Conditional sentences in Urdu | 4 types of conditional sentences

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

Conditional Sentences

Learn the use of conditional sentences in Urdu.    In order to improve your English,  learn how the sentences are formed, and what are its types including one of the types – conditional sentences. 

جملے کئی قسم کے ہوتے ہیں۔ آسان ،  سیدھے سادھے،  ایک فقرے پر مشتمل،  بیانیہ،  انکاریہ،  سوالیہ،   یا،   ایک سے زیادہ فقروں پر مشتمل مگر آسان،  یا ایک سے زیادہ پیچیدہ فقروں پر مشتمل۔ اس  مضمون میں ہم شرطیہ جملوں کے بارے میں جانیں گے یعنی ایسے جملے جو ایک سے زیادہ فقروں پر مشتمل ہوتے ہیں جن میں ایک  مرکزی  فقرہ ہوتا ہے جب کہ دوسرے فقرے کا دارومدار مرکزی فقرے پر ہوتا ہے۔ شرطیہ جملوں (conditional sentences) میں کسی چیز کے واقع ہونا کا انحصار کچھ شرائط یعنی  conditions  پر ہوتا ہے۔ مثالوں کی مدد سے ہم سمجھیں گے کہ conditional sentences  کنہیں کہا جاتا ہے، ان کی کتنی قسمیں ہیں،  یہ کیسے بنتے ہیں،  اور ان میں علامات (punctuations) کا کیسے استعمال ہوتا ہے۔ اس موضوع پر ہماری یہ ویڈیو  بھی دیکھیں۔ 

اپنے اصل موضوع پر آنے سے پہلے ہمیں معلوم ہونا چاہئیے  کہ  sentence  کسے کہتے ہیں،  اس کی کون سی قسمیں ہیں، اور  conditional sentence سے کیا مراد ہے۔ تو سب سے پہلے جانتے ہیں کہ گرامر کے لحاظ سے  sentence  کسے کہا جاتا ہے؟

جملہ کسے کہتے ہیں؟ - ?What is a sentence

گرامر کے لحاظ سےالفاظ  کے ایسے مجموعے کو جو با معنی ہو،  یعنی کسی خیال کا  اظہار کرے،  اور اس میں ایک  subject  اور ایک  verb  ہو، جملہ (sentence)  کہلاتا ہے،   جیسے:۔
یہ ایک قلم ہے۔

This is a pen.

میں کل جلدی آؤں گا۔

I will come early tomorrow.

اس نے نیلی قمیض پہنی ہوئی ہے۔

He is wearing a blue shirt.

یہ بہت آسان جملے (simple sentences)   ہیں کیونکہ یہ ایک فقرے (clause)  پر مشتمل ہیں۔  الفاظ کا ایسا مجموعہ جس میں کم از کم ایک  subject  اور ایک  verb  ہو،  clause  کہلاتا ہے۔  آپ کے سامنے موجود  تینوں جملے ایک ایک  clause  پر مشتمل ہیں۔  ایک  clause پر مشتمل جملے  simple sentence  کہلاتے ہیں۔

Learn about conditional sentences in Urdu

Types of sentences

Sentence ایک سے زیادہ   clauses  پر مشتمل  بھی ہو سکتا ہے۔  یہ مثالیں دیکھیں:۔
اسلم ہاکی کھیلتا ہے اور واجد کرکٹ کھیلتا ہے۔

Aslam plays hockey and Wajid plays cricket.

ہم  سے ہماری  پرواز رہ گئی کیونکہ ہمیں دیر ہو گئی تھی۔

We missed our flight because we were late.

اگر بارش ہوئی، تو میں آفس نہیں جاؤں گا۔

If it rains, I will not go to office.

یہ جملے ایک سے زیادہ  clauses  پر مشتمل ہیں جنہیں مختلف رنگوں میں دکھایا گیا ہے۔ ساخت کے لحاظ سے جملے مختلف نوعیت کے ہوتے ہیں۔ ایسے  sentences  جو صرف ایک  clause  پر مشتمل ہوتے ہیں Simple Sentence  کہلاتے ہیں۔  ایسے  sentence جن میں ایک سے زیادہ  clauses ہوں اور ان کا انحصار کسی دوسری  clause  پر نہ ہو compound sentence  کہلاتے ہیں، جیسا کہ آپ کے سامنے موجود پہلی مثال ہے۔    ایسے  sentences  جن میں ایک  clause  کا  انحصار دوسری  clause  پر ہو  complex sentence کہلاتے ہیں جیسا آپ کے سامنے موجود دوسری مثال ہے۔  ایسے  complex sentence  جن میں ایک  clause دوسری clause  میں موجود کسی condition  پر انحصار کرے conditional sentence  کہلاتے ہیں،  جیسا کہ تیسری  اور آخری مثال ہے۔  

Conditional Sentences

  • conditional sentences  کچھ شرائط یعنی  conditions  جیسے حقائق یا فرضی صورتحال پر مبنی  جملے ہوتے ہیں جن میں کچھ ہونے کا دارومدار کچھ conditions  پر ہوتا ہے۔ جیسے: when water reaches 100 degrees, it boils  یعنی جب پانی  100  ڈگری تک پہنچتا ہے تو یہ  کھولتا ہے،  یا  if it rains, I will take an umbrella  یعنی اگر بارش ہوتی ہے تو میں ایک چھتری لے لوں گا۔ اس قسم کے  جملوں میں ’’اگر ایسا ہو جاۓ تو یہ ہوگا‘‘  یا    ’’ جب یہ ہوگا تو ایسا ہوگا‘‘    جیسے بیانات ہوتے ہیں۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
    جب سورج غروب ہوتا ہے تو اندھیرا چھا جاتا ہے۔

    When the sun goes down, it gets dark.

    اگر آپ محنت سے مطالعہ کریں گے تو آپ اپنے امتحانات میں کامیاب ہوجائیں گے۔

    If you study hard, you will pass your exams.

    جب میں کام ختم کرلوں گا،  میں آپ کو فون کروں گا۔

    When I finish work, I will call you.

    اگر میں جادوگر ہوتا تو کچھ چیزوں کو غائب کر دیتا۔

    If I were a magician, I would make some things disappear.

    اگر آپ ٹریفک قوانین پر عمل نہیں کریں گے تو آپ کو جرمانہ کیا جائے گا۔

    If you do not follow the traffic rules, you will be penalized.

    اگر وہ وقت پر پہنچ جاتے تو جہاز میں سوار ہو جاتے۔

    Had they reached on time, they would have boarded the plane.

Types of conditional sentences in Urdu

Learn about conditional sentences in Urdu

Zero conditional sentences

عام حقیقتوں (facts)  کا اظہار کرنے والے  conditional sentences  کو  zero conditional sentence  کہا جاتا ہے۔   اس قسم کے  جملوں میں دونوں  clauses  کو  simple present tense  جسے ہم  present indefinite tense  بھی کہتے ہیں، میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
جب لوگ سگریٹ پیتے ہیں تو ان کی صحت متاثر ہوتی ہے۔

When people smoke cigarettes, their health suffers.

اگر آپ آرام کریں گے تو آپ بہتر محسوس کریں گے۔

If you rest, you will feel better.

جب بارش ہوتی ہے تو لان بھیگ جاتا ہے۔

The lawn gets wet when it rains.

اگر آپ پودوں کو پانی نہیں دیتے تو وہ مر جاتے ہیں۔

If you don’t water the plants, they die.

اگر آپ ورزش نہیں کرتے ہیں تو آپ کا وزن بڑھ جاتا ہے۔

You gain weight if you don’t exercise.

آپ غور کریں،   جملوں کی دونوں   کلازز  present indefinite tense  میں ہیں۔   اگر  if  یا when  سے شروع ہونے والی    clause   مین کلاز سے پہلے ہو تو  if  یا  when  والی کلاز کے بعد کاما لگایا جاتا ہے،  اور اگر جملہ  main clause  سے شروع ہو تو اس کے بعد کاما نہیں لگایا جاتا ہے۔ اس ہی لئیے پہلی،  دوسری،  اور چوتھی مثال میں پہلی  clause  کے بعد کاما لگایا گیا ہے۔

Learn about conditional sentences in Urdu

first conditional sentences

ایسے  conditional sentences  جن میں کسی چیز کے مستقبل میں ہونے کا امکان ظاہر کیا جاۓ لیکن مکمل یقین نہ ہو  first  conditional sentence   کہا جاتا ہے۔   اس قسم کے  جملوں میں if-clause   کو    present indefinite tense میں اور  main clause  جو کہ امکان کو ظاہر کرتی ہے،  future indefinite tense   میں بیان کیا جاتا ہے۔  یہ مثالیں دیکھیں:۔
اگر آپ توجہ مرکوز کرتے ہیں، تو آپ اپنا مقصد حاصل کر لیں گے۔

If you are focused, you will achieve your goal.

اگر آپ کچھ دوائیں لیں گے تو آپ بہتر محسوس کریں گے۔

You will feel better if you take some medicines.

اگر کل بارش نہیں ہوتی ہے تو ہم ساحل سمندر پر جائیں گے۔

If it doesn’t rain tomorrow, we will go to the beach.

اگر آپ وقت پر دفتر نہیں پہنچتے ہیں تو آپ  کی  لیٹ لگ جاۓ گی۔

You will be marked late if you do not reach the office on time.

ابھی باہر جائیں گے تو بارش میں بھیگ جائیں گے۔

If you go out now, you will get wet in the rain.

جملوں کی  if  والی کلازز  present indefinite tense  میں ہیں،  اور  امکان ظاہر کرنے والی  main clauses   کو   future indefinite tense    میں بیان کیا گیا ہے۔     if-clauses  اگر جملوں   کے شروع میں آئی ہیں تو ان کے بعد کاما لگایا گیا ہے۔

second conditional sentences

ایسے  conditional sentences  جن میں ایسی چیزوں کے ہونے کا امکان ظاہر کیا جاۓ جو مکمل غیر حقیقی ہوں یا جن کے ہونے کا امکان بالکل نہ ہو،  کو   second conditional sentence    کہا جاتا ہے۔   اس قسم کے  جملوں میں if-clause   کو    past indefinite tense   میں بیان کیا جاتا ہے اور  main clause  میں  modal auxiliary verb   جیسے  could, should, would, might  کو استعمال کیا جاتا ہے۔  یہ مثالیں دیکھیں:۔
اگر میں لاٹری جیت گیا تو میں چاند کا سفر کروں گا۔

If I won the lottery, I would travel to the moon.

اگر مجھے دوسری زندگی ملی تو میں ایک خدمت خلق کرنے والا  بنوں گا۔

If I got a second life, I would be a philanthropist.

اگر میرے پاس ٹائم ٹریول مشین ہوتی تو میں اپنے ماضی میں واپس جا  تا  اور کچھ چیزیں بدل دیتا۔

I could go back to my past and change a few things if I had a time travel machine.

اگر میرے پاس کوئی انتخاب ہوتا تو میں کبھی شادی نہ کرتا۔

If I had a choice, I would never marry at all.

اگر میں پرندہ ہوتا تو خوشی خوشی پوری دنیا میں اڑتا۔

If I were a bird, I would happily fly around the world.

جملوں کی  if  والی کلازز  past indefinite tense  میں ہیں،  اور  امکان ظاہر کرنے والی  main clauses   میں  modal auxiliary verb   کو استعمال کیا گیا ہے۔    

third conditional sentences

ایسے  conditional sentences  جن میں یہ بیان کیا جاۓ کہ ماضی میں اگر ایسا ہو گیا ہوتا تو ایسا مختلف ہوتا،  کو   third conditional sentence    کہا جاتا ہے۔   اس قسم کے  جملوں میں if-clause   کو    past perfect tense   میں بیان کیا جاتا ہے اور  main clause  میں  modal auxiliary verb   کے بعد  have  اور اس کے بعد  verb  کو past participle form  میں  استعمال کیا جاتا ہے ۔  یہ مثالیں دیکھیں:۔

اگر آپ مجھے بتاتے کہ آپ کو سواری کی ضرورت ہے تو میں پہلے چلا جاتا۔

If you had told me you needed a ride, I would have left earlier.

اگر میں نے تعلیم حاصل کی ہوتی تو مجھے کچھ اور سیکھنے کا وقت نہ ملتا۔

If I had learned education, I would not have had time to learn anything else.

اگر بارش نہ ہوتی تو میں وقت پر دفتر پہنچ جاتا۔

I would have reached the office on time if it had not rained.

اگر وہ اسے جلد ہسپتال لے جاتے تو اس کی موت نہ ہوتی۔

If they had taken him to the hospital sooner, he would not have died.

اگر میں وہاں ہوتا تو یقیناً کسی نہ کسی طریقے سے آپ کی مدد کرتا۔

If I had been there, I would have surely helped you in one way or another.

جملوں کی  if  والی کلازز  past perfect tense  میں ہیں،  اور  امکان ظاہر کرنے والی  main clauses   میں  modal auxiliary verb کے بعد  have  اور اس کے بعد  verb  کو past participle form   میں   استعمال کیا گیا ہے۔     

Learn about conditional sentences in Urdu

were to” in the if-clause"

کچھ مواقع پر  conditional sentences  میں  were to  کا استعمال کیا جاتا ہے  جب کسی چیز کے ہونے یا نہ ہونے کا تصور نا ممکن ہو یا  نا گوار ہو۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
اگر وہ امتحان میں ناکام ہو جاتا تو اسے دوبارہ کوشش کرنے کے لیے پورا سال انتظار کرنا پڑتا۔

If he were to fail the exam, he would have to wait a whole year to try again.

اگر میں اگلے سال اپنی ملازمت کھو دیتا ہوں، تو شاید مجھے جلدی سے کوئی نئی نوکری نہیں ملے گی۔

If I were to lose my job next year, I would probably not find a new one quickly.

اگر وہ میرا باس ہوتا تو میں اگلے ہی دن چھوڑ  دیتا۔

If he were to be my boss, I would quit the next day.

"If-clauses without an “if

if-clauses  میں  if  کے بجاۓ دوسرے الفاظ بھی استعمال کئیے جا سکتے ہیں،  جیسے:  when, unless, provided that  اور  as long as  ۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
میں تیراکی کروں گا جب تک کہ پانی بہت ٹھنڈا نہ ہو۔

I will swim unless the water is too cold.

اسے کالج میں داخلہ مل جائے گا بشرطیکہ  اسے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں 85% نمبر ملیں۔

She will get admission to the college provided that she gets 85% marks in the intermediate exam.

جب سورج وسط آسمان پر پہنچتا ہے تو  بہت گرمی ہو جاتی ہے۔

When the sun reaches the mid-sky, it gets very hot.

وہ اس وقت تک وہاں کام کرے گی جب تک اس کی ماں بھی وہاں کام کرتی ہے۔

She will work there as long as her mother also works there.

Learn about conditional sentences in Urdu

اہم نقاط - Important Points

  • conditional sentences میں اگر if-clause  مین کلاز سے پہلے آۓ تو  main clause  سے پہلے کاما لگائیں اور اگر  مین کلاز  if-clause  سے پہلے آۓ تو کاما نہیں لگایا جاتا ہے۔
  •  
  • conditional sentence کی قسم کی مناسبت سے درست tense  کا استعمال کریں جو یہ ہیں:۔
  •  

Type of conditional sentence

If-clause

Main clause

Zero conditional

Present Indefinite Tense

Present Indefinite Tense

first conditional

Present Indefinite Tense

Future Indefinite Tense

Second conditional

Past Indefinite Tense

Modal Auxiliary Verbs

Could, would, should, might

Third conditional

Past Perfect Tense

Modal Auxiliary Verbs + have + verb in past participle form

Learn about conditional sentences in Urdu

Learn about conditional sentences in Urdu