English letter k sounds
Speaking English with the correct pronunciation is vital. For Urdu-speaking persons we have prepared this page to help them learn English letter k sounds, i.e. how to pronounce letter "k” in words. Also learn in Urdu, where "k” is silent.
This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.
الفاظ کا صحیح طریقے سے بولنا جہاں ہر زبان کی ضرورت ہوتی ہے وہاں یہ سننے میں بھی اچھا لگتا ہے۔انگلش الفاظ کی صحیح ادائیگی آپ کی درست انگلش کے لئیے لازمی ہے۔ یہ ایک طرف آپ کی زبان پر مہارت کو ظاہر کرتی ہے، دوسرے، سننے والا آپ کی بات کو آسانی سے سمجھ لیتا ہے۔ اچھی انگلش بولنے کا تعلق بولنے کے انداز سے بھی ہے یعنی الفاظ کو کیسے بولا جاۓ۔اس مضمون میں ہم انگلش کے حرف "k” کے تلفظ پر بات کریں گےمثالوں کی مدد سے سمجھیں گے کہ انگلش لیٹر "k” الفاظ میں مختلف پوزیشن سے کیا ساؤنڈز نکلتی ہیں۔
"letter "k کا درست تلفظ (pronunciation) سننے کے لئیے ہماری یہ ویڈیو ضرور دیکھیں۔
k سے نکلنے والی ساؤنڈز
"Sounds from English letter "k
انگلش لیٹر K/k ترتیب کے لحاظ سے گیارہواں (11th) حرف ہے اور یہ consonant ہے۔ انگلش میں بہت ہی استعمال ہونے والا بنیادی حرف ہے۔k ورڈز کے شروع میں بھی آتا ہے، درمیان میں بھی، اور آخر میں بھی آتا ہے۔
K(k) سے اردو حرف ’ک‘ (کاف) کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔ پہلے کچھ ایسے الفاظ دیکھتے ہیں جن میں K ورڈ کے شروع میں آتا ہے:
kid, kite, kind, key, king, kangaroo, keep, keen, kick, kin, kidney
اب کچھ ایسے ورڈز دیکھتے ہیں جن میں k لفظ کے درمیان میں آتا ہے:
bike, ankle, bake, basket, like, cake, fake, hike, joke, joker, jockey, lake, smoke, make, take, wake, lucky
اب کچھ ایسے ورڈز دیکھتے ہیں جن میں k لفظ کے آخر میں آتا ہے:
ask, desk, ink, pink, rank, sink, jack, oak, sack, dark, bark, bank, crack, look
اب کچھ ایسے انگلش الفاظ کے بارے میں جانتے ہیں جب k کے ساتھ، آگے یا پہلے ، کوئی دوسرا انگلش consonant ملا کر استعمال کیا جاتا ہے، جیسے kh, kn, ck ۔ تو ایک ایک کر کے ان پر روشنی ڈالتے ہیں۔
"Words containing “ck
کچھ انگلش ورڈز میں k سے پہلے c لگا ہوتا ہے یعنی ck ایک ساتھ ہوتا ہے تو ایسے ایک ساتھ آنے والے ck سے ’ک‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے، جیسے ان الفاظ سے نکل رہی ہے:۔
back, check, pick, pack, tick, pickle, tickle, kicking, licking, rock, shock
ck ایک ساتھ انگلش ورڈز کے آخر میں بھی آتا ہے اور درمیان میں بھی آتا ہے۔
Learn English letter k sounds
Learn English letter k sounds
"Words containing “kh
ہمارے خطے پاک و ہند میں جہاں اردو بولی جاتی ہے، اردو حرف ’’خ‘‘ (خے) کے لئیے kh کو استعمال کیا جاتا ہے۔ بہت سے اشخاص کے ناموں ، جانداروں کے ناموں، شہروں کے ناموں، اور کچھ دیگر اشیأ کےناموں میں ’’خ‘‘ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ خصوصیات اور دیگر الفاظ میں بھی ’’خ‘‘ ہوتا ہے۔ اگر ان ’’خ‘‘ والے الفاظ کو انگلش رسم ا لخط یا رومن انگلش میں لکھنا ہو تو ’’خ‘‘ کے لئیے “kh” استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
اشخاص کے نام:
Khalid (خالد), Akhtar (اختر), Bakhtawar (بختاور), Rasool Bakhsh (رسول بخش), Khadim Ali (خادم علی), Fakhira (فاخرہ)
جانداروں کے نام:
Fakhta (فاختہ)
شہروں کے نام:
Khairpur (خیرپور), Khairabad (خیر آباد), Khartoom (خرطوم), Mirpur Khas (میرپور خاص), Khost (خوست)
کچھ دیگر اردو الفاظ جنہیں اگر انگلش فونٹ یا رومن انگلش میں لکھنا ہو:
Khoobsoorat (خوبصورت), kharab (خراب), mukhtasir (مختصر), khatir (خاطر), khayal (خیال), khair andaish (خیر اندیش), bukhaar (بخار)
انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ
عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر، ٹینسز، جملے کیسے بنتے ہیں، اور انگلش ورڈز کے معنی جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔