the .school tomorrow

.Asim fell down from the stairs and he was seriously injured

اوپر دیے ہوے تینوں جملوں میں دو دو independent  clauses  ہیں جو انڈر لائین کر کے دکھائی گئی ہیں۔ یہ مکمل معنی رکھتی ہیں۔ اگر conjunction والے الفاظ ہٹا دیے جائیں تو پھر بھی  یہ  clauses الگ الگ مکمل معنی دیں گی۔

Learn English sentence structure in Urdu

Complex Sentences

Complex sentences کم سے  کم ایک independent clause  اور ایک subordinating clause  پر مشتمل ہوتے ہیں جنہیں ایک subordinating conjunction  سے جوڑا جاتا ہے۔

.You will not do well if you refuse to study

اس جملے میں دو  clauses  ہیں جنہیں انڈر لائین کر کے دکھایا گیا ہے۔ پہلی کلاز You will not do wellایک independent clause ہے جو مکمل معنی دے رہی ہے جبکہ دوسری کلاز you refuse to study نا مکمل معنی دے رہی ہے۔ یہ مکمل معنی صرف اس صورت میں دے سکتی ہے  اگر اسکو پہلی clause  کے ساتھ  if کے ذریعے ملا کر پڑہا جاۓ۔

complex sentences میں independent clause کو  main clause بھی کہتے ہیں۔اوپر والے جملے میں پہلی clause جو independent clause ہے اس جملے کی main clause  ہے کیوںکہ جملے کا دارومدار اس ہی clause  پر ہے۔ ایسی clause جو  کسی دوسری  clause پر depend کرے یعنی مکمل معنی صرف اس صورت میں دے جب اسے دوسری clause کے ساتھ ملا کر پڑہا جاۓ جیسا کہ اہپر والی مثال میں آخری clause  ہے، تو ایسی clause کو subordinating clause کہتے ہیں۔

complex sentences میں clauses کو جوڑنے کے لیے subordinating conjunctions استعمال ہوتے ہیں۔ compound sentences میں عام conjunction ( جیسے and, but, so, yet, for, or, nor) استعمال ہوتے ہیں جب کہ  complex sentences میں استعمال ہونے والے  subordinating clauses یہ ہیں:-

after, although, as, as long as, as soon as, because, before, even if, if, in order to, in case, once, that, though, until, unless, when,whenever, wherever, while

Complex Sentences  کی کچھ مثالیں دیکھیں:-

We missed our plane because we were late.

Our dog barks when she hears a noise.

He left in a hurry after he got a phone call.

Do you know the man who is talking to Samina?

complex sentences ایسی clauses پر بھی مشتمل ہو سکتے ہیں جن ہیں دونوں  clauses الگ الگ مکمل معنی دے رہی ہوں مگر ان میں سے ایک clause اہم ہوتی ہے اور دوسری clause مکمل معنی دینے کے لیے اہم clause پر depend کرتی ہے، جیسے:-

The train left the station as soon as I reached the railway station.

.Unless he finished his homework, Aslam was not allowed to play

۔I hate him because he is a characterless person

ان جملوں میں سرخ  الفاظ  independent clause  کا حصہ ہیں  جبکہ انڈر لائین الفاظ subordinating clause  کا حصہ ہیں۔

Compound Complex Sentences

اس قسم کے جملے بنانا ذرا مشکل  ہوتا ہے۔ ان میں کم از کم دو ( 2 ) independent clauses اور ایک   یا ایک سے زیادہ  dependent clause   (یا subordinate clause) ہوتی ہے:-

Since the school was closed, Shazia ran home and her mother made her some breakfast.

 یہ جملہ subordinate clause سےشروع ہوا ہے  اور بعد میں دو (2)  independent clauses ہیں۔ کچھ مزید جملے نیچے درج ہیں:-

Shakeel didn’t come because he was ill so Shazia was not happy.

He left in a hurry after he got a telephonic message but he came back ten minutes later.

Learn English sentence structure in Urdu

Kinds of Sentences

انگریزی میں جملے کئی طریقوں سے بنتے ہیں جن سے ہم اپنی بات کا اظہار موثر انداز میں کر سکتے ہیں۔ مختلف باتوں کو مختلف انداز میں بیان کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ کوئی مثبت عام بات  چیت  ہوتی ے۔ کوئی سوال پوچھ رہا ہوتا ہے۔ کوئی انکار کر رہا ہوتا ہے۔ کوئی غصے میں کچھ کہتا ہے۔ کوئی کچھ غمزدہ بات کرتا ہے۔ غرض یہ کہ زندگی میں جتنی کیفیتوں کا سامنا ہوتا ہے ان میں سے ہر بات کو  صحیح طرح بیان کرنے کا ایک الگ انداز ہوتا ہے جن کے لیے مخصوص قسم کے جملے استعمال ہوتے ہیں۔

Sentences کی  مندرجہ ذیل   چار (4) قسمیں   ہیں۔

Declarative sentences

Interrogative Sentences

Imperative Sentences

Exclamatory Sentences 

ان چاروں قسموں میں positive  اور negative  sentences ہوتے ہیں۔  Negative Sentences کو ہم الگ سیکشن میں پڑہیں گے۔  اوپر بیان کی گئی قسموں کی تفصیل جاننے کے لیے  انہیں کلک کریں۔

Learn English sentence structure in Urdu

عام بول چال کے English sentencesاردو ترجمے کے ساتھ

ہم نےآپ کے لیے عام بول چال میں استعمال ہونے والے  sentences  کا ذخیرہ جمع کیا ہے جنہیں مختلف  categories  کے مطابق یہاں پیش کیا جا رہا ہے۔ آپ اپنی ضرورت کےمطابق نیچے دی ہوئی  categories  کو کلک کر کےیہ جملے دیکھ سکتے ہیں۔

ایسے خواتین و حضرات جو گرامر پر پہلے سے عبور رکھتے ہوں یا کسی بھی وجہ سےگرامر کو تفصیل سے پڑہے بغیر انگریزی کو بہتر کرنا چاہتے ہیں وہ ان جملوں کی خوب  practice کر کے اس قابل ہو سکتے ہیں کہ انگریزی میں بات چیت کر سکیں۔ لیکن اس کے لیے ان جملوں کو غور سے پڑہنا اور سمجھنا ہوگا۔ ایسے مزید جملے بنانے ہوں گے جس کے لیے بہت practice کرنے کی ضروری ہے۔ ویسے، اچھی انگریزی لکھنے کے لیے گرامر کا جاننا بہت ضروری ہے۔

Daily use English Urdu Sentences روزانہ استعمال کے انگریزی جملے

Sentences on Shoppingشاپنگ میں استعمال ہونے والے جملے

Sentences on Travelling and Eatingسفر  اور کھانےمیں استعمال ہونے والے جملے

Sentences on Healthصحت سے متعلق جملے

Sentences on Educationتعلیم  سے متعلق جملے

Sentences on Mannersتہذیب اور آداب سے متعلق جملے

Sentences on Sportsکھیلو ں سے متعلق جملے

Miscellaneous Sentences  مختلف موقعوں پر استعمال ہونے والے جملے

Learn English sentence structure in Urdu

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors